Jang News:
2025-09-17@22:41:58 GMT
ٹنڈو الہ یار: خواتین کو بغیر کیس تھانے میں رکھنے والے ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
ٹنڈو الہ یار میں چند روز قبل پولیس لائن حاضر ہونے والے ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایک ہفتہ قبل 3 خواتین کو بغیر کسی کیس کے تھانے میں حبس بے جا میں رکھا گیا تھا۔
سول جج نے تھانے پر چھاپا مار کر تینوں خواتین کو بازیاب کروایا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شیرانی، دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، دو اہلکار شہید، متعدد زخمی
کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع شیرانی میں واقع ہیڈ کوارٹر تھانے پر نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پولیس کے دو اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حملہ رات گئے کیا گیا جس میں دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے صورتحال پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔