Express News:
2025-11-23@12:03:27 GMT

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ بڑھ گئے

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

کراچی:

 زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

آئی ایم ایف کے تیکنیکی مشن کے جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ڈیڑھ ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنانسنگ منظور ہونے، مارچ کے پہلے ہفتے میں دوسرے مشن کی آمد، مشن کے  معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قرض پروگرام کی دوسری قسط کی ممکنہ منظوری کے نتیجے میں آئندہ 3 سے 4ہفتوں کے دوران ایک سے ڈھائی ارب ڈالر کے انفلوز کی امیدوں سے بدھ کو ایک بار پھر روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔

 اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود اضافہ ہوا۔ اس طرح انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہیں۔

پاکستان میں ممکنہ انفلوز کی آمد سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، اختتامی لمحات میں مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 06 پیسے کی کمی سے 279روپے 61 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 02 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 29 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ معیشت میں زرمبادلہ کی طلب برقرار ہے جبکہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کا دباو بھی ہے اور یہ عوامل زرمبادلہ کی مارکیٹوں پر اثرانداز ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مارکیٹ میں ڈالر ڈالر کی قدر

پڑھیں:

عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد اور پاک امریکا تعلقات کی بحالی عسکری قیادت کی وجہ سے ہوئی، بلوم برگ

پاکستانی معیشت کے بارے میں عالمی اداروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد تیزی سے بحال ہونے لگا ہے، جس کا واضح ثبوت پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی ہے جو ملکی قیادت کے ویژن، معاشی اصلاحات اور بہتر گورننس پر بھرپور اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

۔ملکی استحکام، شفافیت اور مالیاتی نظم و ضبط کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔عالمی جریدہ بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے چھوٹے سرمایہ کاروں نے اسٹاک میں 40 فیصد اضافہ کیا۔

2025 میں 100 انڈیکس میں 40 فیصد اضافہ پاکستان کو ایشیا کی بہترین مارکیٹ بناتا ہے۔برسوں کی سیاسی بے یقینی کے بعد اسٹاک مارکیٹ کا یہ اعتماد پاکستانی معیشت کے درست سمت میں آگے بڑھنے کا ثبوت ہے۔

بلوم برگ کا کہنا ہے کہ 2023 میں پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے تک پہنچ گیا تھا مگر اب صورتحال ڈرامائی طور پر بہتر ہوئی ہے حکومتی استحکام، مضبوط اصلاحات اور خطرہ سے پاک سرمایہ کاری نے پاکستانیوں کو بڑی تعداد میں اسٹاک مارکیٹ کی طرف راغب کیا۔

صرف ستمبر کی سہ ماہی میں 36 ہزار سے زائد نئے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کھولے گئے اکتوبر میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا روزانہ تجارتی حجم 200 ملین ڈالر تک پہنچ گیا، جو 2017 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2025 میں موثر معاشی اصلاحات کی بدولت ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز اور فِچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی۔عالمی ریٹنگز میں بہتری کو مالی نظم و ضبط اور حکومتی اصلاحاتی اقدامات پر بین الاقوامی سطح پر اعتماد کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہاامریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری میں پاکستان کی عسکری قیادت نے نمایاں کردار ادا کیا عسکری قیادت کی 2030 تک توسیع کو سیاسی اور معاشی استحکام کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

سویڈن کی کمپنی ٹنڈرا فاؤنڈر اے بی کے سی ای او میٹیاس مارٹنسن نے کہا "پاکستان کئی سال کے سیاسی عدم استحکام کے بعد اب ایسے دور میں داخل ہو چکا ہے جس میں استحکام کا امکان زیادہ ہے۔

مالیاتی نظم و ضبط بہتر ہوا ہے اور اسٹیٹ بینک کی پالیسیوں میں بھی شفافیت آئی ہے۔پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت، بہتر معاشی اہمیت اور تیز رفتار اصلاحات ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سنہری مواقع فراہم کر رہی ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ تیزی آنے والے برسوں میں پاکستان کو علاقائی معاشی مرکز بنانے کی سمت اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا جامعہ الرشید کراچی میں خصوصی اوپن سیشن
  • تجاوزات کے خلاف مہم جاری رکھیں، کمشنر کراچی
  • سعودی سرمایہ کاری اور معاشی اعدادوشمار سے روپے کی قدر میں مسلسل بہتری
  • اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے محدود تیزی رہی، انڈیکس 162 ہزار پوائنٹس عبور کرگیا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج :کاروبارکے آخری روزاتارچڑھائو
  • پاک کینیڈا معیشت میں بزنس کمیونٹی پُل کا کردار ادا کر رہی ہے: پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم
  • ملکی زرمبادلہ ذخائر 19 ارب 73 کروڑ ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک
  • ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ریکارڈ؛ 19 ارب 73 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے
  • پاکستان کی عسکری قیادت نے امریکا سے تعلقات میں بہتری اور اسٹاک مارکیٹ کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا: بلوم برگ
  • عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد اور پاک امریکا تعلقات کی بحالی عسکری قیادت کی وجہ سے ہوئی، بلوم برگ