2025-06-21@12:55:29 GMT
تلاش کی گنتی: 34

«جسے چارہ ڈال»:

     لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جون 2025)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سعد رفیق نے کہا ہے کہ جسے چارہ ڈال رہے ہیں، وہ کھائے گا بھی اور دولتی بھی مارے گا، امن کے عالمی چیمپئن کے طور پر پہچانے جانے کیلئے نوبیل انعام جیتنا اہم نہیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئیٹر)پر اپنے مختلف پیغامات میں رہنماء ن لیگ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اگر غاصب صہیونیوں کی حمایت جاری رکھیں گے تو تاریخ ہمیشہ انہیں اور ان کے ساتھیوں کو چنگیز خان اور ہٹلر کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اگر چاہتے ہیں کہ امریکہ کو ایک عظیم ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے تو انہیں انصاف کا دوہرا معیار ترک کرکے مظلوموں کے ساتھ کھڑا...
    حکومتِ پاکستان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جسے چارہ ڈال رہے ہیں، وہ کھائے گا بھی اور دولتی بھی مارے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے مختلف پیغامات میں سعد رفیق نے ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت پر تنقید کرتے ہوئے کہ صیہونیت شیطانی لشکر ہے،  اس کا ہر سہولت کار اور آلہ کار انسانیت، امن اور انصاف کا دشمن ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ غزہ اور ایران پر جارحیت مسلط کرنے اور اس کی سرپرستی کرنیوالے صرف مذمت اور مزاحمت کے حقدار ہیں- صیہونیت شیطانی لشکر...
    مریم اورنگزیب— فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچا کر ترقی کے راستے پر ڈالنا وزیراعظم کا بڑا کارنامہ ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کو اپنی حکومت کا دوسرا وفاقی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے عوام دوست اور ریلیف پر مبنی بجٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ، تنخواہ داروں پر ٹیکسوں میں کمی حکومت کا بڑا ریلیف ہے، تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ انکم ٹیکس میں ریلیف سے دوہرا ریلیف دیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے صحافیوں کا واک آؤٹوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ میں بھارت کو 3 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا، ہمارے 40 معصوم شہری،11 فوجی شہید ہوئے 180 زخمی ہوئے، ہم نے حق دفاع کے تحت انڈیا کو بھرپور جواب دیا، کچھ پوسٹوں پر انڈیا سفید جھنڈے لہرانے پر مجبور ہوا، کچھ پوسٹس ایسی تھیں جو 1947 سے انھوں نے کبھی نہیں چھوڑی تھیں، وہاں انھوں نے سفید جھنڈا لگا دیا، ہم نے کشمیر کو ہڑپ کرنے کے بھارتی اقدام کو کبھی تسلیم نہیں کیا،اب بات ڈائیلاگ پر جائے گی، سیاسی ڈائیلاگ ہو گا، سارے مسائل وہاں زیر بحث ہوں گے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پلواما واقعے کے 13...
    شاہدسپرا:  اووربلنگ کےسکینڈل میں افسران کےدرمیان سردجنگ شروع ہو گئی، لیسکوافسران نےاووربلنگ کاملبہ ایک دوسرےپرڈالناشروع کردیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ۔سابق لیسکوچیف شاہدحیدرنےاووربلنگ کروانےپرڈائریکٹرکسٹمرسروسزکونوٹس جاری کیا۔لیسکوچیف محمدرمضان بٹ نےسابق لیسکوچیف کواووربلنگ پروضاحتی نوٹس بھجوادیا۔سابق لیسکوچیف شاہد حیدرنےایف آئی اےکےکریک ڈاؤن کےبعدنوٹس جاری کیاتھا۔موجودہ لیسکوچیف نےسابق چیف ایگزیکٹوکوریٹائرمنٹ کےبعدوضاحتی نوٹس بھجوایا۔لیسکوافسران نےاووربلنگ کاملبہ ایک دوسرےپرڈالناشروع کردیا۔ Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025 لیسکومیں رائےمحمداصغربطورڈائریکٹرکسٹمرسروسزفرائض انجام دیتےرہے۔محمداصغرایف آئی اےکےکریک ڈاؤن کےدوران طبی بنیادوں پررخصت پرچلےگئےتھے۔افسران کی سردجنگ سےاووربلنگ کےمیگاسکینڈل کی تحقیقات متاثرہونےکےخدشات پیدا ہو نے لگے۔لیسکو میں 39 ارب روپے اووربلنگ کی مد میں اضافی چارج کئے گئے تھے۔دونوں وضاحتی نوٹسز میں اووربلنگ اور غلط ڈی ٹیکشن بلز چارج کرنے...
    پاکستان بھارت کے درمیان شپنگ روابط معطل ہونے سے کارگو کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شپنگ کمپنیوں نے پاکستان سے یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقا جانے والے کنٹینرز پر شپنگ چارجز میں 800 ڈالر تک اضافہ کر دیا۔ پاکستان بھارت کے درمیان شپنگ روابط معطل ہونے سے شپنگ کمپنیوں نے شپنگ چارجز بڑھا دیئے ہیں۔ برآمد کنندگان کے مطابق مشرق وسطیٰ، افریقا اور یورپ کے کنٹینر کارگو پر 300 سے 800 ڈالر تک کا اضافہ کیا گیا۔ پاکستان بھارت کے درمیان شپنگ روابط معطل ہونے سے کارگو کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستانی کارگو کی عمان اور سری لنکا کی بندرگاہوں سے ٹرانس شپمنٹ کی جا رہی ہے۔ ذرائع شپنگ انڈسٹری کے مطابق پاک بھارت شپنگ روابط نہ ہونے...
    کراچی: شپنگ کمپنیوں نے پاکستان سے یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقا جانے والے کنٹینرز پر شپنگ چارجز میں 800 ڈالر تک اضافہ کر دیا۔ پاکستان بھارت کے درمیان شپنگ روابط معطل ہونے سے شپنگ کمپنیوں نے شپنگ چارجز بڑھا دیے ہیں۔ برآمد کنندگان کے مطابق مشرق وسطیٰ، افریقا اور یورپ کے کنٹینر کارگو پر 300 سے 800 ڈالر تک کا اضافہ کیا گیا۔ پاکستان بھارت کے درمیان شپنگ روابط معطل ہونے سے کارگو کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستانی کارگو کی عمان اور سری لنکا کی بندرگاہوں سے ٹرانس شپمنٹ کی جا رہی ہے۔ ذرائع شپنگ انڈسٹری کے مطابق پاک بھارت شپنگ روابط نہ ہونے کی وجہ سے شپنگ کمپنیوں کو خصوصی شپنگ سروسز چلانا پڑ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے چند مخیر انسانوں کے ایک گروپ نے، جس میں بل گیٹس کی قائم کردہ فاؤنڈیشن بھی شامل ہے، باہمی تعاون سے ایک ایسا نیا امدادی فنڈ قائم کیا ہے، جس کی مالیت تقریباﹰ 500 ملین ڈالر ہے۔ اس فنڈ کے قیام کا مقصد براعظم افریقہ میں زیریں صحارا کے علاقے میں زچگی سے گزرنے والی ماؤں اور ان کے نوزائیدہ بچوںکی زندگیاں بچانے میں مدد کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ زیریں صحارا کا افریقی خطہ ''گلوبل ویلتھ فنڈنگ‘‘ سے بڑی حد تک محروم اور اس اعتبار سے تاریک نظر آنے والا خطہ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو 2 ٹریلین ڈالر تک لے جانے میں شراکت داری کے لیے برطانیہ تیار ہے۔ عالمی بنک کا اندازہ ہے کہ 2047ء تک پاکستان کی معیشت 20 کھرب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ ’لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ‘ سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ دنیا بھر میں فنانشل، بزنس اور ٹریڈ سروسز کا اہم ترین فراہم کنندہ ہے۔ انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو سکے کے دو رخ قرار دیا اور کہا کہ...
    نیویارک/نئی دہلی: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ امپورٹ ٹیرف سے بچنے کے لیے زبردست حکمت عملی اپنائی اور بھارت میں تیار کردہ آئی فونز کو فوری طور پر امریکہ منتقل کر دیا۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایپل کے دو بڑے بھارتی سپلائرز، فاکسکون اور ٹاٹا الیکٹرانکس نے صرف مارچ 2025 میں تقریباً 2 ارب ڈالر مالیت کے آئی فونز امریکہ برآمد کیے، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ایپل نے بھارتی ایئرپورٹس سے کارگو پروازوں کے ذریعے 600 ٹن سے زائد یعنی تقریباً 15 لاکھ آئی فونز امریکہ بھجوائے تاکہ ٹیرف کے نفاذ سے پہلے اسٹاک محفوظ بنایا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق فاکسکون نے مارچ میں 1.31 ارب ڈالر اور ٹاٹا...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)ایپل نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اگلے چار سال میں امریکہ میں 500 ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایپل کے سی ای او ٹِم کک نے کہاکہ جولوگ سمجھتے ہیں کمپنیاں چین مزدوری بچانے کے لیے جاتی ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ چین اب سستا نہیں رہا۔ مزدوری اب وہاں بھی کافی مہنگی ہو چکی ہے۔ٹم کک نے بتایا کہ اصل وجہ ہے مہارت۔(جاری ہے) یعنی وہاں ایسے کاریگر اور انجینئرز موجود ہیں جن کے پاس جدید ٹولز سے کام کرنے کا بہت گہرا تجربہ ہے، اور نہ صرف تجربہ، بلکہ تعداد میں بھی وہ ہزاروں میں ہیں۔امریکہ میں اگر ٹولنگ انجینئرز جو...
    ایک چینی شخص جو اپنی ناک میں انگلی ڈال کر اسے صاف کرنے کا عادی تھا، پر حال ہی میں ایمرجنسی سرجری انجام دی گئی جب اس نے اپنی ناک میں ایک شریان کو زخمی کردیا۔ اس شخص کے عجیب و غریب کیس کو اس کی بیوی نے ایک مختصر پوسٹ کی شکل میں سوشل میڈیا پر شیئر کیا، اس امید پر کہ اس خراب عادت میں مبتلا دوسرے افراد کو روکا جاسکے۔ ژیانگیانگ شہر سے تعلق رکھنے والے نامعلوم شہری کو ہمیشہ اپنی ناک میں انگلی ڈال کر اسے صاف کرتے رہنا پسند تھا۔ خواہ وہ کھڑا ہو، بیٹھا ہو یا بستر پر لیٹا ہو، وہ ہمیشہ اس عادت سے محظوظ ہوتا تھا۔ ایک دن وہ حسب معمول اپنی...
    مرغ مسلّم بھارتی برصغیر میں تیار کی گئی ایک ڈش کا نام ہے۔ یہ منفرد مسالاجات کو اچھی طرح پوری مرغی پر لگا کے تیار کیا جاتا ہے۔ اسے چاول اور ابلے ہوئے انڈوں کے ساتھ پیش کرکے اس کا ذائقہ مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔   اجزاء میرینیڈ کرنے کے لیے سالم مرغی1 کلو دہی½ کپ ادرک لہسن کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ کشمیری مرچ1 کھانے کا چمّچ نمک حسبِ ذائقہ پسا ہوا زیرہ1 چائے کا چمچ گرم مسالہ1 چائے کا چمچ پسا ہوا دھنیا1 چائے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر1 چائے کا چمچ کارن فلور2-3 کھانے کا چمّچ تیل1-2  کھانے کا چمّچ تیل ڈیپ فرائی کے لیے شوربے کے لیے: تیل5-6  کھانے کا چمّچ 2 پیاز کٹی...
    کچری قیمہ ایک راجستھانی ڈش ہے جو اپنے لذیز اور منفرد ذائقے کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔ یہ ڈش کچری مسالے اور کوئلے کے دم کی مدد سے تیار کی جاتی ہے۔ کچری مسالہ گوشت کو گلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، یہ مسالہ راجھستانی کھانوں میں استعمال ہونے والے عام ہے۔ یہ شاندار ڈش نان، پراٹھے اور تندور کی روٹی کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔ اجزاء میرینیڈ کرنے کے لیے گائے کا قیمہ1 کلو نمک1 چائے کا چمچ شاہی زیرہ1 چائے کا چمچ کچری پاوڈر1 چائے کا چمچ پسا ہوا دھنیا1 چائے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر1 چائے کا چمچ زیرہ پسا ہوا1 چائے کا چمچ ہلدی پسی ہوئی1 چائے کا چمچ کچّا پپیتے کا پیسٹ1...
    تجارت کے حجم کو 4 ارب ڈالر پر پہنچانے سمیت پاکستان، ازبکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی فہرست سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان اور ازبکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی فہرست سامنے آگئی۔وزیراعظم شہباز شریف اور ازبک صدر شوکت مرزیایوف نے آئندہ چار برس میں پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت کے حجم کو 4 ارب ڈالر پر پہنچانے پر اتفاق کیا ہے۔ 1) ازبکستان کی وزارت داخلی امور اور پاکستان کی وزارت داخلہ کے مابین تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ 2) پاکستان اور ازبکستان کی وزارت دفاع کے مابین عسکری انٹیلیجنس کے شعبے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر جائزہ اجلاس کے شرکا ء کو اگلے 5 سال میں ملکی برآمدات کو 60 بلین ڈالر تک لے جانے کے لیے جامع اور موثر حکمت عملی تشکیل دینے، معیشت کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کے لیے ٹیرف کے نظام میں پائیدار اصلاحات متعارف کرانے اور ٹیرف کی شرح کو کم اور نظام کو عام فہم و سہل بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے سروسز، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں کو برآمدات بڑھانے کے لیے خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے برآمدی نوعیت کی صنعتوں کو فروغ دینے کی ہدایت کی ہے۔  ملک کو قرضوں اور عوام کو نت نئے ٹیکسوں کے بھنور سے نکالنے کا واحد...
    ویب ڈیسک —  ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی ایک بڑی امریکی کمپنی اپیل نے پیر کے روز کہا کہ وہ اگلے چار برسوں میں ملک کے اندر 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جس میں ٹیکسس میں مصنوعی ذہانت کے سرورز کے ایک بہت بڑے مرکز کی تنصیب بھی شامل ہے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ اس سرمایہ کاری سے امریکہ کے اندر تحقیق اور ترقی سے متعلق شعبوں میں روزگار کے تقریباً 20 ہزار مواقع پیدا ہوں گے۔ اپیل متوقع طور پر یہ سرمایہ کاری امریکہ سے خریداری ، ااس کے لیے ترسیل، اور ” ایپل پلس سروس” کے ٹی وی شوز اور فلموں سمیت تمام شعبوں میں کرے گا۔ ایپل نے اس بارے میں بتانے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 فروری 2025ء) سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (SPD) سے وابستہ جرمن چانسلر اولاف شولس نے اپنے آبائی شہر پوٹس ڈام میں اتوار کی سہ پہر ووٹ ڈالا۔ صبح کے وقت انہیں اپنے محافظوں کے ہمراہ چہل قدمی کرتے دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد اپنی اہلیہ اور ساتھی سوشل ڈیموکریٹ بریٹا ایرنسٹ کے ہمراہ شولس نے دارالحکومت برلن کے نواحی قصبے پوٹس ڈام میں ووٹ کاسٹ کیا۔ قوی امکان ہے کہ چانسلر شولس کی پارٹی آئندہ حکومت کا حصہ نہیں ہو گی اور اپوزیشن میں قدامت پسند دھڑے میں شامل ہو سکتی ہے۔ اولاف شولس کی گزشتہ تین برسوں سے مرکز سے بائیں کی جانب جھکاؤ رکھنے والے حکومتی اتحاد کی قیادت سنبھالے رکھی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ 5 سال میں ملکی برآمدات کو 60 بلین ڈالر تک لے جانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیرف کے نظام میں پائیدار اصلاحات بھی متعارف کرائی جائیں، ٹیرف کے نرخوں کو کم اور نظام کو عام فہم و سہل بنایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات بارے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے آئندہ 5 سال میں ملکی برآمدات کو 60 بلین ڈالر کے تک لے جانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ شہباز شریف نے معیشت کی ترقی اور برآمدات کو فروغ دینے...
    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا ہے کہ حکومت آئندہ 3 سے 5 سال کے دوران پاکستان کی برآمدات کو 30 ارب ڈالر سے بڑھا کر 60 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم رکھتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے  کہا کہ گزشتہ 12 سے 14 ماہ کے دوران معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئے، جن میں مہنگائی اور شرح سود میں کمی کے اقدامات شامل ہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت سرکاری اداروں کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے رائٹ سائزنگ کر رہی ہے، جس سے حکومتی اخراجات میں واضح کمی آئے گی، حکومت نے دہرے خسارے پر قابو پایا ہے، جس کے نتیجے میں کرنٹ...
    اجزاءفریج کا ٹھنڈا پانی 2گلاس،دودھ ایک کلو،کریم حسب پسند،گرین ٹی 4 tbs،بادیان کے پھول 2،دار چینی 5 انچ کی اسٹک اگر چھوٹی چھوٹی ہوں تو ایک 5?ٹی اسپون جتنی،سبز الائچی 5-6،میٹھا سوڈا 1/2 tsp، بادام حسب پسند،پستہ حسب پسند،نمک ایک چٹکی۔ترکیبسب سے پہلے برتن میں پانی،گرین ٹی ،بادیان کے پھول،دارچینی ،سبز الائچی (کھول کر)ڈال کر پکنے کے لئے رکھیں ابال آئے تو آنچ درمیانی کردیں سات آٹھ منٹ پکنے دیں، پھر سوڈا ڈال کر مکس کردیں مزید دس منٹ پکائیں ۔۔دودھ بوائل کریں، کریم اور چینی ڈالیں،اور آنچ بالکل دھیمی کردیں ۔ کریم ڈالنا ضروری نہیں چاہیں تو ڈالیں ورنہ نہیں چینی اپنی پسند کے لحاظ سے کم زیادہ کرلیں ۔۔قہوہ چولہے سے اتار کر چھان لیں ۔۔دو جگ لے...
    تجزیہ کار شہباز رانا نے کہا کہ اس سال پاکستان کی غیر ملکی قرضوں کی ضروریات 22ارب ڈالرسے ساڑھے 23ارب ڈالر ہیں، فچ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 13ارب ڈالر کے جو کیش ڈیپازٹس ہیں وہ پاکستان کو اس سال میں رول اوور کرانے پڑیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مجموعی طور پر اگر دیکھیں تو اس وقت چین نے پاکستان کو جو سپورٹ کی ہوئی ہے اور جسے وہ ودڈرا نہیں کررہا، اس کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ نہیں ہورہا، اس میں آئی ایم ایف کا بھی بڑارول ہے لیکن پاکستان کے دیوالیہ نہ ہونے میں آئی ایم ایف سے کہیں زیادہ چین کا کردارہے۔ اس وقت تک چین...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوری میں ماہ بہ ماہ مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح 2.4 فیصد پر آگئی ہے، سعودی عرب نے ایک سال کی موخر ادائیگی پر 1.2 ارب ڈالر کا تیل درآمد کرنے کی سہولت فراہم کردی،رمضان کے حوالے سے وزارت فوڈ سیکیورٹی کو یوٹیلٹی اسٹورز کے بغیر رمضان پیکیج لانے کی ہدایت کی ہے،پہلے کہا تھا یوٹیلٹی اسٹورز کے ساتھ اب یہ معاملہ نہیں چل سکتا،زرعی ٹیکس کا قانون منظور کرکے چاروں صوبوں نے آئی ایم ایف کا مطالبہ پورا کیا ،اس قانون سازی پر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کا شکریہ اداکرتاہوں۔منگل کووفاقی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری ۔2025 )ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے میں تیزی لانے کی جانب ایک تبدیلی کا قدم ہے جس کا مقصد تیل کی درآمدات میں نمایاں کمی اور بہتر انفراسٹرکچر اور گرین فنانسنگ اقدامات کے ذریعے پائیدار نقل و حرکت کو فروغ دینا ہے. ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے سسٹین ایبل پالیسی ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے ریسرچ فیلو ڈاکٹر خالد ولید نے اس تبدیلی کے معاشی مضمرات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان کی ماہانہ تیل کی کل درآمدات تقریبا 1 بلین ڈالر ہیں ای وی کو اپنانے کے ذریعے درآمدات میں 30فیصدکی کمی کو حاصل کر کے ملک ماہانہ 300 ملین ڈالر...
    ملک خدا بخش اور یاسر بھمبانی چارجنگ اسٹیشنز کے حوالے سے بروشر صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ کو پیش کررہے ہیں کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستانی معیشت کے لئے اچھی خبر ،چینی گروپ نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ اور چارجنگ پلانٹس میں 340 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔سندھ کے توانائی کے وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت چینی کمپنی کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرے گی،اگر چینی کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں بناتی ہے تو سندھ حکومت کراچی میں لگنے والے پلانٹ سے 20 فیصد سے زائد گاڑیاں سندھ حکومت اپنی خریداری کے لے گی ۔ انہوں نے یہ بات مقامی ہوٹل میں تقریب کے چیئرمین ملک گروپ اورچائنا کی کمپنی اے...
    بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار سیف علی خان نے اپنے گھر پر ہونے والے خطرناک حملے کی تفصیلات پہلی بار پولیس کو بتا دیں۔ سیف نے بتایا کہ یہ واقعہ 16 جنوری کی رات 2:30 سے ​​2:40 کے درمیان پیش آیا، جب وہ اپنی بیوی کرینہ کپور کے ساتھ 12ویں منزل پر موجود تھے۔ ان کے بیٹے جے کے رونے کی آواز سن کر وہ کمرے سے باہر نکلے۔ 11ویں منزل پر پہنچنے پر انہوں نے دیکھا کہ جے کی نرس ایک اجنبی کے ساتھ تیز آواز میں بات کر رہی تھی۔ سیف نے بتایا کہ حملہ آور کے ہاتھ میں چاقو تھا اور خطرہ محسوس کرتے ہوئے انہوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی، لیکن اس نے...
    لاہور: پاکستان ریلوے کی 300 سے لیکر 400 کے قریب مسافر اور مال بردار ٹرینیں لاپتہ ہو گئیں۔ آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی، جن ریلوے ٹریک پر یہ ٹرینیں چلا کرتی تھیں ان پر قبضہ ہو چکا، سیکڑوں رہائشی اور کمرشل بلڈنگ بن چکی ہیں۔ زیادہ تر ریلوے ٹریک کی پٹڑیاں چوری ہوچکی ہیں، ٹرینوں کی بندش سے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ پر ہر سال اربوں ڈالر زائد خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والے اعداد وشمار کے مطابق 1980 تک ریلوے ملک بھر میں 4 ساڑھے چار سو مسافر اور مال بردار ٹرینیں چلایا کرتا تھا جن کی تعداد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کم ہوتے ہوتے 100 سے...
    اسلام آباد: پاکستان میں غذائی قلت سالانہ 17 ارب ڈالر کا نقصان پہنچانے لگی،غیر سرکاری تنظیم نیوٹریشن انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غذائی قلت کے سنگین مسئلے کے باعث قومی معیشت کو سالانہ 17 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے جو ملک کی مجموعی قومی آمدنی (جی این آئی) کا 4۔6 فیصد بنتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کروڑوں بچے، نوجوان لڑکیاں اور خواتین غذائی قلت خاص طور پر خون کی کمی کا شکار ہو رہی ہیں۔ نیوٹریشن انٹرنیشنل پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر شبینہ رضا کے مطابق غذائیت کے شعبے میں سرمایہ کاری غربت کے دائرے کو توڑنے کے لیے اہم ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر...
    بنی گالہ کے درباری اور حواری ظل تباہی کی کرپشن پر پردے ڈال کر اپنی اپنی نوکریاں بچا رہے ہیں،عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ملک کا وزیراعظم ہو کر بھی ایک ادارے کا ٹرسٹی ہونا سنگین جرم ہے۔ بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں عظمی بخاری نے کہا کہ عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں بانی پی ٹی آئی کو بددیانت اور کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیا، امریکا، یورپ اور بھارت کا میڈیا بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ میاں بیوی کے القابات سے نواز رہا ہے، بانی کے چیلے اور چمچوں کو ابھی بھی اپنے آقا کی کرپشن نظر...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اہم غیر ملکی اسٹارز کی شمولیت فرنچائزز کی جیب پر بوجھ نہیں بنے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈرافٹ سے قبل غیر ملکی اسٹارز کی جو فہرست کرکٹ بورڈ نے فرنچائزز کو بھیجی اس میں بعض کے سامنے خصوصی نوٹس بھی درج تھے، ڈیوڈ وارنر کا کم سے کم معاوضہ 3 لاکھ ڈالر لکھا گیا تھا، انہیں کراچی کنگز نے منتخب کیا یوں وہ پی ایس ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کرکٹر بن گئے۔ البتہ یہ پورے 3 لاکھ ڈالر فرنچائز کو نہیں دینے ہوں گے، چند برس قبل پی ایس ایل کی گورننگ کونسل نے فیصلہ کیا تھا کہ جب سینٹرل پول میں براڈکاسٹ کی نیٹ آمدنی 3 بلین روپے تک...
     اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ  دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے بیش بہا قربانیوں  کی بدولت فتنہ الخوارج ہمیشہ کیلئے دم توڑ جائے گا۔ پاکستان دوبارہ  امن کا گہوارہ بنے گا۔ پی آئی اے کے حوالے سے بندشیں ختم ہو رہی ہیں۔ لندن کی پروازیں بھی جلد بحال ہوں گی۔ وفاق صوبوں کے ساتھ مل کر تعلیمی میدان میں درپیش چیلنجز کو حل کرنے کے لئے متحرک کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں  نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے  کہا کہ افواج پاکستان نے آرمی چیف کی قیادت میں  فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ دن رات کارروائیاں ہو رہی ہیں۔...
    کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کے اضافے کے بعد 2690 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے۔ مقامی مارکیٹ میں ہفتے کے روز 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے اضافے کے ساتھ 280800 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1201 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 240741 روپے تک پہنچ گئی۔ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ فی تولہ چاندی 3350 روپے اور فی 10 گرام چاندی 2872.08 روپے پر مستحکم رہی۔
۱