یوم القدس، جامعہ القائم سیوا سادات سے ریلی برآمد، سیکڑوں افراد کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
ریلی سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ نیا بھر میں جہاں بھی ظلم ہو رہا ہے، بالخصوص وطن عزیز میں پارا چنار میں جاری ظلم و بربریت کیخلاف ہم سراپا احتجاج ہیں۔ حکومت پاکستان مسئلہ فلسطین کی اہمیت کے پیش نظر یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔ ان شاءاللہ فلسطینی مجاہدین کی استقامت اور جذبہ جہاد کے باعث قبلہ اول کی آزادی اور غاصب ریاست اسرائیل کی نابودی قریب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ القدس کمیٹی سیوا سادات گڑھ مہاراجہ ضلع جھنگ کے زیراہتمام جمعہ الوداع کو امام خمینیؒ کے فرمان پر جامعہ القائم سیوا سادات سے گھیل پور چوک تک عظیم الشان القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ ریلی میں جوانوں اور بزرگوں کیساتھ بچوں کی ایک کثیر تعداد بھی شریک تھی۔شرکا نے فلسطینی پرچم اور شہدائے مقاومت بالخصوص سید حسن نصر اللہ کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور مرگ بر امریکہ و اسرائیل کے فلک شگاف نعروں سے طاغوت کو للکار رہے تھے۔ ریلی کی قیادت سید قمر علی شاہ اور سید محمد عقیل رضا بخاری نے کی جبکہ خطاب آئی ایس او پاکستان سینٹرل پنجاب ریجن کے نمائندے شاہد رضا خان نے کیا۔
شاہد رضا خان کا کہنا تھا کہ امام خمینی رح نے یوم القدس کو دنیا بھر کے مستضعفین کے حق میں اُٹھ کھڑے ہونے کا دن مقرر کیا ہے۔ ہمارا چلچلاتی دھوپ میں احتجاج صرف قدس سے مخصوص نہیں، بلکہ دنیا بھر میں جہاں بھی ظلم ہو رہا ہے، بالخصوص وطن عزیز میں پارا چنار میں جاری ظلم و بربریت کیخلاف ہم سراپا احتجاج ہیں۔ حکومت پاکستان مسئلہ فلسطین کی اہمیت کے پیش نظر یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔ ان شاءاللہ فلسطینی مجاہدین کی استقامت اور جذبہ جہاد کے باعث قبلہ اول کی آزادی اور غاصب ریاست اسرائیل کی نابودی قریب ہے۔ ریلی کا اختتام دعائے وحدت سے کیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یوم القدس
پڑھیں:
پہلگام حملہ، بھارتی اقدامات کیخلاف آزاد کشمیر میں متعدد احتجاجی مظاہرے
آزادی چوک میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے پہلے بھی کوشش کرتا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد آزاد کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ آزادی چوک میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے پہلے بھی کوشش کرتا رہا ہے۔ جماعتِ اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات نے میرپور میں ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ پہلگام کی کارروائی بھارت کا اپنا منصوبہ ہے، پاکستان امن کا خواہاں، بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر بھی پاک فوج کے حق میں اور بھارت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ دوسری جانب وادی لیپہ کے مین بازار لیپہ سے عدالت چوک تک شہریوں نے ریلی نکالی گئی۔ آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا میں بھی پاک فوج کی حمایت میں اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی، ہٹیاں بالا کے ضلعی ہیڈکوارٹر، چناری اور چکوٹھی میں الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلی کے شرکاء کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔