پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے آئندہ ہفتے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ایک اور کھلا خط لکھنے کا اعلان کیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نے صوابی جلسے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے، بانی نے کہا ہے آزادی کی جنگ ختم نہیں ہوئی ہے، بانی نے کہا ہے 26 نومبر کو نہتے عوام پر گولیاں چلائی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ بانی نے کہا ہے جو لوگ اس جنگ میں شریک ہیں، تاریخ انہیں یاد رکھے گی، بانی نے پنجاب کی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا ہے، بانی نے کہا پنجاب حکومت نے ہمارے لوگوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، سندھ کی عوام کا بھی بانی نے شکریہ ادا کیا، بانی نے جسٹس یحیی آفریدی سے کہا ہے آپ فیصلہ کریں آپ نے رول آف لا کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا آرمی چیف کو دوسرا کھلا خط

علیمہ خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بانی نے پیغام دیا ہے ترسیلات زر چوروں کو نہ بھجیں، بانی نے کہا اسٹیبلشمنٹ خود انہیں نواز شریف اور زرداری ہی کرپشن کی فائلیں دیتی رہی، بانی نے اوورسیز پاکستانیوں کو جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہونے کا پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا میں اپنے کیسز کا سامنا کرونگا، انہی ججز کے سامنے کرونگا، بانی نے کہا ہے میں کوئی ڈیل نہیں کرونگا، آرمی چیف کو خط ڈیل کیلئے نہیں بلکہ سمجھانے کیلئے لکھا تھا، بانی نے آرمی چیف کو خط اس لئے لکھا کیونکہ فوج اور عوام کے فاصلے بڑھ رہے ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے کہا دہشت گردی کے خلاف قوم اور فوج کو ایک ساتھ ہونا پڑے گا، عمران خان  نے کہا کہ آئندہ ہفتے ایک اور خط لکھنے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی عمران خان کا ایک خط ان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا گیا تھا، اپنے خط میں عمران خان نے لکھا ہے کہ ”میں نے ملک و قوم کی بہتری کی خاطر نیک نیتی سے آرمی چیف (آپ) کے نام کھلا خط لکھا،  خط کا مقصد فوج اور عوام کے درمیان دن بدن بڑھتی ہوئی خلیج کو کم کیا جاسکے مگر خط کا جواب انتہائی غیر سنجیدگی اور غیر ذمہ داری سے دیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بانی نے کہا ہے نے کہا کہ چیف کو

پڑھیں:

آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین بجٹ ہوگا، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین بجٹ ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف نے ہمیشہ ریلیف دینے کی بات کی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ اپوزیشن نے بھارتی جارحیت کے دوران اچھا کردار ادا کیا، اپوزیشن کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس دیکھ کر بہت افسوس ہوا، اپوزیشن کے پاس معاشی اعدادوشمار نہیں تھے،اپوزیشن کے پاس تنقید کرنے کیلئے کوئی بات نہیں ہے،اپوزیشن طرح طرح کے حیلے بہانے ڈھونڈ رہی ہے،ان کاکہناتھا کہ اپوزیشن کو چاہئے تھا کہ وہ بجٹ سے متعلق تیاری کرلیتے ،ہم ڈیفالٹ کے دہانے سے اٹھ کر معاشی استحکام کی طرف آئے ہیں،اپوزیشن کے لوگ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی شرطیں لگاتے تھے، پاکستان میں مہنگائی میں کمی ہوئی اور مجموعی ترقی میں اضافہ ہوا ہے۔

بجٹ سیشن : اپوزیشن اتحاد کی حکمت عملی سامنے آگئی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی نے بجٹ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان
  • دو طبقے پھر پسے جائینگے، تنخواہ دار اور کسان پر سارا بوجھ ڈالا جائیگا، عمران
  • عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو پورے ملک میں احتجاجی تحریک کی تیاری کی ہدایت
  • آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین بجٹ ہوگا، عطا اللہ تارڑ
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر
  • 190ملین پاؤنڈ کیس؛بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان نے جیل میں چوتھی عید منائی، اس مرتبہ بھی نماز عید ادا نہ کرسکے
  • نیویارک میں نوجوان کی چیٹ جی پی ٹی سے رومانوی گفتگو وائرل
  • آئندہ مالی سال کا 17 ہزار 600 ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا
  • عمران خان سے منگل کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والوں کی فہرست حکام کو ارسال