Jasarat News:
2025-11-23@07:25:46 GMT

نیپرانے کراچی کے صارفین کو بڑے ریلیف سے محروم کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بڑے ریلیف سے محروم کر دیا۔نیپرا نے بدھ کو بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا اعلان کیا جس کے بعد دسمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1.22 روپے سستی ہوگی۔ا±دھر کے الیکٹرک کےلیے نومبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 23 پیسہ سستی کی گئی۔نیپرا نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بڑے ریلیف سے محروم کر دیا۔ نومبرکی ایڈجسٹمنٹ میں5 وپے کمی بنتی تھی لیکن 1.

23 روپے فی یونٹ کمی
کی گئی، کے الیکٹرک صارفین کو مزید 5 ارب 44 کروڑ روپے کا فائدہ منتقل نہ ہوسکا۔ممبر ٹیرف نیپر امطہر نیاز رانا کا اختلافی فیصلہ بھی سامنے آگیا۔ممبر ٹیرف نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کوپورا ریلیف نہ دینے کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ کے ای کی نومبر کی ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست تھی،کے الیکٹرک کے لیے نومبر کی اصل ایڈجسٹمنٹ 5 روپے فی یونٹ کمی بنتی ہے۔ممبر ٹیرف نیپرا نے کہا کہ نومبر کی 5 روپے کی ایڈجسٹمنٹ سے کے ای صارفین کے لیے 7 ارب 21 کروڑ 50 لاکھ روپے فائدہ بنتاہے، پینڈنگ کاسٹ میں 5 ارب 44 کروڑ روپے کو ایڈجسٹمنٹ کیا جا رہا ہے، کے ای صارفین کے لیے 5 ارب 44 کروڑ روپے کمی کا فائدہ نہیں روکنا چاہیے۔مطہرنیاز رانا کا کہنا تھا کہ میری رائے میں کے ای صارفین کو نومبر کی ایڈجسٹمنٹ کا پورا فائدہ ملنا چاہیے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایڈجسٹمنٹ میں کی ایڈجسٹمنٹ کے الیکٹرک صارفین کو نومبر کی نیپرا نے فی یونٹ

پڑھیں:

فضا علی بیٹی کے لباس پر شدید تنقید کی زد میں

پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان فضا علی ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید کا شکار بن گئیں۔

فضا علی اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کافی کھل کر بات کرتی ہیں اور اکثر اپنی بیٹی فرال کے ساتھ گزرے لمحات بھی عوام کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں، وہ ایک سنگل مدر ہیں اور ان کی بیٹی کو لوگ برسوں سے سوشل میڈیا پر ہی بڑا ہوتے دیکھ رہے ہیں۔

حال ہی میں فضا علی نے بیرونِ ملک سفر کے دوران اپنی بیٹی کے ساتھ بنائی گئی متعدد ریلز شیئر کیں، جس پر عوام نے سخت ردِعمل دیا، ان ویڈیوز میں فضا علی کی بیٹی کے لباس پر خاص طور پر اعتراضات اٹھائے گئے، جس کے بعد فضا اور فرال دونوں کو انٹرنیٹ صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا صارفین نے فضا علی پر الزام لگایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو غیر مناسب لباس پہنایا جبکہ کچھ صارفین کے سخت جملے بھی سامنے آئے، ایک نے لکھا کہ آپ خود جیسی ہیں ویسی ہی بیٹی کو نہ بنائیں۔

فضا علی کی اپنی ایک ریل پر بھی صارفین نے لباس کے انتخاب پر اعتراض اٹھایا،۔

متعلقہ مضامین

  • فضا علی بیٹی کے لباس پر شدید تنقید کی زد میں
  • 80 فیصد عمارتیں فائر سیفٹی اور دیگر حفاظتی آلات سے محروم
  • ملتان، نجف علی آئی ایس او بہائوالدین زکریایونیورسٹی یونٹ کے صدر منتخب
  • خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والے منصب کے اہل نہیں: امیر جماعت اسلامی
  • سکھر،گول علی واہن ڈھلو کے مکین 15 برس سے پانی سے محروم
  • الاسکا 64 دن کیلئے سورج سے محروم
  • کھیل میں سیاست کا نتیجہ، بھارت کا ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہونے کا امکان
  • جماعت اسلامی کی بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف پٹیشن، نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم کراچی پہنچ گئی
  • کراچی: شہری کو 13 دن میں دس دس ہزار روپے کے دوائیں کے چالان بھیج دیے گئے
  • مزدور کی کم از کم تنخواہ 4 لاکھ روپے، جواد احمد کے دعوے پر سوشل میڈیا صارفین کا دلچسپ ردعمل