چاند سےمتعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی،اہم خبرآگئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے عید الفطر کے چاند کی رویت کے حوالے سے 30 مارچ کو اجلاس طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوگا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر غالباً پیر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ شوال کا چاند 29 مارچ کو سہ پہر 3 بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا اور غروب آفتاب کے بعد تقریباً 70 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔
مزید کہا گیا کہ 20 گھنٹے پرانا چاند عام آنکھ سے باآسانی دیکھا جا سکتا ہے اور 30 مارچ کو چاند کی عمر 27 گھنٹے ہو چکی ہوگی، جس سے اس کا نظر آنا مزید آسان ہوگا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی فلکیاتی مرکز پہلے ہی تصدیق کر چکا ہے کہ 29 مارچ بروز ہفتہ عرب اور اسلامی ممالک میں شوال کا چاند دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چاند سورج کے غروب ہونے سے پہلے ہی ڈوب جائے گا اور اس کی پیدائش غروب آفتاب کے بعد ہوگی۔
ان سائنسی حقائق کے پیش نظر، 29 مارچ کو کسی بھی طریقے سے چاند نظر آنا ناممکن ہوگا، چاہے وہ عام آنکھ، دوربین، یا جدید آلات کے ذریعے دیکھا جائے۔
ایسے ممالک جہاں چاند دیکھنے کی شرعی تصدیق ضروری ہوتی ہے، وہاں رمضان کے 30 مکمل ہونے کے بعد عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو منائی جائے گی۔ تاہم کچھ ممالک اپنے روایتی چاند دیکھنے کے طریقوں کے مطابق عید الفطر 30 مارچ بروز اتوار کو بھی منانے کا اعلان کر سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:تربیلا ڈیم میں پانی کم،بجلی کے 12 یونٹ بند،لوڈشیڈنگ کا خدشہ
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
کراچی:شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی کے سبب درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔
شہر میں جنوب مغرب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج تا اتوار کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔