جی ایچ کیو کیس، مشعال یوسفزئی کا بیان غیر تسلی بخش قرار، عدالت میں داخلے پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس سے متعلق کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کےجج امجدعلی شاہ نےکی جس دوران مشعال یوسفزئی کی جانب سے عدالت میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے لائسنس منسوخ ہونے کے باوجود جی ایچ کیو کیس وکالت نامہ جمع کرانے پر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کا جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کے عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس سے متعلق کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کےجج امجدعلی شاہ نےکی جس دوران مشعال یوسفزئی کی جانب سے عدالت میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرایا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے مشعال یوسفزئی کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کے عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔
عدالت نے مشعال یوسفزئی کا وکالت کا لائسنس منسوخی کا کیس ریفرنس بناکر خیبر پختونخوا بار کو بھیج دیا۔ عدالت نے مشعال یوسفزئی کے خلاف ریفرنس کے فیصلے تک داخلے پر پابندی عائد کی۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا بار کے چیئرمین کمیٹی دو ممبران کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، مشعال یوسفزئی نے لائسنس منسوخی کے باوجود جی ایچ کیو کیس میں وکالت نامہ جمع کرایا تھا۔ عدالت نے لائسنس منسوخی کے باوجود وکالت نامہ جمع کرانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انسداد دہشت گردی عدالت داخلے پر پابندی عائد مشعال یوسفزئی شوکاز نوٹس عدالت میں عدالت نے
پڑھیں:
اچھا برا وقت آتا رہتا ہے، موجودہ وقت اچھا نہیں: شوکت یوسفزئی
فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اچھا برا وقت آتا رہتا ہے، موجودہ وقت اچھا نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کس قانون کے تحت بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں روکی جا رہی ہیں، نواز شریف جب جیل میں تھے تو کیا بلاول بھٹو ان سے ملاقات نہیں کرتے تھے؟ نواز شریف سے مشاورت کے لیے لوگ یہاں سے لندن جایا کرتے تھے۔
تحریکِ انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا مطالبہ اچھا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، دیگر الزامات بھی ختم ہوجائیں گے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کو سزا ہوئی تو لوگوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ختم ہوگئی لیکن ایسا نہیں ہوا۔
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، ہماری ہار جیت عوام کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔