بھولاری گودام سے گندم کی کی 65 ہزار بوریوں کی خرد برد میں 3 ملزمان ملوث ہیں، اینٹی کرپشن
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ذیشان میمن نے کہا ہے کہ بھولاری گودام سے گندم کی 65 ہزار بوریوں کی خرد برد میں 3 ملزمان ملوث ہیں۔
ایک بیان میں ذیشان میمن نے کہا کہ گرفتار فوڈ انسپکٹر کو اسپیشل کورٹ میں پیش کردیا گیا ہے، عدالت نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوڈ انسپکٹر کو گزشتہ رات نوشہرو فیروز سے گرفتارکیا گیا، گندم بوریوں کی خرد برد میں 3 ملزمان ملوث ہیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے مزید کہا کہ مقدمے میں نامزد 2 ملزمان فرار ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے سندھ حکومت کو تحریری درخواست کردی گئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے سیکرٹری فوڈ کو گندم کی بوریاں غائب ہونے کی نشاندہی کی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اینٹی کرپشن
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی