اپنے تعزیتی بیان میں ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے کہا کہ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنی رحمت میں شامل کرے، لواحقین و متاثرین کو صبر عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد شفا دے۔ اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے سانحہ گل پلازہ شاپنگ مال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے کہا کہ بہت افسوس اور گہرے دکھ کے ساتھ ہمیں کراچی کے گل پلازہ میں آتشزدگی کے المناک حادثے کی اطلاع ملی، جس میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں اور تمام زخمی و متاثرین کیلئے دل کی گہرائیوں سے تعزیت اور دعائیں پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عید طالبی نیا نے کہا کہ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنی رحمت میں شامل کرے، لواحقین و متاثرین کو صبر عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد شفا دے۔ ڈائریکٹر خانہ فرہنگ نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم کراچی کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈاکٹر سعید طالبی نیا طالبی نیا نے نے کہا کہ

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری