انوراگ کشیپ نے بالی ووڈ انڈسٹری اور ممبئی چھوڑ دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار، رائٹر اور اداکار انوراگ کشیپ نے بالی ووڈ اور ممبئی شہر چھوڑنے کی تصدیق کردی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوراگ کشیپ نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو زہریلا قرار دیتے ہوئے ساتھ ہی فلم نگری ممبئی چھوڑ کرجنوبی بھارت شفٹ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اب مستقل طور پر بنگلور منتقل ہوگئے ہیں۔
انوراگ کشیپ کا کہنا ہے کہ وہ فلمی دنیا اور اس سے وابستہ لوگوں سے دور رہنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انڈسٹری اب بہت ہی زہریلی ہوگئی ہے جہاں ہر کوئی 500 یا 800 کروڑ کی فلم بنانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔
1998 سے فلمی دنیا سے تعلق جوڑنے والے 52 سالہ ہدایتکار نے اپنے 27 سالہ کیرئیر کے بعد اسے خیرباد کہہ دیا ہے۔
انوراگ کا مزید کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں اب تخلیقی ماحول دم توڑ چکا ہے اور وہ اس سے مایوس اور بیزار ہوکر خود کو ایک نئی زندگی دینے کیلئے جنوبی بھارت منتقل ہوگئے ہیں۔
صرف یہی نہیں ہدایت کار نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ ساؤتھ کے فلم سازوں سے حسد کرتے ہیں، کیونکہ ان کے لیے موجودہ حالات میں نئے تجربے کرنا مشکل بن گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلم پر پیسہ لگانے والوں کو صرف اپنے منافع کی فکر ہوتی ہے۔
انوراگ کشیپ کے اس بیان سے بالی ووڈ انڈسٹری میں کھلبلی مچ گئی ہے اور انڈسٹری سے جڑا ہر شخص ان کے اس بیان پر تبصرے کر رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی یہ خبر آگ کی طرح پھیل چکی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ
پڑھیں:
ایئرانڈیا کے طیارے میں پھر خرابی، آخر وقت میں پرواز منسوخ کر دی گئی
دہلی ایئرپورٹ پر گزشتہ شام ایئر انڈیا ایکسپریس کی ممبئی جانے والی پرواز کو روانگی سے قبل ہی ایک تکنیکی خرابی کے باعث ٹیک آف منسوخ کرنا پڑا۔ طیارے میں تقریباً 160 مسافر سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: بھارت نے برطانوی خاندانوں کو غلط لاشیں بھیج دیں
ایئرلائن کے ترجمان نے بتایا کہ فلائٹ کے عملے نے ایک معمولی تکنیکی مسئلے کے پیش نظر، حفاظتی اصولوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے ٹیک آف نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، کاک پٹ میں اسکرینوں پر رفتار کے اعداد و شمار (اسپیڈ پیرا میٹرز) کی درست تفصیل ظاہر نہ ہونے کی وجہ سے پائلٹ نے احتیاطاً پرواز روک دی۔
یہ بھی پڑھیں:دہلی ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا کے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
ترجمان نے مزید بتایا کہ مسافروں کو متبادل طیارے میں منتقل کر دیا گیا ہے جو ممبئی روانہ ہوا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہم پیش آنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں، تاہم یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ ہماری تمام پروازوں میں حفاظت ہمیشہ اولین ترجیح ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئر انڈیا دہلی فنی خرابی ممبئی