چین میں نمبر 1 مرکزی دستاویز 2025 کا اجراء
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
چین میں نمبر 1 مرکزی دستاویز 2025 کا اجراء WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ:
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے 13ویں نمبر 1 مرکزی دستاویز اتوار کے روز جاری کر دی گئی ، جس میں دیہی اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اور جامع دیہی احیاء کو صحیح معنوں میں آگے بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی۔مرکزی دستاویز کا عنوان ہے “دیہی اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اور جامع دیہی احیاء کو صحیح معنوں میں آگے بڑھانے کے بارے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور چین کی ریاستی کونسل کی رائے”، اور اس کا مکمل متن چھ حصوں پر مشتمل ہے۔
اس میں اناج اور دیگر اہم زرعی پیداوار کی فراہمی کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ جاری رکھنا، غربت کے خاتمے کے ثمرات کو مضبوط بنانا اور وسعت دینا، لوگوں کو خوشحال بنانے کے لئے کاؤنٹی سطح کی صنعتوں کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرنا، دیہی تعمیر کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنا، دیہی حکمرانی کے نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دینا، اور عوامل کی ضمانت اور بہتر تقسیم کے لئے نظام اور میکانزم کو بہتر بنانا شامل ہے۔
نمبر 1مرکزی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ چینی طرز کی جدیدکاری کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ جامع دیہی احیاء میں تیزی لائی جائے۔ جامع دیہی احیاء کو فروغ دینے ، ایک مضبوط زرعی ملک کی تعمیر ، اصلاحات و کھلے پن اور سائنسی و تکنیکی جدت طرازی کو محرک قوت کے طور پر فروغ دینےاور بنیادی دیہی انتظامی نظام کو مستحکم اور بہتر بنانے کے لئے “چھیئن وان پروجیکٹ” کے تجربے کا گہرائی سے مطالعہ اور اطلاق ضروری ہے۔ہمیں قومی غذائی تحفظ اور بڑے پیمانے پر غربت کی جانب واپسی کو موثر طور پر کنٹرول کرتے ہوئے دیہی صنعت کی ترقی، دیہی تعمیر اور دیہی حکمرانی کے معیار کو بہتر بنانا ہوگا اور زرعی کارکردگی، دیہی قوت محرکہ اور کسانوں کی آمدنی کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی ۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مرکزی دستاویز
پڑھیں:
اسلام آباد میں یوم آزادی و معرکہ حق کی مرکزی تقریب
یوم آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب جناح اسپورٹس اسٹیڈیم اسلام آباد میں جاری ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، وزیرِاعظم شہباز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، قومی اور غیر ملکی شخصیات بھی تقریب میں شریک ہیں۔
یوم آزادی: معرکہ حق میں استعمال طیاروں، ٹینکوں، توپوں، دیگر جنگی ہتھیاروں کی نمائشصدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، وزیرِاعظم شہباز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، قومی اور غیر ملکی شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوں گی۔
تقریب میں مسلح افواج کی پریڈ اور فضائی مظاہرہ بھی ہوگا، وزیراعظم معرکہ حق مونومنٹ کی رونمائی کریں گے۔
بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن پوری قوم اس وقت دہری خوشی منا رہی ہے، ملک کا ہر شہر، ہر گلی، محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔
قومی اسمبلی میں یوم آزادی اور معرکہ حق پر متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی، جس میں وطن کیلئے لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اپنی سالمیت اور خود مختاری کی ہر قیمت پر حفاظت کا عزم دہرایا۔
بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن، ملک بھر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار آگئی، شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں شہریوں کیلئے معرکہ حق میں استعمال طیاروں، ٹینکوں، توپوں، ریڈارز اور دیگر جنگی ہتھیاروں کی نمائش بھی کی گئی۔