190 ملین کیس، این سی اے برطانیہ نے 2018 میں تحقیقات شروع کیں، طلال
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
فائل فوٹو
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 190 ملین کیس میں این سی اے برطانیہ نے 2018 میں تحقیقات شروع کیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 6 نومبر 2019 کو پاکستان اور این سی اے برطانیہ کے درمیان معاہدہ ہوا، 29 نومبر 2019 کو برطانیہ سے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں پیسے آئے۔
سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ 3 دسمبر 2019 کو بند لفافے میں معاہدہ کابینہ میں پیش کیا گیا، بانی پی ٹی آئی، شہزاد اکبر کے ذریعے 240 کنال زمین سمیت اربوں روپے کا ڈاکا ڈال چکے تھے۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ القادر ٹرسٹ کا ڈرامہ اسلامی ٹچ دے کر اربوں روپے کا ڈاکا چھپانے کے لیے کیا گیا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کا گاڑیوں سمیت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع
فائل فوٹو۔آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے گاڑیوں سمیت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا آغاز کر دیا۔
صادق آباد میں چیئرمین گڈز ٹرانسپورٹرز چوہدری قمر الزمان نے کہا کہ سندھ میں احتجاج کے باعث 40 ہزار گڈز کی گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہماری گاڑیوں کو لوٹا گیا اور عملے پر تشدد بھی کیا گیا۔
چوہدری قمر الزمان کا مزید کہنا تھا کہ گیارہ روز سے سڑکوں کی بندش سے اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں ہمارے نقصانات کا ازالہ کریں۔