2025-05-04@07:17:22 GMT
تلاش کی گنتی: 21
«ماڈرن ایج»:
راؤ دلشاد: حکومت پنجاب نےکابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آڈرکومزید بااختیار کردیا،کابینہ کمیٹی لاء اینڈ آرڈر کے اختیارات میں اضافےکیساتھ توسیع بھی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ کمیٹی لا اینڈ آرڈر اب جیل ٹرائل کے امور پر بھی فیصلہ کرسکے گی،کابینہ کمیٹی لا اینڈ آرڈرکو اب پراسیکیویشن سےمتعلق بھی اختیارات مل گئے،کیبنٹ کمیٹی لا اینڈ آرڈر میں اب وزیر قانون کو بھی شامل کرلیا گیا،پنجاب کابینہ کی قانون و انصاف کی سٹینڈنگ کمیٹی کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق قانون و انصاف کمیٹی کے چیئرمین مقرر کئے گئے،کابینہ کمیٹی میں مجتبیٰ شجاع الرحمان ،...
اسلام آباد: ایف آئی اے اسلام آباد زون نے بڑی کارروائی کرکے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد احسن کے نام سے ہوئی، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔ ملزم نے شہری کو دبئی کا ورک ویزا فراہم کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے وصول کیے لیکن شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا۔ ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہوگیا تھا۔ ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
ججز تبادلہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ دستاویزات سے واضح ہوگیا کہ ججز کا تبادلہ آئین کے ساتھ فراڈ اور کالعدم قرار دینے کے قابل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ججز تبادلہ کیس میں جسٹس نعیم اختر افغان نے اہم سوالات اٹھادیے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ تبادلے کے لیے ججوں کے نام سیکریٹری قانون کی سمری میں سامنے آئے جبکہ اس وقت کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے اندرون سندھ سے کوئی جج موجود نہیں۔ Lahore High Court Bar by Asadullah on Scribd آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 10 کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے، دونوں میچز کی نئی تاریخ بھی سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق براڈ کاسٹرز کی درخواست پر پی ایس ایل کے ملتان میں شیڈول میچز کو ری شیڈول کردیا گیا ہے، یکم مئی کو شیڈول ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ 6 مئی کو ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی اس کے علاوہ 10 مئی کو شیڈول ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ 11 مئی کو کھیلا جائے گا، براڈ کاسٹرز نے لاجسٹک مسائل کی وجہ سے میچز ری شیڈول کرنے کی درخواست کی۔ دوسری جانب...
پاک بھارت کشیدگی کے باعث واہگہ/اٹاری بارڈر بدستور بند ہے، تاہم دونوں ملکوں کے شہریوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ ہفتے کے روز بھارت سے 81 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچے جبکہ پاکستان سے 342 بھارتی شہری واپس روانہ ہوئے۔ واپس جانے والے بھارتی شہریوں میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی براڈکاسٹنگ ٹیم کے 18 ارکان بھی شامل تھے، جنہیں حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایت پر فوری طور پر واہگہ کے راستے روانہ کیا گیا۔ ادھر بھارتی پولیس نے پاکستان سے گئی فیملی کو بھانجی کے نکاح میں شرکت کا بھی موقع نہ دیا، کراچی سے تعلق رکھنے والی فیملی آبدیدہ آنکھوں کے ساتھ واپس لوٹ آئی۔ سانگھڑ میں بیاہی گئی بھارتی خاتون کو بھی واپس پاکستان آنے سے...
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل 23 بھارتیوں کو واپس بھارت بھیج دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ پی ایس ایل براڈ کاسٹ کمپنی کے 23 بھارتی شہریوں کو بھارت روانہ کردیا گیا ہے، براڈ کاسٹ کمپنی کے ارکان کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھجوایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:کرکٹ میں بھی سیاست، پہلگام حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو کیا پیغام دیا؟ حکومت کی جانب سے بھارتی شہریوں کو فوری پاکستان چھوڑنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے...
کمپنی کے 23 بھارتی ملازمین کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ کر دیا گیا ہے۔ لاہور پولیس نے براڈ کاسٹ کمپنی کے ارکان کو واہگہ بارڈر سے بھارت بھجوایا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو پاکستان سے بے دخل کر دیا ہے۔ کمپنی کے 23 بھارتی ملازمین کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ کر دیا گیا ہے۔ لاہور پولیس نے براڈ کاسٹ کمپنی کے ارکان کو واہگہ بارڈر سے بھارت بھجوایا۔ حکومتِ پاکستان نے مودی کی الزام تراشیوں کے بعد بھارتی شہریوں کو فوری طور پر پاکستان چھوڑنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ نے پیر کو جاری اپنی ایک رپورٹ میں متنبہ کیا کہ اربوں ڈالر کی رقم اینٹھنے والے سائبر فراڈ کے ایشیائی جرائم کے نیٹ ورکس اب عالمی سطح پر اپنی کارروائیوں کو پھیلاتے جا رہے ہیں۔ ادارے کا مزید کہنا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیا میں سرکاری پابندیاں ایسے گروپوں پر قابو پانے میں ناکام ہوتی جا رہی ہے۔ اقوام متحدہ نے کہا کہ چینی اور جنوب مشرقی ایشیائی گروہ سرمایہ کاری، کرپٹو کرنسی، رومانس کے نام پر اور دیگر گھوٹالوں کے ذریعے متاثرین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (یو این او ڈی سی) کے مطابق سائبر فراڈ اب ایک...
پاکستان کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان کو چھوڑ کر بیرون ملک جانا چاہتی ہے۔ وہ اپنا وطن کیوں چھوڑنا چاہتی ہے؟ یہ ایک الگ موضوع ہے اور اس کی متعدد وجوہات ہیں جن میں سے ایک بڑی وجہ ملک میں موجود بے روزگاری کی لہر ہے۔ اس بے روزگاری کے سبب ہر فرد ملک سے نکل بھاگنا چاہتا ہے مگر بعض لوگ درست ٹریول ایجنٹ کا انتخاب کرنے میں غلطی کر سکتے ہیں۔ عمومی طور پر دیکھا گیا ہے کہ غیر قانونی ٹریول ایجنٹس کے ہتھے چڑھنے والے افراد کا انجام برا ہی ہوتا ہے۔ کیونکہ یہ ٹریول ایجنٹس ڈنکی یا کسی دوسرے غیر قانونی طریقے سے نوجوانوں کو باہر جانے کے حسین خواب دکھاتے ہیں۔ اور پھر...
اسلام آباد: انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ چاک ہو گیا۔ ایف آئی اے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل نے محمد عارف نامی ملزم کو گرفتار کر لیا، جو زیارات کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور کر فرار ہو گیا تھا۔ ملزم نے شہریوں کو عراق کی زیارات پر بھجوانے کے بہانے سے ہر فرد سے 45 لاکھ روپے وصول کیے، لیکن انہیں بیرون ملک نہ بھیج کر رقم ہڑپ کر لی۔ بعد ازاں ملزم خود ایران فرار ہو گیا جسے اسلام آباد ائرپورٹ پر واپسی پر گرفتار کرلیا گیا، جہاں اس کا نام پہلے ہی اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو تفتیش کے لیے...
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 اشتہاریوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت خلیل اللہ، مرجان علی اور حارث خان خلیل کے نام سے ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ملزم خلیل اللہ اور مرجان علی کو چھاپہ مار کارروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان 2024 میں درج کیے گئے مقدمات میں مطلوب ہیں۔ ملزمان شہریوں کو امریکی ورک ویزا فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے۔ مزید پڑھیں: درجنوں...
عمرہ کے 36 خواہشمند زائرین سے ویزہ فراڈ کرکے روپوش ہونے والے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی انسانی اسمگلنگ کیخلاف کارووائیاں جاری ہے، ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل میرپور خاص نے کارروائی کرتے ہوئے عمرہ کے 36 خواہشمند زائرین سے ویزہ فراڈ کرنے والے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم اقتدار علی عرف سونو نے سعودی عرب بھجوانے کےنام پر 40 لاکھ کا فراڈ کیا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا اور ساتھ ہی غیرقانونی طور پر ٹریول ایجنسی چلارہاتھا۔ یاد رہے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گوجرانوالہ اور گجرات سے 5 افراد کو گرفتار کیا تھا ، جو انسانی...
ملزم غیر قانونی طور پر ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا اور بھاری رقوم وصول کرکے روپوش ہوگیا تھا۔ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عمرے کے خواشمند 36 زائرین سے ویزا فراڈ کرنے والے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل میرپورخاص نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر زائرین کو سعودی عرب بھجوانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت اقتدار علی عرف سونو کے نام سے ہوئی۔ ملزم نے زائرین کو سعودی عرب بھجوانے کے نام پر 40 لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ کیا۔ ملزم نے 36 زائرین کے ساتھ عمرہ کے نام پر فراڈ کیا۔ ملزم غیر قانونی طور پر...
عمرے کے خواشمند 36 زائرین سے ویزا فراڈ کرنے والے ایجنٹ کو گرفتارکرلیا گیا۔ ترجمان فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل میرپور خاص نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر زائرین کو سعودی عرب بھجوانے میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔ ملزم کی شناخت اقتدار علی عرف سونو کے نام سے ہوئی۔ ملزم نے زائرین کو سعودی عرب بھجوانے کے نام پر 40 لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ کیا۔ ملزم نے 36 زائرین کے ساتھ عمرہ کے نام پر فراڈ کیا۔ ملزم غیرقانونی طور پر ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا اور بھاری رقوم وصول کرکے روپوش ہوگیا تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے این سی بی انٹرپول کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں قتل اور دہشتگردی کے 6 اشتہاری ملزموں کو متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) سے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور فراڈ کے مقدموں میں مطلوب 6 خطرناک اشتہاری ملزمان کو یو اے ای سے گرفتارکیا گیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت سفیان علی، عکاشہ اقبال، زوہیب شہزاد، عبدالطیف، محمد جلیل اور محمد رمیز اشرف کے نام سے ہوئی۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق گرفتار ملزمان کو یو اے ای سے لاہور ائرپورٹ منتقل کیا جا رہا ہے۔ گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزم سفیان علی کے خلاف تھانہ وزیر آباد سٹی سیالکوٹ میں سال 2022 میں...
راولپنڈی:آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ماڈرن وارفیئرکے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سخت ٹریننگ ضروری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ بورڈ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افسران و جوانوں سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے افسران و جوانوں کی استقلال و عزم کی تعریف کی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ سخت ٹریننگ پروفیشنل ترقی کی بنیاد ہوتی ہے۔ ماڈرن وارفیئرکے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سخت...
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے فراڈ اور دھوکہ دہی کے ملزم کو متحدہ عرب امارات( یو اے ای) سے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت میاں حسن کمال کے نام سے ہوئی۔ ملزم کو ابوظہبی سے گرفتار کرکے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کیا گیا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ گرفتار ملزم اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ کوہسار، اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے فلیٹ کی خریداری کے 60 لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہوا۔ ملزم فراڈ کر کے بیرون ملک فرار...
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے واضح کیا ہے کہ ایس ای سی پی میں کسی کمپنی کی رجسٹریشن اسے غیر قانونی ڈپازٹس جمع کرنے اور جعلی سرمایہ کاری شروع کرنے یا رئیل اسٹیٹ اسکیموں میں سرمایہ کاری کے بہانے سرمایہ کاری پر کوئی گارنٹی شدہ منافع پیش کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ نجی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایس ای سی پی کو مسلسل ایسے افراد خصوصاً بزرگ شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی ہیں، جو جعلی رئیل اسٹیٹ اسکیموں میں سرمایہ کاری کے ذریعے اپنی بچت سے محروم ہوچکے ہیں۔ ایک بیان میں ایس ای سی پی نے کہا ہے کہ یہ رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری اسکیمیں...
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کررہے ہیں
فوٹو: فائل کراچی میں اے ٹی ایم کو ہیک کرکے پیسے نکالنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث گرفتار ملزم محسن نے دوران تفتیش انکشافات کیے ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) شعیب میمن کا کہنا ہے کہ گروہ میں مردوں کے ساتھ خاتون بھی شامل ہے، گرفتار ملزم آئی ٹی کا ماہر ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو نے کہا کہ ملزمان اے ٹی ایم کو ہیک کرکے بینک کے باہر موجود رہتے، جیسے ہی شہری اے ٹی ایم استعمال کرتا اس کا کارڈ مشین میں پھنس جاتا، ملزمان شہری پر جلدی پراسیز مکمل کرنے کا دباؤ ڈالتے، شہری کے باہر جاتے ہی اس کا...
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث فاروق عادل، نزاکت علی، محمد آصف، محمد ارسلان اورعدنان علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے میں بھی ملوث پائے گئے۔ ملزم نزاکت علی نے سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی لیبیا اور یورپ بھجوانے کے نام پر 50 لاکھ روپے بٹورے جبکہ ملزم محمد فاروق عادل نے متاثرہ شخص کو رومانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر 14 لاکھ 50 ہزار...