اپر دیر(نیوز ڈیسک)اپر چترال کے علاقے موڑکھو میں واقع گہت گول نالے میں برف پگھلنے کے باعث اونچے درجے کے سیلاب کے نتیجے میں نالے کے اطراف کھڑی فصلوں اور متعدد رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق سیلابی ریلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ خطرے کے پیش نظر مقامی آبادی کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

ادھر دروش کے مقام کلدام شاہنگار میں شدید طغیانی کے باعث پشاور چترال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی، جس کے باعث سیاحوں اور مسافروں کی گاڑیاں راستے میں پھنس گئیں۔

انتظامیہ اور امدادی ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ سڑک کی بحالی اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

کراچی کے صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

ڈاکٹر زہرا حسین گلگت بلتستان اور چترال کے تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے پرعزم

گلگت بلتستان اور چترال اپنی قدرتی خوبصورتی کے باعث دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں مگر اس خطے کی اصل دولت صرف پہاڑ اور جھیلیں ہی نہیں بلکہ اس کی گہری تاریخ اور ثقافتی ورثہ بھی ہے۔ بدقسمتی سے یہ آثار قدیمہ تیزی سے مٹتے جا رہے ہیں جنہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے بھی موسمیاتی تبدیلی کے نرغے میں

ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر زہرا حسین اس نایاب ورثے کو بچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ وہ گلگت بلتستان اور چترال کے دور دراز علاقوں میں جا کر مقامی کمیونٹی سے نہ صرف بات کر رہی ہیں بلکہ انہیں تربیت بھی دے رہی ہیں تاکہ وہ خود اپنے تاریخی ورثے کی حفاظت کر سکیں۔

مزید پڑھیے: چترال: کیلاشی خاتون کی جانب سے امریکا سے 80 ہزار کتابوں کا تحفہ بھیجنے پر اعتراض کیوں؟

ڈاکٹر زہرا کا کہنا ہے کہ یہ صرف پتھر نہیں بلکہ ہماری پہچان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اب بھی خاموشی اختیار کی تو آنے والی نسلیں ہماری تہذیب کے ان نشانات سے محروم ہوجائیں گی۔ ڈاکٹر زہرا نے اس کٹھن کام کا بیڑا کیسے اٹھایا اور اس حوالے سے ان کی اب تک کیا خدمات ہیں جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چترال ڈاکٹر زہرا حسین گلگت بلتستان گلگت بلتستان اور چترال کا عظیم ورثہ

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں شدید گرمی اور حبس؛ مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال موجود
  • گلگت کے مضافاتی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچادی، کئی گھر تباہ
  • پنجاب کالونی میں بجلی و پانی کی بندش پر شدید احتجاج، سڑکیں بلاک، ٹریفک جام
  • این ڈی ایم اے کا 13سے 17جولائی تک شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
  • ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے تباہی، 90 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
  • ملک میں شدید مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری
  • ڈاکٹر زہرا حسین گلگت بلتستان اور چترال کے تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے پرعزم
  • شکر گڑھ میں درمیانے درجے کا سیلاب، زمینی رابطہ منقطع
  • شدید گرمی سے 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی اموات میں 85 فیصد اضافہ
  • حیدرآباد : 2 بچے سیوریج کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق