بنی گالہ کے درباری اور حواری ظل تباہی کی کرپشن پر پردے ڈال کر اپنی اپنی نوکریاں بچا رہے ہیں،عظمی بخاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
بنی گالہ کے درباری اور حواری ظل تباہی کی کرپشن پر پردے ڈال کر اپنی اپنی نوکریاں بچا رہے ہیں،عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ملک کا وزیراعظم ہو کر بھی ایک ادارے کا ٹرسٹی ہونا سنگین جرم ہے۔
بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں عظمی بخاری نے کہا کہ عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں بانی پی ٹی آئی کو بددیانت اور کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیا، امریکا، یورپ اور بھارت کا میڈیا بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ میاں بیوی کے القابات سے نواز رہا ہے، بانی کے چیلے اور چمچوں کو ابھی بھی اپنے آقا کی کرپشن نظر نہیں آرہی۔
عظمی بخاری خاتون اول ہو کر 28کروڑ کے کیک بیکس اور پانچ قراط ہیرے کی انگوٹھیاں وصول کرنا کہاں کی پیری مریدی ہے؟، جو شخص سر سے پاوں تک کرپشن کے لبادے میں لپٹا ہوا وہ مذہب کارڈ کھیل رہا ہے۔ اپنی چوریاں اور کرپشن مذہب کی آڑ میں نہیں چھپائی جا سکتی، قوم اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کی اہلیہ کے کرپشن کے قصوں کی حقیقت جان چکے ہیں، بنی گالہ کے درباری اور حواری ظل تباہی کی کرپشن پر پردے ڈال کر اپنی اپنی نوکریاں بچا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی کرپشن
پڑھیں:
مہم چلانا بانی کے بیٹوں کا حق، دنیا کو بتائیں والد کو کرپشن پر سزا ہوئی: عطا تارڑ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مہم چلانا بانی چیئرمین کے بیٹوں کا حق ہے ، وہ لوگوں کو بتائیں کہ ان کے والد کو کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے۔9 مئی کے سانحے میں ملوث ملزمان کے خلاف شواہد موجود تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج موجود تھیں، یہ معلوم تھا کہ ان واقعات میں کون ملوث تھے۔190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اپنے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کر سکے۔ یہ کہتے ہیں کہ ہم ریاست مدینہ کی بات کر رہے تھے تو ہمیں190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا ہو گئی۔190 ملین پاؤنڈز کیس کا جواب مذہبی نہیں نہ ہی ریاست مدینہ ہے۔ آپ قوم کو بتائیں کہ آپ نے بزنس ٹائیکون کے اربوں روپے کس طرح استعمال کیے۔ بانی چیئرمین کے بیٹوں کا حق ہے کہ وہ ضرور مہم چلائیں۔ وہ جہاں جا رہے ہیں وہاں لوگوں کو بتائیں کہ ہمارے والد کو190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے۔190 ملین پاؤنڈز کیس کی فیکٹ شیٹ ساتھ لے کر جائیں اور جس سے بھی ملتے ہیں تو یہ بتائیں کہ یہ کرپشن کا کیس ہے سیاسی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ190 ملین پاؤنڈز کیس سیاسی کیس ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ کرپشن کا کیس ہے۔ علاوہ ازیں عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کے تدارک کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں، ہم واحد ملک ہیں جہاں سکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ دہشتگردوں کا کوئی مذہب، رنگ اور نسل نہیں ہوتی، پاکستان دنیا کے لیے دہشتگردی کے خلاف ایک شیلڈ ہے۔ دہشتگردی کے خلاف نیا اقدام، پیغام امن کا اعلان کر رہا ہوں۔ بلوچستان میں دہشتگردی اور پْرتشدد انتہا پسندی کا واقعہ ہوا ہے۔