آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل: آئی ایس پی آر نے نغمہ ’دشمناسُن‘ریلیز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل: آئی ایس پی آر نے نغمہ ’دشمناسُن‘ریلیز کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز
راولپنڈی: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے نغمہ ”دشمناسُن“ریلیز کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نغمے میں وطن کے جانباز سپوتوں کی جانب سے ملکی دفاع کیلئے عہد و پیماں کا اظہار کیا گیا ہے، 27 فروری2019 ملکی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستانی عوام کے عزم کا مظہر ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فضائیہ نے27 فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی کوناکام بناتے ہوئے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، اس آپریشن کے دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ 27 فروری اس عزم کی تجدید ہے کہ ملکی خودمختاری کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا، یہ نغمہ ملک خداداد کے ہر ناپاک دشمن کیلئے ایک للکار ہے۔
بیان کے مطابق نغمے کی شاعری احمد عظیم کی ہے جبکہ کامران اللہ خان نے اس خوبصورت نغمے کو گایا اور کمپوز کیا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر
پڑھیں:
فلم بائیکاٹ کا خطرہ، پہلگام حملے پر فواد خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا
پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی کے مطالبات ایک بار پھر زور پکڑ گئے ہیں۔ ایسے وقت میں معروف اداکار فواد خان نے اس حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
فواد خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ پہلگام میں گھناؤنے حملے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ ہماری دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور ہم اس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ کے لیے دعا گو ہیں۔
یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب فواد خان اور وانی کپور کی فلم عبیر گلال 9 مئی کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اور انتہا پسند گروپس کی جانب سے اس پر پابندی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ فلم انڈسٹری کے فنکاروں کی تنظیم ’فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز‘ نے 2019 میں پلوامہ حملے کے بعد پاکستانی فنکاروں، گلوکاروں اور تکنیکی عملے کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ’فواد خان کی فلم ریلیز نہیں ہونی چاہیے‘، پہلگام حملے کے بعد بھارت میں پاکستانی فنکار کے خلاف احتجاج
پہلگام حملے کے بعد اس تنظیم نے اپنی ہدایت کو دوبارہ جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا چونکہ ہمیں حال ہی میں پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ بننے والی فلم ’عبیر گلال‘ کے بارے میں معلوم ہوا ہے لہذا ’فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز‘ایک بار پھر پاکستانی فنکاروں، گلوکاروں اور تکنیکی ماہرین کے ساتھ ہر قسم کی شراکت پر مکمل پابندی کا اعلان کرتی ہے چاہے وہ بھارت میں ہو یا دنیا کے کسی بھی حصے میں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر ہماری تنظیم یا اس سے منسلک کسی یونین جیسے کہ اداکار، ہدایتکار، تکنیکی ماہرین یا پروڈیوسرز نے کسی پاکستانی فرد کے ساتھ تعاون کیا، تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ ہم اس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ فلم ’عبیر گلال‘ بھارت میں ریلیز نہ ہو‘۔
یہ فیڈریشن بھارتی فلم انڈسٹری کی 32 مختلف یونینز پر مشتمل ایک مرکزی تنظیم ہے، جس کے 5 لاکھ سے زائد ارکان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فواد خان نے بالی ووڈ فلم عبیر گلال میں کام کرنے کی وجہ بتا دی
اس سے قبل فلم کا ٹیزر جاری ہوتے ہی بھارت میں انتہا پسند تنظیموں نے فلم پر پابندی کا مطالبہ کردیا تھا۔ مہاراشٹرا نونرمان سینا (ایم این ایس) نے ملک میں فواد خان کی فلم کی ریلیز کی مخالفت کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارا موقف بہت واضح ہے۔ ہم ایسی کسی بھی فلم کو قبول نہیں کریں گے جس میں پاکستانی فنکار ہوں۔ اور اگر ایسی فلم ریلیز کی گئی تو ہم ایم این ایس کے طریقے سے احتجاج کریں گے‘۔
ایم این اس کے رہنما امے کھوپکر کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی اداکاروں یا پاکستانی فلموں کی مخالفت ہم پہلے سے کرتے آ رہے ہیں اور آگے بھی کریں گے۔ پاکستانی اداکار کو لے کر یہاں کوئی بھی فلم ریلیز نہیں ہو گی اور میں تو چیلنج کرتا ہوں کہ اگر ہمت ہے تو کوئی اسے ریلیز کر کے دکھائے‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پہلگام حملہ عبیر گلال فواد خان وانی کپور