عمران خان کی رہائی کے بغیر ہماری عید کی خوشیاں ادھوری ہیں: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے بغیر ہماری عید کی خوشیاں ادھوری ہیں۔اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قوم کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج تیسری عید ہے جو بانی پی ٹی آئی جیل میں گزار رہے ہیں، ان کی رہائی کے بغیر ہماری عید کی خوشیاں ادھوری ہیں، دعا ہے اگلی عید پر عمران خان رہائی پا کر ہمارے درمیان ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ خوشی کے لمحوں میں اسیر کارکنوں اور قائدین کی قربانیوں کو بھی یاد رکھا جائے، جلد اپوزیشن جماعتوں کو ملا کر بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور قانون کی بالادستی کیلئے تحریک چلائینگے، اختلاف رائے ضرور ہے لیکن پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور پر عمران خان کا مکمل اعتماد ہے، ان کے حوالے سے تمام پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، بانی پی ٹی آئی مقبول لیڈر ہے خدارا مزید عوام سے دور نہ رکھا جائے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ عید کی خوشیوں کے ساتھ ہم اہل غزہ اور اہل مقبوضہ کشمیرکی قربانیاں فراموش نہیں کر سکتے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر پی ٹی ا ئی کی رہائی عید کی
پڑھیں:
لگتا ہے قومی اسمبلی میں ہمارے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، بیرسٹر گوہر علی
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران حکمران جماعت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے ہمارے اس ایوان میں بیٹھنے کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر تنقید کی اور کہا لگتا ہے میاں نواز شریف کو آزادی مل گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے کہا کہ لانے والوں کو بھی سزا دینی چاہیے، میاں نواز شریف کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا اور ان کے پاس جا کر بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، جیل نہیں گئے اور دوبارہ مینڈیٹ دیا گیا۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ اس ملک میں وہ جمہوریت نہیں ہے جو دیگر ملکوں میں ہے، لگتا یوں ہے کہ میاں صاحب کو آزادی مل گئی ہے اور ان کو پہلی مرتبہ ماسک کے بغیر دیکھا ہے۔
عمران خان سے متعلق بیان پر انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے کہتے کہتے بڑی دیر کردی ہے، ہمارے بچوں کو اٹھایا جا رہا ہے، آپ نے اپوزیشن لیڈر کی سیٹ ہم سے چھینی، یہ عمر ایوب خان کی سیٹ ہم جیت چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے خلاف تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، تین کروڑ لوگوں کی ہم نمائندگی کر رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ لگتا ہے ہمارے اس ایوان میں بیٹھنے کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، آپ نے ہم سے ایک سیٹ نہیں لی بلکہ ہم سب کی سیٹیں لی ہیں۔