2025-05-04@06:18:25 GMT
تلاش کی گنتی: 1227
«اور پاکستان کے درمیان»:
امریکا کے رکن کانگریس لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کیتھ سیلف نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستانی امریکن تنویر احمد سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بار جنگ شروع ہوجائے تو اسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر ڈیموکریٹک رکن کانگریس لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جیک برگمین نے کہا کہ امریکا کو ہم خیال آزاد ممالک کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ناکامیوں سے بچا جائے۔ دونوں اراکین کانگریس نے یہ بات پاکستانی امریکن تنویر احمد کے اس سوال پر کہی کہ پہلگام واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام لگانے والا بھارت تاحال ثبوت دینے میں ناکام ہے۔ Post...
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے رابطہ کر کے کہا کہ شملہ معاہدہ اور لاہور ایگریمنٹ کی روشنی میں دونوں ممالک کو سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے رابطہ کر کے کہا کہ شملہ معاہدہ اور لاہور ایگریمنٹ کی روشنی میں دونوں ممالک کو سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس امن کا حامی ہے اور خطے میں استحکام کے لیے ضروری ہے کہ بھارت کشیدگی کو...
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے رابطہ کر کے کہا کہ شملہ معاہدہ اور لاہور ایگریمنٹ کی روشنی میں دونوں ممالک کو سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے رابطہ کر کے کہا کہ شملہ معاہدہ اور لاہور ایگریمنٹ کی روشنی میں دونوں ممالک کو سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس امن کا حامی ہے اور خطے میں استحکام کے لیے ضروری ہے کہ بھارت کشیدگی کو...
اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کو سخت جواب دیتے ہوئے اہم بھارتی ویب سائٹس اور چینلز بلاک کر دیے۔ پاکستان نے اپنے قابلِ آرمی چیف کی قیادت میں بھارت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان نے بھارتی ویب سائٹس اور URLs کو بلاک کیا اور آج اس نے بھارت کے اہم ٹی وی چینلز کو بھی اپنے انٹرنیشنل پلیٹ فارمز سے بلاک کر دیا۔ پاکستان نے اس کارروائی کے ذریعے بھارت کو نہ صرف ہر سطح پر منہ توڑ جواب دیا بلکہ سود سمیت اپنی تمام تر وصولی بھی کر لی۔ بھارت کے اہم میڈیا، ویب سائٹس اور ٹی وی چینلز پاکستان کی طرف سے بلاک کر دیے گئے ہیں اور ان...
دونوں اراکین کانگریس نے یہ بات پاکستانی امریکن تنویر احمد کے اس سوال پر کہی کہ پہلگام واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام لگانے والا بھارت تاحال ثبوت دینے میں ناکام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے رکن کانگریس لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کیتھ سیلف نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستانی امریکن تنویر احمد سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بار جنگ شروع ہو جائے تو اسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر ڈیموکریٹک رکن کانگریس لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جیک برگمین نے کہا کہ امریکا کو ہم خیال آزاد ممالک کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنا چاہیئے، تاکہ ناکامیوں سے بچا...
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کے آغاز کی تیاریاں عروج پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز کراچی:پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کے آغاز کی تیاریاں عروج پر ہیں، جہاں دنیا کی معروف کمپنیوں نے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ایلون مسک کی کمپنی “اسٹارلنک” اس دوڑ میں سب سے آگے سمجھی جا رہی ہے۔ یہ پیش رفت ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کی راہیں ہموار کرے گی اور آئی ٹی، تعلیم، صنعت و تجارت سمیت مختلف شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ ماہرین کے مطابق، سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کا اجراء نہ صرف بڑے شہروں بلکہ دیہی اور پسماندہ علاقوں تک تیز رفتار انٹرنیٹ کی رسائی کو ممکن بنائے گا۔ اس سے...
جاپانی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ آئندہ برسوں میں ان کے ملک میں پاکستان سے ہنرمند پیشہ ور افراد کی مانگ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ جاپانی فرم ‘پلس ڈبلیو’ انکارپوریشن، جو جاپان کے افرادی قوت کے لیے پاکستانی ہنرمندوں کی سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، نے پاکستان کے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) کے ساتھ اپنے تعاون کی تجدید کی ہے۔ جمعہ کو ‘پاکستان-جاپان ہیومن ریسورسز اسٹیک ہولڈرز میٹنگ’ کے دوران دستخط کیے گئے تجدید شدہ معاہدے میں موجودہ اسپیشل اسکلڈ ورکر (ایس ایس ڈبلیو) پروگرام کی توسیع بھی کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب کو پاکستانی افرادی قوت کی فراہمی کے تاریخی معاہدے پر دستخط یہ نئی مفاہمت کی یادداشت...
بھارت فرانسیسی جنگی طیارہ داسو رافال پا کر مغرور تھا مگر پاکستانی جدید ترین طیارے،JF-17 بلاک تھری کے تباہ کن ہتھیاروں کی ڈرامائی’ اینٹری‘ نے غرور خاک میں ملا دیا۔ ہانگ کانگ کے ممتاز اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق تائیوان کی فوج کے میجرجنرل(ر) لی چینگ (Li Cheng-chieh) نے تائیوانی نیوزچینل سی ٹی آئی کو بتایا ’’JF-17 بلاک تھری میں لگا KLJ-7A ریڈار اور فضا سے فضا میں مار کرتا PL-15میزائیل ’گیم چینجر ہیں، ان کے سامنے رافال نہیں ٹھہر سکتا۔ دور جدید کی جنگ میں حالات سے آگاہ رہنا پہلی ترجیح بن چکا،‘‘پاکستانی طیارے کا ریڈار 120 کلومیٹر دور اڑتے دشمن جنگی طیارے کو ’لاک‘‘ کر کے اسے فرار نہیں ہونے دیتا۔ مزید پڑھیں: پاکستانی...
بھارتی افواج نے اعلان کیا کہ پاکستانی فوج نے رات کے وقت جموں و کشمیر کے علاقے میں کنٹرول لائن کے ساتھ ہندوستانی مقامات پر ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے۔ بھارتی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم مئی 2025 کی رات پاکستانی فوج نے جموں و کشمیر فیڈرل ریجن میں کپواڑہ، بارہمولا، بونچے ، نوشیرا اور اکنور کے علاقوں میں کنٹرول لائن کے ساتھ ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہندوستانی فوج کے اہلکاروں نے اس فائرنگ کا مناسب انداز میں جواب دیا ہے۔ یاد رہے 22 اپریل کو مسلح افراد نے مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی شہر پہلگام میں فائرنگ کرکے 26 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا...

وزیراطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کل سیاسی جماعتوں کے رہنماں کو قومی سلامتی صورتحال پر بریفنگ دیں گے
وزیراطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کل سیاسی جماعتوں کے رہنماں کو قومی سلامتی صورتحال پر بریفنگ دیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کل تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گرانڈ بریفنگ دیں گے۔ یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ہو گی۔ اس موقع پر شرکا کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مقف سے آگاہ کیا جائے گا۔موجودہ صورتحال میں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے ٹیکنالوجی کا بہترین انداز میں استعمال کرتے ہوئے پابندی کے باوجود بھارتی سکرینوں پر پاکستان کا قومی نغمہ چلا دیا۔ بھارتی حکومت کی جانب سے اپنے ملک میں پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو تیزی سے بلاک کیا جا رہا ہے جس کا توڑ پاکستان نے انتہائی دلچسپ انداز میں نکال کر بھارتی حکام کو چکرا کر رکھ دیا۔ پاکستان کی جانب سے یوٹیوب اشتہارات کا سہارا لے کر بھارت میں قومی نغمہ چلایا گیا ہے جس نے بھارتی حکام کو حیرت میں مبتلا کردیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق آج بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیا گیا۔ ہم نے ٹیکنالوجی کا سمارٹ انداز میں استعمال کیا اور...
بھارت کی جانب سے پابندیاں عائد اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کیے جانے کے باوجود پاکستان نے بیانیے کی جنگ میں فیصلہ کن کامیابی حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کرنے کے ردعمل میں وزارت اطلاعات نے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ملی نغمہ بھارتی یوٹیوب چینلز پر چلوا دیا۔ ملی نغمے میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی عزم اور دفاع وطن کے جذبے کی عکاسی کی گئی ہے اور یہ بھارت میں یوٹیوب پر بطور اشتہار نشر ہو رہا ہے۔ پاکستانی ملی نغمہ بھارت میں نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے۔ ملی نغمہ نشر ہونے کے بعد بھارتی صارفین نے اپنی ہی حکومت کو آڑے...
واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی، پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی ولولہ انگیز تقریب میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جبکہ شرکا ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔ پنجاب رینجرز کی پریڈ، بالخصوص خواتین اہلکاروں کی شرکت نے شرکا کے جذبے کو دوچند کر دیا۔ فضا پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی روایتی تقریب میں وطن سے محبت اور افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا فقیدالمثال مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ ہزاروں افراد پر مشتمل عوام کی بڑی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء)پاک افواج کے ابدالی ویپن سسٹم کے کامیاب تجربہ پرسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے مسلح افواج، سانسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباددی ہے اور پاکستان کے سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے ۔(جاری ہے) ایک بیان میں سردار ایازصادق نے کہ کہ ابدالی ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے سے ملک کا دفاع مزید مضبوط ہوا ہے، پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے سائنسدانوں، انجینئرز کی پیشہ ورانہ خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کے مایہ ناز سائنسدان، انجینئرز اور مسلح افواج پر قوم کو فخر ہے ، پوری...
اسلام آباد: چین کے بعد برادر اسلامی ملک ترکیہ نے بھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں ترک سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ بھارت کو قابل اعتماد، شفاف اور غیر جانب دار بین الاقوامی تحقیقات کی پاکستان کی پیشکش کا جواب دینا ہے، اگر ترکیہ اس میں شامل ہوتا ہے تو اس کا خیرمقدم کیا جائےگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت اپنی اقتصادی بحالی اور ترقی پر مکمل توجہ رکھے ہوئے ہے، بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ابدالی میزائل کا تجربہ مشق "انڈس" کے حصے کے طور پر کیا گیا جس کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں، بشمول جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت کو جانچنا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے ایکس انڈس مشق کے تحت ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ کر لیا، ابدالی میزائل کی رینج 450 کلومیٹر ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ تجربہ...

بھارت کے پاکستان پر حملے کی صورت میں بنگلہ دیش کو انڈیا پر قبضہ کرلینا چاہیے، سابق بنگلہ دیشی فوجی افسر
ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کے مشیر اور سابق ریٹائرڈ فوجی جنرل فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت اگر پاکستان پر حملہ کرے تو بنگلہ دیش کو فوری طور پر انڈیا کی سات شمال مشرقی ریاستوں پر قبضہ کرلینا چاہیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق فوجی افسر اے ایل ایم فضل الرحمٰن نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بنگالی زبان میں بھارت کی سات شمال مشرقی ریاستوں پر حملے کی تجویز دی۔ سابق بنگالی فوجی افسر کا کہنا تھا کہ بھارت کی سات ہی شمال مشرقی ریاستیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اور اس ضمن میں بنگلہ دیش کو ابھی سے ہی چین کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے۔ سابق آرمی افسر نے کہا...
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر یہ واقعہ پیش آیا۔ عمران خان کو الٹے سیدھے مشورے کون کون دیتا تھا؟ فیاض چوہان نے نام بتادیےپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) چھوڑنے والے فیاض الحسن چوہان نے عمران خان کو غلط مشورے دینے والوں کے نام بتادیے۔ فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی کارکنوں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اندر جرات پیدا کریں اگر یہ حرکت کی ہے تو مان لیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے فیاض الحسن چوہان کو جواب دیتے ہوئے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ کانگریس رہنما مشرقی پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ چنی نے بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائیکس کا ثبوت طلب کرلیا، سردار چرن جیت سنگھ چنی نے کہا کہ آج تک بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائیکس کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ پاکستان میں کہاں حملے ہوئے؟ کہاں لوگ مارے گئے؟۔ سردار چرن جیت سنگھ چنی نے کہا کہ کیا اگر ہمارے ملک میں بم گرے تو ہمیں پتہ نہیں چلے گا؟ 2019 میں کہیں کچھ نہیں ہوا،کہیں کوئی حملہ نہیں ہوا۔ بی جے پی نے جوابی کارروائی کےطور پر کانگرس ورکنگ کمیٹی کو پاکستان ورکنگ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کو ’ ہزار زخم دینے‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور اس وقت دونوں ممالک میں جنگ کے طبل پہلے سے زیادہ شدت سے بج رہے ہیں۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق 1947 کے بعد سے اب تک یہ دونوں جوہری طاقتیں 4 بڑی جنگیں لڑ چکی ہیں اور کشمیر کے تنازعے پر متعدد مرتبہ محاذ آرائی میں ملوث رہی ہیں، ایسے میں ان کی موجودہ عسکری طاقتوں کا تقابلی جائزہ خاصا دلچسپ اور اہمیت کا حامل ہے۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ کا دروازہ بند ہوچکا ہے لیکن اگر ایسا ہوا تو بڑی تباہی ہوگی، بھارت کی جانب سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کا خدشہ ہے۔بین الاقوامی...
نجی ٹی وی سے گفتگو میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جنگ اس لیے ہوتی نظر نہیں آرہی کیونکہ دشمن ملک بھارت پاکستان کی صلاحیت کو جانتا ہے، دوسرا یہ کہ بھارت کو جنگ کے لیے امریکا سے این او سی بھی نہیں ملا، تیسرا یہ کہ بھارتی معیشت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی صورت چین پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی خارجہ پالیسی، علاقائی حکمت عملی اور چینی سٹریٹجی میں پاکستان کا دفاع ریڈ لائن میں شامل ہے،چین بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا ترجمان ہے اور پاکستان بھی...
عالمی ادارہ صحت اور پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ملیریا کی صورتحال کو بدتر کر رہی ہے اور ملک میں سالانہ 20 لاکھ سے زیادہ کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ملیریا سے کیسے محفوظ رہا جاسکتا ہے؟ علامات اور علاج کیا ہے؟ پاکستان کے قومی ادارہ برائے صحت عامہ نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ملک میں ملیریا کا پھیلاؤ بڑھا رہی ہے۔ ڈبلیو ایچ او اور پاکستان نے تمام متعلقہ فریقین سے کہا ہے کہ وہ ملک اور خطے کے لیے بڑھتے ہوئے خطرے کو روکنے کے لیے فوری طور پر اپنی کوششیں تیز کریں۔ پاکستان میں 2022 کے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں 2022 سے 2024 کے تین سالوں کے...
کشمیری رہنما مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک ہی خاندان کے افراد کو ایک دوسرے سے جدا کیا جارہا ہے، دنیا میں کوئی قانون ایسا نہیں جو میاں بیوی اور خاندان کو جدا کرسکتا ہے، بھارت ماؤں کو بچوں سے جدا کررہا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کشمیر کے مسئلے کا حل نہیں چاہتی اس لیے پاکستان کی طرف سے تمام سفارتی کوششیں ناکام ہوئی ہیں، آر ایس ایس کی سرکار پر پابندی لگنی چاہیے کیوں کہ یہ ایک دہشتگرد تنظیم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقف بل کے ذریعے مودی سرکار نے بھارت میں اقلیتوں کے لیے صورتحال خراب کردی ہے، کیا...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت نے پاکستان کی اجازت کے باوجود افغانستان کے 150 ٹرکوں کو واہگہ باڈر سے داخلے سے روک دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے افغانستان سے آنے والے سامان کو داخلے کی اجازت نہیں دی، پاکستان کی اجازت دینے کے باوجود بھارت نے ٹرکوں کیلئے بارڈر نہیں کھولا۔ذرائع کے مطابق افغانستان کے سامان سے لدے 150 ٹرک واہگہ بارڈر پر کھڑے ہیں لیکن پاکستان کی اجازت کے باوجود بھارت نے اپنا بارڈر بند کر رکھا ہے۔ Post Views: 1
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کو “ہزار زخم دینے” کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، اور اس وقت دونوں ممالک میں جنگ کے طبل پہلے سے زیادہ شدت سے بج رہے ہیں۔ 1947 کے بعد سے اب تک یہ دونوں جوہری طاقتیں چار بڑی جنگیں لڑ چکی ہیں اور کشمیر کے تنازعے پر متعدد مرتبہ محاذ آرائی میں ملوث رہی ہیں۔ ایسے میں ان کی موجودہ عسکری طاقتوں کا تقابلی جائزہ خاصا دلچسپ اور اہمیت کا حامل ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ کا دروازہ بند ہوچکا ہے لیکن اگر ایسا ہوا تو بڑی تباہی ہوگی ، بھارت کی جانب سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کا خدشہ ہے ۔ بین الاقوامی سطح...
بھارت کے کینہ پرور ہندوتوا پرست جونی وزیراعظم نریندر مودی "سندھ طاس معاہدہ معطل" کرنے کا اعلان کرنے کے بعد پاکستان کا اور تو کچھ کر نہیں سکے، ایک بار جہلم دریا مین اچانک پانی چھوڑ دیا اور اب چناب میں اچانک پانی چھوڑ دیا۔ مودی کی حالت مشہور لطیفے کے کردار اس سردار جی جیسی ہو رہی ہے جو قرض خواہ کو قرض کی رقم واپس دینے سے پہلے کچھ کھپانے کی دھن میں خود پار کھا رہا تھا۔ پاکستان میں بعض لوگ بھارت کے پہلے جہلم اور آج چناب میں اچانک بلا اطلاع پانی چھوڑ دینے کو "آبی جارحیت قرار دے کر اس کی مذمت کر رہے ہیں لیکن بہت سے لوگ اس اطلاع سے بہت خوش ہیں...
یورپین یونین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس نے آج پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا، چینی تجزیہ کار وکٹر گاؤ نے کہا کہ چین پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا، جب پاکستان میں چینی باشندوں پر حملے ہوئے، تب بھی چین نے جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا اور پہلگام حملے میں بھی چین کا یہی موقف ہے۔ ایک بیان میں کاجا کلاس کا کہنا تھا کہ دونوں وزراء خارجہ سے...

یانگو (Yango) پاکستان کی خواتین، بچوں اور دیگر مسافروں کی حفاظت کے معیار کو بلند کرنے کے لیے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ شراکت داری
لاہور( نیوز ڈیسک) یانگو (Yango) پاکستان جو کہ ایک عالمی ٹیک کمپنی یانگو (Yango) گروپ کا حصہ ہے، نے مسافروں کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے ایک جرات مندانہ قدم میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی (PSCA) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ مضبوط حفاظتی اقدامات کو نافذ کرنے کے مشتر کہ عزم کی عکاسی کرتا ہے جن کا مقصد سروس استعمال کرنے والی خواتین، بچوں اور دیگر مسافروں کی حفاظت کرنا ہے۔ یہ تزویراتی تعاون رائیڈ ہیلنگ کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے کیونکہ دونوں فریقین پاکستان میں نقل و حرکت کو محفوظ ، بہتر اور زیادہ جامع بنانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔ شراکت داری...
وزیر آباد: سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو تکلیف پہنچائی، بغیر انکوائری پاکستان پر الزام لگانا بھارت کی جارحانہ پالیسی ہے، پوری قوم چٹان کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ اب اگر ہم پرجنگ مسلط کی گئی توجواب دینا جانتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ دنیا نے پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات کورد کیا اور پاکستان کی حمایت کی۔ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے ہم دنیا کے سامنے سارے ثبوت رکھ سکتے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو تکلیف دی، جعفر ایکسپریس واقعہ میں بھی بھارت ملوث ہے، پہلگام واقعہ ہونے کے 10 منٹ کے بعد ایف...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔ یہ بھی پڑھیے سپریم کورٹ: 9 مئی مقدمات میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت پر سماعت ملتوی آج دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔ اس پر جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کیخلاف کیس اتنا ہی مضبوط...
وزیر اطلاعات گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے انڈین بیانیہ کو فروغ دینے والے ٹولوں کو مسترد کر دیا ہے اور ریاست پاکستان ایسے ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کر دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات گلگت بلتستان نے ایمان شاہ نے کہا ہے کہ گجرات کا قصائی ہمیشہ سے پاکستان کو نیچا دکھانے کے لئے الزام تراشی کر رہا ہوتا ہے جس سے خطے میں جنگی ماحول کو فروغ مل رہا ہے جو کہ خطے میں امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمان شاہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کسی بھی ملک میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے اور یہ بات عیاں ہے...

وزیر اعظم سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات ،پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں حالیہ امن و امان کی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)وزیراعظم محمد شہبازشریف سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس دوران وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا ثبوت ہے۔ وزیر اعظم نے پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں حالیہ امن و امان کی صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت...
مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے، خواجہ سعد رفیق WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)سینئر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، بھارت بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر مسلسل الزامات عائد کرتا رہتا ہے، جو ایک ناقابل قبول رویہ ہے۔رہنمامسلم لیگ ن خواجہ سعدرفیق نے لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں موجود ہے، بھارت بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر مسلسل الزامات عائد کرتا رہتا ہے، جو ایک ناقابل قبول رویہ ہے۔ پاکستان نے...

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو اڑانے کی دھمکی دینے پر معاون خصوصی و وزیر مملکت حذیفہ رحمان جذبات پر قابو نہ رکھ سکے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی جرنیل کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر اشتعال انگیز دھمکی ملی تو وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی و وزیرِ مملکت، حذیفہ رحمان کا ردعمل بجلی بن کر گرا۔ جذبات پر قابو پانا مشکل ہوا، اور انہوں نے بھارتی جرنیل، وزیر، اور اینکر کو تنِ تنہا چاروں شانے چت کر دیا۔ حذیفہ رحمان نے دوٹوک الفاظ میں کہا: پاکستان کا ایٹمی نظام نہ صرف محفوظ ترین بلکہ دنیا کا سب سے مؤثر دفاعی نظام ہے۔ اگر للکارا گیا تو چار گھنٹوں میں دہلی پر سبز ہلالی پرچم لہرا سکتا ہے! بھارتی وزیر اور جرنیل، جو پہلے بلند و بانگ دعوے کر رہے تھے، حذیفہ رحمان کی باتیں سن کر بھیگی بلی بن گئے۔ بھارت کو واضح پیغام...
اسلام آباد: دریائے چناب کے کنارے پاکستانیوں نے مودی کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دے دیا۔ مودی کی ہر سازش ناکام ہوگئی اور دریائے چناب کا پانی پہلے سے بھی زیادہ روانی سے جاری ہے۔ دریائے چناب کے کنارے کھڑے ہو کر پاکستانیوں نے بھارت اور مودی کی دھمکیوں کو سخت الفاظ میں رد کرتے ہوئے بھرپور جواب دیا۔ گجرات کے رہائشی سید طلحہ حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ پہلگام کی ناکامی چھپانے کو بھارت نے پاکستان پر الزامات اور پانی کی دھمکی دی مگر بری طرح ناکام رہا۔ مودی تو کیا مودی کی سات نسلیں بھی پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتیں۔ کھاریاں سے تعلق رکھنے والے عامر قیوم بھٹی نے کہا کہ...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ جمعرات کو ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں بھارتی جارحانہ رویے اور...
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے بادل بدستور منڈلا رہے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم جب آپ یہ تحریر پڑھ رہے ہونگے حالات کیا ہونگے۔ مودی پر جنگ کا بھوت سوار ہے۔ پاکستان تیار ہے۔ پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار اور پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے اس ساری صورتحال پر ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا ہے۔ یہ ایک اہم پریس کانفرنس تھی۔ میری رائے میں یہ پریس کانفرنس عالمی دنیا کے لیے تھی۔ پاکستان نے اپنا موقف اس پریس کانفرنس کے ذریعے دنیا کے سامنے رکھا۔ لیکن اگر میں دیکھوں کہ اس پریس کانفرنس سے بھارت اور عالمی دنیا کو کیا پیغام دیا گیا۔ ایک...
پہلگام حملے پر آذربائیجان کا پاکستان کے حق میں بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پہلگام حملے پر آذربائیجان کا پاکستان کے حق میں بیان سامنے آگیا، آذری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں آذربائیجان نے پہلگام حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے، فریقین تحمل کامظاہرہ کریں اور بات چیت سے مسائل حل کریں۔آذری وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ پہلگام واقعے کی آزاد اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کرائی جائیں۔بیان میں یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ تنازع کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکالا جائے۔...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے سوال کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہیں یا اس کے دشمنوں کے کیوں کہ ان کے بیانات و طرز عمل قومی مفادات سے متصادم دکھائی دیتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس ایسے عناصر کی پناہ گاہ بن چکا ہے جو سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانیہ پھیلاتے، قومی اداروں کو بدنام کرتے اور دشمن کے نظریات کی تشہیر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور گورنر میں علی امین گنڈاپور سے سوال کرتا ہوں کہ آپ پاکستان کے ساتھ ہیں یا دشمنوں کے آلہ کار بن چکے ہیں؟ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک نازک دوراہے...
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے جنوبی ایشیا میں امن کی خاطر، پاک بھارت کشیدگی میں کمی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ ٹیلی فون کال کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امیر قطر کا پاکستان کے لیے یکجہتی اور حمایت، جو دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے، پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ جنوبی ایشیا میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کی ہر شکل کی ہر شکل میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے ...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے کسی بھی فوجی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر نے ان کا استقبال کیا، آرمی چیف نے ہیمر اسٹرائیک مشق کا مشاہدہ کیا۔ یہ مشق دشمن کے قریب حقیقی جنگی حالات کی عکاسی کے لیے ترتیب دی گئی تھی تاکہ جنگی تیاری، میدانِ جنگ میں ہم آہنگی اور جدید ترین ہتھیاروں کے مؤثر استعمال کو جانچا جا سکے۔مشق میں کثیر المقاصد لڑاکا طیاروں، جنگی ہیلی...
بھارت کے ساتھ تصادم جوہری جنگ کا باعث بن سکتا ہے، بلاول بھٹو نے دنیا کو خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تصادم جوہری جنگ کا باعث بن سکتا ہے، عالمی برادری پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائے، ہماری فضائیہ، بری اور بحری افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، 2ایٹمی قوتوں میں کشیدکی کم نہ ہوئی تو محدود جھڑپیں جنگ کی صورت اختیار کر سکتی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت سے تصادم جوہری جنگ کا پیش خیمہ ثابت...
اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت ایک فالز فلیگ آپریشن کی آڑ میں نیوکلیئر جنگ شروع کرنا چاہتا ہے، دنیا فاشسٹ آر ایس ایس مائنڈ سیٹ حکومت کے جارحانہ عزائم کا نوٹس لے۔ مشعال ملک نے کہا کہ انتہا پسند مودی حکومت نے خودساختہ پہلگام واقعہ کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی شروع کر رکھی ہے، پاکستان اور آزاد کشمیر سے شادیاں کر کے مقبوضہ کشمیر اور انڈیا گئی خواتین کو دہائیوں بعد جبراً واپس بھیجا جا رہا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ معصوم بچوں کو اپنی ماؤں سے جدا کیا جا رہا ہے، یہ کہاں کا انصاف ہے، کشمیریوں اور پاکستانیوں کو ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے، پاکستان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں بانی چیئرمین کی رہائی کا ایک بار پھر مطالبہ کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے اور بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایک ایسے وقت میں جب قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے۔ ملک کی قیادت ایک خاموش اور غافل حکومت کر رہی ہے جبکہ اس کا سب سے قابل اعتماد رہنما پابند سلاسل...
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں بانی چیئرمین کی رہائی کا ایک بار پھر مطالبہ کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے اور بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایک ایسے وقت میں جب قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے۔ ملک کی قیادت ایک خاموش اور غافل حکومت کر رہی ہے جبکہ اس کا سب سے قابل اعتماد رہنما پابند سلاسل ہے۔ پی ٹی آئی اعلامیہ میں کہا گیا کہ مودی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ قوم اپنی مقدس سرحدوں کے دفاع میں متحد ہو سکے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے، ملک کی قیادت ایک خاموش اور غافل حکومت کر رہی ہے جبکہ اس کا سب سے قابل اعتماد رہنما پابند سلاسل ہے۔ وزیراعظم مودی کی قیادت میں، آر ایس ایس کے نظریے کے تحت چلنے...
بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف آپریشن بدلہ شروع ہونے کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف آپریشن بدلہ شروع ہونے کا دعویٰ کر دیا، مودی نے پورے خطے کو خطرے میں ڈال دیا، افواج کو کسی بھی وقت، کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی دے دی۔ بھارتی نشریاتی ادارے ٹائمز ناؤ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی حکومت، میڈیا اور عسکری اداروں کی جانب سے جارحانہ بیانات اور اقدامات میں تیزی آ گئی ہے، بھارتی کابینہ کی سکیورٹی کمیٹی کے مسلسل اجلاس ہو رہے ہیں جن میں پاکستان کے خلاف سٹریٹجک اقدامات پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ ٹائمز ناؤ کے مطابق بھارت...
پی پی پی آزاد کشمیر کے صدر کا کہنا ہے کہ ہماری قیادت نے ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر، استحکام پاکستان اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزادکشمیر کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، بھارت کا کشمیر پرحملہ گیڈر بھبکیوں کے مترادف ہے، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر کی بنیاد پر رکھی گئی، پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر، استحکام پاکستان اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ...
پاکستان اور بھارت کے شہریوں کی وطن واپسی، واہگہ اور اٹاری بارڈر بند کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان اور بھارت نے شہریوں کی وطن واپسی کے بعد واہگہ اور اٹاری بارڈر کو بند کردیا گیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اپنی سیاست کی خاطر دو ممالک کے عوام کو ایک دوسرے سے دور کرنے والا کسی کا دوست نہیں ہوسکتا۔پاکستان اور بھارت نے آج رہ جانے والے افراد کی واپسی کیلئے خصوصی طور پر بارڈرز کھولے، کوئی انڈیا تو پاکستان شادی پر آیا تھا۔ تو کوئی اپنے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے سفر پر تھا۔آج سارا دن پاکستانی شہری واہگہ بارڈر پر بھارت میں رہ جانے والے اپنوں کی واپسی کے انتظارمیں رہے۔...

بھارت کے پاس نہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی دریاؤں کا رخ موڑنے کی، معروف بھارتی صحافی کا انکشاف
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما اور سینئر سیاست دار ششی تھرور نے اعتراف کیا ہےکہ بھارت کے پاس نہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی دریاؤں کا رخ موڑنے کی۔ بھارتی سیاست دان ششی تھرور کا کہنا ہےکہ سندھ طاس معاہدہ منسوخ نہیں بلکہ معطل کیا گیا ہے، اس فیصلے سے معاملات زیادہ تبدیل نہیں ہوں گے، ہم کل یہ نہیں کہہ سکتے کہ پاکستان کو پانی نہیں ملےگا۔ششی تھرور کا کہنا تھا کہ یہ پانی کہاں جائے گا؟ ہم بھارت کو تو نہیں ڈبو سکتے ، یہ معطلی بظاہر علامتی ہے۔ششی تھرور نے کہا کہ پہلگام میں انٹیلی جنس ناکامی ہوئی ہے ، لیکن سوال یہ ہےکہ پہلے اس معاملے...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ رویہ اختیار کیا۔ بدھ کے روز ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور ترجمان دفتر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کا مقصد موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنا ہے۔ نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ رویہ اختیار کیا، پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، بھارت کے غیر قانونی اقدامات اور بیانات نے صورتحال کو پیچیدہ کر دیا ہے، نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے...
کوئٹہ کے رہائشی 23 سالہ آریان شاہ کی میت پاکستان پہنچ گئی۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا نوجوان انڈیا کے اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا میت بھارتی شہر چنائی سے کولمبو کے راستے آج دوپہر کراچی لائی گئی جس کے بعد میت کو کوئٹہ لایا جائے گا۔ 23سالہ سید اریان شاہ دل اور پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور علاج کے لیے بھارت کے شہر چنائی کے اسپتال میں دسمبر 2024 سے زیر علاج تھے۔ اریان شاہ کی والدہ کے مطابق بلوچستان حکومت نے اریان کے علاج کے لیے 3 کروڑ روپے دیے جو کم پڑگئے اس کے بعد آریان کے علاج کے لیے مزید پیسوں کی اشد ضرورت تھی۔ انہوں نے اپیل کی تھی کہ اسپتال کے...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے امریکا کی ناظم الامور نیٹلی بیکر ہسپانوی وزیرخارجہ ہوزے مینویل البریز سے رابطوں کے دوران انہیں خطے کی صورتحال اور بھارت کی جانب سے کیے جانے والے غیرقانونی اقدامات سے آگاہ کیا،۔ محمد اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے بدھ کو ملاقات کی اور حالیہ علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے قومی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے علاقائی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ دریں اثنا نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اسپین کے وزیر خارجہ و یورپی یونین و تعاون کے وزیر ہوزے مینویل البریز سے...
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خدشہ موجود ہے کہ آئندہ 2 سے 3 دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ چِھڑ جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کی درخواست پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بلاک وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ خطے میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، پاکستان ذہنی طور پر جنگ کے لیے تیار ہے، پاکستان پوری قومی صلاحیت سے جواب دے گا، قومی صلاحیت کا مطلب ہمارے پاس موجود تمام صلاحیتوں کا استعمال ہے، اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ آئندہ 2، 3 دنوں میں جنگ چھڑجائے گی۔ وزیردفاع نے کہا کہ پہلگام واقعے پر بھارت کی جانب سے مسلسل پاکستان پر بے بنیاد الزامات...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عالمی ادارے کا لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین شہر میں شامل کرنا عالمی سطح پر بڑی کامیابی ہے،لاہورمیں جرائم میں پچاس فیصد کمی آئی ہے، ڈکیتی اور قتل میں چون فیصد کمی آئی ہے، یہ سرکاری نہیں عالمی ادارے کی رپورٹ ہے،7لاکھ فوج کی سکیورٹی میں دہشت گردوں کا حملہ مودی کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کو دو تین دن پہلے عالمی سطح پر بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اسے دنیا کے محفوظ ترین...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف آف انٹیلی جنس، ترک جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل یاسر قادی اوغلوکی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کے ترک وفد نے پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق منگل کو ہونے والی اس ملاقات میں جغرافیائی حکمت عملی کی صورتحال، موجودہ مشترکہ منصوبوں کی پیشرفت، جدید جنگی ٹیکنالوجیز اور تربیت کے شعبے میں پیشہ ورانہ تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے فوجی تعاون پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے تعلقات کی بنیاد بننے والے مشترکہ اقدار اور...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ روایتی جنگ کی صلاحیت جوہری صلاحیت سے جڑی ہوئی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا تھاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا دروازہ بند ہو چکا ہے اور اگربند نہیں ہے تو پھر مکمل تباہی ہوگی۔ناصر جنجوعہ کا کہنا تھاکہ روایتی جنگ کی صلاحیت جوہری صلاحیت سے جڑی ہوئی ہے، ہم اپنے ملک کا بہت اچھے طریقے سے دفاع کر سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اپنی ناکامی کو جوہری جنگ تک لے جانا اچھی سوچ اور اچھی قیادت کی علامت نہیں...

سیاچن سے لے بحیرۂ عرب کے پانیوں تک پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے مکمل تیار ، دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا: سیکیورٹی ذرائع
لاہور ( طیبہ بخاری سے )پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان تیار ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سیاچن سے لے بحیرۂ عرب کے پانیوں تک پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے مکمل تیار ہیں، کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا۔دشمن کی کسی بھی مذموم کاروائی سے نپٹنے کے لئے افواج پاکستان مکمل تیار ہیں۔بھارت نے پاکستان کی علاقائی سالمیت کو چیلنج کیا تو بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔ لاہور میں لڑکیوں کو اوباش نوجوانوں سے بچانے کے لیے خواتین اہلکار تعینات کی گئیں تو لڑکوں نے پولیس والیوں سے ان کے ہی نمبر مانگنا شروع کر دیے سیکیورٹی ذرائع نے...

سعودی عرب کی بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش، فریقین کو تحمل اور سفارتی حل کی دعوت
سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں جاری کشیدگی اور فائرنگ کے تبادلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مزید پڑھیں: کیا پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیق کے بغیر پاک بھارت ثالثی کی کوششیں کامیاب ہو سکتی ہیں؟ بیان میں سعودی عرب نے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی لائیں، تحمل کا مظاہرہ کریں اور اختلافات کو سفارتی طریقوں سے حل کریں۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ: پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار پر بھارتی فوج کے جنرل کی چھٹی مملکت نے زور دیا کہ ہمسائیگی کے اصولوں کا احترام کرتے ہوے خطے میں امن و استحکام کے لیے کام کیا جائے، جو دونوں ممالک کے عوام...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہورسے واہگہ بارڈر کے راستے مزید 315 مسافربھارت روانہ ہوگئے اور بھارت سے 201پاکستانی لاہورپہنچ گئے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں کے شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید 315 بھارتی شہری آج واہگہ کے راستے بھارت چلے گئے جبکہ 201 پاکستانی شہری واپس لاہور آئے۔ حکام کے مطابق شادی کے بعد بھارت جانے والی 2 پاکستانی خواتین کو بھی واپس بھیج دیا گیا ہے۔ایک خاتون نے بتایا کہ وہ شادی کے بعد بھارت گئی تھی جہاں بیٹا پیدا ہوا تاہم پاکستانی شہریت ہونے کے باعث اسے زبردستی واپس بھیج دیا گیا اور اب ان کا4 ماہ کا بیٹا شوہر کے پاس ہے۔دوسری...
پہلگام واقعے کے بعد سے پاکستان اور بھارت 2 جوہری طاقتوں کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور گزشتہ روز وزیر اطلاعات کی جانب سے بھی جنگ چھڑنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ دونوں ممالک کی فوجوں کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگی ساز و سامان پہنچایا جا رہا ہے جو جلد جنگ کے امکان کی طرف اشارہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کا جنگی جنون، پاکستان پر الزامات اور سرحدی دیہات خالی کرانے کا سلسلہ جاری گو کہ پاکستان کی جانب سے کشیدگی کم کرنے کے لیے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے تعاون کی پیشکش بھی کی گئی، لیکن بھارت میں سیاستدان اور میڈیا جنگی اور جنونی جذبات کو ہوا دے رہے ہیں۔ پاکستانی اور چینی...

بھارتی ایئرفورس کے 4 رافیل طیارے مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ ، پاکستانی ایئرفورس کی کارروائی پر بھاگ نکلے
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سکیورٹی ذرائع کے مطابق29/30 اپریل کی رات بھارتی ائیر فورس کے چار رافیل طیاروں نے بھارتی جغرافیائی حدود میں رہتے ہوئے مقبوضہ جموں کشمیر میں پٹرولنگ کی، سیکیورٹی ذرائع پاکستان ائیر فورس کے طیاروں نے ہندوستانی ائیر فورس کے ان جنگی جہازوں کی فوراً نشان دہی کر لی، سیکیورٹی ذرائع پاکستانی ائیر فورس کی بروقت اور مستعد کاروائی پرانڈین رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر راہ فرار اختیار کر گئے، سیکیورٹی ذرائع پاکستانی افواج ہندوستان کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہیں، سیکیورٹی ذرائع
روس میں پاکستان کے سفیر خالد جمیل نے روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کشمیر میں حملے کے بعد پاکستان اور بھارت میں کشیدگی سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ روس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر ردعمل سامنے آگیا۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سمیت کیے جانے والے اقدامات پر پاکستان نے بھی بھرپور جواب دیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر روس کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔ روس نے پاکستان...
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہوں جو فریقین کے لیے قابل قبول ہو، سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کردی۔یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جنوبی ایشیا ءکی حالیہ صورتحال پر ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔ "جنگ " کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ٹیلیفونک رابطے میں عالمی ادارے کے سربراہ سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان پر بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں۔پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں اپنی سالمیت کا دفاع کریں گے، سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی غیر ذمہ دارانہ اقدامات ناقابل قبول ہیں۔ سندھ طاس کا پانی 24 کروڑ لوگوں کی لائف...
ریاستی وزیر نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص کیساتھ ہجومی تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے، مجھے بتایا گیا کہ وہ مقامی کرکٹ میچ کے دوران "پاکستان زندہ باد" کے نعرے لگا رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے منگلورو میں اتوار کو مقامی کرکٹ میچ کے دوران مبینہ طور پر "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ لگانے پر ایک شخص کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا، جس کے بعد 15 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشورا نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متاثر شخص کی موت موقع واردات پر نہیں ہوئی بلکہ بعد میں علاج کے دوران اس...
اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جہاں وزیراعظم نے پاکستان کے خلاف بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں جنوبی ایشیا کی صورت حال پر توجہ مرکوز کی گئی۔ بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں اور وہ دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت کرتا ہے۔ پاکستان کے خلاف بھارتی الزامات...
کینیڈا میں ہونے والے الیکشن میں پاکستانی نژاد امیدواروں نے بھی منتخب ہوکر انتخابی میدان مار لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اگرچہ ابھی مکمل سرکاری نتائج جاری نہیں ہوئے لیکن اب تک موصول نتائج میں پاکستانی امیدوار بھی ووٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اب تک کی غیر مصدقہ اور غیر حتمی دستیاب معلومات کے مطابق جن پاکستانی نژاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے ان میں اقرا خالد اور لبرل پارٹی کی سلمیٰ زاہد شامل ہیں۔ علاوہ ازیں لبرل پارٹی کے شفقت علی، یاسر نقوی، سمیر زبیری بھی انتخابی معرکہ سر کرنے کے امکانات کافی روشن ہیں۔ یاد رہے کہ 2025 کے انتخابات میں 50 سے زائد پاکستانی نژاد امیدواروں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر حصہ لیا، جن میں لبرل پارٹی، نیو ڈیموکریٹک...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ہنگری کے وزیرخارجہ پیٹر زجارتو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں اسحاق ڈار نے بھارتی بے بنیاد پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ہنگری کے وزیر خارجہ اور تجارت پیٹر زجارتو سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں اسحاق ڈار نے ہنگری کے وزیرخارجہ کو موجودہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کو سختی سے مسترد کیا۔ وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنا بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے، پاکستان ہر صورت قومی...
بھارت کا جنگی جنون بے قابو ہوتا جا رہا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت پہلگام واقعے میں پاکستان کے خلاف شواہد نہ ہونے کے باوجود حملے کا ماحول بنا رہا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ‘‘ ایسا لگتا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے لیے اپنا کیس بنا رہا ہے ، کیونکہ غیر ملکی سفارت کاروں کے مطابق بھارت پہلگام حملے پر پاکستان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے 100غیر ملکی سفارت کاروں کو وزارت خارجہ بلاکر بریفنگ دی، پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کی شناخت کے ڈیٹا سمیت تکنیکی انٹیلی جنس کے بارے میں مختصر طور پر آگاہ کیا گیا۔بریفنگ میں شریک...

بھارت بطور ریاست پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے، بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار ،ڈی جی آئی ایس پی آرنے ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیئے
بھارت بطور ریاست پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے، بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار ،ڈی جی آئی ایس پی آرنے ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آج کے پریس کانفرنس کا مقصد آپ کے بتانا ہے کہ کیسے بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے، پہلگام واقعے کو 7 دن گزرگئے ہیں لیکن اب تک بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے...

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان سے امریکی سفارتخانے کے سیاسی مشیر زیک ہارکن رائیڈر کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان سے منگل کو امریکی سفارتخانے کے سیاسی مشیر زیک ہارکن رائیڈر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور علاقائی و عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ رانا ثناء اللہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے خطے میں امن، ترقی اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دیتا رہا ہے۔ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے امریکی وفد نے پاکستانی افواج اور سکیورٹی اداروں کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں فریقین نے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2025ء) پاکستان میں اپنی طویل رفاقت اور اعتماد کو ایک بار پھر مضبوط کرتے ہوئے نوکیا HMD نے اپنے مشہور فیچر فون ماڈلز پر 600 سے 800 روپے تک کی زبردست قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ ان صارفین کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے جو معیار اور سادگی کو بجٹ میں چاہتے ہیں۔قیمت میں کمی درج ذیل مشہور ماڈلز پر لاگو ہے:Nokia 105 Classic - PKR. 2,999/-Nokia 106 (2023) - PKR. 3,999/-Nokia 108 (2024) - PKR. 4,199/-Nokia 110 (2023) - PKR. 4,999/-Nokia 125 (2024) - PKR. 5,199/-جب مہنگائی ہر چیز کو متاثر کر رہی ہے، ایسے وقت میں یہ اقدام عام پاکستانی صارف کے لیے نوکیا کی جانب سے ایک...
وزیراعظم شہباز شریف نے سرمایہ کاروں اور غیر ملکی کمپنیوں کو دعوت دی ہے کہ وہ زراعت کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے، برآمدات بڑھانے، صنعت کے فروغ اور پاکستان میں مفید روزگار کو فروغ دینے کے حوالے سے ہمارے ساتھ مل کر کام کریں۔ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے دنیا بھر سے ڈیجیٹل مندوبین کا کانفرنس میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 11 سے زیادہ دوست ممالک کے آئی ٹی وزرا، ڈپٹی وزرا اور آئی ٹی ماہرین کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے، دودہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہو چکی ہے، ہم نے پنجاب میں...

پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں 700 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کرنے پر سرمایہ کاروں کا شکر گزار ہوں، وزیراعظم
اسلام آباد میں ڈیجیٹل ڈائرکٹ انویسمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا کے باصلاحیت لوگوں کے مجمع میں ہونا میرے لیے خوشی کی بات ہے، مجھے خوشی ہورہی ہے کہ ہمارے دوست ممالک سے آئی ٹی کے 11 وزرا اور نائب وزرا یہاں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ 4 دہائیوں میں بہت تبدیلی دیکھی ہے، اب دنیا مکمل طور پر بدل چکی ہے اور ڈیجیٹل دنیا تمام شعبوں میں غیرمعمولی اثررکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آئی ٹی برآمدی ترسیلات زر سے متعلق وزیراعظم کی کمیٹی کا اجلاس، پالیسی جاری رکھنے پر اتفاق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں 4 لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کیے، پاکستان بدلتی...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کردی۔ یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہیں جو فریقین کے لیے قابل قبول ہو۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے اے پی پی کے نمائندے...
پنجاب حکومت نے لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، بلٹ ٹرین کے ذریعے مسافر لاہور سے راولپنڈی کا سفر 2 گھنٹے 20 منٹ میں مکمل کریں گے، بلٹ ٹرین کے مختلف روٹس اور اسٹاپ بھی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے اور پنجاب حکومت کے اشتراک سے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان بلٹ ٹرین کے منصوبے کو مکمل کیا جائے گا، اس منصوبے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ پاکستان ریلویز کے ساتھ مل کر اس منصوبے کی فیزیبلیٹی جلد مکمل کریں۔ یہ بھی پڑھیں:میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے بعد نئی سفری سہولت، لاہور میں پہلی ٹرام...
پہلگام واقعہ؛ کنیریا کے بعد دھون بھی آفریدی کیخلاف میدان میں اُتر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز لاہور:قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ایک بیان دانش کنیریا کے بعد سابق بھارتی اوپنر شیکھر دھون کو بھی مرچیں لگا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلگام واقعہ پر بھارتی فوج کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ “وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو پاکستان پر نام لگادیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ بھارتی فوج ہونے کے باوجود یہ واقعہ ہوگیا اس کا مطلب تم نالائق اور نکمے ہو جو لوگوں کو سکیورٹی نہیں دے سکے”۔سابق کرکٹر نے کہا کہ “2016 ٹی20 ورلڈکپ کے دوران حالات کشیدہ ہونے...
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارت سرکار نے نفرت کی تمام حدیں پار کر دیں، دہلی میں علاج کے لیے موجود معذور پاکستانی نوجوان کو بے دخل کر دیا گیا جبکہ اس کی دہائیاں دیتی ہوئی والدہ کو بھارت میں ہی روک لیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماں کے بغیر معذوری کا شکار نوجوان آیان بذریعہ ٹرین کینٹ اسٹیشن پہنچا جہاں چھیپا فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے ذریعے رہائش گاہ ناظم آباد 2 نمبر منتقل کیا گیا۔ اس حوالے سے آیان کے والد عمران نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردی کی سزا بے گناہ شہریوں کو دی جا رہی ہے جو کہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ انھوں نے انتہائی غمگین آواز میں بتایا کہ بھارت...
جماعت اسلامی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کو اچھی طرح ذہین نشین کرنا چاہیئے کہ اس وقت پاکستان عالم اسلام کا مضبوط ایٹمی قوت سے لیس ملک ہے جس کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے سے قبل بھارت کو سو بار سوچنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز قبائلی رہنماء اور جماعت اسلامی باجوڑ کے نائب امیر سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی سراج الدین خان نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی کے زریعے خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے، مودی سرکار کو اچھی طرح ذہین نشین کرنا چاہیئے کہ اس وقت پاکستان عالم اسلام کا مضبوط ایٹمی قوت سے لیس ملک ہے جس کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے سے...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 اپریل 2025ء ) پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بھائی اور وزیراعلیٰ پنجاب نے کوئی بیا ن نہیں دیا بلکہ عجیب وغریب خاموشی ہے، حکومت کو فالس فلیگ آپریشن کا معاملہ فوری عالمی سفارتی سطح پر اٹھانا چاہیئے تھا، انسٹال حکومت میں لیڈرشپ کا فقدان نظر آیا۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ڈیڑھ دن تک انڈیا کے الزام کا کوئی جواب نہیں دیا، جس سے لیڈرشپ کا فقدان نظر آیا، یہ انسٹال حکومت ہے، یہ مسلط کئے گئے ہیں، پھر ان کی سیاسی جماعت خاموش ہے، وزیر اعظم ہوں یا...
اپنے خطاب میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ سیاست ایک نئے ڈھنگ میں نکل گئی ہے جس میں سیاسی پارٹی کھوکھلی ہوگئی ہیں، اگر ہمیں اپنی پارٹی کو قائم دائم رکھنا ہے تو پھر تاج حیدر کے مشعل راہ کو اپنانا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے مشترکہ تعاون سے معروف سیاسی رہنما تاج حیدر کی یاد میں تعزیتی اجلاس آرٹس کونسل میں منعقد ہوا۔ تعزیتی اجلاس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر و صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی، تاج حیدر کی اہلیہ ناہید وصی، سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، معاون خصوصی وزیراعلی سندھ و جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ سید وقار...
کراچی: پاکستان کے سابق کرکٹر دانش کنیریا نے ایک بار پھر پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی پر بے بنیاد الزامات لگادیے۔ دانش کنیریا پاکستان میں نام کمانے اور پیسہ بنانے کے بعد اب بیرون ملک منتقل ہوگئے ہیں اور اکثر پاکستان کے خلاف زہر اگلتے رہتے ہیں۔ سابق ٹیسٹ لیگ اسپنرنے سوشل میڈیا پر من گھڑت دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ’’شاہد آفریدی نے مسلسل انتہاپسندانہ خیالات کو اپنا رکھا ہے، انہوں نے مجھے مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی تھی اور میرے ساتھ کھانے سے انکار کیا تھا‘‘۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے پہلگام حملے کے حوالے سے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ’’وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے...