بگ کرکٹ لیگ کا پہلا سیزن توقع سے بڑھ کر کامیاب ، 1 کروڑ 61 لاکھ افراد نے دیکھا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
بگ کرکٹ لیگ کا پہلا سیزن توقع سے بڑھ کر کامیاب ، 1 کروڑ 61 لاکھ افراد نے دیکھا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز
دبئی :بگ کرکٹ لیگ کے افتتاحی سیزن میں 10 روز کے دوران 18 ٹی 20 میچ ہوئے جسے ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل نیٹ ورکس کے ذریعے 1 کروڑ 61 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا۔ لیگ میں جس عرفان پٹھان ، سریش رائنا ، شیکھر دھون ، یوسف پٹھان ، ہرشل گبز ، عمران طاہر اور تلکارتنے دلشان سمیت دیگر کرکٹ لیجنڈز شامل تھے۔
افتتاحی سیزن کو عالمی سطح پر ڈیجیٹل، پرنٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مجموعی طور پر 20 کروڑ کی رسائی ملی۔ لیگ کا پہلا ایڈیشن ممبئی میرینز نے جیتا تھا جو سپریم کورٹ کی معروف وکیل ثنا رئیس خان کی ملکیت ہے اور اس کی کپتانی سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان کر رہے تھے۔ بگ کرکٹ لیگ کے کمشنر دلیپ وینگسارکر نے کہا کہ بگ کرکٹ لیگ ایک ایسا منصوبہ ہے جس کا مقصد ان لوگوں کے خوابوں کو پورا کرنا ہے جنہیں کبھی بھی اعلیٰ سطح پر کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا۔
کرکٹ شاندار تھی، ٹیلنٹ غیر معمولی تھا اور ناظرین کی تعداد ٹیم کی سخت محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ممبئی میرینز کی مالک ثناء رئیس خان نے کہا کہ انہیں پہلے ہی توقع تھی کہ لیگ کا افتتاحی سیزن بلاک بسٹر ہوگا اور میری میری ٹیم کا چیمپیئن بننا سونے پر سہاگا ہے۔ میں پوری ٹیم، لیگ اور خاص طور پر مقامی خواہش مند کرکٹرز کے لئے پرجوش ہوں، جنہیں عرفان پٹھان اور دیگر بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میرینز نے ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ثابت کیا کہ یہ جیت ہماری ٹیم، مداحوں اور کھیل کے جذبے کے لئے ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بگ کرکٹ لیگ لیگ کا
پڑھیں:
خیبر پی کے میں45 کروڑ 19 لاکھ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
پشاور(آئی این پی )محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پی کے میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق مختلف منصوبوں اور ادائیگیوں میں مجموعی طور پر 45 کروڑ 19 لاکھ روپے کی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق پبلک ہیلتھ ڈویژن ہری پور نے 2023-24 میں اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کے ٹیوب ویلز کے بجلی بلز کی مد میں 20 لاکھ روپے ادا کیے حالانکہ یہ منصوبہ دائرہ اختیار سے باہر ہے، اسی دوران ڈویژن ہری پور 36 کروڑ 34 لاکھ روپے کے پانی بلوں کی وصولی بھی نہ کر سکا۔مزید برآں قبائلی ضلع خیبر میں واٹر سپلائی سکیمز کیلئے 2 کروڑ 34 لاکھ روپے کی مشکوک ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے، 2022-23میں قبائلی اضلاع کی پانچ واٹر سپلائی سکیموں پر 7 فیصد انکم ٹیکس عائد نہ کرنے سے خزانے کو ایک کروڑ 83 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 24-2023 میں خیبر ڈویژن میں ترقیاتی کام شروع کرنے سے پہلے ہی 46 لاکھ روپے کی ایڈوانس ادائیگیوں پر اعتراض کیا گیا، علاوہ ازیں ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن منصوبے میں خلافِ قانون کنسلٹنٹ کو 4 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔