2025-06-06@13:24:19 GMT
تلاش کی گنتی: 35392
«جدید کوریج»:
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جون ۔2025 )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے جامع مذاکرات کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے اقوام متحدہ میں قائم مقام...

ملیر جیل سے کوئی خطرناک یا غیر ملکی مجرم نہیں بھاگا، قیدیوں کو بیرک سے نکالنا غلط تھا، وزیراعلیٰ سندھ
ملیر جیل سے کوئی خطرناک یا غیر ملکی مجرم نہیں بھاگا، قیدیوں کو بیرک سے نکالنا غلط تھا، وزیراعلیٰ سندھ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار جیسے واقعات باعث تشویش ہیں، زلزلے کی...
پنجاب حکومت نے 15 دن کے لیے ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گرد 15 کلومیٹر تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ لاہور ایئرپورٹس اورپاک فضائیہ کی ایئربیسزکومحفوظ بنانےکیلئے 15 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے،پابندی کے تحت پنجاب میں ہوائی اڈوں اورایئربیسزکےاطراف15کلومیٹرتک کبوتربازی،آتشبازی،ڈرون،لیزرلائٹ کےاستعمال اورآلائشیں پھینکنے پرپابندی ہوگی۔ صوبے بھرمیں...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ شہروں میں سائیکلنگ کے کلچر کی اہمیت کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔سائیکل کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سائیکل انسانی صحت اور تحفظ ماحولیات کیلئے...
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ تمباکو برآمدات 100 ملین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں، حکومت انڈسٹری کو استحکام دے گی۔ چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ سے تفصیلی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے بتایا کہ تمباکو کی برآمدات 100 ملین ڈالر...
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے 73 ویں میچ میں نیپال نے اسکاٹ لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ ڈنڈی میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے 297 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا، جو ان کی ون ڈے کرکٹ...
کراچی: شہر قائد میں یکم جون سے اب تک 19 زلزلے آئے، جس میں سب سے زیادہ شدت کا زلزلہ 3.6 ریکارڈ کیا گیا۔ ارلی سونامی وارننگ سیل کراچی نے زلزلوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ شدت کا زلزلہ 3.6...
اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے تکنیکی آلات اور سی سی ٹی وی وڈیو کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا اورآلہ قتل بھی برآمد کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق پنجاب سے ہے،رات گئے اسے گرفتار کیا ہے۔ ...
پاکستان کا آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، بجٹ ملک کی معاشی سمت کا تعین کرنے اور عوام کے لیے ریلیف فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، جس میں توانائی کا شعبہ، خاص طور پر قابل تجدید توانائی، پاکستان کی معیشت کے لیے انتہائی...
سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جی سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان تناؤ کم کرنے کیلئے کوئی بیک چینل بات چیت نہیں ہو رہی‘پاکستان انڈیا کے ساتھ برابری کی سطح پر تمام مسائل کے...
— فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد سیف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے کلائمیٹ ایکشن بورڈ (کیب) بل 2025ء کی منظوری دے دی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کلائمیٹ ایکشن بورڈ مالی طور پر خود مختار ہوگا۔ بورڈ ماحولیاتی پالیسیوں کی تیاری، ترامیم، نگرانی اور کارکردگی کا جائزہ لے گا۔ان کا...
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز—فائل فوٹو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا ہے کہ خفیہ مذاکرات سے متعلق باتیں ہم بھی سن رہے ہیں، مذاکرات کیلئے کوئی سنجیدہ آفر ہوئی تو بات کریں گے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں صاف...
بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جنرل بروئر نے کہا کہ روس اس وقت اپنے عسکری وسائل کو ”انتہائی حد تک“ بڑھا رہا ہے اور ہر سال تقریباً 15 سو جنگی ٹینک تیار کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جرمنی کے چیف آف ڈیفنس نے نیٹو ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ روس...
قائداعظم یونیورسٹی کے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر پرامن خطہ ہے، یہاں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں ہے، لوگوں کو بنیادی جمہوری آزادیاں میسر ہیں، آزاد کشمیر میں اتحادی جماعتوں کی کولیشن کی بنیاد پر ایک نمائندہ حکومت قائم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و...
ویسٹ بیلفاسٹ سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ پیڈی میکوری نے فائٹ کے دوران مکمل غلبہ برقرار رکھا اور متفقہ فیصلہ کے ذریعے کامیابی حاصل کی۔ میکوری نے خود بھی اپنے اکاؤنٹس پر Street Justice کے عنوان کے ساتھ آئرش اور فلسطینی پرچموں کے ایموجیز کے ساتھ پوسٹ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ روم میں ہونے والے کیج...
لاہور: بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کس طرز کے احتجاج کی تیاریں کی جا رہی ہیں، اس حوالے سے سینیٹر بابراعوان نے تفصیلات بتا دیں۔ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعوان نے آئندہ دنوں میں بھرپور احتجاج کی تیاریوں کا اعلان کیا ہے اور دعویٰ کیا...
انتہا پسند بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد سے بھارت خواتین کے لیے غیر محفوظ ملک بن چکا جہاں آئے روز خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات معمول بن گئے۔ مودی اور بی جے پی خواتین سے زیادتی کرنے والے درندوں کی حمایت کرنے لگے۔ بی بی سی کے مطابق بی جے پی...
پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے نظر بد سے متعلق اپنے تجربات شیئر کر دیے۔ حال ہی میں اداکارہ ندا یاسر نے نظرِ بد سے متعلق اپنے ذاتی تجربات بیان کیے ہیں۔ اپنی شادی کی 23ویں سالگرہ کے موقع پر ندا نے انکشاف کیا کہ اُن کے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد وہ...
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سرکاری ملازمین کیلیے نئی اعزازیہ پالیسی کی منظوری دے دی، جس کے تحت وزیر خزانہ کو مختلف وزارتوں، پارلیمنٹ اور وزیراعظم آفس کیلئے بجٹ اعزازیہ منظوری کے صوابدیدی اختیارات مل گئے، اعزازیہ پر صرف پانچ فیصد انکم ٹیکس ہوگا۔وزارت خزانہ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیرخزانہ...
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سیاحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف...
رہنما تحریک انصاف نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ آپ نے ٹھیک کہا کہ پولیٹکل اسٹیبلٹی ملک میں چاہیے اور میرا خیال ہے کہ8 فروری کے بعد ہم بھی یہی کہہ رہے ہیں. انھوں نے کہا کہ کیونکہ عمران خان کا جو ووٹ ہے ، عمران چاروں صوبوں کی یونٹی کا نشان ہے، لوگ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف 96 گھنٹوں کی لڑائی مکمل طور پر اپنے وسائل سے لڑی، باہر سے کوئی مدد حاصل نہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی...
حریت رہنما کا کہنا تھا کہ حضرت شاہ ہمدان نہ صرف دین حق کے مبلغ اور اصلاح کار تھے بلکہ ایک صاحبِ بصیرت مفکر بھی تھے جنہوں نے اہل کشمیر کو ہنر و دستکاری سکھا کر معاشی خودکفالت کی راہ دکھائی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں...

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مچھ اور مورگند، بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن میں7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔(جاری ہے) منگل کو وزیراعظم آفس...
نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) بھارت کو عالمی سطح پر ایک بار پھر سفارتی تنہائی اور خفت کا سامناکرنا پڑا ہے ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو رواں ماہ کینیڈا میں ہونے والے جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں ملی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کینیڈامیں...

وزیرداخلہ محسن نقوی کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔(جاری ہے)...
ویب ڈیسک:ایرانی پولیس نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران 10 پاکستانی شہریوں کو انسانی اسمگلرز کے چنگل سے آزاد کرا لیا جو انہیں یورپ بھیجنے کا جھانسہ دے کر یرغمال بنائے ہوئے تھے۔ ایران میں تعینات پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ایرانی پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت مداخلت...
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سیاحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے...
نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)پاکستانی نژاد کرکٹر محمد عباس کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا سینٹرل کنٹریکٹ مل گیا۔ محمد عبا س نے پاکستان کیخلاف ڈیبیو میچ میں نصف سنچری سکور کی تھی، وہ سابق پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے ہیں۔ محمد عبا س 2003 میں لاہور میں پیدا ہوئے، محمد عبا س نے...
اسلام آباد کے علاقے جی-13 میں گزشتہ روز نامعلوم شخص نے ایک گھر میں گھس کر 17 سالہ لڑکی پر فائرنگ کی، جس سے وہ شدید زخمی ہوئی اور بعدازاں زندگی کی بازی ہار گئی۔ اسلام آباد پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک ملزم...
پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم رواں سال ویمنز ورلڈ کپ میں اپنے میچز بھارت کے بجائے سری لنکا میں کھیلے گی۔ یہ فیصلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات میں جاری کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کے ملک میں کھیلنے سے گریز کر رہے ہیں۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جون 2025ء) پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد اتوار کے روز نیویارک پہنچا تھا، جہاں اس نے پیر کو اقوام متحدہ میں چین اور روس کے مستقل نمائندوں سمیت سلامتی کونسل کے دس اراکین سے بھی ملاقات کی اور انہیں بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی...
اسلام آبادہائیکورٹ نے دامنِ کوہ سے ریڑھی بانوں کو بے دخل کرنے سے روک دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں دامنِ کوہ سے ریڑھی بانوں کو بے دخل کرنے سے روک دیا۔ مارگلہ پہاڑیوں کے پرفضا مقام دامن کوہ سے ریڑھی بانوں...
اسلام آباد:ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں دامنِ کوہ سے ریڑھی بانوں کو بے دخل کرنے سے روک دیا۔ مارگلہ پہاڑیوں کے پرفضا مقام دامن کوہ سے ریڑھی بانوں کی بے دخلی کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے دامن کوہ سے ریڑھی بانوں کو بے دخل...
---فائل فوٹو راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل میں آج بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف نے 6 وکلاء کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی ہے۔فہرست میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ، نعیم پنجوتھا اور نیاز اللّٰہ نیازی کا نام...

صدر مملکت کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی ذخیرہ کرنے کی استطاعت بڑھانے، زراعت کے لئے درکار پانی کی فراہمی اورسیلاب کی روک تھام کے لئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے ، توانائی کی پیداوار اور پانی کے وافر ذخیرے کا...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں اور باجوڑ میں خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کرکے حملہ ناکام بنایا ،حملہ ناکام بنانے پر پولیس...
نئی دہلی: ائیر انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیمبل ولسن نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ان کی ایئرلائن کے اخراجات اور پروازوں کے دورانیے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ کیمبل ولسن کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کی ٹیم نے پروازوں کو بغیر کسی تعطل کے جاری رکھا، تاہم...
لاہور: ہنجروال کے علاقے سے مالش کے بہانے کوک کی بوتل میں نشہ آور چیز ملا کر شہری کو لوٹنے والے مالشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق پولیس نے ملزم ذیشان کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے گرفتار کیا، ملزم شریف شہریوں...
غزہ : جنوبی غزہ کے ناصر اسپتال میں ماتم کا سماں تھا جب درجنوں افراد ایک باپ، حسام وافی، کی لاش پر بین کرتے نظر آئے، جو اپنے بچوں کے لیے خوراک لینے گیا تھا لیکن اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ چھ بچیوں کے باپ حسام وافی کو اس وقت شہید کیا گیا جب...
آسام سمیت شمال مشرقی بھارت اس وقت شدید بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہے جہاں اب تک 36 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ حکومت کی جانب سے بروقت امدادی کارروائیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کے کم از کم 19 اضلاع میں سیلابی صورتحال...
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 جون 2025ء ) ملیر جیل سے فرار بیٹے کو لے کر ماں واپس جیل پہنچ گئی اور اپنے ہاتھوں سے جیل حکام کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بیٹا 3 بجے گھر پہنچا اور بتایا جیل سے بھاگ آیا ہوں جس پر اس کی ماں فورً اپنے بیٹے کو...
پاکستان شوبز کی اداکارہ ماہرہ خان نے ساتھی اداکار ہمایوں سعید کو بچہ قرار دے دیا۔ حال ہی میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید اور وسیم بادامی ایک انٹرویو میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے جہاں ماہرہ خان نے ہمایوں سعید سے متعلق ایک انوکھا تبصرہ کیا۔ ماہرہ نے کہا کہ ہمایوں بظاہر ایک بڑے انسان...
معروف پوڈکاسٹر شہزاد غیاث نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے بچپن میں بہت خطرناک حرکتیں کی ہیں، بس خوش قسمتی سے ان کی جان بچ گئی۔ کامیڈین و پوڈکاسٹر شہزاد غیاث نے حال ہی میں جیو نیوز کے مزاحیہ شو ہنسنا منع ہے میں بطور مہمان شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے...
کراچی: ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے جناح کارڈیو اسپتال میں علاج کے بجائے تیماردار طالبہ کو زدوکوب کرنے سے متعلق انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج جنوبی کی عدالت کے روبرو جناح کارڈیو اسپتال میں علاج کے بجائے تیماردار طالبہ کو زدوکوب کرنے سے...
معروف اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید کو بچہ قرار دے دیا۔ پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان اور سینئر اداکار ہمایوں سعید عیدالاضحیٰ پر اپنی نئی فلم لو گُرو کے ساتھ ایک بار پھر سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔ فلم کی ریلیز سے قبل دونوں اداکار...
نیوزی لینڈ کرکٹ نے سینٹرل کنٹریکٹس کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا، پاکستانی نژاد محمد عباس کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا گیا۔ محمد عباس نے رواں برس پاکستان کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے علاوہ مچ ہے، زیک فولکس اور آدی اشوک کو بھی پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ دیا...