پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان میں تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور کردار ادا کیا اور عوام نے اپنے مینڈیٹ پر “ڈاکہ ڈالنے والوں” کو واضح پیغام دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ کامیاب شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال پر تحریک میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباد دیتے ہیں اور پاکستانی عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے دل سے اس احتجاج میں حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں عوامی شرکت خوش آئند بھی ہے اور مخالفین کے لیے خوفناک بھی، کیونکہ آج قوم نے مسلط شدہ ٹولے اور انہیں اقتدار میں لانے والوں کو مسترد کر دیا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کی سعودی ہم منصب شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کی بحالی کی تحریک میں ہر چھوٹا بڑا ایونٹ غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جدوجہد پُرامن ہوگی، نہ گالی دی جائے گی اور نہ گولی چلائی جائے گی، بلکہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کیا جائے گا تاکہ کسی کو طاقت کے استعمال کا جواز نہ مل سکے۔

سہیل آفریدی نے 26 نومبر 2024 کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ریاست پر قابض گروہ نے پُرامن پاکستانیوں پر گولیاں چلائیں، تاہم اس کے باوجود عوام آج بھی خوفزدہ نہیں اور کسی قربانی سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس عزم کو تحریک کی اصل طاقت قرار دیا۔

سیاسی کیسز ختم کریں، شفاف انتخابات کروائیں ورنہ عوام آپ سے مزید دور ہونگے:جنیداکبر

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سہیل آفریدی نے نے کہا کہ ہیں اور

پڑھیں:

دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔

انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار