یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے تنقید کرنے پر سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ڈکی بھائی ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہیں ایک ویڈیو کلپ دکھایا گیا جس میں اداکارہ بشریٰ انصاری ڈکی بھائی پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ یہ کون لوگ ہیں اور کون لوگ انہیں دیکھتے ہیں میں نہیں جانتی انہیں کہاں دیکھنا ہوتا ہے۔

اس پر یوٹیوبر نے کہا کہ یہ کون ہیں میں انہیں نہیں جانتا، چہرہ پہچانتا ہوں نام نہیں معلوم۔ ڈکی بھائی نے مزید کہا کہ اب ٹیلی ویژن کا دور نہیں ہے سوشل میڈیا کا دور ہے اور جو لوگ 20 سال سے ٹی وی پر کام کر رہے تھے وہ بھی اب یہی سب کر رہے ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ڈکی نے کہا کہ سارے اداکار اور اداکارائیں صرف اور صرف احساس کمتری کا شکار ہیں۔ میں بھی کہہ سکتا ہوں کہ اداکار کچھ نہیں کرتے ان کا ہر کام کوئی اور کرتا ہے اور وہ صرف ہدایتکار کے اشاروں پر ناچتے ہیں۔ دوسروں کی عزت کرنی چاہیے انہیں یوٹیوبرز کا احترام کرنا چاہیے، کیونکہ سامعین روایتی ٹیلی ویژن سے آگے نکل کر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی طرف بڑھ چکے ہیں۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈکی بھائی

پڑھیں:

نریندر مودی کو فیلڈ مارشل عاصم منیر ہضم نہیں ہو رہے کیونکہ دنیا انہیں ایک فاتح جرنیل کے طور پر دیکھتی ہے، تجزیہ کار سلمان غنی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ نریندر مودی کو فیلڈ مارشل عاصم منیر ہضم نہیں ہو رہے کیونکہ دنیا انہیں ایک فاتح جرنیل کے طور پر دیکھتی ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام'تھنک ٹینک ، میں گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ  فیلڈ مارشل نے کاکول میں اپنے خطاب میں پیغام پہنچا دیاہے، انہوں نے 10مئی سے پہلے بھی ایسا ہی خطاب کیا تھاجس کی لوگ توقع نہیں کررہے تھے۔مودی کو یہ جرنیل ہضم نہیں ہو رہا کیونکہ دنیا فیلڈ مارشل کو ایک فاتح جرنیل کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے چھ گنا بڑا ملک ہے اور جو تکبر کابھوت ان کےسر پرسوار تھاوہ 10مئی کے بعد سے اترچکاہے ،ابھی نریندر مودی اور بھارتی آرمی چیف بھی اشتعال انگیز بیانات دے رہےہیں اس کے جواب میں آج فیلڈ مارشل نے حقیقت پسندانہ خطاب کیا ہے۔ جو کچھ افغانستان میں ہو رہا ہے وہ اس لیے ہے کہ اب بھارت پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہےکیونکہ اگر آپ کاسپہ سالار مضبوط ہو تواس کی طاقت فوج کی طاقت کودوگنا کردیتی ہے۔

دوحہ میں پاک افغان مذاکرات کا پہلامرحلہ مکمل، پاکستان نے کالعدم گروپوں کی افغانستان میں موجودگی کو ناقابلِ قبول قرار دیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کیا گلیمر گرل پروین بوبی امریکی ایف بی آئی کے ہاتھوں ہلاک ہوئیں؟
  • انوپم کھیر کی بھائی راجو کھیر سے تعلقات اور خاندانی مسائل پر لب کشائی
  • کے ایف ایل کک باکسنگ ایونٹ، پاکستان کی بشریٰ اختر نے تاریخ رقم کردی
  • کاکول اکیڈمی نے وفاداری کا احساس ‘ ملکی دفاعی کا جذبہ پیدا کیا کیڈٹس 
  • ملک میں 20 سے 30 سال کے نوجوانوں کی بڑی تعداد ذیابیطس کا شکار
  • نریندر مودی کو فیلڈ مارشل عاصم منیر ہضم نہیں ہو رہے کیونکہ دنیا انہیں ایک فاتح جرنیل کے طور پر دیکھتی ہے، تجزیہ کار سلمان غنی
  • پاکستان اور افغان کی جنگ ختم کرنا میرے لیے مشکل نہیں، ٹرمپ کا دعویٰ
  • وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات، مذہبی ہم آہنگی، رواداری، بھائی چارے اور قومی اتحاد کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • یا سر حسین نے عامر لیاقت کو خواب میں کیسا اور کہاں دیکھا؟ اداکار کا پرانا انٹرویو وائرل
  • توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی