کراچی : گلستان جوہر میں نالے سے 4 مارٹر گولے برآمد
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قبرستان کے قریب نالے سے 4 مارٹر گولے برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق گولے کافی پرانے ہیں اور ناکارہ ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کی جارہی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: شادی میں ہوائی فائرنگ، چھت پر کھڑی خاتون جاں بحق
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر الیون ڈی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔
ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر چھت پر کھڑی خاتون جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت لائبہ کے نام سے ہوئی ہے۔
لیاری: اندھی گولی سے 1 شخص زخمیقصور پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
دوسری جانب لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گولی لگنے سے زخمی شخص کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔