بین الاقوامی پنجابی فلم سوکن سوکنے 2 پاکستانی سینما گھروں کی زینت بن گئی۔

ڈسٹری بیوشن کلب نے پاکستانی فلم بینوں کو معیاری اور خاندانی تفریح فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی پنجابی فلم سوکن سوکنے 2 کی نمائش کا اہتمام کیا ہے، جو کئی ماہ کے وقفے کے بعد سینماؤں میں پیش کی جانے والی پہلی بین الاقوامی پنجابی فلم ہے۔

سوکن سوکنے 2 مقبول فلم سوکن سوکنے کا سیکوئل ہے، جس میں معروف اداکار ایمی ورک، نمرت کھیرہ اور سرگن مہتا مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہیں، جب کہ دیگر کرداروں میں بھی کئی نامور فنکار شامل ہیں۔

فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو دو بیویوں کے ہوتے ہوئے تیسری شادی کر لیتا ہے، جس کے بعد اس کی زندگی میں آنے والے دلچسپ اور مزاح سے بھرپور واقعات، سوکنوں کے درمیان چپقلش اور گھریلو تنازعات فلم کی خاص بات ہیں۔

ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد رشید نے کہا کہ عیدالاضحی کے بعد پاکستانی سینما گھروں میں نئی فلموں کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔ ’سوکن سوکنے 2‘ خاص طور پر کامیڈی فلموں کے شائقین کے لیے ایک مکمل تفریحی پیکج ثابت ہوگی، جو پیسہ وصول تجربہ فراہم کرے گی۔

یہ فلم اس وقت ملک بھر کے سینما میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے اور ہر عمر کے ناظرین کو معیاری، خاندانی تفریح فراہم کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فلم سوکن سوکنے سوکن سوکنے 2

پڑھیں:

وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب کو فون، سمندری طوفان سے نقصان پر افسوس، مدد کی پیشکش

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کو ٹیلی فون کرکے حالیہ سمندری طوفان سے ہونے والی تباہی پر ملائشیا کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے حالیہ سمندری طوفان ڈاہ واہ کے باعث ہونے والی شدید بارشوں، سیلاب اور بھاری تودے گرنے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی و مالی نقصانات پر ملائشیا کے وزیراعظم سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے متاثرہ و غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں اور بے گھر ہونے والوں کی جلد صحت یابی و بحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اس مشکل گھڑی میں ملائشین عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی و ہمدردی کا اظہار کیا اور ملائیشیا میں جاری امدادی اور ریسکیو کی کارروائیوں میں پاکستان کی جانب سے ہر ممکن مدد کی پیشکش بھی کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملائشین حکومت کو امدادی کارروائیوں میں جس قسم کی بھی معاونت درکار ہو گی پاکستان فراہم کرے گا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں اظہار ہمدردی اور فکرمندی کے جذبات اور رابطہ پاکستان اور ملائشیا کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب کو فون، سمندری طوفان سے نقصان پر افسوس، مدد کی پیشکش
  • برطانوی جامعات نے پاکستان اور بنگلادیش طلبہ کے داخلے معطل اور محدود کردیے
  • لبنان کو بین الاقوامی پشت پناہی کی ضرورت ہے، نواف سلام
  • فریڈرک مرز کا دورہ اسرائیل، بین الاقوامی قوانین سے اعلان جنگ ہے، جرمن اپوزیشن
  • بھارتی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے کے سرینگر میں گھروں پر چھاپے
  • طوفان دتوا، پاکستان نے اضافی امداد سری لنکا روانہ کردی
  • سری لنکا میں دتوا طوفان کی تباہ کاریاں، لاہور سے 20 ٹن امدادی سامان روانہ
  • پاکستان میں متعدد ائیرپورٹس غیر فعال، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا
  • 27 بین الاقوامی کنونشنز پر عملدرآمد، پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس محفوظ
  • طوفان ڈٹوا سے تباہی، بنگلادیش نے سری لنکا کے لیے امداد کی کھیپ بھیج دی