مقررین نے کہا کہ ہم امیرالمومنین مولا علیؑ کی وصیت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے مظلوم فلسطینی، لبنانی و یمنی بھائیوں کا ہر ممکن ساتھ دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان حیدرآباد ڈویژن اور اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام ’’قدس ایک دینی تحریک‘‘ کے عنوان سے القدس سیمینار کا انعقاد بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں کیا گیا۔ سیمینار میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی جنرل سیکرٹری رمضان علی انقلابی، اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری، مولانا مجاور عباس اعوان، اصغریہ خواتین تحریک کی مرکزی جنرل سیکرٹری عروج فاطمہ، اے ایس او حیدرآباد کے صدر فہد مہدی اور اصغریہ تحریک حیدرآباد کے صدر عاطف مہدی سیال و دیگر نے خطاب کیا۔ افتتاحی خطاب میں فہد مہدی نے تمام شرکاء و مہمان گرامی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ایسے سیمینار کا مقصد پیغام قدس کو سمجھنا اور دوسروں تک پہنچانا ہے، اس حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کرتے رہینگے۔

ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی سرزمین فقط فلسطینیوں کی ہے، غاضب اسرائیل کو نابود ہونا ہوگا، پاکستان پر بھی عرب حکمران دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ بھی پٹھو عرب حکومتوں کی طرح ناجائز اسرائیل کو تسلیم کرلے، ہم کسی کو بھی یہ حق نہیں دیں گے کہ وہ ہم پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ ڈالے، ہم اس دباؤ کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ صہیونی اسرائیل اور اسکے حواریوں کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ جاری رکھیں۔ قمر عباس غدیری نے اپنے خطاب میں حضرت امام خمینیؒ کی جانب سے جمعتہ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دیئے جانے کو آپ کی بصیرت اور دوراندیشی کا ثبوت قرار دیتے ہوئے عالمی یوم القدس کی ریلیوں، مظاہروں میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حق و باطل کے معرکے میں لاتعلق رہنا جرم ہے، اس حق کے پیغام کو پوری دنیا تک پہچانے کیلئے اپنی ذمہ داری ادا کریں۔ رمضان علی انقلابی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم امیرالمومنین مولا علیؑ کی وصیت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے مظلوم فلسطینی، لبنانی و یمنی بھائیوں کا ہر ممکن ساتھ دینگے۔

عروج فاطمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلام ہو ان لبنانی و فلسطینی مجاہدین پر، جنہوں نے بہادری اور شجاعت کے ساتھ کربلا سے درس لیتے ہوئے یزید وقت کو شکست دی۔ مولانا مجاور عباس اعوان نے کہا کہ مظلومین جہاں کی مدد و نصرت کیلئے گھروں سے باہر نکل کر میدان عمل میں فعال کردار ادا کرنا ہم سب پر واجب ہے۔ عاطف مہدی سیال نے اختتامی خطاب میں کہا کہ حضرت امام خمینیؒ نے عالمی یوم القدس کا اعلان کرکے امریکا و اسرائیل کی جانب سے مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈالنے کی تمام تر سازشوں کو خاک میں ملا دیا، ہر سال دنیا بھر میں عالم یوم القدس کے منائے جانے سے تحریک آزادی فلسطین کو نئی تازگی ملتی ہے اور مظلوم فلسطینی ماؤں، بہنوں، بچوں، جوانوں و بزرگوں کی ثابت قدمی میں اضافہ ہوتا ہے۔ عاطف مہدی نے شرکاء و عوام سے حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں القدس ریلیوں میں شرکت کی اپیل کی۔ القدس سیمینار کا ا ختتام دعائے امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہوئے کہا کہ یوم القدس نے کہا کہ

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ دہشتگرد حملہ، وزیراعظم اور صدر مملکت کی شدید مذمت
  • کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی