سانحہ12مئی کیس کی سماعت سابق میئرکراچی وسیم اختر بری
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سانحہ 12مئی کیس کی سماعت، انسداددہشت گردی عدالت نے سابق میئر کراچی وسیم اخترکوبری کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے یم کیوایم کے کارکنوں اعجاز اور عمیر صدیقی کوبھی بری کردیا عدالت میں وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ وسیم اختراور دیگرکیخلاف کو ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا، ملزم بے گناہ ہیں بری کیاجائے۔ علاوہ ازیںسندھ ہائیکورٹ میںپولیس افسر کے خلاف شہری کے اغوا برائے تاوان کا مقدمہ،جسٹس صلاح الدین پنہور نے پولیس اہلکار شعیب عرف شوٹر کی درخواست ضمانت کی سماعت سے انکار کردیا۔ سابق ایس ایچ او شیخ محمد شعیب عرف شوٹر کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورت میں ہوئی مغوی شہری کی والدہ کمرہ عدالت میں بے ہوش ہو کر گرگئیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی سماعت
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف دائر توہین عدالت کیس کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔
رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ سے جاری کاز لسٹ کے مطابق قومی اسمبلی اور سینٹ کے قائد حزب عمر ایوب اور شبلی فراز کی توہین عدالت کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی بھی توہینِ عدالت درخواست بھی کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ جسٹس راجہ انعام امین منھاس کل توہین عدالت درخواستوں پر سماعت کرینگے۔
عدالتی حکم کے باوجود جیل ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے توہین عدالت درخواستیں دائر کی تھیں۔
درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانا عدالتی احکامات کی توہین کے مترادف ہے۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب اور جیل سپریٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔