چین کی نجی معیشت کا دنیا کے لئے موسم بہار کا پیغام ہے، چینی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
بیجنگ:
چین میں ایک اعلیٰ سطحی نجی انٹرپرائز سمپوزیم منعقد ہوا۔ گزشتہ چھ سال سے زائد عرصے کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ چین کے صدر شی جن پھنگ نے نجی کاروباری اداروں سے متعلق سمپوزیم میں شرکت کی ۔ اس سمپوزیم میں نہ صرف اس بات پر زور دیا گیا کہ نجی معیشت کی ترقی کے لئے چین کی بنیادی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوسکتی ہیں اور نہ ہی تبدیل ہوں گی ، بلکہ نجی معیشت کی صحت مند اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی سمت کی بھی نشاندہی کی گئی۔ سمپوزیم میں نجی کاروباری اداروں کے حقیقی مسائل کو حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کا ایک سلسلہ پیش کیا گیا تاکہ نجی معیشت کا تحفظ کیا جائے ۔
دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کی حیثیت سے چین کا عالمی معیشت میں حصہ کئی سالوں سے تقریباً 30 فیصد کے لگ بھگ رہا ہے۔ اس معاملے میں چین کی نجی معیشت “ٹیکس آمدنی کا 50فیصد سے زیادہ ، جی ڈی پی کا 60فیصد سے زیادہ ، تکنیکی جدت طرازی کی کامیابیوں میں 70فیصد سے زیادہ ، روزگار میں 80فیصد سے زیادہ ، اور کاروباری اداروں کی تعداد میں 90فیصد سے زیادہ حصہ ڈالتی ہے”۔لہذا، چین کی نجی معیشت کی صحت مند اور اعلیٰ معیار کی ترقی عالمی اقتصادی ترقی کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے.
گزشتہ سال کے اواخر میں نجی معیشت کی ترقی سے متعلق چین کا پہلا بنیادی قانون یعنیٰ نجی معیشت کے فروغ سے متعلق مسودہ قانون کو نظرثانی کے لیے چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کو پیش کیا گیا تھا۔یہ اعتماد ظاہر کیا گیا ہے کہ کاروباری ماحول کی مسلسل بہتری کے ساتھ ، چین میں”نجی معیشت کی ترقی کے وسیع امکانات ہیں اور نجی کاروباری اداروں اور نجی صنعتکاروں کے لئے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا صحیح وقت آ چکا ہے”۔ ایسا”چینی اعتماد” دنیا کے لئے موسم بہار کا پیغام لارہا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، وزیراعلی سندھ اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں
امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، وزیراعلی سندھ اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز )امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کراچی کا دورہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور کاروبار سے جڑے شعبوں میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کے حوالے سے ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے 23 سے 24 اپریل کو کراچی کا دورہ کیا جس کا مقصد امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ دینا اور کاروباری شراکت داریوں کو مزید مستحکم کرنا تھا۔
اپنے دورے کے دوران امریکی ناظم الامور نے پاکستان کی اہم کاروباری کمپنیوں کے عہدیداران سے ملاقات کی، اس موقع پر امریکی ناظم الامور نے کہا کہ امریکا کے لیے پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری نہایت اہمیت کی حامل ہے اور ہم ترقی و خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔
امریکی ناظم الامور نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور دیگر صوبائی حکام سے بھی ملاقات کی جس میں اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے موجود مواقع پر گفتگو ہوئی۔ دونوں فریقین کی ملاقات میں باہمی تجارت، توانائی کے شعبے میں تعاون اور سائنس و ٹیکنالوجی میں جدت لانے پر زور دیا گیا۔
امریکن بزنس کونسل کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو پاکستان کے بڑھتے ہوئے ٹیکنالوجی کے شعبے اور اس کی برآمدی صلاحیت پر مرکوز رہی۔ امریکی ناظم الامور نے کہا کہ ہماری مشترکہ خوشحالی آزاد، خودمختار اور مسابقتی اصولوں پر مبنی تجارتی منڈیوں پر منحصر ہے جہاں باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کسی رکاوٹ کے بغیر ترقی کرسکیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلگام واقعے پر اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین پہلگام واقعے پر اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی قید دو سے 3 پاکستانیوں کو جیل سے غائب کردیا گیا سی ڈی اے، 65لوئرکیڈرملازمین کو بطور جونیئراسسٹنٹ ترقی دے دی گئی نیتن یاہو اور مودی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، 20 اسرائیلی اہلکار مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے عمران خان نے چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھ دیا، 200 سے زائد کیسز کا حوالہ ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے انجینئر ڈاکٹر سجاد شکراللہ باجوہ کا اعزاز،پی ایچ ڈی تھیسز کا کامیاب دفاع،آفیسرز ایسو سی ایشن کی مبارکبادCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم