بازیاب مسافروں کو لے کر مال بردار ٹرین مچھ اسٹیشن پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز کے بازیاب کروائے گئے 104 مسافروں کو لے کر مال بردار ٹرین مچھ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے جعفر ایکسپریس کے 104 مسافروں کو دہشت گردوں سے باحفاظت بازیاب کروایا۔
جعفر ایکسپریس حملے کے دہشت گرد رعایت کے مستحق نہیں، محسن نقویوفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں ملوث دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ذرائع کے مطابق بازیاب کروائے جانے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں جبکہ آپریشن میں 16 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 17 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے، دہشت گرد اپنے بیرون ملک ہینڈلرز سے بذریعہ سیٹلائٹ فون رابطے میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا، دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق
پڑھیں:
صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کا ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی حالیہ کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہ دہشت گردوں کی ہر ممکن صورت میں ناکامی اور ان کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔قوم کی حفاظت اور استحکام کے لیے سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں قابلِ ستائش ہیں۔ملک میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا عزم اور پیشہ ورانہ کارکردگی مثالی ہے۔قوم کو پوری توانائی سے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے تاکہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی اور22 خوارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔
محسن نقوی نے کہا بہادر سپوتوں نے ایک بار پھر فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔خوارجیوں کو کسی بھی جگہ چھپنے نہیں دیں گے۔ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں۔ امن دشمنوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔قوم کی حمایت سے پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔
نیپال کرکٹ لیگ میں سٹہ، 9 بھارتی جواری گرفتار