پی پی پی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل کب مکمل ہوگا؟ کمیشن کو آگاہ کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
الیکشن میں کیس کی کیس کے دوران پیپلز پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل مکمل کرنے سے متعلق کمیشن کو آگاہ کر دیا۔
ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔
وکیل پی پی پی نے کمیشن کو آگاہ کیا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا ہے، پانچ ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل مکمل ہو جائے گا۔
ممبر کے پی نے سوال کیا کہ پارٹی کا چیئرمین کون ہے؟ وکیل نے بتایا کہ بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں۔ ممبر کے پی نے سوال کیا کہ بلاول بھٹو کس جماعت سے رکن اسمبلی ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ بلاول پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے، دونوں جماعتوں کا آپس میں ایم او یو ہے۔
حکام الیکشن کمیشن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن جنوری 2025 میں کروانے تھے اور ہم نے پیپلز پارٹی کو شو کاز نوٹس جاری کر رکھا ہے۔
کمیشن نے استفسار کیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات میں کیوں تاخیر ہوئی؟ وکیل پیپلز پارٹی جواب دیا کہ مختلف وجوہات اور قیادت کی مصروفیات کے باعث تاخیر ہوئی۔
الیکشن کمیشن نے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔
جمشید دستی کیس
دوسری جانب، جمشید دستی کے اثاثوں میں فرق سے متعلق کمیشن کے نوٹس اور نااہلی کی درخواستوں پر جمشید دستی کے وکیل نے تمام درخواستوں پر تحریری جواب جمع کروا دیا۔
وکیل جمشید دستی نے کہا کہ درخواست گزار الیکشن ٹریبونل میں گواہ کے طور پر پیش ہو رہا ہے، جس پر ممبر کے پی نے کہا کہ ٹریبیونل کے کیس کا اس معاملہ سے کوئی تعلق نہیں۔
الیکشن کمیشن نے سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی، آئندہ سماعت پر دلائل دیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انٹرا پارٹی الیکشن پیپلز پارٹی جمشید دستی کیا کہ
پڑھیں:
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس، سہیل آفریدی آج الیکشن کمیشن میں طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو انتخابی ضابطۂ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کے کیس میں آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے عبوری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔ تاہم ان کی جانب سے علی بخاری پیش ہوئے اور وزیراعلیٰ کی حاضری سے استثنا کی درخواست کی۔ الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کی استثنا کی درخواست ایک دن کے لیے منظور کرلی اور کیس کی اگلی سماعت آج دوپہر 12 بجے مقرر کردی۔
دریں اثنا پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے الیکشن کمیشن کی طلبی کے نوٹس کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے، جس کی سماعت بھی آج ہوگی۔
اپنی درخواست میں وزیراعلیٰ نے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا انہیں طلب کرنا غیر قانونی ہے، لہٰذا طلبی کا نوٹس کالعدم قرار دیا جائے اور الیکشن کمیشن کو ان کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روکا جائے۔