2025-04-28@14:37:25 GMT
تلاش کی گنتی: 7546
«نہری مسئلہ»:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 اپریل 2025ء) یمن میں حوثی باغیوں کے زیر انتظام المیسرہ ٹی وی کے مطابق ملک کے صعدہ نامی صوبے میں افریقی مہاجرین کے ایک حراستی مرکز پر امریکی فضائی حملے کے بعد 68 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں، جبکہ اس واقعے میں 47 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صعدہ یمن میں حوثی باغیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقوں میں سے ایک ہے، جہاں اس سے قبل بھی امریکی حملے کیے گئے تھے۔ تاہم وہاں حراستی مرکز پر کیے جانے والے تازہ حملے پر، جس کی اطلاع المیسرہ ٹی وی کی جانب سے آج بروز پیر دی گئی، اب تک امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔...
کراچی: مختلف عوامل کے باعث ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی، پیر کے روز زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔ ترسیلات زر میں اضافے، برآمدات میں مستحکم اضافے کی پیشگوئی اور عالمی مارکیٹ میں ایک ارب 40کروڑ ڈالر مالیت کے بانڈز کے اجراء جیسی مثبت اطلاعات کے باوجود زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی اتارچڑھاو کے بعد ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک بار پھر 281روپے سے تجاوز کرگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران مثبت سینٹیمنٹس کے باعث ایک موقع پر ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 280روپے 06پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن عالمی تحقیقی اداروں کی اگلے سال کے وسط...
سینیٹرفیصل واوڈا نے حکومت سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کے پاس جمہوری اور لیڈر ہونے کا موقع ہے ،حکومت پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس میں بلائے،جب ملک کی بات ہو تو ہم سب کو یکجا ہوناچاہیے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں یکجا ہیں انہیں ایک جگہ بٹھائیں ،میں کسی کو یہ نہیں کہہ رہا کہ کسی کو معاف کر دیں ، میں یہ نہیں کہہ رہا کوئی کسی کا کیس بند کر دے۔ فیصل واوڈانے کہاکہ کسی نے9مئی کیا 10مئی کیا یہ ہمارے گھر کا معاملہ ہے،ہمارے گھر کا معاملہ ہے اس کو بعد میں دیکھ لیں گے ،جب...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی عارضی رجسٹریشن کی بنیادپراسٹارلنک کوفوری لائسنس جاری نہ کرنےکافیصلہ کیا ہے۔ اسٹارلنک پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کےلائسنس کا اجرا مزید تاخیرکاشکار ہے ،لائسنس کا اجرا پاکستان اسپیس ایکٹویٹیزریگولیٹری بورڈ کے ساتھ مستقل رجسٹریشن سے مشروط ہے۔ پاکستان اسپیس ایکٹویٹیزریگولیٹری بورڈنے21مارچ کواسٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن کی تھی،پی ایس اےآربی مستقل رجسٹریشن کیلئےتکنیکی اورریگولیٹری معاملات طےکرنےمیں مصروف ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی اے پی ایس اے آربی کے ساتھ مستقل رجسٹریشن کا انتظار کرےگا،اسٹارلنک کو لائسنس کے اجرا کے لیےتمام قانونی تقاضےپورا کرنا ہوں گے۔ اسٹارلنک پاکستان میں سروسز کے آغاز کے لیےلائسنس کے اجراء کا منتظر ہےاسٹارلنک ذرائع کا کہنا ہےکہ لائسنس کےاجرامیں تاخیر پرحکومت پاکستان اور پی ٹی اے ہی بہتر...

دفاع کا معاملہ آئین میں واضح ، وزیر اعلی ، گورنر پختونخوا کو افغانستان سے ڈیل کی اجازت نہیں دینگے ، خواجہ آصف
دفاع کا معاملہ آئین میں واضح ، وزیر اعلی ، گورنر پختونخوا کو افغانستان سے ڈیل کی اجازت نہیں دینگے ، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعلی اور گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان سے آزادانہ ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے۔میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دفاع اور خارجہ امور کا معاملہ آئین میں بہت واضح ہے، قانونی و آئینی طور پر افغانستان سے بات چیت کا معاملہ وفاق کا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ چاہتے ہیں آزادانہ طور پر افغانستان سے ڈیل کریں تو وفاق اجازت نہیں دے گا، ایسے عمل کی نہ کوئی قانون اور نہ آئین...
اسلام آباد /لندن: وائس چیئر مین اوورسیز پنجاب کمیشن بیرسٹر امجدملک نے کہاہے کہ بھارتی شہریوں کے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرے میں اشتعال انگیز حرکتوںسے برطانیہ میں بھی نقص امن کا خطرہ ہے،ہم بحیثیت اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کےساتھ کھڑے ہیں،کسی بھی قسم کے اشتعال ، کسی بھی قسم کی طاقت یا کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا بھرپور مقابلہ کرینگے۔ پہلگام واقعہ کے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں بیرسٹر امجد ملک نے کہاکہ پاکستان خود بھی دہشت گردی کا شکار ہے ،بلوچستان میں ہونے والے واقعات اور افغان بارڈر پر ہونے والی دہشتگردی اس بات کی متقاضی ہے کہ دونوں ممالک دہشت گردی کا ملکر سامنا اور مقابلہ کریں ،دہشت گردی ایک مشترکہ دشمن ہے۔...
فائل فوٹو۔ لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کے مقدمہ میں ملزم علی حسن کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ضمانت پر سماعت کی۔ اس موقع پر عظمٰی بخاری کے وکیل نے کہا کہ ملزم نے فیک ویڈیو وائرل کی، ضمانت کامستحق نہیں، ایف آئی اے تفتیش میں ملزم گناہ گار ثابت ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے پی ٹی اے کی ٹیکنیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا ملزم نے ویڈیو پر تبصرہ کرکے اسے شیئر کیا جو قانون کی نظر میں جرم ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مقدمے میں علی حسن طور کا ذکر ہے مگر جو ویڈیو اپ لوڈ...
سٹی 42 : سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ہم ایک نیوکلیئر پاور ہیں، خود مختار قوم ہیں، ہمارے ہمت پہاڑوں جتنی مضبوط ہے۔ سینیٹر علی ظفر نے اپنے بیان میں کہا کہ مودی اور اسکی انتہا پسند حکومت نے ٹریٹی ختم کرنے کا جو اعلان کیا یہ غیر قانونی ہے، بھارتی حکومت چاہتی ہے کہ ہمارا پانی بند کر دے اور ہمیں بھوکا، پیاسا مار دے، اس سے بڑی دہشت گردی کیا ہو سکتی ہے، یہ معائدہ کی معطلی کا اعلان نہیں یہ ہمارے مسقبل پر اعلان جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا تھا کہ ہندوستان اگر پاکستان پر کوئی حملہ کرے گا تو ہم جوابی حملہ کا سوچیں گے نہیں بلکہ کر کے دکھائیں...

اسلام آباد ہائیکورٹ ،ڈی جی امیگریشن اور ڈائریکٹر نیب کو شوکاز نوٹس کا معاملہ ،جسٹس بابر ستار کے ایک اور آرڈر جاری کرنے پر قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر برہم
اسلام آباد ہائیکورٹ ،ڈی جی امیگریشن اور ڈائریکٹر نیب کو شوکاز نوٹس کا معاملہ ،جسٹس بابر ستار کے ایک اور آرڈر جاری کرنے پر قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر برہم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس، جسٹس بابر ستار کے آرڈر معطل ہونے کے باوجود ایک اور آرڈر جاری کرنے پر قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر برہم ،قائمقام چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بنچ کے جسٹس بابر ستار کا آج کا آرڈر بھی معطل کرنے کے ریمارکس ۔ قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بنچ نے انٹراکورٹ اپیل پر...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 25% ٹیکس چھوٹ کی بحالی پر ملک بھر کے یونیورسٹی اساتذہ اور ریسرچرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ فیصلہ ملک کے مستقبل کی تشکیل میں ماہرین تعلیم کے تعاون کو تسلیم کرنے اور ان کی قدر کرنے کے حکومتی عزم کا ثبوت ہے۔(جاری ہے) وزارتِ تعلیم کی جانب سے اساتذہ اور ریسرچرز کیلئے انکم ٹیکس میں چھوٹ کی درخواست پر وزیراعظم کی منظوری خوش آئند ہے، وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے اس منظوری کا اعلان کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یونیورسٹی کے اساتذہ کو اہم مالی ریلیف ملے گا...
خیبر پختونخوا حکومت نے ٹریفک پولیس کی تجویز پر پشاور میں بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے رکشوں کے لیے اوقات کار مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے رکشوں کو مخصوص رنگ دیے جائیں گے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹریفک کا مسئلہ سنگین ہو چکا ہے، اور گرمیوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پشاور میں ٹریفک جام اور رش کی سب سے بڑی وجہ رکشے ہیں، جو زیادہ تر بغیر پرمٹ کے چل رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں آسٹریلین کرکٹ پریزینٹر کو پاکستانی رکشے کی سواری بھا گئی اس منصوبے کے تحت رکشوں کو مخصوص رنگ دے کر ان کے لیے...
وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں تاریخی کمی جو اب 0.7 فیصد کی سطح پر ہے اور 60 برس میں سب سے کم ہے، زرمبادلہ کے ذخائر دوگنا ہو گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ نے ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ ’’پاکستان کانفرنس 2025‘‘سے کلیدی خطاب میں کیا. اپنے خطاب میں وزیر خزانہ نے ’’فاصلوں میں کمی اور مستقبل کی تعمیر: پاکستان میں شمولیتی ترقی اور حکمرانی کا راستہ‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی اور پاکستانی معیشت میں بہتری کے سفر کو اجاگر کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ایک اہم موڑ پر ہے، جہاں معیشت بحالی اور تبدیلی کی راہ پر گامزن ہو چکی ہے۔...
سٹی 42 : سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی جانب سے جنوبی وزیرستان دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، جس میں چھ قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کی بزدلی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانوں پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ایسے واقعات ہماری سکیورٹی...
سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی نے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیرداخلہ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ محسن نقوی نے کہا کہ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ ڈالر کی قیمت میں اضافہ قبل ازیں جنوبی وزیرستان، وانا میں امن کمیٹی کے دفتر میں دھماکہ ہوا، اس دوران دفتر میں کمانڈر سیف الرحمان کی سربراہی...
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو پر حملے کے کیس کی سماعت شیڈول تھی۔ عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 مئی تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے، مقدمہ میں بانی سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور شیخ رشید احمد نامزد ملزم ہیں، مقدمہ میں مجموعی طور پر 118ملزمان ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ Post Views: 1
چولستان میں نہری مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کرنے پر پاکستان بارکونسل نے وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کو مشترکہ مفادات کی کونسل میں پیش کرنا قابل تعریف اقدام ہے۔ ’پاکستان بار کونسل وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نہر کے مسئلے کو سیاسی اتفاق رائے سے خوش اسلوبی سے حل کرنے میں سیاسی پختگی اور مدبرانہ صلاحیتوں کو سراہتی ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین نے گلگت بلتستان وکلا برادری کے مطالبات کی حمایت کردی نہری مسئلہ پر جاری اعلامیے کے مطابق جمہوری اقدار، آئینی بالادستی اور مسائل کے پرامن حل کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے...
اسلام آباد:اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان نے کہا ہے کہ پہلے سندھ کنال کا معاملہ زیر بحث رہا، اب بھارت نے جو کچھ کیا اس پر سب کی توجہ ہے، بھارتی اقدام پر عاالمی عدالت انصاف آج روانگی تھی لیکن منسوخ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ میں نے تین نکات پر دلائل دینے ہیں۔ اٹارنی جزل نے کہا کہ نو مئی کے واقعات پر وزرات دفاع کے وکیل خواجہ حارث...
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ امید ہے مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں کینالز کا مسئلہ ختم ہو جائے گا جس کے بعد احتجاج بھی ختم ہوگا اور راستے بھی کھل جائیں گے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں خورشید شاہ نے کہا کہ کینالز کا معاملہ کافی حد تک حل ہوگیا ہے اور وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ آج مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اس سے قبل ایک میٹنگ ہوگی جس میں عطا تارڑ اور ضیاء لنجار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے سے راستے بند ہیں، لوگ مشکل میں ہیں اور حکومت کا کام ہے کہ مشکلات کا خاتمہ کرے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بلاول...
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کیا ہے کہ یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں سول نظام ناکام ہو چکا سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ میں نے تین نکات پر دلائل دینے ہیں۔ اٹارنی جزل نے کہا کہ نو مئی کے واقعات پر وزرات دفاع کے وکیل خواجہ حارث بھی دلائل دے...
اسلام آباد :— وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھارتی انتہا پسندوں کی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن یا سفارتی عملے کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری بھارتی حکومت پر عائد ہوگی۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ سفارت خانے اور سفارتی عملے کی حفاظت بھارتی حکومت کی قانونی اور بین الاقوامی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے پہلگام میں کیے گئے فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ نہیں چھپا سکتا۔وفاقی وزیر نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشن پر حملے کو بھارتی انتہا پسند سوچ کا شاخسانہ قرار دیتے...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دفاع اور خارجہ امور کا معاملہ آئین میں بہت واضح ہے، قانونی و آئینی طور پر افغانستان سے بات چیت کا معاملہ وفاق کا ہے، وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان سے آزادانہ ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان سے آزادانہ ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دفاع اور خارجہ امور کا معاملہ آئین میں بہت واضح ہے، قانونی و آئینی طور پر افغانستان سے بات چیت کا معاملہ وفاق کا ہے، وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان سے آزادانہ ڈیل...
کراچی: ڈیفنس میں ہوٹل کے عملے سمیت درجنوں افراد کی جانب سے پولیس اہلکار اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ درخشاں تھانے میں متاثرہ شہری شوکت حسین شاہ کی مدعیت میں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، مغلظات بکنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا جس میں ہوٹل کے مالک سمیت 10 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ اتوار کی شب ڈیفنس فیز فائیو اسٹریٹ نمبر 8 میں ہوٹل کے عملے سمیت درجنوں افراد کی جانب سے پولیس اہلکار اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس نے مقدمے میں نامزد 7 ملزمان عبدالعزیز، سمیع اللہ، عرض محمد،...
جے آئی یوتھ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماء مرتضیٰ کاکڑ نے کہا کہ 25 مئی کو بلوچستان کے نوجوانوں کا گرینڈ یوتھ جرگہ ہوگا۔ صوبہ بھر سے نوجوانوں کو بلا کر مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو متحرک کرکے حقوق کے حصول اور ظلم و جبر کے خلاف تحریک کو منظم و فعال بنائیں گے۔ 25 مئی کو بلوچستان کے نوجوانوں کا گرینڈ یوتھ جرگہ ہوگا۔ صوبہ بھر سے نوجوانوں کو بلا کر مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ حقوق کے حصول کیلئے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں...
لاہور(اوصاف نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان پاکستان کی پہلی ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تیز رفتار بلٹ ٹرین لاہور اور راولپنڈی کا درمیانی فاصلہ سوا دو سے ڈھائی گھنٹے میں طے کرے گی۔پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی تک تیز ترین ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کے منصوبے پر غور کیا گیا منصوبے کی فیزیبلٹی اور ٹائم لائن کی تیاری کے لیے ورکنگ گروپ بھی بنا دیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی ادارے ’ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن‘ کے وفد نے ملاقات کی جس میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے پر غور کیا...
—فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفیکیٹ شائع کر دیا۔پیپلز پارٹی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے 12 اپریل کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے، بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے۔ بلاول بھٹو زرداری انٹراپارٹی الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخبپارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو چار سال کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ہمایوں خان پاکستان پیپلز پارٹی کے بلامقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے جبکہ ندیم افضل گوندل بلامقابلہ پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوئے۔پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ آمنہ پراچہ...
— فائل فوٹو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی کردی۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو پر حملے کے کیس کی سماعت شیڈول تھی۔ عدالت نے اس کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 مئی تک ملتوی کر دی۔
ترجمان بنوں پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تھانہ بکاخیل پولیس نے بروقت کارروائی دہشت گرد جدید تھرمل کیمروں سے شناخت کی جس کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پولیس نے 20 سے 25 دہشت گردوں کی تھانے پر حملے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان بنوں پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تھانہ بکاخیل پولیس نے بروقت کارروائی دہشت گرد جدید تھرمل کیمروں سے شناخت کی جس کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔ ترجمان بنوں پولیس نے کہا کہ گذشته شب تھانہ بکاخیل کی حدود میں ایک بڑی دہشت گردی کی کوشش کو جدید اسلحہ اور پولیس کے بروقت ردعمل نے ناکام بنا دیا۔ تھرمل کیمروں کی مدد سے فتنہ الخوارج...
اسلام آباد:مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس 2 مئی کے بجائے آج شام کو ہوگا، سندھ میں نہروں کے معاملے پر احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کی ملاقات کے بعد آج نئی نہروں پر حتمی فیصلہ ہوجائے گا، سی سی آئی کے ہنگامی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شرکت کریں گے، اسلام آباد سے خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ وزیر عظم کی زیر صدارت سی سی آئی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہوگا، جس میں نئی نہروں کے معاملے...
ججز تبادلہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ دستاویزات سے واضح ہوگیا کہ ججز کا تبادلہ آئین کے ساتھ فراڈ اور کالعدم قرار دینے کے قابل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ججز تبادلہ کیس میں جسٹس نعیم اختر افغان نے اہم سوالات اٹھادیے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ تبادلے کے لیے ججوں کے نام سیکریٹری قانون کی سمری میں سامنے آئے جبکہ اس وقت کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے اندرون سندھ سے کوئی جج موجود نہیں۔ Lahore High Court Bar by Asadullah on Scribd آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
بنوں میں پولیس نے 20 سے 25 دہشت گردوں کی تھانے پر حملے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان بنوں پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تھانہ بکاخیل پولیس نے بروقت کارروائی دہشت گرد جدید تھرمل کیمروں سے شناخت کی جس کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔ ترجمان بنوں پولیس نے کہا کہ گذشته شب تھانہ بکاخیل کی حدود میں ایک بڑی دہشت گردی کی کوشش کو جدید اسلحہ اور پولیس کے بروقت رد عمل نے ناکام بنا دیا۔ تھرمل کیمروں کی مدد سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 20 تا 25 دہشت گردوں کی مشکوک نقل و حرکت کو رات کے وقت بی مانیٹر کیا گیا۔ پولیس نے فوری طور پر اس صورتحال کا ادراک کیا اور اعلیٰ حکمت عملی...
یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں کہ سول نظام ناکام ہوچکا ہے: جسٹس جمال مندوخیل WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی گئی، جسٹس جمال خان مندوخیل نے اٹارنی جنرل سے مکالمے کے دوران کہا کہ یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں کہ سول نظام ناکام ہو چکا، سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین کان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل...
ویب ڈیسک:وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سی سی آئی اجلاس میں آج کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کی گزارش پر وزیرِ اعظم نے سی سی آئی کا اجلاس آج ہی طلب کر لیا،انہوں نے کہا کہ اجلاس 2 مئی کو ہونا تھا، حکومت سندھ کی گزارش پر آج ہو رہا ہے، وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت سی سی آئی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہو گا۔ کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی،خودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد ہلاک ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ کی طرف سے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ سی سی آئی اجلاس...
متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سینیٹ انتخاب میں حصّہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخاب میں حصّہ لینے کے لیے ڈاکٹر خالد مقبول نے نگہت مرزا کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ کچھ دیر بعد ایم کیو ایم پاکستان کی امیدوار نگہت مرزا اپنا پارٹی ٹکٹ آر او کو جمع کروائیں گی۔ سینیٹ الیکشن، PP کی امیدوار دستبردار کرانے کی درخواست، ایم کیو ایم نے وقت مانگ لیاکراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے اتوار کو ایم... پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان سے سینیٹ انتخاب سے دستبردار ہونے کی درخواست کی تھی۔سینیٹ انتخاب سے دستبردار ہونے کا آج آخری روز ہے جبکہ سینیٹ انتخاب 6 مئی کو...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار دے دیئے۔ حکام کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار دیتے ہوئے پی پی پی کو سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین، سیکرٹری جنرل، سیکرٹری مالیات اور اطلاعات بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔ Post Views: 1
قیصر کھوکھر : لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی میں التوا کا شکار ہو گیا۔ سٹینڈنگ کمیٹی کا ایکٹ پر مشاورت کیلئے مزید ممبران کو شامل کرنے کا فیصلہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کو پنجاب اسمبلی میں پہنچنے کے بعد بریک لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی نے ایکٹ پر مشاورت کیلئے مزید ارکان اسمبلی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ممبران حکومت اور اپوزیشن دونوں جانب سے شامل کئے جائیں گے۔ اسٹیڈنگ کمیٹی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں بلدیہ عظمیٰ اور ضلع کونسل کو ختم کرنے پر سوال اٹھایا ہے۔ محکمہ بلدیات نے نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں بلدیہ عظمیٰ اور ضلع کونسل کو ختم کر رکھا ہے۔ ذرائع کے...
قیصر کھوکھر: محکمہ خزانہ کےبجٹ افسران کی ترقی کامعاملہ لٹک گیا۔ تفصیلات کے مطابق 12سال سےبجٹ افسران محکمہ خزانہ کوگریڈ 18میں ترقی نہ مل سکی،بجٹ افسران کی پروموشن کا کوئی سرےسےسروس سٹرکچرہی موجودنہیں ہے،محکمہ خزانہ کی 100سےزائدافسران کی ترقی کامعاملہ رک گیا۔ افسران پی پی ایس سی سےبھرتی ہوکر آئے تھے،پی پی ایس سی سے بھرتی ہونے والے افسران کی ترقی بھی رک گئی۔ سٹینڈنگ کمیٹی کا ایکٹ پر مشاورت کیلئے مزید ممبران کو شامل کرنے کا فیصلہ بجٹ افسران نےفوری سروس سٹرکچر بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کہتے ہیں انڈیا کو دو ٹوک پیغام دیا جائے کہ تم حملہ کرو گے تو ہم زمینی اور فضائی اٹیک کریں گے، لیکن کٹھ پتلی حکومت کی تو کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ شہباز شریف کہتے ہیں تحقیقات کروائی جائے یہ تو ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے وہ ایک بزدل وزیراعظم ہیں۔ راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار حملہ کرنے کا کہتا اور یہ جواب دینے کے بجائے ہتھیار ڈالنے کی بات کرتے ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے، شہباز شریف نے امریکا کے کہنے پر یوکرائن کو گولہ بارود فروخت کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زرداری نے خود...
سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کو روکنے میں ناکامی پر بھارتی فوج کو نالائق اور نکما قرار دیدیا۔ یہ بھی پڑھیں:پی سی بی چیئرمین بننے کی خواہش نہیں، اگر کبھی بنا تو ملک کے لیے بنوں گا، شاہد آفریدی سما نیوز کے پروگرام میں مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں دہشت گردی کے واقعہ پر بھارتی اقدامات پر اپنے رد عمل میں مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انڈیا میں پٹاخا بھی پھٹ جائے تو الزام پاکستان پر دھردیا جاتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by SAMAA TV (@samaatv) ’تم لوگوں کی 8 لاکھ...
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی گئی، جسٹس جمال خان مندوخیل نے اٹارنی جنرل سے مکالمے کے دوران کہا کہ یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں کہ سول نظام ناکام ہو چکا، سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین کان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ میں نے 3 نکات پر دلائل دینے ہیں، نو مئی کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی بنچ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل سے کہا کہ یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں سول نظام ناکام ہو چکا سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے فیصلوں کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے 3 نکات پر دلائل دینے ہیں، 9 مئی کے واقعات پر وزرات دفاع کے وکیل خواجہ حارث بھی دلائل دے...
حسن علی:آئی پی پی کی قیادت نےپنجاب تنظیم سےورکرزکنونشنزکاشیڈول مانگ لیا، ورکرزکنونشنزلاہورسمیت پنجاب بھرمیں سیاسی پاورشوکیلئےکیےجائیں گے۔ورکرزکنونشنزکاآغازجنوبی پنجاب سےکیاجائےگا، آئی پی پی قیادت کالاہورکی قیادت کوآئندہ ماہ ورکرزکنونشن کروانےکی تیاری کاٹاسک، آئی پی پی لاہور میں صوبے کا سب سے بڑا پاور شو کرے گی۔لاہور میں پاورشوکےبعدیوسی سطح پرپارٹی کو متحرک کرنے کی بھی ہدایات جاری کردی گئی، لاہور میں ہونیوالےورکرزمیں پارٹی کےتمام ونگزکوبھرپور شمولیت کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔ بھارتی فوج کا ایک اور فیک انکاؤنٹر بے نقاب ہوگیا ہدایات کی گئی کہ پارٹی کےتمام ونگزلاہورتنظیم کے ساتھ مل کرلاہورکنونشن کوکامیاب بنائیں گے۔
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سی سی آئی اجلاس میں آج کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کی گزارش پر وزیرِ اعظم نے سی سی آئی کا اجلاس آج ہی طلب کر لیا۔ کراچی: وکلاء کا احتجاج، سٹی کورٹ کے دروازے سائلین کیلئے آج بھی بندکینالز منصوبے کے خلاف سٹی کورٹ کراچی میں وکلاء کا احتجاج بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس 2 مئی کو ہونا تھا، حکومت سندھ کی گزارش پر آج ہو رہا ہے، وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت سی سی آئی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہو گا۔ان کا یہ...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے 3 نکات پر دلائل دینے ہیں، 9 مئی کے واقعات پر وزرات دفاع کے وکیل خواجہ حارث بھی دلائل دے چکے ہیں، میں بھی اس معاملے پر کچھ تفصیل عدالت کے سامنے رکھوں گا، میرے دلائل کا دوسرا حصہ مرکزی کیس کی سماعت کے دوران کروائی جانے والی یقین دہانیوں پر ہوگا۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ دلائل کا تیسرا نکتہ اپیل کے حق سے متعلق ہوگا، ملٹری ٹرائل کا سامنا کرنے والوں کو...
فوجی عدالتوں سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ پالیسی فیصلہ حکومت جو مرضی کرے عدالت نے تو اپنا کیس دیکھنا ہے۔ حکومت کے پالیسی فیصلے سے مقدمہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ یہ پالیسی فیصلہ بھی کرلیں کہ سول نظام ناکام ہوچکا ہے سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں۔ پارلیمنٹ کی صوابدید ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کرے یا نہ کرے۔ سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ نے کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالت کو بتایا کہ 3 نکات پر دلائل عدالت کے سامنے رکھوں گا۔ پہلا نکتہ یہ ہے کہ 9 مئی کو کیا...
لندن (نیوزدیسک) برطانیہ میں بھارتی شرپسند عناصر کا پاکستانی ہائی کمیشن پرحملہ ، کھڑکیاں اور شیشے ٹوٹ گئے ، پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے برٹش پولیس سٹیشن میں ایف آر درج کروانے کے بعد لندن پولیس نے حملے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی شرپسندوں نے جمعے کو ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے کے دوران عمارت کے شیشے توڑ دیے تھے اور عمارت پر سرخ رنگ پھینکا تھا جب کہ نازیبا حرکات کرنے پر میٹروپولیٹن پولیس نے جمعے کو 2 بھارتی شہریوں کو حراست میں بھی لیا تھا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے حملے کی تفصیلات سے پولیس کو آگاہ کردیا ہے، لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے میں ملوث شرپسندوں...
لاہور(اوصاف نیوز)پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 2 میچ ری شیڈول کر دیئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یکم مئی کو ملتان میں شیڈول کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ اب لاہور میں ہو گا۔ میچ ری شیڈول ہونے سے قذافی اسٹیڈیم یکم مئی کو ڈبل ہیڈر کی میزبانی کرے گا۔ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ سہ پہر 3 بجے ہو گا جب کہ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ رات 8 بجے ہو گا۔ 10مئی کو کوئٹہ اور ملتان کا مقابلہ بھی ایک دن آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ میچز ری شیڈول کا فیصلہ ہیٹ ویو کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ پہلگام حملے کے بعد سرحد پر چھوٹے ہتھیاروں...
عینی شاہدین نے صحافیوں کو بتایا کہ گھروں پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران نوجوانوں کو گرفتار اور ہراساں جبکہ گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے تاکہ حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کے عزم کو توڑا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں میں نہتے کشمیریوں کے خلاف اپنی پرتشدد اور غیر انسانی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے سینکڑوں بے گناہ نوجوانوں کو گرفتارکر لیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز، پیراملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورس، پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ اور تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے وادی کے طول و عرض میں حریت پسند کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشیاں لیں۔سرینگر شہر...
عینی شاہدین نے صحافیوں کو بتایا کہ گھروں پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران نوجوانوں کو گرفتار اور ہراساں جبکہ گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے تاکہ حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کے عزم کو توڑا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں میں نہتے کشمیریوں کے خلاف اپنی پرتشدد اور غیر انسانی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے سینکڑوں بے گناہ نوجوانوں کو گرفتارکر لیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز، پیراملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورس، پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ اور تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے وادی کے طول و عرض میں حریت پسند کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشیاں لیں۔سرینگر شہر...
مظفرآباد(اوصاف نیوز)پہلگام حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحد پرگولہ باری کا سلسلہ جاری ہے ۔عالمی میڈی ارپورٹس کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کاسلسلہ جاری رہا ، متنازعہ علاقے پہلگام میں حملے کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی فوج نے ایل او سی کے ساتھ پاکستانی علاقے پر فائرنگ کی۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔دوسری جانب پاکستان نے بھارت سے حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اسلام آباد نے دریں اثناء اس حملے کے بعد نئی دہلی کے “سرحد پار دہشت گردی” کی حمایت کرنے کے الزامات کو مسترد کر تے ہوئے وزیر اعظم شہباز...
---فائل فوٹو کراچی میں سورج آج بھی آگ برسائے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کراچی: پارہ 38 پر گرمی کی شدت 46 ڈگری محسوس ہونے لگیکراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے، سمندری ہوائیں 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
وفاق میں ہم پیپلزپارٹی کے اتحادی ہیں چاہے انہوں نے وزارت لی ہو یا نہ ہو، فاروق ستار 10، 15ارب سے کراچی کے لیے کچھ نہیں ہوتا، وفاق کو حصہ بڑھانا چاہیے ، صوبائی وزیر سندھ کے سینئر وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں نہر منصوبے کے خاتمے کا فیصلہ نہیں ہوا تو حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے ۔کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کے بعد گفتگو میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والا فیصلہ حتمی ہے ۔ناصر شاہ نے کہا کہ...
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قبائل مشین گنز اور راکٹوں سمیت بھاری ہتھیار رضا کارانہ طورپر جمع کرا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اپر اور لوئر کرم میں امن معاہدے کی رو کے مطابق اسلحہ جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قبائل مشین گنز اور راکٹوں سمیت بھاری ہتھیار رضا کارانہ طورپر جمع کرا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ فریقین کے ایک ہزار بنکرز گرانے کے بعد اسلحہ جمع کرنا امن کی جانب دوسرا قدم ہے۔ اس حوالے سے قبائلی رہنما ملک ضامن کا کہنا تھا کہ آمدورفت کے راستے کھولنے اور محفوظ بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔
متحدہ کے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے نامزد کردہ امیدوار کل الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کروائیں گے، پیپلز پارٹی وفد نے آج ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا تھا اور پی پی امیدوار کی حمایت مانگی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست کے لئے ایم کیو ایم نے الیکشن سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ متحدہ کے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے نامزد کردہ امیدوار کل الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کروائیں گے، پیپلز پارٹی وفد نے آج ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا تھا اور پی پی امیدوار وقار مہدی کی حمایت مانگی تھی۔ خیال رہے سندھ سے سینیٹ کی نشست کے لئے...
امریکہ سے جاری ویڈیو بیان میں راہنما تحریکِ خالصتان کا کہنا تھا کہ ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، انڈیا کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے، ہماری روایت ہے کہ نہ ہم نے کبھی پہلے حملہ کیا ہے نہ پہلے حملہ کریں گے، جس نے بھی حملہ کیا پھر وہ بچا نہیں پھر چاہے اندرا گاندھی ہو نریندر مودی ہو یا امیت شاہ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے پہلگام فالز فلیگ کے بعد پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکہ سے جاری ویڈیو بیان میں گرپتونت سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت کے اقلیتوں بالخصوص سکھوں...
کانپور میں مسلمانوں نے چمن گنج میں دہشت گردی کے خلاف پتلا نذر آتش کیا اور پاکستان مردہ باد کے نعرے لگائے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے خلاف بھارت بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی اترپردیش، بہار، ہریانہ، راجستھان، پنجاب سمیت کئی ریاستوں میں مظاہرے ہوئے۔ کانپور میں مسلمانوں نے چمن گنج میں دہشت گردی کے خلاف پتلا نذر آتش کیا اور پاکستان مردہ باد کے نعرے لگائے۔ کئی مقامات پر لوگوں نے بازار بند رکھے۔ اس حملے کے خلاف کئی ریاستوں میں آج بھی بند کا اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ آج اندور میں کانگریس کے ذریعہ بند کی اپیل کی گئی تھی۔ بالا گھاٹ، رائے سین، رتلام اور کچھ...
دہشت گردانہ حملے کے قصورواروں کو بغیر رحم کے سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ مجرموں کو سزا ملنی چاہیئے، ان پر رحم نہیں کیا جانا چاہیئے لیکن بے گناہ لوگوں کا نقصان نہ ہونے دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے خلاف بھارت بھر میں احتجاج دیکھا گیا۔ جموں و کشمیر کی عوام نے بھی متحد ہو کر بھارتی حکومت سے دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس دوران اتوار کے روز جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے دہشت گردی کے خلاف حمایت کو مزید بڑھانے اور دہشت گردی اور اس کی جڑوں کے خلاف فیصلہ کن لڑائی پر زور...
کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اتوار کو بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ ایوانِ صدر پریس ونگ کے مطابق ملاقات میں سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر مملکت نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے سندھ میں جاری منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ صدر مملکت نے سندھ کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جاتی امرا رائیونڈ میں سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ یہ بھی پڑھیں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، وزیراطلاعات وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں بریفنگ دی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام میں پری پلان ڈرامہ کیا، وہ اس سے قبل بھی ایسا...
سید خورشید شاہ(فائل فوٹو)۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ نہروں کا معاملہ حل ہوچکا ہے۔اس حوالے سے اسلام آباد سے اپنے بیان میں سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں اعلان ہوچکا ہے، دو مئی کو سی سی آئی میں صرف ایک رسمی کارروائی ہونی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ وکلا کا احترام کرتے ہیں، ان کے دھرنوں اور احتجاج کو حق بجانب سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کا اہم ترین ایشو حل ہوچکا تو احتجاج ختم کر دینا چاہیے، سندھ کے عوام کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد اب راستے کھول دینے چاہئیں۔خورشید شاہ نے...

وزیراعلی پنجاب مریم نوازکا لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ ، عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل
وزیراعلی پنجاب مریم نوازکا لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ ، عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی صدارت میں پہلا اجلاس منعقد ہوا، مریم اورنگزیب نے منصوبے کی فیزیبلٹی، ٹائم لائن کی تیاری کے لئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان، مشیر وزیرعلی پنجاب شاہد تارڑ، چیئرمین ریلوے اور سی ای او ریلوے پر مشتمل ورکنگ گروپ بنا...
کراچی: سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ متنازعہ کینالوں کا مسئلہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں حل اور مکمل ختم ہو چکا ہے۔ اپنے بیان میں سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتھک محنت اور مؤثر حکمت عملی کے باعث اب یہ مسئلہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے آفیشل اجلاس کے بعد یہ معاملہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے گا، تمام سیاسی جماعتوں اور وکلاء برادری سے گزارش ہے کہ سڑکیں کھول دی جائیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سڑکوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 اپریل 2025ء) بھارتی زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے خونریز حملے نے خطے میںایک بار پھر فوجی کشیدگی کو جنم دیا ہے۔ بھارت اور پاکستان کی افواج نے کشمیر کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تیسری رات بھی چھوٹے ہتھیاروں سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔ منگل 22 اپریل کو پہلگام کے قریب ایک سیاحتی مقام پر مسلح افراد کے حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد بھارت اس حملے کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کرتے ہوئے مختلف سخت اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ پہلگام 'دہشت گردانہ' حملے پر عالمی ردعمل کشمیر: پاکستان کے خلاف بھارتی اقدامات اور اسلام آباد کی جوابی کارروائی کی دھمکی بھارت...
سٹی42: مشرقی پنجاب میں مقیم دو کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ ہیں، بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔ یہ باتیں ایک ممتاز سکھ لیڈر نے پاکستان کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی ھکومت کی حالیہ دھمکیوں کے پس منظر میں کہی ہیں۔ کینیڈا میں مقیم سکھ کمیونٹی کے سینئیر لیڈر گورپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ ہیں، بھارتی فوج کو بھارتی پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نام ہی پاک ہے، بھارت کی اتنی ہمت...
پاکستان ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل(فائل فوٹو)۔ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پر شرپسندوں کے حملے کا معاملہ برطانوی دفتر خارجہ کے ساتھ اٹھایا ہے۔ ہائی کمیشن پر شرپسندوں کے حملے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ ہائی کمیشن کو سیکیورٹی فراہم کرنا برطانوی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت کو نقصان پہنچانے پر برطانوی پولیس اور خفیہ ایجنسیاں ہائی الرٹبرطانیہ میں آباد 20 لاکھ پاکستانیوں نے بھارتی شرپسندوں کے کسی بھی حملے کی صورت میں حفاظتی اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ حملہ آور بڑے بڑے پتھر ساتھ لائے تھے۔ ہیڈ آفس چانسری...
پی ایس ایل سیزن 10 کے 17 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پشاور زلمی پی ایس ایل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مارے گئے خارجی پاکستان میں گھس کر دہشتگردی کرنا چاہتے تھے جس کو ناکام بنا دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاک افغان بارڈر سے خارجیوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے اور 54 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ یہ دہشتگرد پاکستان میں گھس کر دہشتگردی کرنا چاہتے تھے۔ ان خارجیوں نے 26 اور 27 اپریل کی شب شمالی وزیرستان میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ وزیر...
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں بھارتی تحقیقات پر اعتبار نہیں، غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں۔لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ کل ہی بھارت کو غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے، بھارت نے کچھ بھی کیا اس کا جواب ضرور دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارت کی تحقیقات پر اعتبار نہیں، غیرجانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب خوارج نے شمالی وزیرستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کو 3 اطراف سے گھیر کر نشانہ بنایا، 54 دہشت گرد مارے گئے، حالیہ دنوں میں کسی بھی آپریشن میں ہلاک دہشت گردوں...

مشترکہ مفادات کونسل میں کینال کا مسئلہ حل نہ ہوا تو حکومت سے الگ ہوجائیں گے، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ
مشترکہ مفادات کونسل میں کینال کا مسئلہ حل نہ ہوا تو حکومت سے الگ ہوجائیں گے، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اگر مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی)کے اجلاس میں کینال والا مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی کا وفد صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد مرکز پہنچا۔پیپلزپارٹی کے وفد میں وقار مہدی، سعید غنی اور دیگر بھی شامل تھے۔ پیپلزپارٹی کے وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار ،امین الحق اور دیگر...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج ہمارے لیے بڑا دن ہے، سیکیورٹی فورسز نے حکمت عملی کے تحت 3 اطراف سے گھیر کر 54 خوارجیوں کو ہلاک کیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو اس حملے کی بروقت اطلاع مل گئی تھی اور فورسز خوارجیوں کی دراندازی سے برقت آگاہ ہوگئیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اب تک جہنم رسید ہونے والے خوارجیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس یہ معلومات کچھ دن سے تھیں کہ ان کے بیرونی آقا ان پر زور ڈال رہے تھے کہ یہ جلدازجلد پاکستان میں گھسیں اور وہاں کوئی سرگرمی انجام دیں، انہی معلومات کی بنیاد...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے خوارجیوں کی پُشت پناہی بھارت کررہا تھا، سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ملک کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے، بھارت نے کوئی بھی حرکت کی تو اس کا جواب ملے گا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 26 اور 27 مئی کی درمیانی رات کو ہمیں اطلاع ملی کہ خوارج کا ایک بڑا لشکر افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوا ہے، خوارجی شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے پاکستان میں داخل ہورہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے ٹریپ کرنے کے لیے خوارجیوں کو...
پنجاب حکومت کا ڈی این اے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب میں وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے ایک انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے میں ڈی این اے کے مرکزی ڈیٹا بیس کو قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی صوبے بھر سے ڈی این اے ریکارڈ اکٹھا کرے گی، جس کا مقصد سنگین جرائم کے ملزمان کی بروقت شناخت کرنا ہے۔ جیلوں میں موجود قیدیوں کا ڈی این اے بھی اس ڈیٹا بیس میں ریکارڈ کیا جائے گا، تاکہ جرائم پیشہ افراد اور عادی مجرمان کی شناخت میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ اس مقصد...
سٹی42: 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب پاکستان کے دشمن خوارجی دہشت گردوں نے بہت بڑا حملہ کیا۔ سکیورٹی فورسز نے حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو گھیر کر 54 دہشتگردوں کا صفایا کر دیا۔ آج سکیورٹی فورسز کوآج خراج تحسین پیش کرنے کادن ہے: وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیوز کانفرنس میں انکشاف لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب پاکستان کے دشمن خوارجی دہشت گردوں نے بہت بڑا حملہ کیا۔ سکیورٹی فورسز نے حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو گھیر کر 54 دہشتگردوں کا صفایا کر دیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور...
فوٹو اسکرین گریپ فیس بک سندھ کے سینئر وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں نہر منصوبے کے خاتمے کا فیصلہ نہیں ہوا تو حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے۔کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کے بعد گفتگو میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والا فیصلہ حتمی ہے۔ناصر شاہ نے کہا کہ کینالز کا مسئلہ بہت حساس معاملہ ہے، کینال کے مسئلے پر ایم کیو ایم پاکستان نے ہمیں بھرپور سپورٹ کیا۔رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کہا کہ آج ناصر شاہ...
ذرائع پیپلز پارٹی نے بتایا کہ ناصر حسین شاہ نے علی خورشیدی کے ذریعے ایم کیو ایم کی قیادت سے حمایت کی درخواست کی تھی، پیپلز پارٹی کی درخواست پر ایم کیو ایم کی طرف سے انھیں مثبت جواب آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے امیدوار کی حمایت کریں گے۔ناصر شاہ نے علی خورشیدی کے ذریعے ایم کیو ایم کی قیادت سے حمایت کی درخواست کی تھی۔ ذرائع پی پی...
انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دینگے، سکھ رہنما WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز امرتسر (سب نیوز)رہنما تحریک خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ ہم انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر مظالم سب پر عیاں ہیں۔ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ طرح کھڑے ہیں۔ پہل گام میں جو ہوا انہوں نے اپنے ہی ہندوں کو خود مار دیا ، اس حملے کا مقصد راج نیتی اور ووٹ کا حصول ہے۔گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ یہ نہ تو 1965 ہے...
رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے باکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے جب کہ بھارت کے اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر مظالم سب پر عیاں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سکھ رہنما بھی بول پڑے، رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے باکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں، یہ نہ تو 1965 ہے نہ 1971 یہ 2025 ہے۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ ہم انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے ، گرپتونت سنگھ پنوں، پاکستان کا نام ہی پاک ہے، ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، انڈیا کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ...
سکھوں کی عالمی تنظیم تحریک خالصتان کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر مظالم سب پر عیاں ہیں۔ رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ یہ نہ تو 1965 ہے نہ 1971 یہ 2025 ہے۔ یہ بھی پڑھیں سکھ سپاہی بھارتی فوجی پاکستان کے خلاف مودی کی جنگ کا حصہ نہ بنیں، گرپتونت سنگھ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہاکہ ہم بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، پاکستان کا نام ہی پاک ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان...
سکھ فار جسٹس کے سربراہ نے کہا کہ جس نے بھی حملہ کیا، پھر وہ بچا نہیں، پھر چاہے وہ اندرا گاندھی ہو نریندر مودی ہو یا امیت شاہ، ہم مودی، اجیت دودل، امیت شاہ اور جے شنکر کو عالمی قوانین کے تحت کٹہرے میں کھڑا کریں گے، پہلگام میں جو کچھ ہوا، انہوں نے اپنے ہی ہندوؤں کو خود مار دیا، اس حملے کا مقصد راج نیتی اور ووٹ کا حصول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے سینئر رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی قابل مذمت ہے، ہم پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں۔...
کلیم اختر : کمپنی ٹیشن کمیشن نے آن لائن مارکیٹ میں غیر مسابقتی طرز عمل کیخلاف حکمت عملی مرتب کرنیکا فیصلہ کر لیا۔ ڈیجیٹل مارکیٹ پلیٹ فارم پر گمراہ کن مارکیٹنگ کیخلاف باقاعدہ عملی طور پر اقدامات اٹھائے جائیں گے،آن لائن مارکیٹ میں صارفین کو درست معلومات فراہم کیلئے گائیڈ لائنز و بہتر معیارات قائم کرنیکا فیصلہ کر لیا۔ آن لائن اشہارات میں بھی شفافیت کو بہتر بنانے اور صارفین کے تحفظ کیلئے رہنما اصول مرتب ہونگے،الیکٹرک گاڑیوں، بائیکس سمیت دیگر ضروریاتِ اشیا کے بارے اشتہارات میں کیے جانیوالے دعوؤں کی نگرانی ہوگی۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
اسلام آباد: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد لندن می نپاکستان ہائی کمیشن پر انتہا پسند بھارتیوں نے حملہ کرکے عمارت کے شیشے توڑ دیے۔ ہائی کمیشن کی عمارت کے شیشے ٹوٹنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ ہندو انتہا پسندوں نے پاکستان ہائی کمیشن کی عمارت کو نقصان پہنچانے اور ہائی کمیشن کے باہر دنگا پھیلانے کی کوشش کی۔ پولیس نے ایک شر پسند کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی انتہا پسند پاکستان دشمنی میں پاگل ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا چین کے وزیر خارجہ سے ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے،نائب وزیر اعظم نے چینی وزیر خارجہ سے خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان کیلئے چین کے ہمہ وقت تعاون اور مضبوط دوستی کو سراہا ۔ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار کی جانب سے چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی کا اعادہ کیا گیا۔دونوں جانب سے خطے میں امن کے فروغ کا اعادہ کیا گیا۔ٹیلفونک گفتگو میں خطے میں امن سیکورٹی اور استحکام...
لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پر اسرائیلی اور بھارتی انتہا پسندوں کا حملہ، عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز لندن: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد لندن می نپاکستان ہائی کمیشن پر انتہا پسند بھارتیوں نے حملہ کرکے عمارت کے شیشے توڑ دیے۔ ہائی کمیشن کی عمارت کے شیشے ٹوٹنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پر بھارتی انتہاپسندوں نے حملہ کر دیا۔ انتہاپسند بھارتی مظاہرین نے پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت کے شیشے توڑ دیئے اور عمارت پر نارنجی رنگ پھینکنے کی مذموم کوشش کی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک انتہاپسند کو گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر افراد کو منتشر کرنے کے...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس کے دوران پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی کوعلاقائی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اسحاق ڈارنے بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے ساتھ بے بنیاد پروپیگنڈے کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہناہے کہ نائب وزیراعظم نے چین کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نائب وزیراعظم نے پاک چین دوستی اور شراکت داری کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں جموں و کشمیر کے طلباء پر تشدد کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بھارتی شہر موہالی میں ہندوؤں نےتعلیم کی غرض سے ہاسٹل میں رہائش پذیر کشمیری طالبہ کو ہراساں کیا۔ کشمیری طالبہ نے بتایا کہ ہندوؤں نے اسکے ہاسٹل کے دروازے پر لاتیں ماریں، گالیاں دیں اور اسے دھمکیاں دیں، مجھے اور میری دوست کو حملہ آوروں سے بچنے کیلئے بھاگنا پڑا، چندی گڑھ میں کشمیری طلباء کے گروپ پر یونیورسٹی کے یونیورسل گروپ میں حملہ کیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ دہرادون میں “ہندو رکھشک دل” کی جانب سے ویڈیو پیغام میں کشمیریوں کو وارننگ دی گئی۔ ماہرین نے کہا کہ بھارتی...
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی انتہاء پسندوں نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کردیا، عمارت کے شیشے توڑ دیئے، پولیس نے ایک بھارتی کو گرفتار کرلیا۔برطانوی دارالحکومت لندن میں ہندو انتہاء پسندوں نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کردیا، عمارت کے شیشے توڑ دیئے، رنگ بھی پھینکا۔ برطانوی پولیس نے حملہ کرنیوالے ایک ہندو انتہاء کو گرفتار کرلیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں، تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔بھارت نے پہلگام حملے کا الزام بغیر ثبوت پاکستان پر عائد کیا اور سندھ طاس معاہدہ منسوخ کرتے ہوئے بھارت میں موجود پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔پاکستان نے بھارتی اقدامات کا جواب دیتے ہوئے پاکستان میں موجود سکھ یاتریوں کے...
سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گرد و نواح میں 4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سوات: شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکےزلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 130 کلو میٹر تھی جبکہ اسکا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 185 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز ہندوکش تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی سوات کے مکین کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
راؤ دلشاد:وزیر اعلیٰ مریم نواز کا لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز ترین 'بلٹ ٹرین' چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی بلٹ ٹرین سوا دو سے اڑھائی گھنٹے میں فاصلہ طے کرے گی،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی صدارت میں پہلا اجلاس ہوا جس میں مریم اورنگزیب نےمنصوبےکی فیزیبلٹی،ٹائم لائن کی تیاری کیلئےورکنگ گروپ بنادیا۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار ورکنگ گروپ میں صوبائی وزیرٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبرخان ،مشیروزیراعلیٰ پنجاب شاہدتارڑ،چیئرمین ریلوےسی ای اوریلوےبھی ورکنگ گروپ میں شامل ہیں،مریم اورنگزیب ورکنگ گروپ کی تجاویز آئندہ ہفتے وزیراعلیٰ کو پیش کریں گی۔ بریفنگ...
صوبہ خیبرپختونخوا میں سوات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہری ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گرد و نواح میں 4.4 شدت ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 185 کلو میٹر، جبکہ مرکز ہندوکش تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
قیصر کھو کھر :وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ کا انقلابی اقدام،پنجاب میں ڈی این اے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی صوبہ بھر سے ڈی این اے ریکارڈ اکٹھا کریگی،ڈی این اے ڈیٹابیس سنگین جرائم کے ملزمان کی بروقت شناخت میں مددگار ہوگا،صوبہ بھر کی جیلوں میں موجود قیدیوں کا ڈی این اے ڈیٹا بیس میں ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا،تمام جرائم پیشہ افراد اور عادی مجرمان کا ڈی این اے ریکارڈ بھی اکٹھا کیا جائے گا۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل کی ہدایت پر ماہرین کا ورکنگ گروپ...
پشاور(نیوز ڈیسک)مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے تمام تحفظات دور کر دیے ہیں۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان کو ڈی آئی خان کی سیاست سے متعلق تحفظات تھے، علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کر دیا کہ جو کچھ ہوگا وہ ہم کریں گے، بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اتحاد نہیں رکھنا چاہتے تو یہ ان کا فیصلہ...
ڈی این اے ڈیٹابیس سنگین جرائم کے ملزمان کی بروقت شناخت میں مددگار ہوگا۔ صوبہ بھرکی جیلوں میں موجود قیدیوں کا بھی ڈی این اے بھی ڈیٹا بیس میں ریکارڈ کیا جائیگا۔ تمام جرائم پیشہ افراد اور عادی مجرمان کا ڈی این اے ریکارڈ بھی اکٹھا ہوگا۔سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل کی ہدایت پر ماہرین کا ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد امجد کو ورکنگ گروپ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی بروقت شناخت کیلئے ڈی این اے کا مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ماہرین کا ورکنگ گروپ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے احکامات پر محکمہ...