2025-11-20@10:10:15 GMT
تلاش کی گنتی: 82961
«کے خصوصی نمائندہ»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مراکش کے فٹبال اسٹار اشرف حکیمی کو اس سال کا افریقی فٹبالر آف دی ایئر منتخب کر لیا گیا۔کنفیڈریشن آف افریکن فٹ بال (CAF) کی جانب سے منعقدہ ایوارڈز میں اشرف حکیمی کو یہ اعزاز دیا گیا، جہاں مصر کے محمد صلاح اور نائیجیریا کے وکٹر اوشیمین بھی اس کیٹگری میں شامل تھے۔رپورٹس کے مطابق اشرف حکیمی نے مجموعی طور پر 61 گول اسکور کیے جبکہ پیرس سینٹ جرمین کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے 27 گول بنائے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بائیں پاؤں میں انجری کے باوجود اشرف حکیمی اسٹیج پر ایوارڈ وصول کرنے کے لیے پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹرافی کو حاصل کرنا ان کے لیے بڑی خوشی اور اعزاز کی بات ہے۔ ویب...
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعل سازی، فراڈ اور کرپشن میں ملوث وزارت مواصلات کے اہلکار سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں محمد ندیم اور سجاد علی شامل ہیں۔ ملزم محمد ندیم وزارت مواصلات میں بطور ڈرائیور کام کر رہا تھا۔ ملزمان نے ایک دوسرے کی ملی بھگت سے شکایت کنندہ سے گولڈ بار کے عوض کروڑوں روپے ہتھیائے۔ ملزمان نے شکایت کنندہ سے مجموعی طور پر 1 کروڑ روپے اور 20,000 امریکی ڈالر ہتھیائے۔ ملزمان نے بعد ازاں گولڈ بار کے بجائے حاصل کردہ رقم کے عوض این ایچ اے میں تعمیراتی ٹھیکے دلوانے کا جھانسہ دیا۔ ملزمان نے بھاری رقوم بینک اکاونٹ کے ذریعے وصول کیں۔ ابتدائی تفتیش...
وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے سب سے بڑے پمز ہسپتال میں 6 ارب روپے کی لاگت سے نیا ٹراما سنٹر جلد مکمل ہو جائے گا، لندن، نیویارک، شنگھائی ایک دن بھی مئیر کے بغیر نہیں چل سکتے، یہاں ایسا فعال اور موثر نظام ہی نہیں اس پر بات ہونی چائیے۔ پمز میں زیر تعمیر نئے ٹراما سنٹر کی عمارت کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں وزیر صحت نے بتایا کہ پمز ہسپتال پر مریضوں کا رش بہت زیادہ ہے اور راولپنڈی، اسلام آباد کے علاوہ خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سے بھی بڑی تعداد میں مریض علاج کے لیے یہاں آتے ہیں۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ جدید ہسپتال...
ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کے قومی بجلی ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کے لیے 33 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 500 کے وی کی 290 کلومیٹر طویل نئی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی اور اسلام آباد و فیصل آباد کے اہم گرڈ اسٹیشنز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ جاری، پاکستان کی معیشت کے بارے میں کیا پیشگوئی کی گئی ہے؟ منصوبے سے ملک کو 3200 میگاواٹ تک سستی بجلی کی ترسیل میں مدد ملے گی، جس کے نتیجے میں درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا اور توانائی کے شعبے میں استحکام آئے گا۔ بینک کی فنانسنگ میں 285 ملین ڈالر کا OCR قرض...
وقاص عظیم :ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے دوسرے پاور ٹرانسمیشن اسٹرینتھننگ پراجیکٹ کے لیے 33 کروڑ ڈالر کے مجموعی قرض کی منظوری دے دی ہے۔ اے ڈی بی کے مطابق یہ منصوبہ حکومتِ پاکستان کی ترجیحی سرمایہ کاریوں میں شامل ہے جس کا مقصد قومی ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو وسعت دینا اور سستی ہائیڈرو اور قابلِ تجدید توانائی کو ملک کے بڑے لوڈ مراکز تک مؤثر انداز میں منتقل کرنا ہے۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم منصوبے کے تحت 500 کے وی کی تقریباً 290 کلومیٹر طویل نئی ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی جائے گی جبکہ اسلام آباد اور فیصل آباد کو بجلی فراہم کرنے...
ویب ڈیسک : عام گیس سے 70 فیصد مہنگی ہونے کے باوجود درآمدی آر ایل جی گھریلو کنکشن میں عوام بھرپور دلچسپی لے رہی ہے۔ تین لاکھ سے زائد صارفین نے کنکشن کی درخواستیں دے دیں,حکومت کا سال میں 50 فیصد کنکشن ارجنٹ جمع کروانے والوں کو دینے کا فیصلہ 16 ہزار سے زائد کنکشن دیے جاچکے ہیں۔ درآمدی آر ایل این جی کنکشنز گھریلو صارفین کو فراہمی شروع ہوچکی، سوئی نادرن کو اب تک 3 لاکھ درخواستیں موصول ہوچکیں۔ سوئی نادرن نے 16 ہزار صارفین کو کنکشنز فراہم کردیے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق سوئی سدرن کو 12 ہزار درخواستیں موصول ہوچکیں۔ اس سال سوئی سدرن نے جون تک 3 لاکھ کنکشنز فراہم کرنے کا ہدف مقرر کررکھا ہے۔...
—فائل فوٹو مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم-حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد کو ڈمپر جلانے اور اشتعال انگیزی کے مقدمے سے بری کردیا گیا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈمپر جلانے اور اشتعال انگیزی کے مقدمے میں آفاق احمد کو بری کیا ہے۔واضح رہے کہ آفاق احمد کے خلاف لانڈھی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ٹینکر جلانے کا کیس: گواہان پولیس کو آفاق احمد کیخلاف دیے گئے بیانات سے مکر گئےکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سربراہ مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کے خلاف لانڈھی میں ٹینکر جلانے کے کیس میں گواہان اپنے بیانات سے مکر گئے۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سربراہ مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) آفاق احمد کے خلاف لانڈھی میں...
کراچی: پاکستانی اداکارہ اور ہوسٹ مشی خان نے نیپال کنسرٹ کے دوران گلوکار طلحہ انجم کی جانب سے بھارتی پرچم لہرانے اور اسے جواز دینے پر سخت ردعمل دیا ہے۔ مشی خان نے اپنے انسٹاگرام ویڈیو پیغام میں کہا کہ لگتا ہے شہرت آپ (طلحہ انجم) کے دماغ پر چڑھ گئی ہے، ہمارے لوگوں میں عزت نفس کی کمی ہے جو ہم اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں۔ مشی خان نے کہا کہ پاکستانی فنکار محبت اور امن کی بات تو کرتے ہیں مگر بھارتی پرچم تھام کر لہرانا کسی طور مناسب نہیں خاص طور پر اُس وقت جب بھارت کی طرف سے پاکستان کی مسلسل توہین کی جاتی ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے...
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچیں جہاں اے ڈی بی کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، جام خان شورو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی این ڈی نجم شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ اے ڈی بی کے وفد میں ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم، پروگرام آفیسر خیام سہیل عباسی شامل ، پروجیکٹ آفیسرز حامد خان اور عدنان علی بھی اجلاس کا حصہ رہے جبکہ بی آر ٹی ریڈ لائن، شہری ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر اور موسمیاتی تحفظ کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن...
معرکہ حق پر امریکی کمیشن کی رپورٹ اور بھارت کا حقائق کے منافی پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا جب کہ بھارتی حکومت گودی میڈیا کے ذریعے امریکی کمیشن رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کرنے لگی۔ بھارت اپنی ہتک آمیز شکست کو چھپانے کیلئے پاکستان کی جانب سے چینی ٹیکنالوجی کے استعمال کا منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے، امریکی کمیشن کی رپورٹ میں بھارت کی شکست کا اعتراف مودی حکومت کیلئے سبکی کا باعث بن گیا ہے۔ امریکی کانگریس میں پیش کی گئی امریکہ- چین اکنامک اینڈ سیکیورٹی ریویو کمیشن رپورٹ میں پاکستان کی فتح پر مہر ثبت کی ہے۔ امریکی کانگریس رپورٹ کے مطابق؛ 7سے10مئی کی چار روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارت پر فتح حاصل کی۔ بھارتی رافیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو ڈمپر جلانے اور اشتعال انگیزی کے مقدمے میں بری کر دیا۔کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے قرار دیا کہ آفاق احمد کے خلاف مقدمے میں شواہد ناکافی ہیں، لہٰذا انہیں بری کیا جاتا ہے۔ یہ مقدمہ لانڈھی پولیس نے درج کیا تھا۔یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ٹرک اور ڈمپر سے متعلق بڑھتے حادثات کے بعد شہر میں متعدد گاڑیوں کو جلانے کے واقعات سامنے آئے تھے، جس کے بعد آفاق احمد کے بیانات کو بنیاد بنا کر ان کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے اور انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ ویب...
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)حج 2026 کیلئے سرکاری حج سکیم کے تحت جانے والے عازمین کا انتخاب مکمل ہوگیا۔وزارت مذہبی امور کےمطابق حج 2026 کے لیے دوسری اور آخری قسط جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا،ایک لاکھ 18 ہزار عازمین حج نے ساڑھے 6 لاکھ روپےکی دوسری قسط جمع کرا دی ہے۔ وزارت مذہبی امور نے سہولت کیلئے یکمشت کی بجائے دو اقساط میں رقم وصول کی،وزارت مذہبی امور نے درخواستیں قرعہ اندازی کے بغیر پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پروصول کی تھیں۔ مزید :
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے دوسرے پاور ٹرانسمیشن اسٹرینتھننگ پراجیکٹ کے لیے 33 کروڑ ڈالر کے مجموعی قرض کی منظوری دے دی ہے۔ اے ڈی بی کے مطابق یہ منصوبہ حکومتِ پاکستان کی ترجیحی سرمایہ کاریوں میں شامل ہے جس کا مقصد قومی ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو وسعت دینا اور سستی ہائیڈرو اور قابلِ تجدید توانائی کو ملک کے بڑے لوڈ مراکز تک مؤثر انداز میں منتقل کرنا ہے۔ منصوبے کے تحت 500 کے وی کی تقریباً 290 کلومیٹر طویل نئی ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی جائے گی جبکہ اسلام آباد اور فیصل آباد کو بجلی فراہم کرنے والے اہم گرڈ انفراسٹرکچر کو بھی جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اس ترقیاتی کام سے پاکستان...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور فیشن آئیکن سونم کپور نے اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی خوشخبری مداحوں سے شیئر کر دی۔ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے حمل کی تصدیق کرتے ہوئے خوشخبری کا اعلان کیا۔ انہوں نے وِنٹیج ہاٹ پنک بلیزر اور میچنگ اسکرٹ میں تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ اپنے بیبی بمپ کے ساتھ نظر آئیں۔ پوسٹ کے ساتھ انہوں نے لکھا ’ماں‘۔ View this post on Instagram A post shared by Sonam A Kapoor (@sonamkapoor) آنند آہوجا نے اپنی اہلیہ کی پوسٹ پر محبت بھرے کمنٹس کیے اور لکھا ’بیبی ماں اور اسٹائلش ماں بھی‘۔ اداکارہ کی اس پوسٹ پر شوبز انڈسٹری سے تعلق...
سیف سٹی کا ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی، بچوں کے تحفظ اور بروقت مدد کے لیے سرگرمِ عمل اب تک بچوں سے متعلق 1 لاکھ 18 ہزار سے زائد کیسز میں ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی سے رابطہ کیا گیا مجموعی کیسز میں سے 93 ہزار 120 کیسز آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے حل کیے گئے 18 ہزار 490 شکایات پر ایف آئی آرز درج کی گئیں، اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے 51 ہزار 472 بچوں کو بحفاظت اہل خانہ سے ملوایا گیا پاکستان بھر کے فلاحی اداروں کے 2407 سے زائد لاوارث بچوں کا ریکارڈ "میرا پیارا" سسٹم میں شامل کیا گیا فلاحی اداروں میں موجود بچوں میں سے گزشتہ...
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان 11 مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے بعد عدالت کے سامنے پیش ہو گئیں۔ علیمہ خان 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے میں پیشی کے لیے عدالت پہنچیں۔ علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک اور اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ مقدمے کی سماعت راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت کارروائی دورانِ سماعت عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ قانونی طور پر علیمہ خان اس وقت گرفتار ہیں، علیمہ خان نے ہر عدالتی حکم کو نظر انداز کیا، علیمہ خان ضمانتی مچلکے خارج ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہ...
فائل فوٹو صدر مملکت آصف علی زرداری نے سلطنت عمان کے قومی دن پر سلطان ہیثم بن طارق کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور عمان دیرینہ دوستی اور بھائی چارے کے رشتوں میں بندھے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ عمان کی ترقی، سلطان کی دانشمندانہ قیادت کا پیہم ثبوت ہے۔ عمان میں پاکستانی کمیونٹی فعال اور ملک کی معیشت کا اہم حصہ ہے۔ عمان کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود پر ممنون ہوں۔ وزیر داخلہ سندھ سے سلطنت عمان کے قونصل جنرل کی ملاقات کراچیوزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے سلطنت... انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور عمان کے تعلقات ہر گزرتے سال کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں، یقین ہے...
راولپنڈی: ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی کی جانب سے میٹرک کے ضمنی امتحانات کے نتائج جاری کردیے گئے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان کے مطابق کے ضمنی امتحانات کا شفاف انعقاد راولپنڈی بورڈ کی انتھک محنت کا مظہر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کل 23007 میں سے 22865 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے جس میں سے 7383 امیدوار کامیاب رہے اور کامیابی کا تناسب 32.31 فیصد رہا۔ اسی طرح 15427 امیدوار امتحان میں ناکام، 93 غیر حاضر جب کہ کا 49 داخلہ فارم منسوخ کیا گیا۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق 14705 طلبہ اور 8160 طالبات نے امتحان میں حصہ لیا ۔ امتحانات کے نتائج جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے تحت مرتب کیے گئے ۔ بروقت نتائج بورڈ کی شفاف پالیسیوں...
کئی ہفتوں سے جاری دوسرے بچے کی آمد کی قیاس آرائیوں کے بعد بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بالآخر اپنے دوسرے حمل کی باضابطہ تصدیق کر دی۔ گزشتہ دو ماہ سے سوشل میڈیا پر40 سالہ اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کے ہاں دوسرے بچے کی آمد سے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں تاہم اس دوران سونم یا ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی تھی۔ چند دن قبل سونم کے والد اداکار انیل کپور کے گھر میں ہونے والی ’کروا چوتھ‘ تقریب میں شرکت نے بھی چہ مگوئیوں کو مزید ہوا دی، جہاں سونم کپور فوٹوگرافرز کے سامنے آنے کے بجائے گاڑی میں بیٹھے رہیں۔ تاہم اب سونم کپور نے انسٹاگرام پر...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی, طورخم بارڈر کی بندش،پاکستانی تاجروں کے کروڑوں ڈوبنے کا انکشاف
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث طورخم بارڈر پر کئی ہفتوں سے تجارت معطل ہے، جس کے نتیجے میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے دو درجن سے زائد ہول سیل ڈیلرز کے کروڑوں روپے ڈوب گئے۔ تاجروں کے مطابق انگور، قندھاری انار، سبزی اور خاص طور پر خشک میوہ جات کی خرید کے لیے افغان تاجروں کو ایڈوانس ادائیگیاں کی گئی تھیں، تاہم یہ تمام پھل اور سبزیوں سے بھرے ٹرالرز مسلسل افغان علاقے میں کھڑے ہیں جس کے باعث سامان خراب ہونا شروع ہوگیا۔ متعدد ٹرالے گلنے سڑنے کے بعد افغان منڈیوں کی طرف واپس جانا شروع ہوگئے ہیں جبکہ افغان تاجروں نے خراب مال کا ذمہ دار خود کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے متبادل ادائیگی...
برابری پارٹی کے سربراہ اور ماضی کے معروف گلوکار جواد احمد کا حالیہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ اگر ان کی حکومت قائم ہوئی تو پاکستان کے مزدوروں کی کم از کم تنخواہ 4 لاکھ روپے ہوگی۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان پر مختلف قسم کے تبصرے کیے اور بعض افراد نے اس کا مذاق بھی اڑایا۔ مقدس فاروق اعوان نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’جواد احمد کی حکومت آئی تو میں مزدور بننا پسند کروں گی‘۔ جواد احمد کی حکومت آئی تو میں مزدور بننا پسند کروں گی ???? https://t.co/xUelhAPF18 — Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) November 19, 2025 نور نامی صارف نے طنزاً لکھا کہ جواد احمد...
راولپنڈی میں تھانہ بنی کی حدود میں ایک ماہ قبل ہونے والے شہری کے اندھے قتل کا معما پولیس نے حل کرلیا، واردات میں مقتول کی اہلیہ، اس کا آشنا اور ایک ساتھی ملوث نکلے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق وقار احمد کو منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنایا گیا، ملزمان نے مقتول کی گاڑی روک کر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ تفتیش کے آغاز میں مقدمے میں شامل کی گئی ایک خاتون کا واقعے سے کوئی تعلق ثابت نہ ہوسکا۔ کیس کی سمت متعین کرنے کے لیے پولیس نے سیکڑوں سی سی ٹی وی کیمروں، ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس سے مدد حاصل کی جس کے بعد مقتول کی اہلیہ...
لاہور(شوبز ڈیسک) بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اداکارہ اور یونیسف پاکستان کی نیشنل ایمبیسیڈر برائے چائلڈ رائٹس، صبا قمر نے پاکستان میں بچوں کے حقوق اجاگر کرنے پر زور دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں صبا قمر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ’’ایک ساتھ کھڑے ہوں‘‘۔ صبا قمر نے کہا کہ ہر بچے کو سیکھنے، صحت مند ماحول میں پروان چڑھنے، محفوظ زندگی گزارنے اور اپنے مستقبل سے متعلق فیصلوں کیلئے آواز اٹھانے کا حق حاصل ہے۔ اداکارہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تقریباً 1.9 کروڑ بچیاں کم عمری کی شادیوں کا شکار ہیں،...
بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویویدی کے حالیہ بیان نے بھارت میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ انہوں نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ آپریشن سندور محض ایک عسکری کارروائی نہیں تھا بلکہ ایک دھرم یُدھ (مذہبی جنگ) تھا۔ اس بیان کو ملک کے مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں میں فوج کو ’مذہبی رنگ میں رنگنے‘ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ بیان نے بھارتی فوج کی غیرجانبداری پر سوالات اٹھا دیے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فوجی کارروائی کو’دھرم یُدھ ‘ قرار دینا بھارت کی طویل عرصے سے قائم غیر سیاسی اور غیر مذہبی فوجی روایت سے انحراف ہے۔رپورٹس کے مطابق ناقدین کا کہنا ہے کہ مذہبی الفاظ کا استعمال فوج کے اندر نظریاتی...
کراچی(نیوز ڈیسک)ٹرائنگولر ٹی 20 سیریز میں آج سری لنکا اور زمبابوے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر مدمقابل ہوں گے۔ ایونٹ کے ابتدائی معرکے میں زمبابوین ٹیم کو میزبان پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوچکی ہے جبکہ آئی لینڈرز اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ زمبابوے نے پاکستان کے خلاف میچ میں بھرپور مزاحمت کی، بیٹنگ میں شروع میں اس کا کھیل کافی اچھا رہا مگر بعد ازاں 37 رنز کے دوران 7 وکٹیں گنوا کر مشکلات کا شکار ہوگئی۔ اگرچہ بعد میں زمبابوین پیسرز نے پاور پلے میں پاکستان کی 3 اہم وکٹیں اڑائیں مگر بعد ازاں فخر زمان، عثمان اور نواز نے گرین شرٹس کو فتح سے ہمکنار کر دیا تھا۔ دوسری جانب آئی لینڈرز کی قیادت ڈاسن شناکا کے...
پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم اور ان کی صاحبزادی فاطمہ نسیم نے مزید 3 عالمی عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے۔ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے رہائشی راشد نسیم کو پاکستان کے لیے سب زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ ان کی بیٹی فاطمہ نسیم فیمیل کیٹیگری میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکی ہیں۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنی 70ویں سالگرہ کے موقع پر نئی کیٹیگری کو متعارف کروا کر راشد نسیم اور ان کی بیٹی فاطمہ نسیم کو ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے ہدف بھیجا۔ فاطمہ نسیم نے دونوں ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر غباروں کو پھاڑنے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔ گنیز...
الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا ضمنی انتخاب پر مامور سرکاری ملازمین کےخلاف دھمکی آمیز الفاظ کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے آج صبح اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں سہیل آفریدی کے معاملے پر مناسب قانونی کارروائی کرنے پر غور کیا جائےگا۔ دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ پختونخوا نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے۔ ترجمان وزیر اعلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ایبٹ اباد جلسے کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ کا پیغام واضح تھا، الیکشن میں مداخلت پر سخت “قانونی کارروائی” ہوگی۔ ترجمان نے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کے نام سامنے آگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن سے ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہوجائے گی۔ پی سی بی نے گزشتہ دنوں پرانی فرنچائزز کی ویلیوایشن مکمل ہونے پر دو نئی ٹیموں کے لیے چھ شہروں کے نام کی تجویز کے ساتھ اشتہار دیا تھا۔ پی ایس ایل کی نئی فرنچائز کے لیے حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی کے نام تجویز کے گئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائزز کے لیے گلگت اور فیصل آباد کے نام فائنل کرلیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 2016 میں پانچ ٹیموں سے شروع ہونے والی...
27 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے گوادر کا دورہ کیا جہاں انہیں سی پیک کی اسٹریٹیجک اہمیت، گوادر پورٹ کے محفوظ آپریشن اور ساحلی پٹی کی نگرانی کے نظام سے آگاہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) گوادر نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ دی۔ دورے کے دوران چائنا بزنس سینٹر گوادر میں خصوصی بریفننگ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ بریفنگ میں گوادر پورٹ کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ جی او سی گوادر نے امن و استحکام کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری، تجارت اور مقامی ترقیاتی منصوبوں کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیا۔ انہوں نے بریفنگ میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کی روک...
خیبر پختونخوا حکومت پہلی اسٹریٹ اکانومی قانون سازی کے لیے تیار ہے جب کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت احساس ریھڑی بان روزگار تحفظ بل 2025 کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ ہسہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پہلا صوبہ بن گیا ہے جہاں ریڑھی بانوں کے حقوق کو قانون کا مستقل حصہ بنایا جا رہا ہے، 1.4 لاکھ سے زائد ریڑھی بانوں کو ریاستی تحفظ کے دائرے میں شامل کیا جا رہا ہے، ریڑھی بانوں کی روزی پر اب کوئی ڈاکہ نہیں ڈال سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ 380 ارب روپے کی اسٹریٹ اکانومی کو مکمل قانونی ڈھانچہ دے کر صوبائی حکومت نے تاریخ رقم کردی ہے، نئے قانون میں...
سٹی42 : حج 2026،سرکاری حج سکیم کے تحت جانے والے عازمین کا انتخاب مکمل ہوگیا۔ وزارت مذہبی امور کےمطابق حج 2026 کے لیے دوسری اور آخری قسط جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ ایک لاکھ 18 ہزار عازمین حج نے ساڑھے 6 لاکھ روپےکی دوسری قسط جمع کرا دی۔ وزارت مذہبی امور نے سہولت کیلئے یکمشت کی بجائے دو اقساط میں رقم وصول کی۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم وزارت مذہبی امور نے درخواستیں قرعہ اندازی کے بغیر پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پروصول کیں۔ Ansa Awais Content Writer
اسلام آباد، گوادر ( نیوزڈیسک) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام جاری 27 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے گوادر کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہیں سی پیک کی اسٹریٹجک اہمیت، گوادر پورٹ کے محفوظ آپریشن اور ساحلی پٹی کے سکیورٹی نظام پر جامع بریفنگ دی گئی۔ دورے کے دوران جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) گوادر نے خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، اہم تنصیبات کے تحفظ اور ساحلی علاقوں میں جاری اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی روک تھام، منشیات اور اشیاء کی سمگلنگ کے سدباب اور ساحلی نگرانی کے لیے مربوط آپریشنز کر رہی ہیں۔ شرکاء نے چائنہ بزنس سینٹر گوادر کا بھی دورہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیلیفورنیا کے پرسکون ساحلی علاقے میں اس وقت ایک غیر معمولی صورتحال دیکھنے میں آئی جب ہرموسا بیچ کے رہائشیوں نے سمندر کی سطح پر اچانک بلبلوں کے اٹھنے کو نوٹس کیا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ابتدا میں کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ یہ بلبلے کہاں سے آرہے ہیں اور نہ ہی ان کی مقدار عام سمندری سرگرمیوں سے ملتی جلتی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں اور ساحل پر موجود لوگوں میں ایک تجسس بھرے خوف کی فضا پیدا ہوگئی۔اکثر رہائشیوں نے خیال ظاہر کیا کہ شاید یہ کسی بڑی آبی مخلوق کی موجودگی کی علامت ہے جب کہ بعض نے یہ...
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے اسٹریٹ اکانومی اور ریڑھی بانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ملک کی تاریخ کا پہلا جامع قانون متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ ’’احساس ریڑھی بان روزگار تحفظ بل 2025‘‘ کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، جسے کابینہ منظوری کے بعد ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے جس نے ریڑھی بانوں کے حقوق کو مستقل قانونی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے مطابق صوبے میں 1.4 لاکھ سے زائد ریڑھی بانوں کو ریاستی تحفظ کے دائرے میں شامل کیا جا رہا ہے، جس کے بعد...
لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فضائی آلودگی کے ڈیرے برقرار ہیں، فضا مضر صحت ہونے سے سانس کی بیماریاں جنم لینے لگی ہیں۔ ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 366 ریکارڈ کی گئی ہے، علامہ اقبال ٹاؤن کا ایئر کوالٹی انڈیکس 734، شالیمار 720، جوہرٹاؤن 586، لوئر مال کا 494 اور کینٹ کے اطراف کا 423 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 645، فیصل آباد 295، بہاولپور میں 283 اور پشاور میں 444 ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے نمبر پر ہے، اے کیو آئی 502 ریکارڈ کیا گیا ہے۔...
کرم میں سکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 علیحدہ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 خوارج مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق اسی علاقے میں ایک اور خوارج گروہ کی موجودگی...
راولپنڈی: تھانہ صادق آباد کے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان گیارہویں وارنٹ گرفتاری کے بعد انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش ہو گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت پہنچنے پر مقدمے کے دیگر 10 ملزمان اور پانچوں گواہ بھی عدالت میں موجود تھے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے مقدمے کی سماعت شروع کی تو علیمہ خان نے مقدمے میں شامل دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کو چیلنج کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دینے کی استدعا دائر کی۔ علیمہ خان نے اپنے خلاف جاری تمام وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے اور منجمد بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کی درخواست بھی دی۔ عدالت نے 7 اے ٹی اے ختم کرنے کی درخواست سماعت...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پولیس تفتیش اور اخراج مقدمہ کے کیس کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے سوال اٹھایا کہ کہیں یہ کیس بھی آئینی عدالت کا تو نہیں بنتا ؟، کیونکہ دنیا میں جہاں جہاں آئینی عدالت قائم ہے وہاں ابتداء میں دائرہ اختیار کا مسئلہ درپیش رہتا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ شروع شروع میں آئینی عدالت کے دائرہ کار کا یہاں بھی مسئلہ رہے گا، جب کیس مقرر ہوگا تو یہاں والے کہیں گے سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار ہے ، پھر جب آپ جائیں گے سپریم کورٹ تو وہ کہیں گے آئینی عدالت کا دائرہ کار ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ...
کالعدم ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین کو استعمال کر کے پاکستان میں متعدد حملے کیے: ڈنمارک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز نیویارک: (آئی پی ایس) اقوام متحدہ میں ڈنمارک کی سفیر نے کالعدم ٹی ٹی پی کو خطرہ قرار دے دیا۔اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے ڈنمارک کی سفیر کرسٹینا مارکس لاسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے تقریباً 6 ہزار جنگجو موجود ہیں جو مسلسل خطے کی سکیورٹی کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو لاجسٹک سپورٹ اور تعاون فراہم کر رہی ہے جو پورے خطے میں دہشت گردی کے خطرات کو مزید بڑھا رہی ہے۔کرسٹینا مارکس لاسن...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں بیوی بچوں کے سماجی تحفظ سے متعلق اہم قانون ڈومیسٹک وائلنس بل 2025 منظور کر لیا گیا۔ قومی اسمبلی سے ڈومیسٹک وائلنس بل 2025 کی منظوری کے بعد اب بل کا مسودہ سینیٹ میں پیش ہوگا، بل میں بیوی، بچوں یا گھر میں رہنے والے دیگر افراد کو گالی دینا جرم قرار دیا گیا۔ متن کے مطابق بیوی، بچے یا گھر میں موجوددیگر افراد کو جذباتی، نفسیاتی طور پر پریشان کرنا بھی جرم ہوگا، مرتکب افراد کو تین سال تک کی سزا، ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ بھی عائد کیا جا سکے گا۔ مسودے کے مطابق بیوی، بچوں کے علاوہ گھر میں معذور افراد یا بزرگ افراد کا تعاقب کرنا بھی...
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اپنی طویل انتظار کی جانے والی گورننس اور کرپشن ڈائگناسٹک اسیسمنٹ (جی سی ڈی اے) میں پاکستان میں بدعنوانی کے مستقل چیلنجز کو اجاگر کیا ہے، جو ریاستی اداروں میں موجود نظام کی کمزوریوں سے پیدا ہوتے ہیں، شفافیت، انصاف اور دیانتداری میں بہتری کے لیے 15 نکاتی اصلاحاتی ایجنڈا فوراً شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اس رپورٹ کی اشاعت اگلے ماہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کے لیے شرط قرار دی گئی ہے، جس کے مطابق پاکستان آئندہ 3 سے 6 ماہ کے اندر گورننس اصلاحات کا پیکج نافذ کرے تو 5 سال میں معاشی...
ذرائع کے مطابق ایس آئی اے نے اخبار کی ایگزیکٹو ایڈیٹر اور ممتاز کشمیری صحافی اور مصنفہ انورادھا بھسین کے خلاف حق خودارادیت کے مطالبے اور بھارت مخالف سرگرمیوں کے سلسلے میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دلی کے زیر کنٹرول تحقیقاتی ادارے ”سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی“ ( ایس آئی اے ) نے معروف انگریزی اخبار "کشمیر ٹائمز" کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس آئی اے نے اخبار کی ایگزیکٹو ایڈیٹر اور ممتاز کشمیری صحافی اور مصنفہ انورادھا بھسین کے خلاف حق خودارادیت کے مطالبے اور بھارت مخالف سرگرمیوں کے سلسلے میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ ان پر مقبوضہ علاقے میں ہونے والی انسانی حقوق کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اہم اجلاس سپریم کورٹ میں منعقد ہوں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 2 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کے 3 اجلاس ہوں گے، جوڈیشل کمیشن کی جانب سے تینوں اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اجلاسوں میں سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی سمیت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے لئے ناموں کی منظوری دی جائے گی۔ جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس 1:30 بجے دوپہر، دوسرا اجلاس 2:00 بجے اور تیسرا اجلاس 2:30 بجے دوپہر منعقد ہوگا۔ آئی ایم ایف کو پاکستان میں مسلسل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں گورننس اور بدعنوانی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، گورننس اینڈ کرپشن رپورٹ میں پاکستان میں مسلسل بدعنوانی کے خدشات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق 15 نکاتی اصلاحاتی ایجنڈا فوری شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آئی ایم ایف نے کہا کہ اصلاحات سے پاکستان کی معیشت 5 سے 6.5 فیصد تک بہتر ہوسکتی ہے۔ رپورٹ میں اہم سرکاری اداروں کو حکومتی ٹھیکوں میں خصوصی مراعات ختم کرنے، ایس آئی ایف سی کے فیصلوں میں شفافیت بڑھانے اور حکومت کے مالیاتی اختیارات پر سخت پارلیمانی نگرانی کی سفارش کی گئی ہے۔ پولیس سے 5جعلی مقدمے، بچیاں اور عورت اغوا کرانا کہاں کا...
جسٹس محسن اختر کیانی کے آئینی عدالت سے متعلق اہم ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ میں پولیس تفتیش اور اخراج مقدمہ کے کیس کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے سوال اٹھایا کہ کہیں یہ کیس بھی آئینی عدالت کا تو نہیں بنتا ؟، کیونکہ دنیا میں جہاں جہاں آئینی عدالت قائم ہے وہاں ابتداء میں دائرہ اختیار کا مسئلہ درپیش رہتا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ شروع شروع میں آئینی عدالت کے دائرہ کار کا یہاں بھی مسئلہ رہے گا، جب کیس مقرر ہوگا تو یہاں والے کہیں گے سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار ہے ، پھر جب...
وفاقی آئینی عدالت نے پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے۔ مزید پڑھیں: بھارتی عدالت نے ’الجزیرہ‘ کی دستاویزی فلم نشر کرنے پر پابندی کیوں لگائی؟ چیف جسٹس جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی اور فریقین کو نوٹس جاری کیے۔ 2016 میں پیمرا نے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ بھارتی مواد پاکستان میں نشر نہیں کیا جائے گا، حالانکہ ابتدا میں لائسنس دیتے وقت چینلز کو 10 فیصد بھارتی مواد نشر کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ مزید پڑھیں: رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کا سیٹ سیل، مستقبل خطرے میں واضح رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے 2017...
کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے سب سے امیر اداکار کی مالیت ساڑھے 13ارب پاکستانی روپے سے زائد ہے،تاہم یہ بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کی مجموعی دولت کا صرف 4فیصد ہے۔ ہمایوں سعید اس کے باجوودبھارتی اداکاروں پربھاس، رجنی کانت، اور رنبیر کپور سے زیادہ امیر ہیں۔ہمایوں سعید پاکستان کے سب سے امیر اداکار ہیں اور ان کی مجموعی دولت ساتھی پاکستانی اداکاروں جیسے فواد خان، ماہرہ خان، مایا علی، اور شاہدشاہ سے بھی زیادہ ہے۔ہمایوں سعید پاکستان کے ایک ممتاز اداکار، پروڈیوسر، اور ٹیلی ویژن اسٹار ہیں جو اپنے ہٹ ڈراموں جیسے میرے پاس تم ہو، بن روئے، کافر، اور دل لگی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ لالی ووڈ کی ایک بڑی شخصیت کے طور پر، انہوں نے...
امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد چاہتے ہیں کہ میں سوڈان کےحوالے سےکوئی مضبوط اقدام کروں، اسی لیے سعودی ولی عہد کی درخواست پر سوڈان تنازع پر کام شروع کریں گے۔ ٹرمپ نےکہا کہ سوڈان میری ترجیح میں شامل نہیں تھا، میرے خیال میں سوڈان کی صورتحال پاگل پن اور بےقابو ہوجانے والی تھی لیکن اب مجھے لگ رہا ہےکہ سوڈان بہت سے دوستوں اور آپ سب کے لیے بہت اہم ہے، اب سوڈان پر کام شروع کرنے جا رہےہیں۔ واضح رہے کہ سوڈان میں 2023 سےحکومتی فورسز اور باغی ملیشیا کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس نے الفشر شہر میں...
چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس 2 دسمبر کو ہوں گے، 2 دسمبر کو سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کے تین اجلاس ہوں گے۔ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے تینوں اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی، چیف جسٹس سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے لیے ناموں کی منظوری دی جائے گی۔ 2 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس 1:30،دوسرا اجلاس 2 بجے جبکہ تیسرا اجلاس 2:30 بجے دوپہر ہو گا۔ ایجنڈے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے پہلے اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی تعیناتی پر غور ہوگا، سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے پہلے تین سینئر ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔ جوڈیشل کمیشن...
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 3 اجلاس 2 دسمبر کو ہوں گے۔ جوڈیشل کمیشن نے تینوں اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے، جس میں اہم ججز کی تعیناتی شامل ہے۔ مزید پڑھیں: جسٹس منصور علی شاہ کا سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کے نام ایک اور خط، سینیارٹی پر سوالات پہلے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے پہلے 3 سینیئر ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ دوسرا اجلاس بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے ہوگا، جس میں وہاں کے 3 سینیئر ججز کے نام زیر غور آئیں گے۔ تیسرے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی...
آئینی عدالت نے اپنے پہلے فل کورٹ اجلاس میں اہم فیصلے کیے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جب تک آئینی عدالت کے اپنے الگ رولز تشکیل نہیں پاتے، سپریم کورٹ کے رولز 2025 آئینی عدالت میں بھی نافذ العمل ہوں گے۔ مزید پڑھیں: نئی گج ڈیم کیس: وفاقی آئینی عدالت نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر دلائل جاری مزید فیصلہ کیا گیا کہ آئینی عدالت کا کم سے کم بینچ 2 رکنی ہوگا اور صرف وہ وکلا دلائل دے سکیں گے جن کے پاس سپریم کورٹ کا لائسنس موجود ہو۔ یہ اقدامات آئینی عدالت کے بروقت اور مؤثر آغاز کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
امریکی صدر ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین کی مزید دستاویزات جاری کرنے کے بل پر دستخط کر دیے۔ گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ نے یہ بل پاس کیا تھا۔ ایپسٹین کو جنسی استحصال اور نوعمر لڑکیوں کی اسمگلنگ کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ اس سے پہلے ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہاؤس ریپبلکنز کو ایپسٹین فائلز کو جاری کرنے کے لیے ووٹ دینا چاہیے، کیونکہ ہمارے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ ڈیموکریٹس کی جانب سے جیفری ایپسٹین کی 20 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات میں ٹرمپ سے متعلق انکشاف سامنے آیا کہ وہ ایپسٹین کے جنسی استحصال اور جرائم سے آگاہ تھے۔
پاکستان کے ایتھلیٹ اولمپیئن ارشد ندیم نے اسلامی یکجہتی گیمز میں جیولن تھرو کے فائنل میں لمبی تھرو کرکے ملک کے لیے ایک اور گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ ارشد ندیم نے فتح کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ الحمدللہ، خوش ہوں کہ پاکستان کے لیے ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا، سرجری کے بعد مکمل صحت حاصل کرنے کے لیے اب بھی سخت محنت کر رہا ہوں، لیکن جیتنے کی لگن برقرار ہے۔ آئندہ مقابلوں میں بھی مزید کامیابیاں آئیں گی، ان شا اللہ۔ Alhamdulillah, grateful to bring home another gold for Pakistan! Still working hard to get back to 100% after surgery, but the hunger to win remains! More to come in the...
خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں ضمنی انتخاب کے پیشِ نظر 3 روزہ مقامی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے باعث تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق حلقہ NA-18 مانسہرہ میں 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے باعث 22، 23 اور 24 نومبر کو تعطیلات ہوں گی۔ اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکولوں کو تین روز کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں سردیوں کی چھٹیوں اور امتحانات کا سیزن دوسری جانب ملک بھر میں امتحانات اور سردیوں کی تعطیلات کے...
لاہور: ناشتے کا بل مانگنے پر ملزم نے دکاندار کے بچوں پر گرم دودھ پھینک دیا اور چاقو سے حملہ بھی کیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ناشتے کا بل مانگنے پر دکاندار کے بچوں پر شدید تشدد کیا گیا۔ مدعی مقدمہ گل زر خان نے بتایا کہ ملزم امجد نے بقایا جات اور ناشتہ بل مانگنے پر ساتھیوں مرتضیٰ، عادل، رضا اور دیگر 7 سے زائد افراد کے ساتھ حملہ کر دیا۔ مدعی نے بتایا کہ ملزم امجد نے غصے میں آ کر گرم دودھ دکاندار کے 2 بیٹوں عمر شہزاد اور عباد پر پھینک دیا، جس سے دونوں جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ملزمان نے چاقو کے وار کر کے 2 دیگر بیٹوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کے وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے نفرت انگیز رویوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں معاشرے کے لیے ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔ ہاؤس آف کامنز میں خطاب کے دوران انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ایسے رویے نہ صرف اخلاقی طور پر غلط ہیں بلکہ ایک مہذب معاشرے میں ان کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے بتایا کہ حکومت ملک میں بڑھتی اسلاموفوبیا اور نسلی امتیاز کی لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان کے مطابق مسلمانوں کے خلاف نفرت، دھمکی یا تعصب پر مبنی کسی بھی عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی...
خیبرپختونخوا: کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دو الگ الگ کارروائیاں کی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی پوزیشن کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ کرم میں ایک کارروائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج ہلاک کیے گئے، کرم میں ہی خفیہ اطلاع پر دوسری...
ذرائع کے مطابق ”چھٹے شیڈول کی دفعات اور ریاستی درجے کا مقدمہ” کے عنوان سے لداخ کے لیے فریم ورک کا مسودہ بھارتی وزارت داخلہ کو ای میل کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لداخ خطے کی نمائندہ تنظیموں لہہ اپیکس باڈی اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لداخ کے دیرینہ سیاسی مطالبات کو فوری طور پر پورا کرے جن میں 30رکنی قانون ساز اسمبلی کا قیام اور آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت خطے کے لئے ریاستی درجہ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ”چھٹے شیڈول کی دفعات اور ریاستی درجے کا مقدمہ” کے عنوان سے لداخ کے لیے فریم ورک کا مسودہ بھارتی وزارت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد لنگڑیال نے ایک کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی ایک واقعہ بھی ثابت کرکے دکھائیں کہ ان کی تعیناتی کے بعد ادارے میں کسی ایک افسر کو سفارش، سیاسی یا بیرونی دبائو میں آ کر تعینات یا ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ ان کا اصرار تھا کہ نیا متعارف کرایا جانے والا Peers Based (گمنام ساتھیوں کی جانب سے) کارکردگی اور دیانت داری کا ریٹنگ سسٹم اُس دیرینہ مطالبے کو پورا کرتا ہے کہ تقرریاں عہدے پر اہلیت کے مطابق افسر کو تعینات کرنے کے اصول (Right Man for the Right Job) پر کی جائیں۔ اس اقدام کے نتیجے میں ملک کے ٹیکس وصولی کے سب سے...
کرم میں سکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز کرم میں سکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 علیحدہ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 خوارج مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید...
ویب ڈیسک : نادرا نے خیبر پختونخوا میں اپنے مراکز کے لیے موسمِ سرما 2025 کے نئے اوقاتِ کار جاری کر دیے ہیں۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق نادرا کے نئے اوقات آج19 نومبر سے نافذ ہو گئے ہیں۔ نادرا کے ریجنل ہیڈ آفس اور زونل دفاتر نئے شیڈول کے مطابق صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔ نادرا کے رجسٹریشن سینٹرز جو ہفتے میں پانچ دن کام کرتے ہیں ایک ہی شفٹ میں کام کریں گے اور ان کے اوقات صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم اس سے قبل نادرا نے والدین کو اپنے بچوں...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کرم میں سکیورٹی فورسز نے 2 کامیاب آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 علیحدہ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 خوارج مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج ہلاک ہو گئے۔ جائیداد کے لالچ میں شوہر کا قتل؛ اہلیہ اور اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سوڈان میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے جلد عملی اقدامات شروع کریں گے۔امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ سعودی ولی عہد کی خواہش ہے کہ واشنگٹن سوڈان کے مسئلے پر مضبوط قدم اٹھائے، اسی لیے ان کی درخواست پر اب اس معاملے پر پیشرفت کی جائے گی۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سوڈان ابتدا میں ان کی ترجیحات میں شامل نہیں تھا، مگر ملک کی صورتحال تیزی سے خراب ہو کر بےقابو ہونے کے قریب تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب انہیں محسوس ہوتا ہے کہ سوڈان نہ صرف ان کے کئی دوستوں بلکہ موجود حاضرین کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے،...
نئی ٍدہلی: افغانستان نے پاکستان سے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں شروع کردیں۔ افغان قائم مقام وزیر تجارت الحاج نورالدین عزیزی بھارت پہنچ گئے جہاں وہ بھارتی وزیر تجارت اور بھارتی وزیر خزانہ سے ملاقات کریں گے۔ میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ افغان وزارت تجارت کے مطابق نورالدین عزیزی بھارتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقاتوں کا مقصد افغان بھارت معاشی تعاون میں توسیع، تجارتی تعلقات آسان کرنا اور افغان بھارت مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں بھارتی سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا گیا دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے افغان وزیر تجارت سے ملاقات کی تصویر...
وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون میں کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے اجلاس میں ہدایت کی کہ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے،وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور...
وفاقی آئینی عدالت میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ملازمین برطرفی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے یوٹیلیٹی اسٹور کے برطرف سیلز مین مزمل رفیق کو تیاری کیلئے وقت دے دیا۔ دوران سماعت جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ وفاقی آئینی عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں، لاہور ہائیکورٹ سے برطرفی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل آپ نے واپس لےلی۔ درخواست گزار مزمل رفیق نے مؤقف اپنایا کہ مجھے عدالت نے انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کی ایڈوائس کی، 12 ہزار ملازم کو فارغ کردیا گیا۔ جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ 12 ہزار ملازم کی نہیں آپ اپنی بات کریں، آپ وفاقی عدالت ڈائریکٹ درخواست کیسے دائر کر سکتے ہیں، کسی وکیل سے مشورہ کرلیں۔ جسٹس حسن رضوی نے کہا...
وفاقی آئینی عدالت کو مقدمات منتقلی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سپریم کورٹ سے آئینی عدالت کو 22 ہزار سے زائد مقدمات منتقل کردیے گئے۔ ذرائع نے کہا کہ آرٹیکل 184/3 کے مقدمات اور نظرثانی درخواستیں آئینی عدالت کو منتقل کیا گیا، اس کے علاوہ آرٹیکل 199 کے تحت ہائیکورٹس کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں بھی منتقل کردی گئیں۔ ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کو منتقل ہونے والے مقدمات کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے، سپریم کورٹ میں اس وقت 56 ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔ Tagsپاکستان
کراچی: ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی مائیگریشن سمیت متعلقہ جرائم میں سہولت کاری یا ملزم کو بچانے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت یہ کارروائی کی جائے گی جس کے لئے ایک سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سرکلر کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث یا اس سے متعلق کسی بھی جرم میں معاونت فراہم کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ان افسران کے خلاف قوانین کے تحت مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ایئرپورٹ اور سی پورٹ امیگریشن حکام کو مزید ہدایات دی...
اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں 5 کاروائیوں کے دوران 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کاروائیوں میں34 کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 329.22کلوگرام منشیات برآمد ہوئیں۔ علامہ اقبال ائیرپورٹ پر دبئی جانیوالے مسافر کے قبضے سے 1.226کلوگرام ہیروئن برآمد جبکہ نیشنل ہائی وے حیدر آباد پر مال کے قریب گاڑی سے 36 کلوگرام چرس برآمد ہوئی اور ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ انڈسٹریل اسٹیٹ روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 10 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی جس میں 1 ملزم گرفتار جبکہ حسینی چوک ڈسٹرکٹ بھکر میں ملزم کے سامان سے 9 کلوگرام آئس برآمد ہوئی، اسی طرح ِکلی شاران علی زئی...
ویب ڈیسک :کوئٹہ شہر میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر اچانک معطل کر دی گئی ہے، انٹرنیٹ معطلی کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔ اس سے قبل ایک ہفتے تک کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند رہی تھی، جسے گزشتہ رات ہی بحال کیا گیا تھا۔ بحالی کے 24 گھنٹے بھی مکمل نہیں ہوئے تھے کہ حکام نے دوبارہ انٹرنیٹ سروس معطل کر دی، جس کے باعث شہریوں، طلبہ اور کاروباری طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم عوام کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی بار بار معطلی سے سے نہ صرف آن لائن سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ...
اسلام ٹائمز: عراقی عوام نے حالیہ انتخابات میں کالعدم بعث پارٹی یا اسرائیل کیساتھ تعلقات کی وکالت کرنیوالوں اور عراق میں امریکی فوجی موجودگی جاری رکھے جانے کے حامیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ 11 نومبر 2025ء کے دن منعقد ہونیوالے پارلیمانی الیکشن میں ٹرن آوٹ تقریباً 56 فیصد رہا۔ عراق میں سابق ڈکٹیٹر صدام حسین کی سرنگونی کے بعد یہ کسی بھی الیکشن میں سب سے بڑا ٹرن آوٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی عراقی عوام نے حالیہ انتخابات میں کالعدم بعث پارٹی یا اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی وکالت کرنے والوں اور عراق میں امریکی فوجی موجودگی جاری رکھے جانے کے حامیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ 11 نومبر 2025ء...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے ضمنی انتخاب میں ڈیوٹی پر مامور سرکاری ملازمین کے بارے میں دئیے گئے سخت جملوں کا نوٹس لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آج صبح ساڑھے 11 بجے اجلاس طلب کیا ہے جس میں سہیل آفریدی کے بیان سے متعلق مناسب قانونی کارروائی پر غور کیا جائے گا۔ادھر ترجمان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سہیل آفریدی کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق بیان کو غلط انداز میں استعمال کرکے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ نے کسی کو دھمکی نہیں دی بلکہ قانون کے...
راولپنڈی: تھانہ بنی کی حدود میں ایک ماہ قبل ہونے والے شہری کے اندھے قتل کا معما حل ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول وقار احمد کی اہلیہ، اس کا آشنا اور آشنا کا ساتھی واردات میں ملوث پائے گئے ہیں جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت مقتول کی گاڑی روک کر فائرنگ کی اور اسے موقع پر ہی قتل کر دیا تھا۔ تحقیقات کے آغاز میں مقدمے میں شامل کی گئی ایک خاتون کا واقعے سے کوئی تعلق ثابت نہ ہو سکا۔ بعد ازاں پولیس نے کیس کی سمت متعین کرنے کے لیے سیکڑوں سی سی ٹی وی کیمروں، ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس سے...
آئی ایس پی آر کے مطابق 19 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ مزید پڑھیں: ’ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر علاقے میں موجود دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پہلا ہدفی آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 12 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پہلی کارروائی کے بعد...
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیا مرزا نے پہلی بار اس بات کا کھل کر اعتراف کیا ہے کہ سابق شوہر شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد بطور سنگل پیرنٹ زندگی گزارنا ان کے لیے کتنا مشکل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرحد پار بچے کی پرورش نہایت چیلنجنگ ذمہ داری ہے۔ ثانیا مرزا، جو پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کے بعد دبئی منتقل ہوئیں، علیحدگی کے بعد اپنے بیٹے اذہان کی بنیادی ذمہ داری نبھا رہی ہیں۔ ایک حالیہ گفتگو میں، جو انہوں نے فلم ساز اور میزبان کرن جوہر کے ساتھ کی، ثانیا مرزا نے اعتراف کیا کہ تنہا والدین بننا نہ صرف جذباتی طور پر بھاری ہے بلکہ اپنے مصروف پیشہ ورانہ معمول کے ساتھ اسے سنبھالنا بھی...
عالمی یومِ اطفال 2025: صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا بچوں کے حقوق کے تحفظ اور معیاری تعلیم کی فراہمی پر زور
عالمی یومِ اطفال کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے علیحدہ پیغامات میں بچوں کے حقوق، تحفظ اور معیاری تعلیم کی قومی و عالمی اہمیت اجاگر کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ مل کر بچوں کی فلاح و بہبود، حقوق اور تعلیم کے فروغ کے عزم کا اعادہ کر رہا ہے۔ اس سال یومِ اطفال ’میرا دن، میرے حقوق‘ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد بچوں کے انفرادی و اجتماعی مسائل اور ان کے حقوق کی مؤثر تکمیل پر توجہ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کے مستقبل کا انحصار بچوں کی بہتر نشوونما اور تعلیم پر...
7 سال کی عمر میں شام کے تاریخی مگر محصور شہر حلب سے کیے گئے اپنے ٹوئٹس کے ذریعے عالمی توجہ حاصل کرنیوالی 16 سالہ لڑکی کو جنگ سے متاثرہ بچوں کی وکالت پر کِڈز رائٹس پرائز سے نوازا گیا۔ 2016 میں اپنے خاندان کے ساتھ ترکی منتقل کیے جانیوالی بانا العبد کو انٹرنیشنل چلڈرن پیس پرائز ان کی ان کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا، جن میں خاندانوں کا دوبارہ ملاپ، اسکولوں کا دوبارہ کھلنا، اور غزہ، سوڈان، یوکرین اور شام جیسے جنگ زدہ علاقوں کے بچوں کے لیے امید فراہم کرنا شامل ہے۔ Today, I stood on the stage of the International Children’s Peace Prize, but I wasn’t alone. I carried every child who lives in fear ,...
امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آج درجنوں کمپنیوں کے ساتھ 270 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہو رہے ہیں، امریکا اب دنیا کی سب سے کامیاب معیشت بن چکا ہے، ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کی کمپنیوں کے درمیان 270 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اب دنیا کی سب سے کامیاب معیشت بن چکا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان ایک مضبوط اور جرأت مند انسان ہیں۔...
امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سوڈان میری ترجیح میں شامل نہیں تھا، میرے خیال میں سوڈان کی صورتحال پاگل پن اور بےقابو ہو جانیوالی تھی، لیکن اب مجھے لگ رہا ہے کہ سوڈان بہت سے دوستوں اور آپ سب کیلئے بہت اہم ہے، اب سوڈان پر کام شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوڈان جنگ کے خاتمے پر جلد کام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ صدر ٹرمپ نے امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد چاہتے ہیں کہ میں سوڈان کے حوالے سے کوئی مضبوط اقدام کروں، اسی لیے سعودی ولی عہد کی درخواست پر سوڈان تنازع پر کام...
ارشد کے بعد اسامہ، جس کی چائے لوگوں کے دل جیت رہی ہے، تفصیلات ویڈیو میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ارشد چائے والا اسامہ چائے والا اسلام اباد چائے
لاہور+راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی میں الیکٹرو بس فیز ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بڑے اعلانات کیے۔ مریم نواز نے راولپنڈی میں 30 ارب سے سگنل فری کوریڈور بنانے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے رجانہ سے بھکر تک تھل ایکسپریس وے بنانے، لاہور کینسر ہسپتال کی تکمیل کے بعد اگلا کینسر ہسپتال راولپنڈی اور پھر ڈی جی خان میں بنانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جلد از جلد بس سٹیشن بنانے کی ہدایت کی۔ 100 ارب سے دیہات میں نیا ڈرینیج اور سیوریج سسٹم لانے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہراسگی کے خلاف نیا قانون لانے کا بھی اعلان...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برسلز میں یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹ سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یورپین یونین کونسل کے صدر نے اسحاق ڈار کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں پاک یورپی یونین تعلقات کے مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ فریقین نے باہمی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان کے لئے یورپی یونین کی دوطرفہ کثیر الجہتی سپورٹ کو سراہا۔ ملاقات میں جی ایس پی پلس معاشی تعاون اور علاقائی و عالمی سلامتی امور پر تبادلہ خیال گیا۔ مشترکہ ترجیحات کے فروغ، مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ قبل ازیں اسحاق ڈار کی قطر کے وزیراعظم...
پاک بحریہ ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم، بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 130 ملین ڈالر کی منشیات پکڑ لی
کراچی (سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے 130 ملین ڈالر کی منشیات ضبط کر لی۔ پی این ایس تبوک نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے دوران بحیرہ عرب میں آپریشن کیا۔ آپریشن سعودی عرب کی زیرقیادت کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی ٹاسک فورس 150 کی معاونت میں کیا گیا۔ مشکوک ماہی گیرکشتی سے 2 ہزار کلو سے زائد آئس ضبط کر لی گئی۔ یہ 2 ماہ میں پاک بحریہ کا مسلسل تیسرا کامیاب آپریشن ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاک بحریہ سمندر میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاک بحریہ قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ پاک بحریہ عالمی میری ٹائم سکیورٹی...
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر+این این آئی) سپریم کورٹ آف نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل کا اکثریتی فیصلے پر جزوی اپیلیں منظور کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ جسٹس جمال مندوخیل کا فیصلہ 12 صفحات پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے مخصوص 39 نشستوں پر اپنا اصل فیصلہ برقرار رکھا ہے۔جسٹس جمال مندوخیل کے فیصلے کے مطابق 41 نشستوں کے معاملے میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں، انہوں نے 41 نشستوں پر اکثریتی فیصلے کو ریویو میں تبدیل کر دیا، فیصلے کے مطابق 41 امیدواروں کو آزاد قرار دینے کا اختیار عدالت کے پاس نہیں تھا۔فیصلے میں جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ 41 نشستوں سے متعلق فیصلہ آئین اور حقائق...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ علیمہ اپنے بھائی کے پیغامات لاتی رہیں۔ یہ پیغامات انارکی اور افراتفری پھیلاتے ہیں۔ ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ بانی جیل میں ہیں تو جیل جائیں۔ کیا انہیں جیل سے تحریک چلانی ہے؟ تحریک چلائی تو ان چیزوں کا سامنا کرنا ہو گا۔ قانوناً ایسی ملاقاتیں روک سکتے ہیں۔ انتظامیہ کا مؤقف عدالت میں غلط ثابت کریں۔ خواتین پر تشدد کا کوئی دفاع نہیں۔ ایسا عمل بالکل نہیںہونا چاہئے۔ طے ہونا چاہئے کہ تشدد ہوا یا نہیں۔ موقع پر موجود لوگوں سے باز پرس ہونی چاہئے۔ دھرنا دینا کسی کا اختیار نہیں۔ مظاہرین کو اچھے طریقے سے ہٹانا چاہئے۔ معاملہ ہائی کورٹ میں حل ہونا چاہئے۔
پشاور+ ہری پور+ ایبٹ آباد (نوائے وقت رپورٹ + بیورو رپورٹ + این این آئی) وزیرِاعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں بہت جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے۔ ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کا مقبول لیڈر اور اس کی اہلیہ جیل میں ہے، اڈیالہ جیل کے باہر قائد تحریک انصاف کی بہنوں پر مبینہ تشدد کیا گیا۔ قائد تحریک انصاف اپنے اہلخانہ سمیت ملک کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، 23 تاریخ کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیں، اگر انتظامیہ یا پولیس نے دھاندلی کی کوشش کی تو انجام اچھا نہیں ہوگا۔ انتخابی نتائج تبدیل کیے گئے تو...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 78سال سے ظلم و جبر کے نظام نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے لوگوں کے ارمانوں کا خون کیا۔ عدالتیں انصاف دے سکیں نہ ادارے کسی کام آسکے۔ عوام بنیادی حقوق اور سہولیات سے محروم ہیں کوئی ان کا پرسان حال نہیں۔ 26 ویںاور 27 ویں ترمیم نے تو بیڑا غرق کر دیا ہے۔جماعت اسلامی عوام کو وڈیروں، جاگیرداروں اور مافیاز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی۔ جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلے مینار پاکستان لاہور پہنچنا شروع ہوگئے۔ لاکھوں لوگوں کے قیام و طعام کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ بیرون ممالک سے...
اسلام آباد (خبرنگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انسانی معاشرے کے حسن اور قوموں کی ترقی میں تعلیم کا اہم ترین کردار ہے۔ تعلیم ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے، چاہے وہ امیر ہو یا غریب، مرد ہو یا عورت۔ تعلیم حاصل کرنے کا مقصد صرف سکول، کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور اقدار کا خیال رکھ سکے۔ تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوارتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں نجی سکول میں تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملتان اولیاء...
کراچی(آئی این پی ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ صوبے بنانے کے قانون میں بھی آئینی ترمیم ہوسکتی ہے،ہ پیپلز پارٹی کہتی تھی زرعی ٹیکس نہیں لگنا چاہیے، آئی ایم ایف نے کان پکڑ کر زرعی ٹیکس لگانے کا کہا تو زرداری صاحب نے اس کا اعلان کیا۔ایک انٹرویو میں مصطفی کمال نے کہا کہ اس سال سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کے 2400 ارب روپے ملے ہیں جس میں سے کراچی کو 800 ارب روپے ملنے چاہیے تھے مگر 100 ارب بھی نہیں ملے، وفاق کہتا ہے سارے پیسے وزیراعلی کو دے دئیے، جائیں وزیراعلی سے لیں۔ا نہوں نے کہا کہ کیا پیپلز پارٹی کہتی تھی زرعی...
لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی ہدایات پر پنجاب بھر میں قائم ماڈل کورٹس کے قیام کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کی جامع عدالتی اصلاحات، جدید کیس مینجمنٹ سسٹم اور مؤثر مانیٹرنگ کا براہ راست نتیجہ ہے کہ ماڈل کورٹس نے اکتوبر 2025 کے مہینے میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 ہزار 275 مقدمات کے فیصلے کئے ہیں۔ جس سے ناصرف زیر التواء مقدمات کی تعداد میں کمی آئی ہے بلکہ وکلاء اور سائلین کا نظام انصاف پر اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے۔ ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق فوجداری ماڈل کورٹس نے گزشتہ ماہ 1ہزار 72 مقدمات کے فیصلے کئے ہیں، جن میں قتل...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ اطفال کے موقع پر قوم کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ مل کر بچوں کی فلاح و بہبود، تعلیم اور تربیت کی اہمیت کو اجاگر کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال 2025ء کا عالمی یوم اطفال میرا دن، میرے حقوق کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جو بچوں کے بنیادی حقوق کی ادائیگی، ان کی نشوونما اور زندگی کے اہم مسائل پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی ملک کا مستقبل اس کے بچوں سے جڑا ہوتا ہے لہٰذا عالمی سطح پر بچوں کی خوشحالی اور فلاح کے لیے مشترکہ تعاون ناگزیر ہے۔...