نظام شمسی کے چھ سیارے ایک ہی قطار میں دیکھے گئے۔جامعہ کراچی کے شعبہ انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں نصب دوربین سےآسمان پرموجودچھ سیاروں میں سےچارسیاروں کےنظارےکیےگئے۔ماہرین نے کہا یہ نظارہ پانچ یادس سال کےوقفےسےدیکھنےمیں آتاہے۔

جامعہ کراچی کےشعبہ اسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی کی چھت پرنصب ٹیلی اسکوپ سےسیاروں کے نظارے کیے گئے۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق ان سیاروں میں مشتری، مریخ، زہرہ اور زحل کو انسانی آنکھ سے دیکھا گیا۔ جبکہ یورینس اور نیپچون کا نظارہ  ٹیلی اسکوپ سے کیا گیا۔

ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ آسمان میں 6 یا اس سے زیادہ سیاروں کی قطار کو سیاروں کی پریڈ کہتے ہیں۔سیاروں کی یہ پریڈ فروری 2025 کے وسط تک آسمان پر دیکھی جاسکتی ہے۔ سیارے غروب آفتاب کے 45 منٹ بعد جنوبی مشرق سمت کی طرف ایک مدار میں دیکھے گئے ہیں۔ پانچ سے دس سال بعد سیاروں کی پریڈ ہوتی ہے۔

طلبا نےان نظاروں کوموبائل فون میں قیدکرنےکی کوشش کی۔ فلکیات کے شائقین کے لئے یہ ایک خوبصورت منظر تھا جو کائنات کی وسعتوں کا احساس دلاتا ہے۔

اس دلکش نظارے نے فلکیات کے شوقین طلبا کے درمیان خوشی کی لہر دوڑائی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیاروں کی

پڑھیں:

وزیراعظم آج کراچی کا دورہ کرینگے

کراچی (نیٹ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ وہ کینٹ سٹیشن کی اپ  گریڈیشن منصوبے کا جائزہ لیں گے۔ وزیر ریلوے سٹیشن پر جدید سہولیات کی فراہمی سے آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب ڈولفنز کا حسین نظارہ، ویڈیو وائرل
  • بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب ڈولفنز کے جھنڈ کی آمد کا حسین نظارہ
  • بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب ڈولفنز کا حسین نظارہ
  • ایم کیو ایم کی خاتون رکن کہکشاں خان کو امریکا میں 8 سال قید کی سزا، جرم کیا تھا؟
  • بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب ڈولفنز کا دلکش نظارہ
  • سندھ ہائیکورٹ‘ جامعہ کراچی میں طلبہ یونین انتخابات سے متعلق نوٹس
  • جامعہ کراچی کی اراضی پر پیٹرول پمپ کی توسیع ‘حکم امتناع برقرار رکھنے کاحکم
  • ایف سی بلوچستان نارتھ کے 68 ویں لیڈیز بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
  • جامعہ کراچی،ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2025 ء کے نتائج
  • وزیراعظم آج کراچی کا دورہ کرینگے