اسٹیبلشمنٹ سے صرف رابطے بحال ہوئے تھے مذاکرات نہیں ہوئے، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے صرف رابطے بحال ہوئے تھے مذاکرات نہیں ہوئے، 24 نومبر سے قبل صرف رابطے کی بحالی ہوئی تھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف کے اسٹیبلشمنٹ سے حتمی مذاکرات شروع ہی نہیں ہوئے، ڈیل کے تاثر کی باتیں بے بنیاد ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ طلال چوہدری کا طالبان کی واپسی کا بیان حقائق کے برعکس ہے، پاکستان دہشتگردی کے نرغے میں ہے، یہ الزامات لگانے کا وقت نہیں، ایسے بیانات کے بجائے اپنی توجہ دہشتگردی روکنے پر مرکوز کریں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ریکارڈ کا حصہ ہے طالبان آباد کاری کے فیصلے جولائی 2022 کے بعد ہوئے تھے، طلال نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا کہ دہشتگردوں نے پی ٹی آئی کو نشانہ نہیں بنایا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم پاکستان میں دہشتگردی اور کسی بھی پاکستانی شہری کو نشانہ بنانے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
کچھ دن پہلے ڈائیلاگ کے قریب پہنچ چکے تھے: بیرسٹر گوہر کا انکشاف
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ دن پہلے ڈائیلاگ کے قریب پہنچ چکے تھے، کوشش ہے سسٹم میں رہ کر تبدیلی لائیں۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خود پی ٹی آئی بہت سی چیزوں میں اپنی اصلاح کرنا چاہتی ہے، ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں پہلے ڈائیلاگ کے قریب پہنچ چکے تھے، اگر ملاقاتیں شروع ہوں تو حالات کو بہتری کی طرف لے جانے کی کوشش کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ملک مزید انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، سیاست میں ایک دوسرے کو غلط الفاظ سے نہیں پکارا جاتا، کوشش کی ہے کہ سسٹم میں رہ کر کوئی تبدیلی لائیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات کرنا ہمارا حق ہے، اس سے متعلق عدالتی احکامات بھی موجود ہیں، سیاسی لوگ اور ایک بڑا ادارہ آپس میں لڑے یہ درست نہیں۔