2025-08-06@14:49:54 GMT
تلاش کی گنتی: 17446
«خاقان فیدان»:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25فیصد ٹیرف لگا دیا، مجموعی طور پر ٹیرف 50فیصد ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف لگا دیا، بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا، امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف کے ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیے۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے درآمدات پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، جس کے بعد بھارت پر مجوعی ٹیرف 50 فیصد ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاوس نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری ایگزیکٹو آرڈر کے تحت بھارت پر اضافی 25 فیصد...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کردیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تہران میں جاپان و ہالینڈ کے سفیروں نے آج ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کیساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں اسلام ٹائمز۔ تہران میں جاپان و ہالینڈ کے سفیروں تماکی تسوکادا اور ایمائل ڈی بونٹ نے آج ایرانی وزارت خارجہ کے دفتر میں ترجمان اسمعیل بقائی کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لکھا کہ آج میں نے اپنے دفتر میں ایران میں جاپانی سفیر مسٹر تماکی تسوکادا کے ساتھ ملاقات کی جس کے دوران انتہائی مثبت گفتگو ہوئی۔ اسمعیل بقائی نے لکھا کہ ایران و جاپان کی دوستی ایک طویل تاریخ پر محیط ہے کہ جس کو نہ صرف احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا...
نواف سلام حکومت کیجانب سے ملکی مزاحمت کو غیر مسلح کئے جانے اور قومی خودمختاری کو کمزور بنانیکے فیصلے پر لبنانی مزاحمت نے اس فیصلے کو غیر ملکی آمروں کے زیر اثر انجام پانیوالی ایک "بڑی غلطی" قرار دیا اور اعلان کیا ہے کہ مزاحمت، اس فیصلے کو ذرہ برابر اہمیت نہیں دیتی اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اعلان کیا کہ حکومت ایک "بڑی غلطی" کی مرتکب ہوئی ہے کیونکہ اس نے ایک ایسا فیصلہ اختیار کر لیا ہے کہ جو لبنان کو اسرائیلی دشمن کے مقابلے میں مزاحمت کے ہتھیار سے محروم کر سکتا ہے۔ ملکی مزاحمت کو غیر مسلح کرنے پر مبنی لبنانی حکومت کے فیصلے کی مذمت میں جاری ہونے والے اپنے بیان میں حزب...
عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس نے خریداروں کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا دے دیا ۔ فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہو کر3 لاکھ 59 ہزار 300 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 1114 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 8 ہزار 41 روپے کا ہو گیا۔10 گرام 22 قیراط سونا 1022 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 381 روپے تک پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا عالمی سطح پر بھی سونے...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we too wenews احتجاجی تحریک بانی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی عمران خان عمران خان کے بچے وی ٹو وی نیوز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ممکنہ سیاسی جانشین کے نام کا اعلان کردیا جو اُن کے اگلے صدارتی امیدوار بھی ہوں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سیاست میں ایک نئی پیش رفت نے ہلچل مچادی ہے جس کے سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہوسکیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کو مستقبل میں اپنا جانشین تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ایک انٹرویو میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ٹرمپ نے واضح انداز میں کہا کہ انصاف کی بات کی جائے تو وینس نائب صدر ہیں اور یہ خود ایک بڑی نشانی ہے۔ اگرچہ ٹرمپ نے اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے سے گریز کیا لیکن ان کے تاثرات سے یہ پیغام...
کراچی: سندھ حکومت نے روہڑی تا سکھر شارٹ روٹ پر ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے وزیر توانائی و منصوبہ بندی اور پاکستان ریلوے کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات ہوئی۔ کراچی سے سکھر تک سب اربن ریلوے سروس کا منصوبہ زیر غور لایا گیا۔ ملاقات میں لاہور کی طرز پر سندھ میں ریلوے سروس شروع کرنے پر بات چیت ہوئی۔ وزیر توانائی و منصوبہ بندی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ منصوبے سے لاکھوں افراد روزانہ مستفید ہوں گے۔ منصوبے پر پاکستان ریلوے اور سندھ حکومت کے درمیان اشتراک پر اتفاق ہوا۔ روہڑی تا کراچی نیا ریلوے ٹریک ترجیحی منصوبہ قرار پایا۔ ایم ایل ون منصوبے میں سندھ حکومت نے مکمل تعاون کی یقین...
ویب ڈیسک : اسلام آباد میں مختلف شعبہ جات میں کیش لیس نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس کے تحت شہری اب آن لائن اور ڈیجیٹل طریقے سے ادائیگیاں کر سکیں گے۔ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیرمین محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں سی ڈی اے کے مختلف شعبہ جات میں کیش لیس نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت دی کہ ادارے میں شفافیت اور سہولت کو فروغ دینے کے لیے تمام سروسز کی ادائیگی کیو آر کوڈ کے ذریعے ممکن بنائی جائے، کہا کہ پراپرٹی ٹیکس، واٹر چارجز، زمین کی منتقلی، پارکنگ فیس اور دیگر سروسز کی فیسیں اب شہری آن لائن اور ڈیجیٹل طریقے...
کے الیکٹرک بل میں لے آؤٹ کی یہ تبدیلی مختلف صارف طبقات کے ساتھ تفصیلی غور و خوض کے بعد متعارف کرائی گئی ہے۔ نمایاں خصوصیات میں بل کی تفصیلات کا خلاصہ، ایک جگہ پر تمام حساب کتاب، اہم اعلانات و پیغامات کے لیے علیحدہ پیغام رسائی کا خانہ، بجلی کے نرخ اور ٹیکسز کی تفصیلات کے ساتھ صارف کے رابطے کے ذرائع شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک نے صارفین کے لیے بجلی کے بل کی نئی شکل متعارف کرادی ہے، شہری بجلی کے استعمال اور ادائیگیوں کا واضح خلاصہ دیکھ سکیں گے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی بل کا نیا لے آؤٹ مرتب کیا گیا ہے اب اسی ڈیزائن کے تحت صارفین کو بل ارسال کیے جائیں...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخاروصی نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر مبنی ہیں۔ انہوں نے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ آئی ٹی، تعمیرات، صحت، فوڈ سیکیورٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں، اور حکومتی و نجی شعبے کے قریبی روابط...
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی نااہلی کے بعد فیض آباد پر ہونے والے احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت ڈیوٹی جج انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔ سماعت کے دوران سینیٹر فیصل جاوید، سابق ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم، عامر کیانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے تمام پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔ کیس میں اب تک استغاثہ کے صرف 3 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں، جبکہ آج مزید گواہوں کے بیانات قلمبند نہ کیے جا سکے، آئندہ سماعت پر ان گواہوں پر جرح کی جائے گی اور مزید...
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے، پارٹی میں اس پر بات کروں گا اور اس پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کریں گے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کا ٹرائل مکمل طور پر غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، سائفر کیس میں بھی فیملی، میڈیا اور وکلاء کو داخلے سے روک دیا گیا تھا، سائفر کیس کا ٹرائل ہائی کورٹ نے 2 مرتبہ کالعدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کی واضع ہدایات ہیں اگر میڈیا، وکلاء اور فیملی کو داخلہ نہیں دیا جاتا تو یہ اوپن ٹرائل نہیں، 26 ویں ترمیم کے...
وفاقی دارالحکومت میں عوامی سہولت اور شفافیت کو فروغ دینے کے لیے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اپنے مختلف شعبوں میں کیش لیس نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد شہری اب مختلف سروسز کی ادائیگیاں آن لائن اور ڈیجیٹل ذرائع سے کر سکیں گے۔ یہ فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس میں کیا گیا، جہاں انہوں نے ہدایت دی کہ ادارے کی تمام سروسز کی فیسوں کی ادائیگی کے لیے کیو آرکوڈ سسٹم متعارف کروایا جائے تاکہ شفافیت اور عوامی سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے 16 فیصد فلٹریشن پلانٹس کا پانی آلودہ، سی ڈی اے کا اعتراف چیئرمین سی ڈی اے...
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کیے جانے کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ ترجمان ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی، غیر آئینی اور بدنیتی پر مبنی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں سنے بغیر ڈی نوٹیفائی...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ تینوں اپوزیشن لیڈرز کو سنے بغیر نااہل کیا گیا جو آئین و قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، 14 اگست کو ملک گیر مظاہروں پر بھی مشاورت جاری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں سنا ہی نہیں گیا، الیکشن کمیشن کو ہمیں سننا چاہیے تھا، ہم اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے، پارٹی ان نااہل قرار دیے گئے رہنماؤں کی جگہ کسی اور کو نامزد نہیں کرے گی، یہ پہلا الیکشن کمیشن ہے جو خود سٹے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت آصف زرداری سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخاروصی نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی اور پاک عمان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر مبنی ہیں۔ آئی ٹی، تعمیرات، صحت، فوڈ سیکیورٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں۔ پاکستان اور عمان کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت...
بیجنگ :چین کے صوبہ یون نان کے کھون منگ کسٹمز کے مطابق رواں سال کے پہلے سات ماہ میں چین-لاؤس ریلوے کے ذریعے سامان کی درآمد اور برآمد 3.43 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی، جس کی مالیت 15.4 ارب یوآن سے زائد ہے، جن میں سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 6 فیصد اور 41 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے، اور اسی عرصے میں یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔اس وقت ، چین ۔ لاؤس ریلوے لاؤس اور تھائی لینڈ سمیت 19 ممالک کو سروس فراہم کرتی ہے ، اور درآمدی اور برآمدی اجناس کی اقسام 500 سے بڑھ کر 3،600 سے زیادہ ہوگئی ہیں ، جس سے علاقائی معاشی خوشحالی اور ترقی کو نئی توانائی میسر آئی ہے۔ Post...
بیجنگ : عوامی جمہوریہ چین کے “حفاظتی اقدامات کے ضوابط” کے تحت، چینی وزارتِ تجارت نے 27 دسمبر 2024 کو اپنے 2024 کے اعلان نمبر 60 کے ذریعے درآمدی گائے کے گوشت پر حفاظتی اقدامات کی باضابطہ تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ صورت حال پیچیدہ ہونے کی بنا پر، وزارت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس مقدمے کی تحقیقاتی مدت 26 نومبر 2025 تک بڑھا دی جائے۔ بدھ کے روز وزارت کے ترجمان کے مطابق گائے کے گوشت پر حفاظتی اقدامات کی تحقیقات شروع ہونے کے بعد، وزارتِ تجارت نے قانونی طریقہ کار کے مطابق معائنہ جاری رکھا ہے تاکہ تحقیقاتی عمل معروضی اور منصفانہ رہے۔اس کیس پر مختلف حلقوں کی گہری نظر ہے، تحقیقاتی ادارہ تمام فریقوں کے مؤقف اور دستاویزات کا جامع جائزہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے فیصلے سے مخصوص نشستوں پر بحال ہونیوالے 18 اراکین قومی اسمبلی کو لاٹری نکلنے کا انتظار ہے، سال بھر کی تنخواہیں ایک ساتھ ملنے کا امکان ہے، پرانی تنخواہیں دینی ہیں یا نہیں؟، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہ کرسکا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر کی منظوری کے بعد رواں اجلاس کے دوران فیصلہ متوقع ہے، جنوری 2025ء سے ایم این اے کی تنخواہ 7 لاکھ 30 ہزار ہوچکی ہے، منظوری کی صورت میں ہر ایم این اے کو 58 لاکھ 71 ہزار روپے بقایا جات ملنے کا امکان ہے، 18 ایم این ایز کو ادائیگی کیلئے مجموعی طور پر 10 کروڑ 56...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی، غیر آئینی اور بدنیتی پر مبنی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں سنے بغیر ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ جاری کیا، جو کہ انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف...
جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا نے ایک ایسے دلچسپ اور غیر روایتی نسخے کا انکشاف کیا ہے جو سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بن گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو کے دوران تمنا بھاٹیا نے بتایا کہ وہ صبح اٹھنے کے فوراً بعد، دانت برش کرنے سے پہلے، چہرے پر اپنا تھوک لگاتی ہیں تاکہ کیل مہاسے نہ نکلیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ روزانہ صبح اُٹھ کر یہ عادت اپنانے سے برسوں سے ان کی جلد دانوں، کیل مہاسوں سے صاف رہی ہے۔ اداکارہ کا یہ انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ افراد نے اس طریقے کی...
معروف اداکارہ مہر بانو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ سوشل میڈیا پر اس بار بھی تنقید کی وجہ ان کا نامناسب ڈانس ہے۔ اس بار انھوں نے عربی موسیقی پر بیلی ڈانس کی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس رقص کے لیے اداکارہ نے نہایت نامناسب اور مختصر لباس کا انتخاب کیا۔ جس پر صارفین نے سخت ردِعمل دیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی اس ویڈیو کو "فحش” اور "غیر اخلاقی” قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں اداکارہ سے پوچھا کہ "اس ویڈیو سے کیا حاصل ہوا؟ خوشی؟ شہرت؟ یا پیسے؟” یاد رہے کہ اداکارہ مہر بانو ماضی...
مخصوص نشستوں پر بحال اراکین کو فی کس کتنے لاکھ روپے ملنے کا امکان ہے؟تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ کے فیصلے سے مخصوص نشستوں پر بحال ہونیوالے 18 اراکین قومی اسمبلی کو لاٹری نکلنے کا انتظار ہے، سال بھر کی تنخواہیں ایک ساتھ ملنے کا امکان ہے، پرانی تنخواہیں دینی ہیں یا نہیں؟، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہ کرسکا۔ مخصوص نشستوں پر بحال 18 اراکین قومی اسمبلی سال بھر کی تنخواہوں کی لاٹری نکلنے کا انتظار ہے، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ تاحال فیصلہ نہ کرسکا، فنانس ڈیپارٹمنٹ رہنمائی کا منتظر ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر کی منظوری کے بعد رواں اجلاس کے دوران فیصلہ متوقع ہے، جنوری...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )گیس کے لاکھوں صارفین کو نئے گیس کنکشن فراہم کرنے کےلئے تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئیں جب کہ گیس کمپنیوں سمیت دیگر اداروں نے اپنی تجاویز حکومت کو ارسال کر دی ہیں رپورٹ کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے پاس 30 لاکھ کے قریب گیس کنکشن لگوانے کی درخواستیں گزشتہ چار برسوں سے التوا کا شکار ہیں. گیس کے نئے کنکشن پر پابندی سال 2021 میں عائد ہوئی جب گیس کا بحران سنگین ہوگیا اور گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی۔(جاری ہے) نئے کنکشن پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے 30 لاکھ کے قریب صارفین گیس سے محروم ہیں اور مہنگی ترین ایل پی جی استعمال...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئندہ سیاسی حکمت عملی کے تحت سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی قیادت کے مطابق، مظاہرین آج دوپہر 3 بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس سے سپریم کورٹ کی جانب مارچ کریں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کی ممکنہ نااہلی کا معاملہ ایک بار پھر سیاسی اور قانونی سطح پر گرم ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی جانب سے دی گئی رولنگ کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ قانونی جنگ کا آغاز: عدالت سے رجوع کی تیاریاں ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارکان اس معاملے کو لے کر وکلا سے مشاورت کر رہے ہیں کہ آیا اس فیصلے کو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں چیلنج کیا جائے یا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے؟ یہ بھی پڑھیے پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کے معطل اراکین کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی...
ویب ڈیسک:محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے غریب مستحق اور اسپیشل بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں مفت تعلیم دینے کا ہدف مقرر کرلیا ہے۔ محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے پرائیویٹ سکول آرڈی نینس 2014 دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ کی جانب سے ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایت جاری کر دی گئی،وزرات تعلیم نے پرائیویٹ سکولوں سے فری بچوں کی لسٹیں بنوانے کا فیصلہ کیا ہے، پرائیویٹ سکولوں سے داخلہ کی تفصیل طلب کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں سروے کا کام گرمی کی چھٹیوں کے بعد 31 اگست تک مکمل کئے جانے کا امکان ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق...
کراچی: پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے متوقع سنسنی خیز مقابلے سے قبل شارجہ حکام نے اسٹیڈیم میں سخت سیکیورٹی اقدامات کا اعلان کردیا۔ ٹرائی نیشن ٹی20 سیریز رواں ماہ کے آخر میں شروع ہوگی جس میں میزبان متحدہ عرب امارات بھی شریک ہے۔ یہ فیصلہ ماضی میں دونوں ٹیموں کے میچوں کے دوران ہونے والے ہنگامہ آرائی کے واقعات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ اس بار اسٹیڈیم میں موجود شائقین کے لیے پرامن اور محفوظ ماحول یقینی بنایا جاسکے۔ شائقین کے لیے علیحدہ داخلی راستے اور نشستیں: منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے شائقین کو الگ الگ اسٹینڈز میں بٹھایا جائے گا اور ان کے لیے علیحدہ انٹری پوائنٹس مختص...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )سپریم کورٹ رجسٹری کراچی نے پی آئی اے میں جعلی ڈگری پر ملازمت سے برطرفی کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ کا جاری کردہ حکم امتناع ختم کردیا سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں پی آئی اے میں جعلی ڈگری پر ملازمت سے برطرفی کے معاملے پر حکم امتناع کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی. عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کا جاری کردہ حکم امتناع ختم کردیا، عدالت نے پی آئی اے کو محکمہ جاتی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 10 برس سے ملازمین اسٹے آرڈر پر چل رہے ہیں، ایسا نہیں ہوسکتا، حکم امتناع واپس لے رہے ہیں اور...
عمر ایوب اور شبلی فراز نے نااہلی کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نا اہل قرار دینے کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی ہے جس میں فیصلے کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شبلی فراز نے بھی نااہلی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے غیرقانونی طور پر نا...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لسیکو )کی جانب سے اووربلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور ہرسال کی طرح رواں سال بھی گرمیوں میں مسلسل دوماہ سے اووربلنگ کی جارہی ہے لیسکو کے چیف ایگزیکیٹو نے اعلان کیا تھا کہ اووربلنگ کے معاملے پر کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی جبکہ لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹرریڈریا متعلقہ اہلکاروں کو اووربلنگ سے کوئی ذاتی فائدہ نہیں ہوتا .(جاری ہے) اووبلنگ سے صارفین کو ہرسال اربوں روپے اضافی اداکرنا پڑتے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹرریڈراور متعلقہ اہلکار وں کو ”ٹارگٹ“دیا جاتا ہے جسے پور ا کرنے کے لیے وہ اپنے اپنے علاقوں میں ٹارگٹ کے مطابق ریڈنگ میں ہیرپھیر کرتے ہیں جس سے صارفین...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کریں گے۔ مزید :
سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی اپیل پر پی آئی اے میں جعلی ڈگری پر ملازمت سے برطرفی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ کا حکم امتناع ختم کردیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحی آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بینچ کے روبرو پی آئی اے میں جعلی ڈگری پر ملازمت سے برطرفی کے معاملے پر حکم امتناع کیخلاف وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل محسن شاہوانی نے مؤقف دیا کہ ندیم لودھی جعلی ڈگری پر ایسوسی ایٹ انجینر بھرتی ہوا تھا، ڈگری جعلی ثابت ہونے پر پی آئی اے نے شوکاز نوٹس جاری کرکے ملازمت سے برطرف کردیا تھا۔ ندیم لودھی حکم امتناع کے دوران ترقی پاکر آفیسر گریڈ...
لندن(نیوز ڈیسک)پاکستان ہائی کمیشن لندن میں گزشتہ روز یوم استحصال کے عنوان سےسیمینار،ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالی اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔ سیمینار کی صدارت پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کی، جنہوں نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ “انصاف کی جدوجہد پوری پاکستانی قوم کی فتح ہے، دنیا بھر کے کشمیریوں کو متحد ہو کر عالمی برادری پر بھارت کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لینے کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔” اہم شرکاء اور مقررین: سیمینار میں برطانوی پارلیمنٹ، انسانی حقوق، وکالت، سول سوسائٹی اور کشمیری تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی، جن...
سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق کا کہنا ہے کہ سعودیہ میں آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے فروغ پا رہا ہے جس کی بدولت گزشتہ برس 73 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا گیا ہماری کوشش ہے کہ نئی آنے والی کمپنیوں کے لیے بھی راہ ہموار کی جائے تاکہ وہ بھی سعودی مارکیٹ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر سکیں۔ سفارتخانہ پاکستان ریاض میں سفیر پاکستان احمد فاروق نے مختلف امور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ معرکہ حق بنیان مرصوص میں سفارتخانہ پاکستان نے سعودی تھنک ٹینکس کے ساتھ مراسم کو ناصرف مضبوط بنایا بلکہ بھارتی وفود کے موقف کے مقابلے میں پاکستانی مؤقف کو بہتر انداز میں پیش کیا اور پاک بھارت کشیدگی رکوانے...
عثمان خادم:پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے. سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف حماد اظہر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے گئے،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ارسلان ظہیر نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے،میاں اویس انجم اور مہر واجد بھی آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ 18 اگست کو این اے 129 میں ضمنی الیکشن منعقد ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں
گیس کے لاکھوں صارفین کو نئے گیس کنکشن فراہم کرنے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئیں جب کہ گیس کمپنیوں سمیت دیگر اداروں نے اپنی تجاویز حکومت کو ارسال کر دیں۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے پاس 30 لاکھ کے قریب گیس کنکشن لگوانے کی درخواستیں گزشتہ چار برسوں سے التوا کا شکار ہیں۔ گیس کے نئے کنکشن پر پابندی سال 2021 میں عائد ہوئی جب گیس کا بحران سنگین ہوگیا اور گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی۔ نئے کنکشن پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے 30 لاکھ کے قریب صارفین گیس سے محروم ہیں اور مہنگی ترین ایل پی جی استعمال کرتے پر...
سی ڈی اے کا کیش لیس نظام متعارف کروانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے کا ایک اہم اجلاس چیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن و ممبر اسٹیٹ طلعت محمود ، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر پلاننگ ،ڈاکٹر خالد حفیظ،ممبر انوائرنمنٹ اسفند یار بلوچ، ممبر انجیرنگ سید نفاست رضا ،ڈی جی ریسوس، ڈائریکٹر آئی ٹی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات اور چیرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آبادمحمد علی رندھاوا کی قیادت میں سی...
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان حکومت کی جانب سےسرکاری نوکری کے حوالے سے عمر کی حد برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سرکاری نوکری کےحوالےسےعمرکی حد سےمتعلق کوئٹہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،حکمنامہ 24 جون 2025سے 23 جون 2026 تک برقرار رہے گا۔ خیال رہے کہ بلوچستان میں سرکاری ملازمت کیلیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 43 سال مقرر ہے۔ مزید :
ویب ڈیسک : قومی وقار نسواں کمیشن نےجہیز اور دُلہن کے تحائف پر پابندی کیلئے متعلقہ اداروں سے تجاویز طلب کر لیں۔ گزشتہ روز قومی کمیشن برائے وقار نسواں نے خاندانی قوانین کے جاری نظرثانی عمل کے تحت جہیز اور دلہن کے تحائف (پابندی) ایکٹ 1976 پر دوسرا قومی مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرپرسن وقار نسواں کمیشن اُمِ لَیْلیٰ اظہر نے کی جس میں متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے کلیدی نمائندگان نے شرکت کی جب کہ شرکا نے قانون کا دفعہ وار جائزہ لیا۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں یہ اجلاس قانونی اصلاحات کے سلسلے کی اہم کڑی ہے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ درخواست دائر، فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا دونوں رہنماؤں کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی، غیر آئینی اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ یہ بھی پڑھیے 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزائیں، فواد چوہدری و دیگر بری درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ بغیر مؤقف سنے فیصلہ سنایا گیا: مؤقف...
کراچی (شوبز ڈیسک) سوشل میڈیا صارفین نے بیلی ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنے پر پاکستان کی معروف اداکارہ مہر بانو کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنے بیلی ڈانس کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مختصر لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ ان کے مداحوں نے ویڈیو کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے اداکارہ سے طنزیہ انداز میں پوچھا کہ ایسا کرکے انہیں کیا ملا؟ View this post on Instagram A post shared by Mehar Bano (@meharbano) واضح رہے کہ ماضی میں سوشل میڈیا صارفین اداکارہ مہر بانو کو ان کے بولڈ انداز پر متعدد بار تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں تاہم اداکارہ نے...

صدر آصف علی زرداری سے عمانی سفیر کی ملاقات، تجارت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر آصف علی زرداری سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی نے صدارتی محل میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ، تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں جنہیں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ آئی ٹی، تعمیرات، صحت، فوڈ سیکیورٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور حکومت اور نجی شعبوں کے درمیان...
شاہد ندیم سپرا:وفاقی حکومت نےبجلی کے بلوں کی مد میں ڈیجیٹل مردم شماری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کو ڈور ٹو ڈور سروے کرنے کیلئے مراسلہ بھجوا دیا گیا۔کمپنیوں کو تھرڈ پارٹی کے ذریعے ڈیجیٹل مردم شماری کی ہدایات جاری کی گئی۔ڈیجیٹل مردم شماری میں صارفین کے قومی شناختی کارڈ نمبرز کا ریکارڈ لیا جائیگا،گھروں پر نصب میٹرز کی تعداد بھی ریکارڈ میں شامل کر دی گئی۔کنکشن گھر کے مالک یا کرایہ دار کے نام پر ہونے کا ریکارڈ بھی مردم شماری میں شامل کیا جائے گا۔سروے کے دوران بجلی کے بلوں پر عائد ٹیرف کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا،ڈیجیٹل سروے کے دوران صارفین کے موبائل نمبرز بھی حاصل کئے جائیں گے۔وفاقی...
کوئٹہ (نیوز ڈیسک)حکومت بلوچستان نے سرکاری نوکری کے حوالے سے عمر کی حد برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کوئٹہ نےسرکاری نوکری کےحوالےسےعمرکی حد سےمتعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا،حکم نامہ 23 جون 2026 تک برقرار رہے گا۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں سرکاری ملازمت کیلئے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 43 سال مقرر ہے۔ Post Views: 2
حسن علی:جماعت اسلامی نے ستمبر سے حکومت مخالف تحریک دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سےپارٹی رہنماؤں ،کارکنوں کو حکومت مخالف تحریک کی تیاریوں کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔بجلی ،پٹرولیم مصنوعات ،بڑھتی مہنگائی کیخلاف دوبارہ تحریک شروع کی جائے گی۔ جماعت اسلامی نےرواں ماہ کے دوران عوامی کمیٹیوں کی تشکیل کو بھی مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ذرائع کے مطابق عوامی کمیٹیاں اپنے علاقے میں لوگوں کو حکومت مخالف تحریک سے آگاہ کریں گی۔جماعت اسلامی نے گزشتہ سال بجلی کی قیمتوں میں اضافے ،مہنگائی کیخلاف تحریک کا آغاز کیا تھاجماعت اسلامی نے عوام کوحکومت کی جانب سے ریلیف تک تحریک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان...
حماس کا غزہ کی آئندہ تشکیل دی جانیوالی حکومتی انتظامیہ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز غزہ: (آئی پی ایس) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ پٹی کی آئندہ تشکیل دی جانے والی حکومتی انتظامیہ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ حماس کے رہنما نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حماس کو غزہ پٹی کی گزرگاہیں اور امدادی کارروائیوں کا کنٹرول سنبھالنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ تنظیم کے رہنما نے بتایا کہ حماس نے غزہ پٹی کی آئندہ تشکیل دی جانے والی حکومتی انتظامیہ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک میں...
اس ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روس کو یوکرین میں امن پر مجبور کرنے کے لیے نئی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے۔ ٹرمپ کی منصوبہ بندی ہے کہ جو ممالک اب بھی روس سے تیل خرید رہے ہیں، ان پر بھاری ٹیرف عائد کیے جائیں۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کے مطابق، صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی، اسٹیو وٹکوف، بدھ کو روس کا دورہ کریں گے، جس کے بعد ڈیڈلائن کا اطلاق ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یوکرین میں امن کا کوئی امکان نہ ہوا اور ٹرمپ نے اپنا منصوبہ نافذ کیا تو یہ اقدام امریکی معیشت کو بھی متاثر کر سکتا ہے، جس میں صارفین کی مہنگی اشیا، امریکی...
سٹی42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس شہداء اور ملازمین کے بچوں کے لیے معیاری تعلیم کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اور بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب پولیس اور نجی ادارے کنگزفورڈ کالج (Kingsford College) کے درمیان ایم او یو (معاہدہ) پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کی تفصیلات کے مطابق ایم او یو پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور کالج کے چیف ایگزیکٹو شیخ حسن منور نے دستخط کیے۔معاہدے کے تحت پولیس شہداء کے بچوں کو مکمل مفت تعلیم، داخلہ اور دیگر سہولیات دی جائیں گی۔حاضر سروس ملازمین کے بچوں کو داخلہ فیس اور ماہانہ فیس میں 50 فیصد رعایت ملے گی۔دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کے...
اس سے پہلے امریکی صدر بھارت پر چوبیس گھنٹوں میں مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی دے چکے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت کی روس سے تیل کی خریداری پر خوش نہیں، بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے، بھارت یوکرین میں روس کی جنگی مشین کو ایندھن فراہم کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ آج ملاقات کے بعد ماسکو سے تیل اور گیس خریدنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف آج ماسکو میں روسی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک...
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عرب ٹی وی کو انٹرویو میں حماس رہنماء نے دعویٰ کیا کہ حماس کو غزہ پٹی کی گزرگاہیں اور امدادی کارروائیوں کا کنٹرول سنبھالنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حماس نے غزہ کی آئندہ تشکیل دی جانے والی حکومتی انتظامیہ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حماس رہنماء نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عرب ٹی وی کو انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ حماس کو غزہ پٹی کی گزرگاہیں اور امدادی کارروائیوں کا کنٹرول سنبھالنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی اپنی سرزمین سے بے دخلی روکنے کیلئے بین الاقوامی برادری کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ حماس رہنماء نے کہا کہ فلسطینی عوام...
شارجہ حکام نے اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی سہ فریقی ٹی20 سیریز میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان متوقع سنسنی خیز مقابلے سے قبل امن و امان قائم رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ ماضی میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچز کے دوران تماشائیوں میں کشیدگی اور جھگڑوں کے واقعات پیش آ چکے ہیں، جس کے پیش نظر حکام نے ایسے واقعات کے اعادے سے بچنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی اور افغان شائقین کے لیے علیحدہ اسٹینڈز اور داخلے کے راستے مختص کیے جائیں گے تاکہ دونوں گروہوں کے درمیان فاصلہ رکھا جا سکے۔ یہ اقدام ان...
اسپین کی حکومت نے غیر ملکی فری لانسرز اور ریموٹ ورک کرنے والوں کے لیے ڈیجیٹل نومیڈ ویزا جاری کرنا شروع کردیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر سے ہنر مند آن لائن پروفیشنلز کو قانونی طور پر اسپین میں رہائش اور کام کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریموٹ ورکرز کے لیے ڈیجیٹل نومیڈ ویزے پر سلوینیا جانے کا نادر موقع ڈیجیٹل نومیڈ ویزا بالخصوص ان افراد کے لیے موزوں ہے جو کسی ہسپانوی (اسپینش) کمپنی کے ملازم نہیں بلکہ بیرون ملک سے آن لائن کام کر رہے ہیں۔ اس اقدام سے پاکستانی شہریوں کو یورپ میں بغیر روایتی ورک پرمٹ کے رہنے اور اپنا ریموٹ کام جاری رکھنے کا نادر موقع میسر آیا ہے۔ اس ویزے کے...
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ پٹی میں تشکیل دی جانے والی آئندہ حکومتی انتظامیہ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ عرب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، حماس کے ایک سینئر رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حماس کے حماس اب نہ گزرگاہوں کی نگرانی کرے گی اور نہ ہی امدادی نظام سنبھالے گی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی گزرگاہیں ہماری ترجیح نہیں، حماس کو نہ غزہ کی داخلی گزرگاہوں پر قبضے کا شوق ہے، نہ اقتدار کا لالچ ہمارا مقصد فلسطینی عوام کا تحفظ ہے۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ حماس نئی حکومتی انتظامیہ میں کسی قسم کا حصہ نہیں لے گی۔
اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان نے یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا یوکرائن روس جنگ میں پاکستانیوں کی شرکت کا الزام مسترد کرتے ہوئے یوکرائن سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرائنی حکام نے اپنے دعوے کے حوالے سے کوئی قابل تصدیق ثبوت فراہم نہیں کیے اور نہ ہی باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا ہے۔ یوکرائن کے حکام سے اس معاملے پر وضاحت طلب کی جائے گی۔ یوکرائن کے تنازع میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، حکومت پاکستان یہ معاملہ یوکرائنی حکام کے ساتھ اٹھائے گی۔ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق مذاکرات اور سفارت کاری کے...
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جے یوآئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان اور میاں محمد نواز شریف کا گزشتہ روزٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے میاں نواز شریف سے ان کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت کی۔
لاہور (خبر نگار) وکلاء و سائلین کے بہترین مفاد میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی خصوصی دلچسپی اور موثر اقدامات کی بدولت پنجاب حکومت کی جانب سے فنانس بل 2024ء میں ترمیم کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کی مصدقہ نقل کے لیے مقرر کردہ 5 سو روپے کورٹ فیس کو1 سو روپے تک کم کردیا گیا۔ بار ایسوسی ایشنز کے وفدکی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی کاوش کو انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملک آصف نسوانہ نے کہا کہ صوبہ بھر میں بننے والے لیڈیز بار رومز اور ڈے کیئر سنٹرز، لاہور میں بننے جارہے جوڈیشل کمپلیکس اور سپریم کورٹ انرولمنٹ...
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملکی برآمدی صنعت سے وابستہ تاجر اور کاروباری شخصیات پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ خیبر پی کے زرعی، صنعتی اور معدنی وسائل سے مالا مال اور یہاں ہر شعبے میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ برآمدات، خصوصاً معدنیات، ہینڈی کرافٹس، ہربل پروڈکٹس، ماربل اور فرنیچر جیسے شعبوں میں معیار اور جدت لا کر عالمی منڈیوں کی ضروریات کے مطابق منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ گولڈ میڈل ایوارڈ کی پر وقار...
اسلام آباد(آئی این پی )سینئیر سیاستدان مشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے ، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہوا لیکن کچھ لوگوں نادان لوگوں نے کام خراب کر دیا۔ایک انٹرویو میں مشاہد حسین سید کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیٹوں کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے تھے ، ان کو خوف تھا کہ ٹرمپ کیا کرے گا لیکن فیصلہ ہو گیا...
دفتر کی خریداری کیلیے 80 کروڑ ، 40 کروڑ میں ڈجیٹلائزیشن منصوبوں کی منظوری مالی سال 2025اور26 کے بجٹ میں فیصلے ، وزیر محنت سمیت سرکاری افسران شریک وزیر محنت وافرادی قوت و چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ شاہد تھہیم کی زیر صدارت بورڈ کا 33 واں اجلاس، 3 ارب روپے میں 10 ہزار صنعتی خواتین ورکرز کے لئے تکراری ای بائیکس کی منظوری، 80 کروڑ روپے میں دفتر کی خریداری اور 40 کروڑ روپے میں تکراری ڈجیٹلائیزیشن منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ورکرز ویلفیئر بورڈ کے اجلاس میں سیکریٹری محنت رفیق قریشی، کمشنر سندھ ریونیو بورڈ، آجر و اجیر نمائندوں ، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندیاور دیگر اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں نئے مالی...
جائیدادوں کی نیلامی نیب راولپنڈی کے دفتر، جی سکس ون، اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی، راولپنڈی اور اسلام آباد کی کئی قیمتی اور معروف جائیدادیں شامل ہوں گی کارروائی کرپشن کیسوں کے تحت ضبط شدہ اثاثوں کی ریکوری کا حصہ ہے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مقدمات میں عوامی مفاد کا تحفظ یقینی بنانا ہے ،نیب اعلامیہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کے لیے باقاعدہ تاریخ مقرر کر دی ہے۔ نیب اعلامیے کے مطابق نیلامی 7 اگست 2025 کو نیب راولپنڈی کے دفتر، جی سکس ون، اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔نیلامی میں بحریہ ٹاؤن راولپنڈی اور اسلام آباد کی کئی قیمتی اور معروف جائیدادیں شامل ہوں...
افسوسناک حادثہ فیروزوالہ میں پیش آیا جہاں کوٹ عبد المالک کے قریب تیز رفتار رکشہ روڑ پر کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گیا، حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد زخمی جبکہ خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے شہر بہاولنگر اور فیروز والا میں ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ بہاولنگر میں حاصل پور روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار چچا اور جواں سالہ بھتیجا موقع پر دم توڑ گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا، پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ ڈرائیور موقع سے...
نواز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن نے سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔فون پر گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف سے ان کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئےسابق وزیرِ اعظم و مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے دعا کی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔سربراہ جے یو آئی نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے لواحقین کے...
آج کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں زائرین نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ 7 اگست کو کوئٹہ سے تفتان کیطرف روانہ ہونگے۔ انہوں نے حکومت سے کہا کہ زائرین کے راستے میں رکاؤٹیں کھڑی نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے زائرین کرام نے 7 تاریخ کو کوئٹہ سے تفتان کی طرف روانگی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج علمدار بس ایسوسی ایشن کے اراکین، قافلہ سالاروں، مجلس وحدت مسلمین کے نمائندوں اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس علمدار روڈ میں منعقد ہوا۔ جس میں مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ میں موجود زائرین کرام سات اگست کو کوئٹہ سے تفتان بارڈر کی طرف روانہ ہوں گے۔ انہوں نے حکومت...
افغان شہریوں کی واپسی کے حوالے سے وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ،نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارت داخلہ نے پروف آف رجسٹریشن کارڈ ہولڈر غیر ملکیوں کی واپسی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پی او آر کارڈ ہولڈرز کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا، واپسی کا عمل یکم ستمبر سے شروع ہوگا، یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور وسائل پر بڑھتے ہوئے دبا کو مدِنظر رکھتے ہوئے اعلی سطح اجلاس میں کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نادرا بارڈر ٹرمینلز پر واپس جانے والوں...
اپنے بیان میں اربعین فاؤنڈیشن نے کہا کہ 10 صفر کا دن بھی ختم ہو گیا، لیکن بارڈرز اوپن نہ ہو سکے۔ پاکستان میں اپنے وجود کی بقا کیلئے بزرگان ملت کے فیصلوں کی تائید کریں۔ اسلام ٹائمز۔ اربعین فاؤنڈیشن پاکستان نے زائرین کرام سے اپیل کی ہے کہ بزرگان ملت کے فیصلوں کی تائید کریں۔ اپنے جاری بیان میں اربعین فاؤنڈیشن نے کہا کہ آج 10 صفر کا دن بھی ختم ہو گیا، لیکن بارڈرز اوپن نہ ہو سکے۔ پاکستان میں اپنے وجود کی بقا کے لئے بزرگان ملت کے فیصلوں کی تائید کریں۔ تفتان اور ریمدان بارڈر پر ابھی کوئی زائر موجود نہیں ہے، بعض حضرات جعلی ویڈیوز چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر دفاع...
5 اگست 2019ء کو مودی حکومت نے دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کر کے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے چھ سال مکمل ہونے پر نیشنل کانفرنس کی جانب سے ضلع شوپیان میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی ایم ایل اے زینہ پورہ شوکت حسین گنائی کی قیادت میں سرکٹ ہاؤس شوپیان سے چوگام تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی کے دوران مظاہرین نے "دفعہ 370 واپس کرو" اور "35 اے بحال کرو" کے نعرے بلند کئے۔ ریلی میں 50 سے زائد نیشنل کانفرنس کے کارکنان اور مقامی لوگ شامل تھے۔ اس موقع پر ایم ایل اے شوکت...
فوٹو فائل وزارتِ داخلہ نے پی او آر کارڈ ہولڈرز افغان شہریوں کی وطن واپسی کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پی او آر کارڈ ہولڈرز کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے گا، باقی پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کی واپسی کا عمل یکم ستمبر سے شروع ہو گا۔فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور وسائل پر بڑھتے دباؤ کو مدِنظر رکھتے ہوئے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا، افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کا عمل پہلے سے جاری فیصلے کے مطابق برقرار رکھا جائے گا۔ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل آج سے دوبارہ شروع ہوگاچمن میں آج باب دوستی پر افغان شہریوں کا بائیو میٹرک کیا جائے گا، لنڈی...
کراچی: ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے مبینہ طور پر فیس لیس سسٹم سے کلیئر ہونے والی لگژری گاڑی کی کلیئرنس میں بڑے پیمانے پر انڈر انوائسنگ اور منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا ہے۔ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی 127 صفحات پر مشتمل چونکا دینے والی رپورٹ نے مبینہ طور پر لگژری گاڑیوں کی درآمد میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے تجارت پر مبنی منی لانڈرنگ اسکینڈل بے نقاب کیا گیا ہے جس میں درآمد کنندگان نے اربوں روپے کی ٹیکس چوری کے لیے منظم انداز میں گاڑیوں کی قیمتیں کم ظاہر کی گئیں۔ رپورٹ میں ایک ایسا حیران کن کیس بھی سامنے آیا جہاں 2023 ماڈل کی ٹویوٹا لینڈ کروزر جس کی اصل مالیت...

سی ڈی اے اور پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی کے درمیان لینڈ ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن اور ای اسٹامپ پیپر کا نظام متعارف کروانے کے سلسلہ میں ایم او یو پر دستخط کرنے کا فیصلہ
سی ڈی اے اور پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی کے درمیان لینڈ ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن اور ای اسٹامپ پیپر کا نظام متعارف کروانے کے سلسلہ میں ایم او یو پر دستخط کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد جبکہ پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی کے ڈی جی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندہ نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، ہم نے جس طرح متحد ہو کر حالیہ جنگ میں بھارت کو شکست دی، مستقبل میں بھی ہمیں اسی اتحاد کی ضرورت ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، ہمارے دل اور جذبات ہمارے کشمیریوں بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، بھارت نے ظالم ہے اور اپنے ظلم کو جاری رکھنے کیلئے بھارت نے پاکستان میں کئی محاذ کھولے تاکہ مسئلہ...

سفید پائوں والی لومڑی نقصان دہ حشرات الارض اور ضرررساں جانوروں کو کھاکر فصلات کو نقصان سے محفوظ رکھتی ہے،سیکرٹری جنگلات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) پنجاب میں چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الہی کی زیر قیادت صوبہ میں جنگلی حیات کے تحفظ وفروغ کے ضمن میں عوامی آگاہی کیلئے ایک باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے ۔پاکستان خصوصاپنجاب کے صحرائی علاقوں میں پائی جانیوالی ایک نایاب سفیدپائوں والی لومڑی کے متعلق دلچسپ حقائق ،ماحولیاتی اہمیت و افادیت پر مبنی معلومات سوشل میڈیا ودیگرذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام کو پہنچائی جارہی ہیں ۔سفید پائوں والی لومڑی دراصل ریگستانی لومڑی کی ایک ذیلی قسم ہے جو پاکستان ،ہندوستان اور افغانستان کے کچھ خشک علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ اسکی کھال عام طور پر خاکی ، زرد مائل بھوری یاسرخی مائل ہوتی ہے اس کے پچھلے پائوں کے...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کے احتجاج کے لئے لائحہ عمل تیار کرلیا، اسلام آباد پر چڑھائی یا جلسے کے بجائے ہر ضلع میں احتجاج کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پانچ اگست کو پشاور میں حیات آباد ٹول پلازا سے قلعہ بالا حصار تک ریلی نکالی جائے گی جو رات تک جاری رہے گی، بانی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق تحریک تحفظ آئین اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا 5 اگست 2025 کا پشاور ریجن کا لائحہ عمل درج ذیل ہے۔ پشاور اور خیبر کے اضلاع سہ پہر ساڑھے تین بجے حیات آباد ٹول پلازہ، رنگ روڈ سے قلعہ بالا حصار، پشاور تک وزیر اعلیٰ علی امین...
اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے پروف آف رجسٹریشن کارڈ (پی او آر) ہولڈرز غیر ملکیوں کی واپسی کے حوالے سے داخلہ کا بڑا فیصلہ کر لیا اور کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری شروع کردیا جائے گا۔ وفاقی وزارت داخلہ نے پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کی وطن واپسی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پی او آر کارڈ ہولڈرز کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پرشروع کر دیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ باقی ماندہ پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کی واپسی کا عمل یکم ستمبر سے شروع ہو گا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صدارت میں صوبائی کابینہ کا 28 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں 130 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب کے صنعتی ورکرز کے لیے بڑی خوشخبری سنائی گئی اور لیبر کمپلیکس سندر، قصور اور لیبر کالونی ٹیکسلا میں 1220 فلیٹس الاٹ کرنے کی منظوری دی گئی۔ فلیٹس قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ورکرز سے فلیٹس کی قیمت وصول کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے مزید 3 ہزار فلیٹس کی فوری تعمیر کے احکامات بھی جاری کیے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ کے 25ویں اجلاس میں کیا اہم فیصلے کیے گئے؟ کابینہ نے ہنرمند، نیم ہنرمند اور 102 دیگر کیٹیگریز میں شامل ورکرز کی تنخواہ 40 ہزار...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اقتصادی تھنک ٹینک ٹاپ لائن ریسرچ نے بتایا ہے کہ پاکستان کے مالی خسارے اور سود اخراجات میں نمایاں کمی جبکہ محصولات میں اضافہ ہوا اور گزشتہ مالی سال کے معاشی اشاریے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی توقعات سے بھی بہت بہتر رہے ہیں۔ ٹاپ لائن ریسرچ نے پاکستان کی معاشی صورت حال پر رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 25-2024 میں پاکستان کا مالی خسارہ 9 سال کی کم ترین سطح پر آگیا، مالی خسارہ مجموعی قومی پیداوارکا صرف 5.38 فیصد رہا اور یہ کامیابی ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو میں 36 فیصد سالانہ اضافے کی وجہ سے ہوئی ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران...
وزارت داخلہ نے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کی واپسی کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ فیصلے کے مطابق پی او آر ہولڈرز کی رضاکارانہ وطن واپسی کا عمل فوری طور پر شروع کردیا جائے گا، جبکہ باقی ماندہ افراد کی واپسی کا باقاعدہ عمل یکم ستمبر سے شروع ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، افغان شہریوں کے انخلا کے عمل سے آگاہ کیا وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں سیکیورٹی خدشات اور دستیاب وسائل پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کا عمل پہلے...
وزیر اعلی کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوچکا، اب یہ اچھے بچے بن گئے ہیں،فیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی گلی کوچوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، اب ان کی کسی تحریک میں جان نہیں ہوگی، وزیراعلی کے پی کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوچکا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کا نام لیے بغیر کہا کہ وزیر اعلی رنگ روڈ سے ریلی شرو ع کرکے قلعہ بالا حصار پر سلامی دیں گے، قلعہ بالا حصار میں گارڈ آف آنر دیں گے اور اس کے بعد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اگست 2025ء) اقوام متحدہ نے خشکی میں گھرے ممالک کی تیسری کانفرنس (ایل ایل ڈی سی 3) میں دنیا بھر سے شرکت کرنے والے ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ممالک کے 60 کروڑ لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کریں۔ترکمانستان کے شہر آوازا میں کل شروع ہونے والی کانفرنس کے پارلیمانی فورم سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی حکام کا کہنا تھا کہ ایک دہائی پر محیط ترقیاتی منصوبوں کو کامیاب بنانے کے لیے سیاسی عزم کے ساتھ قومی سطح پر قانون سازی بھی ازحد ضروری ہے۔ Tweet URL دنیا میں 32 ممالک مکمل طور پر خشکی سے گھرے ہیں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید ٹیرف آئندہ 24 گھنٹوں میں لگانے کا اعلان کردیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے اقدامات، 500روپے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن واپس WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی ذاتی دلچسپی اور موثر اقدامات کے باعث پنجاب حکومت نے فنانس بل 2024 میں ترمیم کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کی مصدقہ نقل کے لیے مقرر کردہ 500 روپے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔اس اہم فیصلے پر وکلا تنظیموں نے چیف جسٹس عالیہ نیلم کو خراجِ تحسین پیش کیا اور انہیں اپنا اصل لیڈرقرار دیا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم سے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر آصف نسوانہ، لاہور بار کے صدر مبشرالرحمن چوہدری، ملتان، راولپنڈی اور بہاولپور بارز کے عہدیداروں نے ملاقات کی، اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل...
بجلی کی قیمت میں 77پیسے فی یونٹ مزید کمی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)بجلی کی قیمت میں چوتھی سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مزید 0.77 روپے بشمول ٹیکس فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔گزشتہ سال 25-2024 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں جمع کروائی۔ نیپرا نے اس درخواست پر 4اگست 2025 کو سماعت کی ہے۔سماعت کے مطابق اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی واپسی اگست، ستمبر اور اکتوبر کے بلوں میں منفی 1.89 روپے فی یونٹ کے حساب سے متوقع ہے۔منفی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ آنے کی بنیادی وجہ بجلی کی پیداواری کمپنیوں کے ساتھ ہونے والے ترمیمی معاہدے اور بجلی...
الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، شبلی فراز کو نااہل قرار دے دیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
راولپنڈی: غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کیس میں ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پیرودھائی کے علاقے میں غیرت کے نام پر سدرہ بی بی قتل کیس میں پولیس نے عدالت سے تمام 6 گرفتار ملزمان کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا جب کہ وکلائے صفائی کی جانب سے مسلسل تیسری بار جسمانی ریمانڈ کی شدید مخالفت کی گئی۔ دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے آلہ قتل تکیہ اور لاش لے جانے والا لوڈر رکشہ برآمد کرنا ہے۔ ملزمان بہت چالاک ہیں، تکیہ اور لوڈر رکشہ حوالے نہیں کر رہے ۔ وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ گھسا پٹا تیسری...
—فائل فوٹو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک صدارتی آرڈیننس کی مدد سے کشمیر کا فیصلہ کیا گیا۔سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی نے اپنے شہریوں کے حقوق غضب کیے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کے لیے آواز اٹھائی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو اور آصف زرداری نے بھی ہمیشہ کشمیروں کے لیے آواز اٹھائی، بلاول بھٹو زرداری نے بھی ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ اُجاگر کیا، بھارت کسی بھی طرح سے کشمیری عوام کی آواز نہیں دبا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ظلم کو مسترد اور کشمیری عوام کو سلام پیش کرتے ہیں، کشمیر بھارت کا نہیں ہے، کشمیر کشمیری عوام کا...
’جیو نیوز‘ گریب وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم نے کشمیر کی آزادی کی جنگ کراچی کی گلیوں میں لڑی ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے کراچی کو بھی میدان جنگ بنایا ہوا تھا۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج کراچی را کے تسلط سے آزاد ہے، اللّٰہ کا شکر ہے کہ کراچی سے را کی قتل و غارت گری کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیے ایک مرتبہ پھر اپنے شہر کو عظیم بنائیں گے، مصطفیٰ کمال پاکستان کا پہلا قرض قائد اعظم نے لیا تھا، مصطفیٰ کمال کا پارلیمنٹ میں انکشاف انہوں نے کہا کہ کراچی سے را کو ختم کیا گیا، وہاں...
—فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یوکرین تنازع میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے بےبنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یوکرینی حکام نے اب تک کوئی قابلِ تصدیق ثبوت فراہم نہیں کیا، پاکستان کو یوکرینی حکام کی جانب سے باضابطہ طور پر آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان اس معاملے پر یوکرینی حکام سے وضاحت طلب کرے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان یوکرین تنازع کا پُرامن حل چاہتا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق بات چیت اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے۔ چین، پاکستان و افریقی ممالک کے جنگجو روس کیلئے لڑ رہے ہیں، زیلنسکی کا دعویٰکیف یوکرین کے صدر ولادیمیر...

22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہو گیا تھا لیکن کچھ نادان دوستوں نے کام خراب کر دیا.مشاہد حسین سید
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )مسلم لیگ نون کے راہنما سینیٹرمشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے ، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہوا لیکن کچھ لوگوں نادان لوگوں نے کام خراب کر دیا.(جاری ہے) نجی ٹی وی سے گفتگو میں مشاہد حسین سید کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیٹوں کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے تھے ،...