مانسہرہ میں چاپانی ایمبیسی کی گاڑی کے بریک فیل ہوگئے جس کے بعد وہ پولیس کی پروٹوکول وین سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں پولیس وین کھائی میں جاگری، حادثے میں 2 لیڈی کانسٹیبلز سمیت 9  اہلکار زخمی ہوگے۔

پولیس کے مطابق چاپانی ایمبیسی کی گاڑی کے بریک فیل ہوگئے جس کے بعد وہ آگے چلنے والی پولیس وین سے ٹکرا گئی، حادثہ جھنڈوال شنکیاری سڑک افتتاح سے واپسی پر پیش آیا۔

زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثہ میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم چاپانی ایمبیسی کی گاڑی میں سوارتمام افراد معجزانہ طورپر محفوظ رہے۔

مقامی پولیس  کے مطابق پولیس وین حادثہ کے بعد ایس ایچ او شنکیاری سمیت متعدد اہلکار زخمی ہوگئے، ڈی پی او مانسہرہ نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کے لیے اسپتال کا فوری دورہ کیا۔

شنکیاری کے علاقے مکڑھا جھنڈوال میں پولیس وین کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایس ایچ او تھانہ شنکیاری کیڈٹ ثاقب، پی اے ایس آئی حمزہ سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں کانسٹیبل شہباز، جواد، یونس، عبد الواجد، فرمان شاہ، جاوید جب کہ لیڈی کانسٹیبل ثناء اور زینب بھی شامل ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو اور ریفرل کے عمل کی نگرانی کے احکامات جاری کیے، زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد آر ایچ سی شنکیاری سے گنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال مانسہرہ منتقل کیا گیا۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کے لیے فوری طور پر اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انفرادی طور پر تمام زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی۔

ڈی پی او مانسہرہ نے اسپتال انتظامیہ سے ملاقات کر کے اس بات کو یقینی بنایا کہ زخمی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے جوان ہمارا فخر ہیں، ان کی جلد صحت یابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ پولیس فورس اپنے جوانوں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زخمی اہلکاروں اہلکار زخمی پولیس وین ڈی پی او کی گاڑی کے بعد

پڑھیں:

اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ

اسلام آباد کچہری میں سموسے پر چٹنی نہ ڈالنے کے معاملے پر ویٹر اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق کچہری میں ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار نے سموسے کے ساتھ چٹنی ڈالنے کا کہا، تاہم ویٹر نے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سموسہ پلیٹ 120 روپے کی ہے جبکہ چٹنی شامل کرنے پر قیمت 150 روپے ہوگی۔

ویٹر کے انکار پر دونوں کے درمیان تکرار شروع ہوگئی، جس کے باعث موقع پر موجود افراد کی توجہ بھی اس جانب مبذول ہوگئی۔

واقعے کے بعد وکلاء نے کیفے ٹیریا بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پولیس اہلکار اور سائلین کھانے کے لیے کچہری آتے ہیں، لیکن کیفے ٹیریا انتظامیہ اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہی ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال میں مبینہ غفلت، نومولود بچی کا انگوٹھا کٹ گیا، مقدمہ درج
  • ایرانی حملے میں 10 شدید زخمی فوجیوں کو جرمنی کے ہسپتال منتقل کیا گیا، نیویارک ٹائمز
  • اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
  • بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر میں اہلکار کی اندھا دھند فائرنگ، 2 اہلکار ہلاک، تیسرے کی حالت نازک
  • راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی