بیجنگ:16 اگست کو شائع ہونے والے “چھو شی” میگزین کے 16ویں شمارے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا اہم مضمون “نجی شعبے کی معیشت کی صحت مند ترقی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا” شائع ہوگا۔ مضمون میں زور دیا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  نے سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی کو فروغ دیا ہے۔ غیر سرکاری ملکیتی معیشت ہماری سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی کا اہم حصہ ہے، جو آئین اور قانون کے تحت تحفظ  میں ہے۔ پارٹی اور ریاست سوشلسٹ بنیادی معاشی نظام کو برقرار رکھتی اور بہتر کرتی ہے، عوامی ملکیت کی معیشت کو مضبوطی سے مستحکم اور فروغ دیتی ہے، اور غیر سرکاری ملکیت کی معیشت کی حوصلہ افزائی، حمایت اور رہنمائی کرنے میں بھرپور مصروف ہے۔ تمام قسم کی ملکیتی معیشتوں کے درمیان باہمی تکمیل اور مشترکہ ترقی کو فروغ دیتی ہے، نیز غیر سرکاری ملکیت کی معیشت کی صحت مند ترقی اور غیر سرکاری ملکیت کے حامل افراد کی صحت مند نشوونما کو یقینی بناتی ہے۔ یہ بنیادی پالیسیاں سوشلسٹ نظام کے خصوصی چینی ماڈل میں شامل ہو چکی ہیں، اور آئین اور پارٹی کے دستور میں واضح طور پر درج ہیں۔ ہم انہیں مستقل طور پر برقرار رکھیں گے اور ان پر عمل کریں گے، ان میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: غیر سرکاری ملکیت کی معیشت کی کی صحت مند کو فروغ

پڑھیں:

کراچی پورٹ پر عالمی معیار کی بنکرنگ سروس کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے، وزیر بحری امور

وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بنکرنگ کے لیے تاریخ کا پہلا لائسنس جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد کراچی پورٹ پر عالمی معیار کی بنکرنگ سروس کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔

وزیرِ بحری امور کے مطابق متعدد بین الاقوامی کمپنیوں نے بھی بنکرنگ لائسنس کے حصول میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، جس سے مستقبل میں ملکی پورٹس سے اربوں روپے کی آمدنی متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی سروس کے تحت جہازوں کو بین الاقوامی معیار کا فیول سپلائی نظام فراہم کیا جائے گا، جو پاکستان کی میری ٹائم صنعت کے لیے اہم سنگِ میل ہے۔

جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ عالمی معیار کی یہ بنکرنگ سروس وزیرِ اعظم کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی ہے، جس سے کراچی پورٹ کی علاقائی مسابقت میں نمایاں اضافہ ہوگا اور غیر ملکی شپنگ لائنز کی آمد بھی بڑھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنکرنگ آپریشنز کے ذریعے ملک کو قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا جبکہ کراچی پورٹ میں عالمی حفاظتی اور آپریشنل اسٹینڈرڈز بھی مکمل طور پر نافذ کر دیے گئے ہیں۔

وزیر بحری امور کے مطابق، اس نئی سہولت کے نتیجے میں میری ٹائم لاجسٹکس، سپلائیز اور جہازوں کی مرمت کے شعبوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جب کہ ایندھن کے معیار، دستاویزات اور شفافیت پر عالمی اصولوں کی مکمل پابندی یقینی بنائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • توانائی کے شعبے کی تنظیمِ نو، سرکاری اداروں کی نجکاری، گورننس میں بہتری پر توجہ ہے، وزیر خزانہ
  • پاکستان میں پہلی بار بنکرنگ لائسنس کا اجراء، سمندری معیشت میں انقلاب کی توقع
  • کراچی پورٹ پر عالمی معیار کی بنکرنگ سروس کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے، وزیر بحری امور
  • عوام نے اعتماد کیا ہے، اب کارکردگی سے جواب دینا ہو گا; نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور
  • ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے آبادی کا کنٹرول ناگزیر ہے: وزیر خزانہ
  • برداشت کا فروغ ملکی ترقی اور امن کے لیے ناگزیرہے ‘ وزیراعظم
  • زراعت ترقی کرے گی تو معیشت کا پہیہ چلے گا، ہمایوں اختر
  • برداشت کا فروغ ملکی ترقی اور امن کیلئے ناگزیرہے، وزیراعظم
  • توہمات پر یقین رکھنے والے اقتدار میں آئیں تو سلامتی کے لیے خطرہ بنتے ہیں، خواجہ آصف کا عالمی جریدے کے مضمون پر ردعمل
  • نادرا نے گھر بیٹھے بائیومیٹرک تصدیق کرانے کی بڑی سہولت فراہم کردی