سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے الزام لگایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں باسی کھانا دیا جاتا ہے۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے  ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو جیل میں مرضی کا کھانا ملنے کی بات سچ ثابت ہوئی تو وہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیں گے۔

 پروگرام میں شریک وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نےحامد رضا کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو نہ صرف مرضی کا کھانا میسر ہے بلکہ انہیں جیل میں ورزش کا سامان، کتابیں اور ٹی وی کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کو جیل میں

پڑھیں:

سندھ کے بجٹ کا 97 فیصد دینے والے شہر قائد پر پیسہ نہیں لگایا جاتا، خالد مقبول

کراچی:

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ کے بجٹ کا 97 فیصد دینے والے شہر قائد پر پیسہ نہیں لگایا جاتا۔

یوم آزادی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم پر لازم ہے کہ بانی پاکستان کی جدوجہد کو یاد رکھیں۔ تینوں مسلح افواج نے پورے پاکستان کے عوام کو سرخرو کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کسی نعرے کا نام نہیں، یہ ایک احساس کا نام ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان جشن آزادی کو مشن آزادی کی طرح مناتی ہے۔ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہماری قسمت کا فیصلہ کچھ خاندان کررہے ہیں۔

سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 17 سال سے ایک ہی پارٹی حکومت کررہی ہے، لیکن کراچی کی حالت بدل نہیں پائی۔ کراچی سندھ کے بجٹ کا 97 فیصد دیتا ہے پھر بھی اس شہر کے اوپر پیسہ نہیں لگایا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سندھ کے علاقوں کو اپنی نااہلی کی وجہ سے تباہی کررہے ہیں۔ ہم کسی بھی قسم کے دیش بننے کے خلاف ہیں،  اس کے سامنے دیوار ہیں۔ وزیر اعظم کو کہا ہے کہ اگر تبدیلی لانی ہے تو اس ایوان کو تبدیل کریں۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت کی آواز اٹھائی، سینیٹر فیصل جاوید
  • پاکستان میں اکثر چینی کا بحران کیوں پیدا ہو جاتا ہے؟
  • فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ہلال  جرأت  کا اعزاز نوازے جانےکے دوران حامد میر نے اپنے تاثرات سے متعلق حقیقت بتا دی
  • سندھ کے بجٹ کا 97 فیصد دینے والے شہر قائد پر پیسہ نہیں لگایا جاتا، خالد مقبول
  • لاہور: باسی کھانا کھانے سے 11 سالہ بچہ جاں بحق
  • لاہور میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک بچہ جاں بحق، 2 کی حالت تشویشناک
  • تین ماہ حراست کا نیا ایکٹ بن گیا، ایسا ہر قانون پی ٹی آئی کیخلاف بنایا جاتا ہے، اسد قیصر
  • دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو پاکستان کی ’شعلے‘ کیوں کہا جاتا ہے؟
  • آزادی کا اعلان 15 اگست کو ہوا لیکن پاکستان میں یوم آزادی 14 اگست کو کیوں منایا جاتا ہے؟
  • پی ٹی آئی کے 90فیصد لوگ بانی کی پالیسیوں سے اتفاق نہیں کرتے ہیں