لاہور:جماعت اسلامی پاکستان کے ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی نے کہا ہے کہ اہل غزہ فلسطین کی مدد کے لیے 15 اور 16 فروری کو اسلام آباد میں انٹر نیشنل فلسطین کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔
لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز سے جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر خارمہ امور آصف لقمان قاضی نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے اس دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں انٹر نیشنل، قومی، یوتھ، پرائم میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا سیشنز منعقد ہوں گے۔
انہوں نے کہا انٹر نیشنل فلسطین کانفرنس کے پہلے روز کے سیشن کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان ایاز صادق کریں گے، سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، ڈاکٹر اشرف عواد، حافظ عزیر علی خان اظہار خیال کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی صدارت میں پرائم میڈیا سیشن سے قومی اور بین الاقوامی میڈیا پرسنز، سینئر تجزیہ کار، اینکر پرسنز اظہار خیال کریں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ پہلے روز کانفرنس کا آخری بین الاقوامی سیشن کی صدارت ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف لقمان قاضی کریں گے جس میں ملائیشیا، ایران، جنوبی افریقہ، ترکیہ، اردن اور موریطانہ سے آئے ہوئے غیر ملکی مندو بین اظہار خیال کریں گے۔
جماعت اسلامی کے تحت انٹر نیشنل فلسطین کانفرنس کے دوسرے روز بین الاقوامی سیشن کی صدارت آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر مسعود احمد خان کریں گے، امریکا، فلسطین، برطانیہ، شام، ڈومینیکا، غزہ اور عراق سے آئے ہوئے غیر ملکی مندوبین اظہار خیال کریں گے۔
شیڈول کے مطابق انٹر نیشنل فلسطین کانفرنس کے قومی سیشن کی صدارت امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کریں گے، سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر علی ظفر، سابق سینیٹررضا ربانی، سینیٹر راجا عباس ناصر جعفری، سابق سینیٹر جاوید جبار اور ڈیجیٹل میڈیا کے سیشن سے شعیب ہاشمی اور دیگر خطاب کریں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انٹر نیشنل فلسطین کانفرنس جماعت اسلامی پاکستان سیشن کی صدارت بین الاقوامی

پڑھیں:

بھارت پہلگام ڈرامہ فلسطین میں جاری مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے کر رہا ہے، علامہ مرید نقوی

خطبہ جمعہ دیتے ہوئے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ انڈیا ہمارے ملک کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، جو بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ دیکھے گا، سارے عوام اس کا مقابلہ کریں گے، شام میں امریکہ اور ترکی کی مدد سے ایسی حکومت قائم ہوئی ہے، جو ٹرمپ اور اسرائیل کیساتھ روابط قائم کر رہی ہے، ہمارے حکمرانوں کی منافقت ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کی منافقت ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے، اگر برسر اقتدار لوگوں میں منافقت ختم ہو جائے تو ملک ضرور ترقی کرے گا، حیرت ہے کہ انڈیا پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے، سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعہ کی پاکستانی حکومت نے بھی مذمت کی ہے اور مشترکہ طور پر تحقیقات کی پیش کش بھی کی ہے۔ مگر انڈیا اس کا الزام پاکستان پر عائد کر کے ایک جھوٹا بیانیہ بنانے کی سازش کر رہا ہے، تاکہ بھارت میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم اور کشمیر کی تحریک آزادی سے توجہ ہٹا سکے، ہم پوچھتے ہیں کہ جب دہشتگردی کا واقعہ ہوا تو بھارتی ارادے اور ایجنسیاں کہاں تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دراصل یہ سب ڈرامہ نریندرامودی یہودیوں کو تقویت پہنچانے کیلئے کر رہا ہے تاکہ فلسطین میں جاری مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹائی جا سکے۔ علامہ مرید نقوی نے واضح کیا کہ انڈیا ہمارے ملک کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا جو بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ دیکھے گا، سارے عوام اس کامقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جب بنا تو تمام مکاتب فکر اکٹھے تھے۔ پھر بھی جب ملکی سلامتی کی ضرورت ہوتی ہے تو ہم سب اپنے باہمی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں، ہم مر جائیں گے کٹ جائیں گے، وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں امریکہ اور ترکی کی مدد سے ایسی حکومت قائم ہوئی ہے، جو ٹرمپ اور اسرائیل کیساتھ روابط قائم کر رہی ہے، اس حکومت کی ساری مدد ترکی اور باقی ممالک کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی جھوٹ کا جواب: قومی و انٹرنیشنل میڈیا کو آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں کا دورہ کروادیا گیا
  • بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کرنے کیلئے پاکستان کا عالمی و قومی میڈیا کو آزاد کشمیر لے جانے کا اعلان
  • جماعت اسلامی نے تنخواہ داروں پر انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے کا مطالبہ کردیا
  • اسرائیل نے غزہ کے اسپتالوں اور مساجد سمیت ہر جگہ بمباری کی ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • بھارت پہلگام ڈرامہ فلسطین میں جاری مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے کر رہا ہے، علامہ مرید نقوی
  • وہ ملک جس نے سب سے پہلے عید الاضحٰی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا
  • جماعت اسلامی پنجاب کا’ادارےبچاؤنجکاری مکاؤ‘تحریک چلانےکافیصلہ
  • جماعت اسلامی پنجاب کا ’’ادارے بچاؤ، نجکاری مکاؤ تحریک‘‘ چلانے کا فیصلہ
  • تعلیم، صحت، بجلی و پانی سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، منعم ظفر خان
  • فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے کسی کا انتظار نہیں کریں گے، برطانیہ