کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس مسلسل چوتھے روز منفی پر بند ہوا ہے۔ جمعرات کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 232 پوائنٹس کی مندی سے ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 113915 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں پی ایس ایکس میں 628 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، جس نے انڈیکس کو 113519 پوائنٹس تک گرا دیا۔بازار میں 69 کروڑ شیئرز کے سودے 24 ارب روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کپٹلائزیشن 159 ارب روپے کم ہوکر 14156 ارب روپے ہے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن چار منفی دنوں میں 476 ارب روپے کم ہوئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 3 سطحیں کھو گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ارب روپے

پڑھیں:

بھارتی جنگی جنون، افواہوں کا بازار گرم

بھارتی جنگی جنون نے سیالکوٹ میں افواہوں کا بازار گرم کر دیا۔ گزشتہ رات سیالکوٹ کے مختلف سیکٹر سے مختلف افواہوں گردش کرتی رہیں۔ سرحدی علاقوں میں کشیدگی تو تاحال برقرار ہے۔ البتہ کسی قسم کی بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ مزید جانتے ہیں اپنے نمائندے عظیم شہزاد سے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • سرمایہ کاروں کے منافع کو اربوں روپوں کے خسارے کا سامنا، کیا اسٹاک مارکیٹ سنبھل پائے گی؟
  • بھارتی جنگی جنون، افواہوں کا بازار گرم
  • پاک بھارت کشیدگی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار
  • پاک‘ بھارت کشیدگی سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
  • پاک بھارت کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
  • امریکی ماہر کا مطالبہ، چھو سلک مسودات واپس کیے جائیں
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار شروع ہوتے ہی شدید مندی کا رجحان
  • پاک بھارت کشیدگی اسٹاک مارکیٹ کو لے بیٹھی،3 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 1600 پوائنٹس سے زائد کمی
  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ