آئی ایل ٹی 20 میں محمد عامر کی شاندار نے ڈیزرٹ وائپرز کو فتح دلادی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
دبئی :دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل دوسری فتح اپنے نام کرلی۔ آل راؤنڈر سیم کرن کی 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز نے ڈیزرٹ وائپرز کے لئے تعاقب کو آسان کردیا شیرفین ردرفورڈ نے 18 گیندوں پر 40 رنز بنا کر وائپرز کو 17.4 اوورز میں فتح دلائی۔وائپرز کے تیز گیند بازوں نے پہلی اننگز پر راج کیا کپتان لوکی فرگوسن اور محمد عامر نے بالترتیب 3 اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جیمز ونس نے 62 گیندوں پر 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلے جس سے جائنٹس 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
ڈیزرٹ وائپرز کو رنز کے تعاقب کے دوسرے ہی اوور میں فخر زمان اور ڈین لارنس کا نقصان اٹھانا پڑا ۔ ایلکس ہیلز اور سیم کرن کی انگلش جوڑی نے پاور پلے کے دوران وائپرز کو 2 وکٹوں پر 22 اسکور پر پہنچایا ۔اعظم خان نے 12.
اس وقت جائنٹس کا اسکور 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 32 رنز تھا۔ اوپنر جیمز ونس نے عمدہ اننگز کھیلی تاہم دوسرے اینڈ پر وکٹیں گرتی رہیں۔50 کے اسکورز پر ونس کو یواے ای کے ایان افضل خان کی مدد ملی جنہوں نے 18 گیندوں پر 15 رنز بنائے۔ تاہم 15 ویں اوور میں لیوک ووڈ نے خان کو آوٹ کرکےجائنٹس کی کوششوں کو مزید دھچکا لگایا ۔ اس کے بعد عامر نے صغیر خان کو آؤٹ کیا جس کے بعد ونس کو تنہا جنگ لڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔ونس نے آخری دو اوورز میں مزید 2 چوکے لگا کر اسٹرائیک برقرار رکھا اور جائنٹس کو مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز تک پہنچا دیا۔ میچ کا بہترین کھلاڑی سام کرن کو قرار دیا گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈیزرٹ وائپرز وائپرز کو اوورز میں گیندوں پر ا و ٹ کیا
پڑھیں:
عامر خان اپنی گرل فرینڈ اور بیٹے کے ہمراہ سابقہ اہلیہ سے ملنے پہنچ گئے
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ اور بیٹے جنید کے ہمراہ سابقہ اہلیہ رینا دتہ کے گھر پہنچے ہیں۔
عامر خان حالیہ دنوں اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ انسٹاگرام پر عامر خان کی ایک نئی وائرل ہو رہی ہے جس میں عامر خان کو اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ اور بیٹے جنید کے ساتھ اپنی سابقہ اہلیہ رینا دتہ کے گھر آتے دیکھا گیا ہے۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام کے مختلف پیجز کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین عامر خان کو ان کی گرل فرینڈ کے ہمراہ اپنی سابقہ اہلیہ کے گھر جاتا دیکھ کر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan)
یاد رہے کہ عامر خان اور رینا دتہ کی شادی 1986 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے جنید اور ایرا خان ہیں۔ رینا سے علیحدگی کے بعد عامر نے 2005 میں کرن راؤ سے شادی کی، جن سے ان کا ایک بیٹا آزاد ہے۔ تاہم یہ شادی 2021 میں ختم ہو گئی۔
13 مارچ کو عامر نے ایک پریس میٹ میں گوری سپراٹ کو باقاعدہ طور پر متعارف کروایا اور بتایا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے ساتھ رہ رہے ہیں۔