کراچی: رمضان کے پہلے عشرے میں موسم بہتر، آخری میں گرم ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم بہتر اور آخری میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات سندھ کے فوکل پرسن کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے میں موسم بہتر اور آخری عشرے میں موسم گرم ہو سکتا ہے۔
فوکل پرسن نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں رمضان کے آخری عشرے میں درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح میں ہلکی دھند کا بھی امکان ہے
انہوں نے بتایا کہ رمضان کے دوران سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی موسم گرم رہ سکتا ہے جب کہ صوبے کے جنوبی علاقوں میں رمضان کے آخری عشرے میں درجۂ حرارت 40 ڈگری تک جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سندھ اور جنوبی پنجاب میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان
فائل فوٹوسندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
گزشتہ روز درجہ حرارت جیکب آباد میں سب سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میرپورخاص میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔