عمران خان کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پروپیگنڈاکیا جا رہا ہے، محمود اچکزئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ وہ یہ بات دعوے سے کہہ سکتے ہیں کہ عمران خان کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد بیان دیتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ ہم نے احتجاج کا اعلان کیااور اسی دوران بانی پی ٹی آئی کی بیماری کارکنوں کے ذہنوں میں ڈال دی گئی۔
جیونیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں لیکن اصل میں ہمیں ہمارے مقصد سے ہٹایا جارہا ہے۔محمود اچکزئی نے کہا کہ ہم آزاد الیکشن کمیشن اور عام انتخابات چاہتے ہیں۔ ۔ادارے آئینی حدود میں رہیں اور پاکستان کی تشکیل نو کریں۔
ٹی20 ورلڈکپ کیلئے یو اے ای کے اسکواڈ کا اعلان، متعدد پاکستانی شامل
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: محمود اچکزئی نے کہا
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔