چیف جسٹس کا پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 14 لاکھ کیسز نمٹانے کیلئے دن رات عدالتیں لگانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
چیف جسٹس کا پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 14 لاکھ کیسز نمٹانے کیلئے دن رات عدالتیں لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 14لاکھ زیر التوا کیسز نمٹانے کیلئے دن رات عدالتیں لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے رائے مانگ لی۔
پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 14لاکھ سے زائد کیسز زیر التوا ہیں جب کہ ماتحت عدالتوں میں ججز کی سات سو سے زائد آسامیاں خالی ہیں، اس حوالے سے کیسز کو نمٹانے کے لیے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کو اب دن رات کام کرنا ہوگا۔ڈی جی ڈائریکٹریٹ ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو لکھے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی بطور چیئرمین نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کے خاتمے کے لیے عدالتوں میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کے خواہشمند ہیں۔
مراسلے میں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز چیف جسٹس پاکستان کی اس تجویز کے حوالے سے اپنی رائے دیں، تمام جوڈیشل افسران جو اضافی شفٹوں میں کام کرنا چاہتے ہیں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں چیف جسٹس دن رات
پڑھیں:
پٹرول پمپ بنانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
قیصر کھوکھر:محکمہ انڈسٹری نے پٹرول پمپ لگانے کا طریقہ کار کو مزید آسان بنا دیا۔
محکمہ انڈسٹری نے عوامی سہولت کے پیش نظر پٹرول پمپ لگانے کے طریقہ کار کو مزید آسان بنا دیا ہےتاکہ سرمایہ کاروں اور عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
کیبنیٹ نے لینڈ یوز رولز میں ترامیم کر دی,پٹرول پمپ بنانے کیلئے 1الیکٹرانک پوائنٹ لگانا ضروری ہوگا۔
ضلع کمیٹی پٹرول پمپ لگانے کا کیس فوری پراسیس کرے گی۔
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار