Nawaiwaqt:
2025-10-06@05:51:33 GMT

بلوچستان کیلئے ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

بلوچستان کیلئے ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان

پاکستان ریلوے نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد بلوچستان کیلئے ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر علی بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان کے لیے تمام مسافر اور مال بردار ٹرینیں اس وقت تک معطل رہیں گی، جب تک سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے علاقے کی کلیئرنس نہ دے دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں، حالت معمول پر آنے تک ٹرین سروس عارضی طور پر معطل رہے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دہشتگردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغما ل بنا لیا تھا تاہم سکیورٹی فورسز نے کلیئر آپریشن کے دوران 155 مسافروں کو بازیاب کراتے ہوئے 27 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بلوچستان : فتنہ الہند کے ناپاک عزائم خاک میں، مقامی قبائل نے 4 دہشتگرد ٹھکانے لگا دیے

بلوچستان کے علاقے کورکی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے پُرامن لوگوں پر حملہ کردیا. دہشتگردوں اور قبائل میں جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے علاقے کورکی میں مقامی قبائل کے اصرار کے باوجود دہشتگردوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کیا۔کلی آدم زئی کور کی خواتین نےقراآن کا واسطہ دیکر دہشتگردوں کو جانے کےلیے بھی کہا،دہشتگردوں نے کورکی میں مقامی خواتین کو مسلسل ہراساں کیا۔دہشتگردوں کے مذموم عزائم کے پیش نظر مقامی قبائل نے اپنے دفاع کا فیصلہ کیا. جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور مقامی قبیلے کا ایک فرد شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کے پیش نظرمقامی قبائل نے اپنے دفاع کا فیصلہ کیا. دہشتگردوں سے جھڑپ کے دوران مقامی قبیلے کا ایک فرد شہید اور2 زخمی ہوئے۔کورکی کے مقامی قبائل نے عہد کیا ہےکہ وہ  اپنےپرامن علاقے کو دہشتگردانہ سرگرمیوں میں استعمال نہیں ہونے دیں گے، جبکہ بلوچستان کے بہادرعوام پرفتنہ الہندوستان کا اصل چہرہ عیاں ہو چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملتان: خواتین بے احتیاطی سے ریلوے کی پٹڑی عبور کررہی ہیں، عقب میں ٹرین آگے کی جانب بڑھ رہی ہے
  • بلوچستان : فتنہ الہند کے ناپاک عزائم خاک میں، مقامی قبائل نے 4 دہشتگرد ٹھکانے لگا دیے
  • پاکستان ریلوے نے لاہور اور راولپنڈی ٹرین کے کرایے بڑھا دیے
  • بلوچستان، فتن الہندوستان کے دہشتگردوں کامقامی قبائل پر حملہ، جھڑپ میں 4دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان: فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کا کورکی میں قبائل پر حملہ، جھڑپ میں 4 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان میں مقامی قبائل کی فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں سے جھڑپ، 4 دہشتگرد ہلاک
  • سیلاب کے سبب جگہ جگہ ریلوے ٹریک بری طرح متاثر، کئی ٹرینوں کے روٹ تبدیل
  • سیلابی صورتحال میں پاکستان ریلوے کو نقصان، بحالی کیلئے 14 کروڑ روپے کا تخمینہ
  • مال بردار ٹرین کا انجن ٹریک سے اتر گیا۔
  • بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن