2025-04-28@15:53:25 GMT
تلاش کی گنتی: 34

«اگر گاڑی»:

    پشاور میں فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کرنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی۔ گزشتہ روز تاک میں بیٹھے 4 مسلح افراد نے شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد جانے والے شہریوں کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔ فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوئے، واقعے میں ایک راہگیر بھی زندگی کی بازی ہار گیا تھا، مسلح افراد مقتولین کا شادی ہال سے نکلنے کا انتظار کرتے رہے۔ رپورٹ کے مطابق جائے وقوع پر ملزمان سر عام اسلحہ لہراتے رہے جب کہ واردات کا مقدمہ تھانا پھندو میں درج کرلیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ایف آئی آر 5 ملزمان کے خلاف درج کی گئی، متن میں کہا گیا...
    لاہور: چاہ میراں میں ورکشاپ کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے پر جھگڑے کے دوران مسلح افراد نے ورکشاپ مالکان پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کر دی۔ ملزمان سرعام پستول تھام کر مارکیٹ میں دندناتے رہے جبکہ ملزمان کے تشدد سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی موبائل ویڈیو اور کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی جس ملزمان کو اسلحہ لے کر دھاوا بولتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ باپ بیٹوں سمیت 7 نامزد افراد کے خلاف درج کر لیا گیا، ملوث ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
    کراچی: گشن اقبال کے علاقے 13 ڈی2 میں شہری کے ہاتھوں مبینہ ڈاکو کی ہلاکت کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سفید کار میں سوار شہری جیسے ہی گاڑی سے باہر نکلتا ہے تو اس ہی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو مبینہ ڈاکو اس کے قریب آتے ہیں۔ شہری فوری طور پر گاڑی سے اسلحہ نکالتا ہے اور ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دیتا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈاکو موقع پر ہی زمین پر گر جاتا ہے جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ واقعے کے بعد شہری اپنی گاڑی اسٹارٹ کرتا ہے اور جائے...
    ٹھٹھہ میں متنازع نہروں کے خلاف قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کا احتجاج جاری تھا کہ اس دوران وزیر مملکت کا قافلہ وہاں سے گزرنے کیلیے پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں احتجاجی مظاہرین نے پتھراؤ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں متنازع نہروں کے خلاف قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کا احتجاج جاری تھا کہ اس دوران وزیر مملکت کا قافلہ وہاں سے گزرنے کیلیے پہنچا۔ مشتعل مظاہرین گاڑی کو دیکھ کر مشتعل ہوئے اور انہوں نے گاڑی پر انڈے ٹماٹر برسائے جبکہ شدید نعرے بازی بھی کی تاہم قافلہ وہاں سے گزر گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے وزیر مملکت مذہبی امور کھیل داس کوہستانی کی ٹھٹھہ...
    کراچی میں نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ارمغان کے گھر پر پولیس کے چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، جس میں ملزم کو پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔8 فروری کو ارمغان کے گھر پر پولیس چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کر لی۔ فوٹیج میں ملزم ارمغان کو ایم فور رائفل سے پولیس پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ارمغان کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج، ملزم ہر ماہ 3 سے 4 لاکھ ڈالر کماتا تھاایف آئی آر کے مطابق ملزم کے پاس جو گاڑیاں ہیں وہ بھی کرپٹو کی رقم سے خریدی گئی ویڈیو میں اے وی...
    لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں دکاندار کے قتل کی واردات کرنے والے ملزمان کی گاڑی کا نمبر ٹریس ہوگیا جب کہ قتل کی واردات کرتے وقت ایک اور کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ رپورٹ کے مطابق مقتول کے بڑے بھائی کی مدعیت میں 4 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ مقتول خالد اپنی دکان پر موجود تھا کہ گاڑی میں سوار افراد آئے اور فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔ سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کا گاڑی سے اترتے دیکھا جاسکتا ہے، سی سی ٹی فوٹیج میں گاڑی کے رنگ اور نمبر کی شناخت ہوسکتی ہے۔  
    فوٹو: اسکرین گریپ سوشل میڈیا کراچی کے علاقے  گلشن اقبال میں  گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈسکو بیکری کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 2 راہگیر زخمی ہوئے، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی۔ حادثے کا ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا کر مخالف سمت آگئی تھی، سڑک کی دوسری جانب دو افراد گاڑی کی زد میں آئے، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔گاڑی کے ڈرائیور سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، گاڑی جلانے والے کچھ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
    گاڑی مالکان کے لئے اہم خبر آگئی ، کمشنر کراچی کی جانب سے 2 ماہ کے لئے بڑی پابندی عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر کمشنرکراچی کا بڑا اقدام سامنے آیا ، گاڑیوں کے ممنوعہ پارٹس کی فروخت پر 2 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔پولیس ہارن، بلوریڈلائٹس، پریشرہارن ، ٹنٹڈ گلاسز، سبز نمبر پلیٹ دیگر ممنوعہ اشیا کی فروخت پر پاپند ی عائدکر دی۔کمشنرکراچی کی جانب سے2ماہ کی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، پابندی کا اطلاق 8اپریل سے 7جون تک ہوگا۔ محکمہ داخلہ نےممنوعہ اشیا سےمتعلق دفعہ 144 نافذکررکھی ہے، ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ ممنوعہ اشیا کھلے عام فروخت کی جارہی ہیں۔ڈی آئی جی...
    زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثہ میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم چاپانی ایمبیسی کی گاڑی میں سوارتمام افراد معجزانہ طورپر محفوظ رہے۔ اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ میں چاپانی ایمبیسی کی گاڑی کے بریک فیل ہوگئے جس کے بعد وہ پولیس کی پروٹوکول وین سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں پولیس وین کھائی میں جاگری، حادثے میں 2 لیڈی کانسٹیبلز سمیت 9 اہلکار زخمی ہوگے۔ پولیس کے مطابق چاپانی ایمبیسی کی گاڑی کے بریک فیل ہوگئے جس کے بعد وہ آگے چلنے والی پولیس وین سے ٹکرا گئی، حادثہ جھنڈوال شنکیاری سڑک افتتاح سے واپسی پر پیش آیا۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثہ میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم...
    مانسہرہ میں چاپانی ایمبیسی کی گاڑی کے بریک فیل ہوگئے جس کے بعد وہ پولیس کی پروٹوکول وین سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں پولیس وین کھائی میں جاگری، حادثے میں 2 لیڈی کانسٹیبلز سمیت 9  اہلکار زخمی ہوگے۔ پولیس کے مطابق چاپانی ایمبیسی کی گاڑی کے بریک فیل ہوگئے جس کے بعد وہ آگے چلنے والی پولیس وین سے ٹکرا گئی، حادثہ جھنڈوال شنکیاری سڑک افتتاح سے واپسی پر پیش آیا۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثہ میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم چاپانی ایمبیسی کی گاڑی میں سوارتمام افراد معجزانہ طورپر محفوظ رہے۔ مقامی پولیس  کے مطابق پولیس وین حادثہ کے بعد ایس ایچ او شنکیاری سمیت متعدد اہلکار زخمی ہوگئے، ڈی پی او مانسہرہ نے زخمی...
    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور واٹر سرچ کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور گاڑی کو نہر سے نکالا جب کہ لاشوں کو نکال کر درگئی اسپتال منتقل کیا۔  اسلام ٹائمز۔ مالاکنڈ کے علاقے افغان مہاجر کیمپ میں کار نہر میں جا گری، حادثے میں خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور واٹر سرچ کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور گاڑی کو نہر سے نکالا جب کہ لاشوں کو نکال کر درگئی اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مالاکنڈ میں حادثے کا شکار ہونے والی  گاڑی میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد سوار تھے۔
    تصویر: اسکرین گریب کراچی میں شارع فیصل کارساز پر گزشتہ روز ہونے والے ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ متوفیہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مدعی مقدمہ کے مطابق ایک تیز رفتار کار نے بیٹی اور داماد کو ٹکر ماری جس سے دونوں دم توڑ گئے۔ کراچی: کارساز پر کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحقعینی شاہد کے مطابق کار نے میرے سامنے موٹرسائیکل سوار مرد اور خاتون کو ٹکر ماری۔ پولیس کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود نہیں ہے اور اس کی عمر 17 سال ہے۔ملزم نے بتایا کہ اس نے گاڑی چلانے کے لیے اپنے دوست سعد سے...
    مالاکنڈ کے علاقے میں افغان مہاجر کیمپ میں کار نہر میں جا گری۔ حادثے میں خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور واٹر سرچ کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں  اور گاڑی کو نہر سے نکالا جب کہ لاشوں کو نکال کر درگئی اسپتال منتقل کیا۔  ابتدائی اطلاعات کے مطابق مالاکنڈ میں حادثے کا شکار ہونے والی  گاڑی میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد سوار تھے۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی سخت کارروائیوں کی ہدایت، 3ہفتوں میں بغیرلائسنس گاڑی چلانےپر1لاکھ15ہزارسےزائدشہریوں کےچالان کئے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے مطابق بغیرلائسنس گاڑی چلانےوالوں کیخلاف مزید سخت کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا، 45ہزارسےزائدشہریوں کوبغیرلائسنس گاڑی چلانےپرچالان ٹکٹ جاری کئے گئے، ٹریفک پولیس گوجرانوالہ نے9ہزار چالان ٹکٹ جاری کیے۔ فیصل آباد 10ہزار ،ملتان میں3ہزارسےزائدشہریوں کوبغیرلائسنس پرچالان کیےگئے،صوبہ بھرمیں لائسنس کی چیکنگ کویقینی بنانےکےمؤثراقدامات کیےجائیں۔ بغیرلائسنس گاڑی موٹرسائیکل چلانےوالےکسی رعایت کےمستحق نہیں،جرمانےوقانونی کارروائی سےبچنے کیلئےشہری اپناڈرائیونگ لائسنس بنوائیں،شہریوں کومحفوظ سفرفراہم کرناٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے. مزیدپڑھیں:عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے یہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد متوقع
    کراچی: نیپا پل پر دو روز قبل شام کے وقت خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ سی سی ٹی وی میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تیز رفتار گاڑی غلط سمت سے پل پر چڑھ رہی ہوتی ہے کہ اسی دوران درست سمت سے موٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرا جاتی ہے، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار پل سے گر جاتا ہے۔ پل سے گرنے کے فوراً بعد موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کے بعد، گاڑی کے ڈرائیور کو عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے گاڑی ڈرائیور کے خلاف عزیز...
    حویلی آزاد کشمیر میں کوسٹر کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز مظفر آباد (آئی پی ایس )آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں کوسٹر کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ پولیس کنٹرول روم کے مطابق حویلی میں کوسٹر کے کھائی میں گرنے کا واقعہ پھسلن کی وجہ سے پیش آیا، ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی کھائی میں جاگری۔ پولیس کنٹرول روم کا بتانا ہے کہ حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کہوٹہ فارورڈ سے راولپنڈی جا رہی...
    آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں کوسٹر  کو پیش آنے والے حادثے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ کہوٹہ فارورڈ سے راولپنڈی جانے والی بس کو پیس آیا۔ مقامی پولیس کے مطابق کوسٹر کے کھائی میں گرنے کا واقعہ پھسلن کی وجہ سے پیش آیا، برف پر پھسلن سے ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی سواریوں سمیت گہری کھائی میں جاگری۔ آزادکشمیر لسڈنہ کوسٹر حادثہ ۔ اللہ پاک شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے آمین pic.twitter.com/BFICWPtpKY — Sardar Amir Yaquoob (@AmirYaquoobPTI) March 16, 2025 اس واقعے کی خوفناک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں بس کو پیچھے پھسلتے...
    اے این پی کے رہنما کی گاڑی کھائی میں جاگری، موقع پر جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری متوکل خان شانگلہ کے علاقے سانگڑئی میں روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق متوکل خان تعزیت سے واپس آرہے تھے کہ سانگڑئی کے مقام پر ان کی کار گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں متوکل خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔ متوکل خان عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رہے اور پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے، انہوں نے گزشتہ جنرل الیکشن میں اے این...
    ویب ڈیسک : اپرکوہستان قراقرم روڈ تحصیل داسو میں گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔  ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں ظاہر کی ہدایات پر ایمبولینس مع میڈیکل ٹیم موقع پر روانہ ہوگئی۔ جہاں ریسکیو1122، پولیس اور مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تین افراد کو نکالا تاہم وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوچکے تھے۔ مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال داسو منتقل کردیا گیا۔ 
    لاہور میں کاہنہ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے پولیس ملازم کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں پیش رفت سامنے آئی ہے اور پولیس کانسٹیبل کو روندنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی  فوٹیج  حاصل کرلی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پولیس اہلکار اختر حسین رنگ روڑ پر کھڑا تھا، تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری، سفید رنگ کی گاڑی نے اوور ٹیک کیا، پولیس اہلکار  حادثے کا شکار ہو گیا۔ جاں بحق پولیس ملازم اختر حسین  ایم ٹی ونگ میں بطور ڈرائیور تعینات تھا، پولیس نے کیمروں کی مدد سے گاڑی کی تلاش شروع کر دی۔  
    ’جیو نیوز‘ گریب  کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 19 میں چلتی گاڑی میں دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔واقعہ بلال مسجد کے قریب پیش آیا، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔دھماکہ ممکنہ طور پر سلنڈر پھٹنے سے ہوا، جس کی چھان بین کی جا رہی ہے۔
    ایک آدمی نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ جب آپ کار کے ڈیش بورڈ میں ایک خاص لائٹ آن دیکھیں تو آپ کو فوراً گاڑی چلانا بند کر دینا چاہیے۔ اسکاٹی کلمر ایک یوٹیوبر ہیں جو گاڑیوں کے بارے میں کافی کچھ جانتے ہیں اور اپنے ناظرین کو اس حوالے سے ہر طرح کے مشورے دیتے رہتے ہیں۔ اسکاٹی کے پاس ایسے کچھ آئیڈیاز ہیں جس  سے آپ اپنی گاڑی کی ٹرانسمیشن کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اور اسے ایسی حالت میں جانے سے بچا سکتے ہیں جسے بعد میں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہو۔ حال ہی میں انہوں نے گاڑی کے ڈیش بورڈ میں ایک مخصوص روشنی کے بارے میں بتایا۔ عام طور پر ڈیش بورڈ میں...
    نیوکراچی میں تیزرفتاری کے باعث بے قابو ڈبل کیبن گاڑی نالے میں جاگری
    کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری سے لاپتہ نوجوان مصطفیٰ عامر کی 38 روز بعد لاش ملنے کے بعد قتل کیس میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شیراز کے مطابق مصطفیٰ اور ارمغان کے درمیان لڑکی کے معاملے پر جھگڑا تھا، ارمغان نے مصطفیٰ کو بہانے سے گھر بلوایا اور لوہے کے راڈ سے تشدد کیا۔ملزمان مصطفیٰ کو نیم بے ہوش کرنے کے بعد اس ہی کی گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر لے گئے، مصطفیٰ کی گاڑی میں ارمغان اور شیراز کیماڑی سے حب چوکی پہنچے۔ کراچی: 6 جنوری سے لاپتہ نوجوان مصطفیٰ کی لاش پولیس کو مل گئی، تفتیشی حکام تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کی لاش پولیس کو...
    مائی کولاچی سڑک پر گاڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جار ہی ہے
    بینکوں سے رقم لیکر نکلنا شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا جبکہ مسلح ڈاکو  کراچی کے علاقے گلشن جمال میں کارسوارشہری سے 35 لاکھ روپےلوٹے جانے کی واردات کی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق منگل کوشاہراہ فیصل تھانے کے علاقے گلشن جمال میں کارسوارشہری سے35لاکھ روپےلوٹے جانے کی واردات کی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق 2 موٹرسائیکل سوار3مسلح ملزمان شہری کا تعاقب کرتے ہوئے گلشن جمال تک پہنچے، مسلح ملزمان کو دیکھ کرشہری نے گاڑی لاک کرلی۔ ایک ملزم  نے اسلحہ کے زورہرشہری کو گاڑی میں ہی محصورکردیا، ملزمان نے پستول کے بٹ مارکرشہری کی گاڑی کا شیشہ توڑ دیا، ملزمان کو گاڑی سے...
    راولپنڈی میں ڈکیتی و زبردستی مال چھیننے کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، تھانہ دھمیال کے علاقے قائد اعظم کالونی میں ڈکیتی کی واردات میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو بچیوں کو اسکول سے لیکر آنے والی خاتون سے زیورات لوٹ کر لے گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں بچیوں کو شور مچا کر ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ خاتون اپنی دو بچیوں کو اسکول سے پِک کرنے کے بعد گھر پہنچنے پر کار گلی میں پارک کر رہی ہوتی ہے کہ اس دوران ایک بچی اسکول بیگ کے ساتھ اتر کر گاڑی کے عقب میں کھڑی ہو جاتی ہے جبکہ دوسری...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکٹرک گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کی ٹیکس وصولی پر دوہرا معیار،الیکٹرک گاڑیوں پر وفاق کے تمام ٹیکسز کی وصولی جبکہ پنجاب میں رجسٹریشن پر95فیصد رعائت دی جارہی ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ 95فیصد رعائت سے پنجاب کوڈیڑھ ارب سے زائد کا نقصان ہوا ہے،51کلو واٹ والی الیکٹرک گاڑی سےوفاق 3لاکھ61ہزار جبکہ پنجاب کے1لاکھ 15ہزار رجسٹریشن بنتی جبکہ وصولی صرف57سو روپے کی جارہی ہے،85کلو واٹ والی الیکٹرک گاڑی سےوفاق 3لاکھ50 ہزار جبکہ پنجاب کے1لاکھ 30ہزار رجسٹریشن بنتی جبکہ وصولی صرف65سو روپے کی جارہی ہے۔ ایکسائزحکام کا کہنا ہےکہ 120 کلو واٹ والی الیکٹرک گاڑی سےوفاق11لاکھ7 ہزار جبکہ پنجاب کے10لاکھ 71ہزار رجسٹریشن بنتی جبکہ وصولی صرف ساڑھے53ہزار روپے کی جارہی ہے،145 کلو واٹ والی الیکٹرک...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ اسمبلی میں گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق ترامیم بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے ترمیمی بل سے متعلق گفتگو کی اورکہا کہ ترمیمی بل کے بعد دو ماہ میں نئی گاڑی کی رجسٹریشن کروانا لازمی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پرانی گاڑی کی بک کو بھی سرینڈر کرنا ہوگا، گاڑی مالکان پر لازم ہوگا کہ ڈیجیٹل کارڈ بنوائیں۔ وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی نے ان ترامیم کی منظوری دے دی ہے جبکہ سندھ اسمبلی اجلاس کل دوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نومبر میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا...
۱