2025-08-09@16:06:06 GMT
تلاش کی گنتی: 10105
«سے منانے کیلئے»:
ترجمان مذہبی امور کے مطابق سمندر پار پاکستانی بھی قریبی عزیز کے ذریعے نامزد بینکوں میں حج کا داخلہ کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم افراد میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ وطن پہنچنے پر جمع کروائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم 2026ء کے لیے درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں میں جمع درخواستوں کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ انہوں نے کہا کہ اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستوں کی وصولی 11 تا 16 اگست جاری رہے گی، دوسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ عازمین حج بھی درخواست جمع کرا سکیں گے۔ ترجمان مذہبی امور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی میڈیکل چیک اپ کیلئے پولی کلینک ہسپتال گئے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی پولی کلینک آمد پر ڈاکٹرز اسٹاف کی دوڑیں لگ گئیں۔(جاری ہے) ذرائع نے کہا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پولی کلینک ہسپتال میں آنکھوں کا معائنہ کرایا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی میڈیکل چیک اپ کے بعد پولی کلینک سے روانہ ہوگئے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔(جاری ہے) سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے 8 اپیلوں پر سماعت کی کاز لسٹ جاری کر دی اور عمران خان کی لیگل ٹیم کو بھی اس حوالے سے نوٹس بھیج دیا۔سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 12 اگست کو عمران خان کی اپیلوں پر سماعت کرے گا، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی بینچ کی سربراہی کریں گے، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بھی بینچ میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت بانی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امید ہے امریکی صدر ٹرمپ فلسطین میں امن اور دو ریاستی حل میں بھی تاریخی کردار ادا کریں گے۔ایکس پر خواجہ آصف نے لکھا کہ صدر ٹرمپ کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کروانے میں کردار قابلِ تحسین ہے، ٹرمپ روس اور یوکرین کے درمیان امن قائم کروانے میں بھی کرداد ادا کرسکتے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے لکھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی بھی صدر ٹرمپ کی کوششوں سے ممکن ہوئی تھی، امریکی صدر نے روس کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا اشارہ بھی دیا ہے، صدر ٹرمپ کی کامیاب امن کوششیں تاریخی اور انسانیت کی...
وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض میں منعقد ہونے والے نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم میں شرکت کیلئے دعوت قبول کرلی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ سعودی سفیر نے وزیر اعظم کو 27-30 اکتوبر کو ریاض میں منعقد ہونے والے نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم میں شرکت کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے دستخط شدہ دعوت نامہ پیش کیا۔ کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دعوت نامہ بھیجنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دلی شکریہ ادا کیا۔...
انجنیئر خالد محمود آئیسکو کے نئے چیف ایگزیکٹیو آفیسرتعینات WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )انجنیئر خالد محمود آئیسکو کے نئے چیف ایگزیکٹیو آفیسرتعینات ،انجنیئر خالد محمود توانائی کے شعبے میں ایک بہترین پروفیشنل کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ ،آپریشن کنسٹرکشن کمرشل اور دیگر فارمیشنز میں کام کا وسیع تر تجربہ رکھتے ہیں ،آئیسکو افسران و سٹاف کا انجنیئر خالد محمود کی تعیناتی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور لیڈر شب پر بھرپور بھروسے کا اظہار ۔انجنیئر خالد محمود کی قیادت میں آئیسکو ترقی اور کامیابیوں کا سفر جاری رکھے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی...

یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر 8 روز تک مختلف اوقات میں پروازیں معطل رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگست میں مخصوص دنوں پر یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ نوٹس ٹو ایئرمین (NOTAM) کے مطابق، 11، 12 اور 13 اگست کو رات 8 بجے سے 10 بجے تک تمام پروازیں معطل رہیں گی اور ایئرلائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان اوقات میں کوئی پرواز شیڈول نہ کی جائے۔ نوٹم میں مزید بتایا گیا ہے کہ 6 سے 9 اگست اور 11 سے 14 اگست کے دوران دن کے اوقات میں بھی پروازیں مختلف اوقات میں معطل رہیں گی، جن میں صبح 11 بجے سے دوپہر...
اسلام آباد: حکومت نے نئی انڈسٹریل پالیسی میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کیلئے سپر ٹیکس ریٹ میں کمی کا فیصلہ کر لیا۔ انڈسٹریل پالیسی کے تحت 4 برسوں میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کیلئے سپر ٹیکس کی شرح کم ہو کر 5 فیصد مقرر کی جائے گی، پرائمری بیلنس سرپلس ہونے پر پانچویں سال سپر ٹیکس ختم کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے داران وفاقی کابینہ سے نئی انڈسٹریل پالیسی کی منظوری لی جائے گی، مینوفیکچرنگ سیکٹر کیلئے سپر ٹیکس کیلئے کم سے کم تھریش ہولڈ 20 کروڑ سے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ پالیسی مسودہ میں کہا گیا ہے کہ 20 کروڑ روپے سے تھریش ہولڈ بڑھا کر 50 کروڑ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ...
اسلام آباد:رئیس الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن کو اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا۔ جامعہ کے علمی و تحقیقی شعبے میں مثالی خدمات کے اعتراف میں رئیس الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن کو “اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ 2025″ سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں قومی سطح پر تعلیم و تحقیق میں غیرمعمولی کارکردگی اور علمی معیار کے فروغ کے لیے دیا گیا۔ ایوارڈ کی تقریب صوبائی دارالحکومت لاہور (گورنر ہاؤس) میں منعقد ہوئی، جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان ، چئیرمین HEC پاکستان ،چئیرمین HEC پنجاب سمیت اعلیٰ تعلیمی کمیشنز کے نمائندگان، جامعات کے سربراہان، محققین، اساتذہ، اور دیگر علمی و فکری حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن...
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی میڈیکل چیک اپ کیلئے پولی کلینک اسپتال گئے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی پولی کلینک آمد پر ڈاکٹرز اسٹاف کی دوڑیں لگ گئیں۔ ذرائع نے کہا کہ چیف جسٹس یحیی آفریدی نے پولی کلینک ہسپتال میں آنکھوں کا معائنہ کرایا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی میڈیکل چیک اپ کے بعد پولی کلینک سے روانہ ہوگئے۔
اسلام آباد( ملک نجیب ) معرکہ حق اور یوم آزادی کی تقریبات کو قومی جوش و جذبے سے منانے کیلئے اسلام آباد کے مختلف مقامات پر پرچم کشائی، مختلف شاہراہوں کی رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجاوٹ، ثقافتی تقاریب، آتش بازی، ملی نغموں کے مقابلے اور عوامی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔ چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر پلاننگ خالد حفیظ ، ممبر فنانس طاہر نعیم، انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی، ڈپٹی کمشنر اسلام...
نو مئی سے متعلق مقدمات: عمران خان کی 8 اپیلیں سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے 8 اپیلوں پر سماعت کی کاز لسٹ جاری کر دی اور عمران خان کی لیگل ٹیم کو بھی اس حوالے سے نوٹس بھیج دیا۔ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 12 اگست کو عمران خان کی اپیلوں پر سماعت کرے گا، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی بینچ کی سربراہی کریں گے، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن...
عمر کوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست 2025ء ) سپریم کورٹ کے جج جسٹس صلاح الدین پہنور کا کہنا ہے کہ بعض ججز طاقتوروں کو خوش کرنے کیلئے اپنے ضمیر کا سودا کرلیتے ہیں، اگر ہم کچھ نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔ عمرکوٹ بار ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے عدالتی نظام اور اداروں کی کوتاہیوں پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور ان ججز، وکلاء و پولیس افسران کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو عوام کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر یا انکار کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے "انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے" کے مقولے کو بالکل...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے ڈیجیٹل تجارت کے فروغ اور معاشی ترقی کے لیے مثر پلیٹ فارم کی تیاری کا آغاز ہوگیا ہے۔پاکستان کا ڈی پی ورلڈ کے اشتراک سے دبئی میں ’’زیرو کوسٹ ایکسپورٹ مارٹ‘‘کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا جبکہ دبئی کی بندرگاہ جبل علی کے قریب ’’پاکستان مارٹ‘‘کے نام سے تجارتی مرکز قائم کیا جائے گا۔(جاری ہے) علاوہ ازیں ڈی پی ورلڈ پاکستانی برآمدکنندگان کے لیے تجارتی مرکز کی تعمیر بلا تعمیراتی لاگت کرے گا۔ ایکسپورٹ مارٹ سے برآمدکنندگان کی مصنوعات کو نمائش، ترسیل اورعالمی منڈی تک براہِ راست رسائی ملے گی۔اس اہم منصوبے سے ٹیکسٹائل، گارمنٹس، سرجیکل اور خوراک سمیت دیگر شعبے مستفید...
—فائل فوٹو سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا 3 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو 12 اگست کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بھی اس تین رکنی بینچ کا حصہ ہیں۔ رجسٹرار آفس نے 8 اپیلوں پر سماعت کی کاز لسٹ جاری کر دی۔ رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو نوٹس کر دیا ہے۔
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست 2025ء ) پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب کیلئے دبئی میٹرو کے اوقات میں توسیع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کے ایکسپو سٹی میں پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کی شاندار تقریب کل بروز اتوار 10 اگست کو منعقد ہوگی، اس تقریب میں 60 ہزار سے زائد شرکاء کی شرکت متوقع ہے، پاکستانی ثقافت کی سب سے بڑی عوامی نمائندگی کے اس ایونٹ میں یو اے ای وزیر رواداری شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان اور پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ تقریب "Emirates Loves Pakistan" کے عنوان کے تحت منعقد کی جائے گی، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے تعاون...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اگست ۔2025 )جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے پاکستان میں موبائل میسیجز کے ذریعے شہریوں سے فراڈ روکنے کیلئے پی ٹی اے سمیت دیگر اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جعلساز موبائل میسیجز بھیج کر معصوم شہریوں کو لوٹ رہے ہیں، ایف آئی اے، ٹیلی کمیونیکیشن اور سیکرٹری انفارمیشن جعلسازوں کو روکنے میں ناکام ہیں.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موبائل میسیجز کے ذریعے شہریوں سے فراڈ روکنے کیلئے پی ٹی اے سمیت دیگر اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جعلساز موبائل میسیجز بھیج کر معصوم شہریوں کو لوٹ رہے ہیں، میسیجز میں جعلساز...
گندم کی کاشت سے قبل کسانوں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز لاہور:گندم کی کاشت سے پہلے حکومت پنجاب متحرک ہوگئی، وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں بوائی سے قبل کسانوں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ نے گندم کے کاشتکار کی معاونت اور پیدوار میں اضافے کیلئے جامع پلان طلب کرلیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا پنجاب میں بہتر پیدوار کیلئے گندم کی بروقت بوائی ضروری ہے، 2 ماہ کے دوران کاشتکاروں کو مجموعی طور پر 63 ارب روپے کی سبسڈی دی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے بیٹوں کیلئے سیاست مشکل کام قرار دے دیا۔(جاری ہے) ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 5 اگست کی کال پر لوگوں نے رسپانس نہیں دیا، میرے خیال میں عمران خان کے بیٹوں نے ویزہ نہیں مانگا، وہ مانگیں تو دے دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے سیاست اور ان حالات میں تحریک کی سربراہی کرنا چاہتے ہیں تو یہ آسان کام نہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اتحادی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، آئندہ 2، 3 سال میں ملک کے کئی مسائل حل ہوجائیں گے۔
لاہور مسلم لیگ (ن) کے رکنِ پنجاب اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز کے گھر کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (CCD) نے چھاپہ مارا، جس نے سیاسی و عوامی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اُن افراد کی گرفتاری کے لیے کی گئی جو اغوا اور نازیبا ویڈیوز بنانے جیسے سنگین الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ترجمان CCD کے مطابق، ایم پی اے نعیم اعجاز کو پہلے ہی ملزمان کی تفصیلات اور الزامات سے آگاہ کر دیا گیا تھا اور ان سے کہا گیا تھا کہ اپنے ڈیرہ انچارج کو حکام کے حوالے کریں، کیونکہ وہ ایک دہشت گردی کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں۔ محکمے کا مؤقف ہے کہ چھاپہ مکمل شواہد اور قانونی...
سندھ ہائیکورٹ نے ایکس کیڈر عہدوں کے لئے ججز نامزد کر دیے، ممبر انسپکشن ٹیم ون نے سیکرٹری وزارت قانون و انصاف کو خط لکھ دیا۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خصوصی عدالتوں اور ٹریبونلز کے لئے نامزدگی کی منظوری دی۔وزارت قانون و انصاف کو لکھے گئے خط کے مطابق ممبر انسپکشن ٹیم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر احمد دایو بینکنگ کورٹ 7 کراچی کے لئے نامزد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحمت اللہ مورو بینکنگ کورٹ لاڑکانہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشابہ قاضی بینکنگ کورٹ 3 کراچی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امینہ نذیر انصاری سپیشل کورٹ اینٹی کرپشن 2 کے لئے نامزد کر دی گئیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ثریا محبوب اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل کراچی کے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) حج درخواستوں کی وصولی کیلئے نامزد بینک ہفتہ کے روز بھی کھلے رہے۔ وزارت مذہبی امور کی درخواست پر اسٹیٹ بینک نے 14 نامزد بینکس کو برانچیں کھلی رکھنے کی ہدایات دی تھیں۔(جاری ہے) رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستیں بمعہ اخراجات وصول کرنے کیلئے 4 سے 9 اگست تک کی تاریخ مقرر کی گئی تھی جبکہ غیر رجسٹرڈ عازمین 11 سے 16 اگست تک اپنی درخواستیں اور اخراجات جمع کراسکیں گے۔
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے برآمدات کے گزشتہ برس کے ہدف، 3.8 ارب ڈالر کے حصول کی پذیرائی اور 30 ارب ڈالر کے ہدف کو عبور کرنے کے لیے آئندہ برسوں کے سالانہ اہداف اور درکار اقدامات پر جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ این آئی ٹی بی اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اقدامات سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹائزیشن سے معیشت کی ترقی اور اسے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات کو 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے پورا ڈیجیٹل ایکو سسٹم...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے لاہور میں آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے الوداعی ملاقات کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پاکستان میں شاندار خدمات کے اختتام پر ہائی کمشنر نیل ہاکنز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ملاقات میں ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ، معدنیات اور آئی ٹی خدمات میں تجارت کو وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے باہمی روابط اور دوطرفہ تعلقات خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی منتقلی اور دیرپا شراکت داری کو فروغ دیا جارہا ہے۔ آسٹریلیا اور پاکستان زراعت اور لائیو سٹاک میں بھی باہمی تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ایکوا کلچر، فشریز کی امپورٹ کے...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر مزید دو چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے 200 ٹن امدادی سامان غزہ کے نہتے اور مظلوم شہریوں کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے۔ اب تک امدادی سامان پر مشتمل 18 جہاز غزہ روانہ کئے جا چکے ہیں۔ جمعہ کو یہاں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہر فورم پر مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کی۔ پاکستان فلسطینی نہتے شہریوں پر اسرائیل کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کی نہ صرف مذمت...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے، منصفانہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایران کے صدر نے پاکستان کا اہم دورہ کیا، صدرمملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، ایرانی صدر نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت کو سراہا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کے ایسے اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان یوکرائن تنازع کے پرامن اورمذاکرات پر مبنی حل کا حامی...
اسلام آباد، آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے جلد لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت قدرتی وسائل کی بدولت پاکستان دنیا میں منفرد اہم مقام رکھتا ہے،شہبازشریف کی اجلاس میں گفتگو وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد، آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے جلد لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت سیاحت کے فروغ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوقدرتی وسائل اور لازوال خوبصورتی سے نوازا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ قدرتی وسائل کی بدولت پاکستان دنیا میں منفرد اور اہم مقام رکھتا ہے پاکستان کے پاس دنیا کی قدیم ترین...
سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمنوں کو ان کے مذموم عزائم میں کبھی کامیابی نہیں ملے گی، پوری قوم افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ ملکی سلامتی کے تحفظ کے لئے سکیورٹی فورسز کی جراتمندانہ کارروائیوں پر فخر ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے 33 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی اور...
بلوچستان سے ایران جانے والوں کیلئے خوشخبری ہے کہ کوئٹہ سے ایران کیلئے فضائی سروس کا آغاز ہوگیا۔ایران ایئر کی پہلی پرواز 75 مسافروں کو لیکر زاہدان روانہ ہوگئی، ایران ایئر کی فلائٹ ہفتے میں ایک روز کوئٹہ سے آپریٹ ہوگی۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پرواز کی روانگی کی تقریب کوئٹہ ایئرپورٹ پر منعقد ہوئی۔ایرانی قونصل جنرل، ایئرپورٹ منیجر اور چیمبر کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔ایران ایئر کی پرواز 75 مسافروں کو لیکر کوئٹہ سے زاہدان روانہ ہوئی۔ اس سے پہلے ایران ایئر کی پہلی پرواز زاہدان سے کوئٹہ پہنچی، ایئر لائن کے مطابق ایران ایئر ہفتے میں ایک روز جمعرات کو کوئٹہ سے آپریٹ ہوگی۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نےکہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اسپیکٹرم سے متعلق چیلنجز اور مواقع میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، حکومت ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کو مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وفاقی وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر شزا فاطمہ سے عالمی ادارہ جی ایس ایم اے کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ہیڈ آف ایشیا پیسیفک جولیان گورمن، ہیڈ آف پبلک پالیسی ایشیا پیسیفک جینیٹ وائٹ اور کنٹری لیڈ پاکستان سائرہ فیصل شامل تھیں۔ ہیڈ آف ایشیا پیسیفک جی ایس ایم اے جولیئن گورمن نے کہا کہ آج ہماری ایک مفید ملاقات ہوئی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ قاسم اور سلیمان کا نائیکوپ بناہوا ہے لیکن کارڈ گم ہوچکا ہے، برٹش پاسپورٹ پر دونوں نے ویزا کیلئے اپلائی کر دیا ہے۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھاکہ ایڈووکیٹ فیصل ملک کو کہا ہے طلال چوہدری سے رابطہ کریں، وزارت داخلہ نے کہا ہے ہمارا بانی کے بچوں کی ویزا درخواست سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے بتایاکہ سفیر نے کہا تھا وہ وزارت داخلہ سے اجازت لیں گے، بانی کے بچوں کے ٹریکنگ نمبرز ہمارے پاس ہیں، طلال چوہدری سے پوچھا جائے بانی کے بچوں کو...
خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں،مناسب وقت پر اکثریت ثابت کرینگے، امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں، مناسب وقت پر اکثریت ثابت کر کے دکھائیں گے، 53 اراکین اسمبلی کی صورت میں مضبوط اپوزیشن اتحاد خیبرپختونخوا میں پانسہ پلٹ سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہارِ انہوں نے صوابی میں ن لیگ خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد کیا۔امیر مقام نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی لیڈر...
ویب ڈیسک : حج درخواستیں جمع کروانے کے خواہشمند افراد کی سہولت کیلئے سٹیٹ بینک نے اہم اقدام کیا ہے، حج درخواستیں جمع کرنے کے لیے مجاز بینکوں کی برانچیں ہفتے کو بھی کھلی رہیں گی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق درخواست فارم جمع کروانے میں سہولت دینے کی خاطر وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر 14 مجاز بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے۔ ملک بھر میں مجاز برانچیں ہفتے کو صبح 9 بجے سے ڈھائی بجے دوپہر تک کھلیں رہیں گی۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مجاز بینک حج درخواست فارم 4 اگست تا 9 اگست 2025 تک وصول کرسکتے...
غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کے حالیہ سلسلے میں مزید 200 ٹن امدادی سامان 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا گیا، اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 18ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پرواز روانہ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کردیا گیا۔ غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کے حالیہ سلسلے میں مزید 200 ٹن امدادی سامان 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا گیا، اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 18ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پرواز روانہ کی گئی، قبل ازیں 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17 ویں کھیپ 7...
ویب ڈیسک : وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پنشن سے متعلق آفس میمورینڈم جاری کردیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے یکم جولائی 2025 یا بعد میں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے لیے ریلیف کی منظوری دی ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نے بیان میں کہا ہے کہ تمام وفاقی پنشنرز پر برابری کی بنیاد پر پنشن میں اضافے کا اطلاق ہوگا، 2011 سے 2024 کے دوران 5 اضافی ایڈہاک ریلیف الاؤنس پنشن کا حصہ ہوں گے۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی گراس پنشن میں سے کمیوٹ شدہ پنشن منہا کرکے 5 ایڈہاک ریلیف شامل کیے جائیں گے۔ جاری کردہ دستاویز کے مطابق 5 سابقہ اضافی ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی...
اعلامیہ میں کہا گیا کہ جسٹس (ر) ارشدحسین کے عہدہ سنبھالنے کے بعد جولائی میں کمیشن نے 70 کیسز نمٹائے اور 15 نئی شکایات رجسٹرڈ کیں جبکہ کمیشن نے گمشدہ افراد کے خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے 50 لاکھ روپےکے پیکج پر عمل درآمد بھی شروع کردیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی تشکیلِ نو کرتے ہوئے جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو کمیشن کا چیئرمین تعینات کر دیا۔ جبری گمشدگیوں پر قائم انکوائری کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کی تشکیل نو کرتے ہوئے جسٹس (ر) نذر اکبر ممبر سندھ، ریٹائرڈ جج محمد بشیر ممبر اسلام آباد اور جسٹس (ر) سید افسر شاہ کو ممبر خیبرپختونخوا...
نان فائلرز کیلئے بینک سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس میں اضافے کا اطلاق کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی جانب سے رواں مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں نان فائلرز کے لیے بینک سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس میں اضافے کا اطلاق کردیا گیا۔ایف بی آر کے مطابق ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہ ہونے والے افراد پر بینک سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یومیہ 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر 0.8 فیصد ٹیکس لاگو ہے جبکہ اس سے پہلے یومیہ 50ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر0.6فیصد ٹیکس عائد تھا۔بتایا...
پشاور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں، مناسب وقت پر اکثریت ثابت کر کے دکھائیں گے، 53 اراکین اسمبلی کی صورت میں مضبوط اپوزیشن اتحاد خیبرپختونخوا میں پانسہ پلٹ سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارِ انہوں نے صوابی میں ن لیگ خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد کیا۔ امیر مقام نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مذاکرات چاہتی ہے لیکن بدقسمتی سے پی ٹی آئی ایسا نہیں چاہتی، عمران نیازی کے...
غیر منافع بخش ادارے اسپیشل اولمپکس اِلینوائے نے سالانہ فنڈ ریزنگ ایونٹ میں 2025 شیکاگو ڈکی ڈربی کے لیے شیکاگو دریا میں 82 ہزار سے زائد ربر کی بطخیں دریا میں چھوڑ دی گئیں۔ ایونٹ میں شرکاء کو 10 ڈالر کے عطیے کے عوض ایک بطخ لینے کے لیے دعوت دی اور پھر ان بطخوں کو دریا میں ریس کے لیے چھوڑ دیا گیا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ اس برس کی ڈربی میں 82 ہزار سے زائد بطخوں کو دریا میں چھوڑا گیا جس سے اسپیشل اولمپکس اِلینوائے کے لیے تقریباً چھ لاکھ ڈالر اکٹھا ہوئے۔ ریس ک بعد بطخوں کو دریا سے نکال کر آئندہ برس کے ایونٹ کے لیے رکھ لیا گیا۔
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے ریلیف کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت تمام وفاقی پنشنرز پر برابری کی بنیاد پر پنشن میں اضافے کا اطلاق ہوگا۔ وفاقی وزارت خزانے نے پنشن سے متعلق آفس میمورنڈم جاری کر دیا ہے، میمورنڈم کے مطابق ملازمین کی پنشن میں اضافے، ادائیگی سے متعلق ہے اور یکم جولائی 2025 یا بعد میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کیلئے ریلیف کی منظوری دی گئی ہے۔ میمورنڈم کے مطابق تمام وفاقی پنشنرز پر برابری کی بنیاد پر پنشن میں اضافے کا اطلاق ہوگا۔ وزارت خزانہ سے جاری آفس میمورنڈم کے مطابق 2011 سے 2024 کے دوران پانچ اضافی ایڈہاک ریلیف...
کراچی: حج 2026 کے لیے رجسٹرڈ درخواست گزاروں کی حج درخواستیں جمع کرنے کے لیے مجاز بینکوں کی برانچیں ہفتے کو بھی کھلی رہیں گی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حج 2026 کے رجسٹرڈ درخواست گزاروں کو درخواست فارم جمع کرانے میں سہولت دینے کی خاطر وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر 14 مجاز بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک بھر میں اپنی مجاز برانچیں ہفتہ 9 اگست 2025 کو صبح 9 بجے سے ڈھائی بجے دوپہر تک کھلی رکھیں۔ قبل ازیں حج پالیسی کے حوالے سے وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے 14 بینکوں نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک، یو نائیٹڈ بینک ، ایم سی بی بینک،...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر مزید 2 چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے 200 ٹن امدادی سامان غزہ کے نہتے اور مظلوم شہریوں کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے، اب تک امدادی سامان پر مشتمل 18 جہاز غزہ روانہ کئے جا چکے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فلسطین کے مظلوم شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، ہر فورم پر مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کی آواز اٹھائی جا رہی ہے، فلسطینی طلباء پاکستان میں اپنی میڈیکل تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں، امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بھارت نے امریکہ سے...
حکومت نے ٹیکس نیٹ میں توسیع کی پالیسی کے تحت نان فائلرز کے لیے بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کی شرح بڑھا دی جبکہ جائیداد کی خرید و فروخت پر بھی ٹیکس کے نئے سلیبزعائدکئے گئے تفصیلات کے مطابق نان فائلرز کے لیے یومیہ 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکلوانے پر ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.8 فیصد کر دی گئی ہے۔ یہ ٹیکس ایڈوانس اور ایڈجسٹیبل ہوگا، اور ہر بینکنگ کمپنی اسے وصول کرنے کی مجاز ہوگی۔ یہ اضافہ ان افراد پر لاگو ہوگا جو ایف بی آر کی ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔ پراپرٹی کی خرید و فروخت پر نئے سلیبزرکھ دیئے گئے ایف بی آر نے غیر منقولہ جائیداد کی خریداری...

وزیراعظم شہباز شریف کی غزہ پر غیرقانونی قبضے کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت، آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
وزیراعظم شہباز شریف کی غزہ پر غیرقانونی قبضے کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت، آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ پر فوجی قبضے کے اسرائیلی حکومت کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر زور دیا جس کا دارالحکومت القدس ہو۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اسرائیلی کابینہ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیلی کابینہ کی جانب سے غزہ شہر کا غیر قانونی اور ناجائز کنٹرول حاصل کرنے کے منصوبے کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ فلسطینی عوام کے...
انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن منصفانہ اور شفاف طریقے سے کام کرنے میں ناکام رہتا ہے تو سیاسی جماعتوں اور بھارت کی عوام کو انتخابات کے بائیکاٹ پر سنجیدگی سے غور و فکر کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے معروف عالم دین مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی نے انتخابی ایمانداری، آئینی جوابدہی اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مضبوط اتحاد کا مطالبہ کیا ہے۔ مولانا سجاد نعمانی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو اپنے آئینی مینڈیٹ کے مطابق مکمل ایمانداری، غیر جانبداری اور شفافیت کے ساتھ کام کرنا چاہیئے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ای سی آئی کو حکومتی دباؤ میں کام کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے،...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب سے ہزاروں نوجوان باعزت روزگار حاصل کر رہے ہیں۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت این آئی ٹی بی اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےوزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے برآمدات کے گزشتہ برس کے ہدف، 3.8 ارب ڈالر کے حصول کی پزیرائی کرتے ہوئے، 30 ارب ڈالر کے ہدف کو عبور کرنے کیلئے آئندہ برسوں کے سالانہ اہداف اور درکار اقدامات پر جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت دی۔وزیرِ اعظم نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹائیزیشن سے معیشت کی ترقی اور اسے عصری...
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 14 اگست کو جشن آزادی اور بھارت سے جنگ جیتنے کی خوشی منائیں گے ساتھ ہی عمران خان کی رہائی کے لیے بھی آواز اٹھائیں گے۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ بانی چیئرمین کی آزادی کے لیے جو تحریک شروع کی ہے وہ رکے گی نہیں، یہ تحریک انشااللہ چلتی رہے گی، 14 اگست کو جشن منائیں گے، ریلیاں نکالیں گے، خان صاحب کی رہائی کے لیے بھی آواز اٹھائیں گے، انڈیا کے خلاف جو ہم نے جنگ جیتی ہے اس کا بھی جشن منائیں گے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شیر افضل مروت کو واپس لانے کے حوالے سے مشاورت ہوئی ہے اس پر...
پاک افغان بارڈر سے خواجیوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام ، 33جہنم واصل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے خواجیوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی،33 خوراج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)آئی ایس پی آر کے مطابق 7 اور 8 اگست کو بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے گروپ کی نقل وحرکت پکڑی گئی۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ خوارج پاک افغان بارڈر سے ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش پر 33خوراج کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے خوارج سے...

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر فلسطین کے مظلوم اور نہتے شہریوں کیلئے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک امدادی سامان کی 18 کھیپیں غزہ روانہ کی جا چکی ہیں، عطاء اللہ تارڑ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر مزید دو چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے 200 ٹن امدادی سامان غزہ کے نہتے اور مظلوم شہریوں کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے، اب تک امدادی سامان پر مشتمل 18 جہاز غزہ روانہ کئے جا چکے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فلسطین کے مظلوم شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ہر فورم پر مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کی آواز اٹھائی جا رہی ہے، فلسطینی طلبا پاکستان میں اپنی میڈیکل تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں، امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ بھی...
حکومت پاکستان نے غزہ کیلئے 200ٹن امدادی سامان کی 18ویں کھیپ روانہ کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت پاکستان نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر غزہ کے لیے 200 ٹن امدادی سامان کی 18 ویں کھیپ روانہ کر دی، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان فلسطینی عوام سے ہر وقت یکجہتی کے عزم پر قائم ہے، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے امدادی سامان کے لیے تعاون پر الخدمت فانڈیشن اور جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیاہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ کھیپ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی زیر نگرانی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ کی گئی، امدادی سامان وزیراعظم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے میجر طفیل محمد شہید(نشانِ حیدر)کو ان کی 67 ویں یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اپنے شہداکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔(جاری ہے) جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ 67 برس قبل میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر)نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر جان قربان کی، پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر)کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے عظیم ہیروز کو سلام پیش کرتے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے برآمدات کے گزشتہ برس کے ہدف، 3.8 ارب ڈالر کے حصول کی پزیرائی اور 30 ارب ڈالر کے ہدف کو عبور کرنے کیلئے آئندہ برسوں کے سالانہ اہداف اور درکار اقدامات پر جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی ڈیجیٹائیزیشن سے معیشت کی ترقی اور اسے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں،آئی ٹی برآمدات کو 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کیلئے پورا ڈیجیٹل ایکو سسٹم اور اسکا انفراسٹرکچر متعارف کروایا جا رہا ہے،این آئی ٹی بی کے بنیادی ڈھانچے کی ازسر نو تنظیم...
---فائل فوٹو وفاقی حکومت کی جانب سے جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی تشکیلِ نو کی گئی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو کمیشن کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن کو مبینہ جبری گمشدگیوں سے متعلق 10 ہزار 607 کیسز موصول ہوئے،31 جولائی 2025ء تک کمیشن نے 8770 کیسز (82 فیصد) کیسز نمٹائے، جسٹس (ر) ارشد حسین کے عہدہ سنبھالنے کے بعد جولائی میں کمیشن نے 70 کیسز نمٹائے جبکہ 15 نئی شکایات رجسٹرڈ ہوئیں۔اعلامیے کے مطابق کمیشن نے گمشدہ افراد کے خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے 50 لاکھ روپےکے پیکج پر عمل شروع کردیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شیر افضل مروت کو پارٹی میں واپسی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے اہم مشورہ دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی پر مشاورت ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے پارلیمانی پارٹی کے اراکین کا کہنا تھا اجلاس سے پہلے شیر افضل مروت کا مؤقف سنا جانا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق اسد قیصر اور شہریار آفریدی نے شیر افضل مروت کی واپسی پر مؤقف پیش کیا جبکہ نثار جٹ نے بھی شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی کی تائید کی۔ نان فائلرز کے بینک سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ...
اپوزیشن لیڈر کیلئے ناموں پر غور، محمود اچکزئی فیورٹ امیدوار کے طور پر سامنے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) متحدہ اپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کے نام پر غور جاری ہے، جبکہ بیرسٹر گوہر، علی محمد خان اور اسد قیصر کے نام بھی زیر غور ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر بننے سے معذرت کر لی ہے تاہم انہوں نے مولانا فضل الرحمن سے رابطے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات کا بھی امکان...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست2025ء) گاڑیوں کے پرکشش نمبرز کے حصول کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کی محکمہ ایکسائز پنجاب کے اشتراک سے وضع کردہ ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر ماہ اگست کے دوران خواہشمند افراد کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ خواہشمند افراد 30 اگست تک اپنا پسندیدہ نمبر حاصل کرنے کیلئے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔(جاری ہے) ای آکشن ایپ میں موٹر سائیکل اور موٹر کار کے نمبروں کی نیلامی شامل ہے اور بولی جیتنے والوں کی تفصیلات بھی ای آکشن ایپ پر دیکھی جا سکیں گی۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ ای آکشن سسٹم شہریوں کو شفاف اور سہل طریقے سے اپنی پسند کے...
وفاقی حکومت نے جبری گمشدگیوں کے انکوائری کمیشن کی تشکیل نو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کو اس کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ چیئرمین کمیشن جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد گمشدہ افراد کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ کمیشن کو اب تک جبری گمشدگیوں کے 10,607 کیسز موصول ہوئے، جن میں سے 31 جولائی 2025 تک 8,770 کیسز یعنی 82 فیصد نمٹا دیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کی سربراہی میں جولائی کے مہینے میں 70 کیسز حل کیے گئے اور 15 نئی شکایات بھی رجسٹرڈ ہوئیں۔ کمیشن نے گمشدہ افراد کے اہل خانہ کی مالی معاونت کے لیے وفاقی حکومت...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے حکومت روک نہیں سکتی،کب تک جج مجبوری میں ہمیں انصاف نہیں دیں گے ؟،14 اگست کو بھی سیاسی قوت مظاہرہ ہوگا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے خلاف کئی کیسز ہیں ،یہاں ہماری ضمانت نہیں ہوگی،قتل کیس میں میرے وارنٹ گرفتاری نکالے گئے ہیں، جب گرفتاری کرنا ہوگی یہ کر لیں گے، یہ سب ناجائز کیسز ہیں، میرا جرم یہ ہے میں عمران خان کا میسج عوام میں لاتی ہوں ، کیا عمران خان کا پیغام باہر لانا جرم ہے؟۔انہوں نے کہا کہ جج سے بھی کہیں گے کہ آپ...
ویب ڈیسک: وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کردیا گیا۔ غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کے حالیہ سلسلے میں مزید200ٹن امدادی سامان 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 18ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پرواز روانہ کی گئی، قبل ازیں 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17 ویں کھیپ 7 اگست کو روانہ کی گئی تھی۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل 18 ویں کھیپ میں 100 ٹن امدادی سامان بشمول راشن بیگز، تیار کھانا اور ادویات روانہ کیا گیا ہے، اب تک 18امدادی کھیپوں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی تشکیلِ نو کرتے ہوئے جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو کمیشن کا چیئرمین تعینات کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جبری گمشدگیوں پر قائم انکوائری کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کی تشکیل نو کرتے ہوئے جسٹس (ر) نذر اکبر ممبر سندھ، ریٹائرڈ جج محمد بشیر ممبر اسلام آباد اور جسٹس (ر) سید افسر شاہ کو ممبر خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔ کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو انکوائری کمیشن کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے اور چیئرمین نے لاہور اور کراچی میں 50 سے زائد کیسز کی سماعت بھی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کو ان کی 67 ویں یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اپنے شہداءکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ 67 برس قبل میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر جان قربان کی، پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ہم اپنے عظیم ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی...
ایک پرائیویٹ کمپنی نے 7 سال قبل لائسنس کیلئے درخواست دی تھی، حکومت پاکستان نے اب اس کی باقاعدہ اجازت دیدی،کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد عمر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں فیری سروس ایران تک شروع کی جائے گی اور بعد ازاں اسے سعودی عرب، عمان، عراق اور یو اے ای تک بڑھایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سے ایران اور دیگر خلیجی ممالک کیلئے فیری سروس چلانے کا لائسنس جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایک پرائیویٹ کمپنی نے فیری سروس چلانے کیلئے درخواست دی تھی، جس کا فیصلہ 7 سال بعد ہوا اور اب کمپنی کو پاکستان سے ایران فیری سروس چلانے کا لائسنس مل گیا ہے۔ اس حوالے سے نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے وطن واپسی پر پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے پیغام جاری کردیا۔ شیر افضل مروت کاکہناتھا کہ سب کیلئے پیار بھرا سلام،پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کو کہنا چاہتا ہوں کہ خان کا سپاہی ہوں اور رہوں گا،رکن قومی اسمبلی کاکہنا تھا کہ 5اگست کو آپ نے دیکھ لیاانہوں نے مغالطےاور جھوٹ کی بنیاد پر یہ اعلان کیا ہے کہ ہم نے احتجاج کامیاب کیا ہے،یہ پہلا احتجاج تھا جب میں ان کے ساتھ نہیں تھا، 14اگست کو آپ پھر دیکھیں گے ان کو بری کھانی پڑے گی۔ میجر طفیل محمد شہید کی قربانی قوم کیلیے مشعلِ راہ ، پاکستان کو اپنی بہادر افواج پر...
اویس کیانی : وفاقی حکومت نے جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی تشکیلِ نو کر دی،جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کمیشن کے چیئرمین تعینات ،کمیشن کو مبینہ جبری گمشدگیوں کے متعلق 10،607کیسز موصول ہوئے، 31 جولائی 2025 تک کمیشن نے82 فیصدکیسز نمٹا دئیے۔ جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد جولائی کے مہینے میں کمیشن نے 70 کیسز نمٹائے، 15 نئی شکایات رجسٹرڈ کیں، کمیشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے گمشدہ افراد کے خاندانوں کی مالی معاونت کیلئے 50 لاکھ روپے کے پیکج پر عمل درآمد بھی شروع کردیا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل چیئرمین کی جانب سے وفاقی حکومت کو مالی معاونت...
پاکستان کے لئے آج تاریخی دن ہے، پاکستانی جیولن تھرور ارشد ندیم کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتے ایک سال مکمل ہوگیا۔8 اگست 2024ء کو پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا تھا، ارشد ندیم نے 92.97 میٹر تھرو پھینک کر گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔پاکستان نے اولمپکس میں 40 سال بعد گولڈ مڈل جیتا، ارشد ندیم انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بنے۔
ویب ڈیسک: بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے اربوں روپے کا خسارہ قومی خودمختاری کے سامنے حقیر ثابت ہوگیا۔ وزارت دفاع کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے حوالے سے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرایا گیا ہے، جس کے مطابق فضائی حدود کی بندش کے نتیجے میں یومیہ 100 سے 150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے ہیں اور فضائی ٹریفک میں تقریباً 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل جواب کے مطابق پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کو بھارتی ایئرلائنز رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش کے باعث تقریباً 4.1 ارب روپے کا خسارہ ہوا اور یہ خسارہ...
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک نہیں سکتی۔ قاسم اور سلیمان کے پاس نائیکوپ موجود نہیں، انہوں نے برطانوی پاسپورٹ پر ویزا کے لیے اپلائی کیا۔ راولپنڈی میں عدالت پیشی کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ ان کے خلاف متعدد مقدمات چل رہے ہیں اور ضمانت ملنا ممکن نہیں ہے۔ قتل کیس میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹوں کے ساتھ سیاسی انتقام نہیں ہونا چاہیے، خواجہ سعد رفیق انہوں نے بتایا کہ یہ تمام مقدمات غیر قانونی اور سیاسی انتقام پر مبنی ہیں۔ ان کا جرم صرف عمران...
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست 2025ء ) متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معروف فضائی کمپنی ایمریٹس نے پروازوں میں پاور بینکس کے حوالے سے نئے قوانین متعارف کرادیئے۔ اماراتی میڈیا کے مطابق ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایمریٹس کی پروازوں میں کسی بھی قسم کے پاور بینک کا استعمال ممنوع ہے جس کا اطلاق یکم اکتوبر 2025ء سے ہوگا، تاہم ایمریٹس کے صارفین کو اب بھی مخصوص شرائط کے ساتھ ایک پاور بینک جہاز پر لے جانے کی اجازت ہے لیکن ہوائی جہاز کے کیبن میں پاور بینک استعمال نہیں کیے جاسکتے، نہ ہی پاور بینک سے ڈیوائسز کو چارج کرنے کے لیے اور نہ ہی ہوائی جہاز کے...
نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی تین ماہ کیلئے ایک روپے 89 پیسے سستی کردی، تین ماہ تک ہر مہینے 1 روپے 89 پیسے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا فیصلے کے مطابق بجلی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے سستی کی گئی ہے۔ یہ ریلیف گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی مد میں فراہم کیا گیا ہے، صارفین کو یہ ریلیف اگست، ستمبر اور اکتوبر میں فراہم ہوگا جس سے مجموعی طور پر 55 ارب 87 کروڑ روپے کا صارفین کو فائدہ ہوگا۔نیپرا نے فیصلے کا حتمی نوٹی فکیشن وفاقی حکومت کو بھیج دیا ہے۔ اس کے علاوہ نیپرا نے جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سے ایران اور دیگر خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس چلانے کا لائسنس جاری کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایک نجی کمپنی نے فیری سروس چلانے کے لیے درخواست دی تھی جس کا فیصلہ 7 سال بعد ہوا اور اب کمپنی کو پاکستان سے ایران فیری سروس چلانے کا لائسنس مل گیا ہے۔ اس حوالے سے نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد عمر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں فیری سروس ایران تک شروع کی جائے گی اور بعد ازاں اسے سعودی عرب ،عمان، عراق اور یو اے ای تک بڑھایا جائے گا۔ لاہور کے اکبر چوک فلائی اوور سے میاں بیوی گر کر جاں بحق وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز...
اس سے قبل پاکستان بھی بھارت کے ساتھ جنگ بندی کرانے پر صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا کہہ چکا ہے، جبکہ اسرائیل بھی گذشہ ماہ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کمبوڈیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کر دیا۔ کمبوڈین وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا تھائی لینڈ سرحدی تنازع رُکوانے میں صدر ٹرمپ نے بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے دنیا کے بعض اور کشیدہ معاملات کے حل میں بھی غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں، صدر ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ...
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان ایک منصوبہ نہیں عہد ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی پائیدار ترقی کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لانا ہوں گی، ملک کی تیز تر ترقی کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔احسن اقبال کاکہنا تھا کہ ماضی میں نام نہاد تبدیلی مسلط کر کے ملک کو پیچھے دھکیل دیا گیا، مسلح افواج نے دشمن کو ایسا جواب دیا دنیا میں پاکستان کی دھاک بٹھا دی، افواج پاکستان نے جنگی طیارے گرا کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا...
کراچی (سٹاف رپورٹر)حریت رہنما یاسین ملک کے زوجہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، بھارت کشمیر میں غزہ کی پالیسی پر عمل کررہا ہے۔ یہ بات انہوں نے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔مشعال ملک نے کہا بہت سی قرار دادیں یو این او میں موجود ہیں۔ ایک صدارتی آرڈر کے ذریعے کشمیر کے حق رائے دہی کو سلب کردیا۔ یہ ایک قانونی مسئلہ ہے۔ بھارت نے دشمن ایکٹ کے تحت کشمیریوں کی پراپرٹی کو قبضے میں لیا۔ میری اپنے شوہر سے 6 سال 5 ماہ سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ میری بیٹی صرف ایک بار جیل میں باپ سے ملی تھی۔ یسین ملک...
اسلام آباد: برطانیہ کیلیے پی آئی اے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے منتظر مسافروں کا پی آئی اے دفاتر میں تانتا بندھ گیا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ انتظامیہ برطانوی سول ایوی ایشن کے تھرڈ کنٹری آپریٹنگ (ٹی سی آئی) لائسنس کی منتظر ہے اور اس وجہ سے سفری پابندیاں ختم ہونے کے 3 ہفتے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بھی قومی ایئرلائن کیلیے فلائٹ آپریشن کاآغاز نہ ہو سکا۔ تاہم پی آئی اے انتظامیہ نے تمام تیا ریوں کو حتمی شکل دیدی ہے۔ تین برطانوی ایٔرپورٹس پرمسافروں کے کھانے کی سہولت کیلئے ٹینڈر جا ری کردیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ابتدائی طور پر مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار چار...
نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی تین ماہ کیلئے ایک روپے 89 پیسے سستی کردی، تین ماہ تک ہر مہینے 1 روپے 89 پیسے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا فیصلے کے مطابق بجلی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے سستی کی گئی ہے۔ یہ ریلیف گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی مد میں فراہم کیا گیا ہے، صارفین کو یہ ریلیف اگست، ستمبر اور اکتوبر میں فراہم ہوگا جس سے مجموعی طور پر 55 ارب 87 کروڑ روپے کا صارفین کو فائدہ ہوگا۔نیپرا نے فیصلے کا حتمی نوٹی فکیشن وفاقی حکومت کو بھیج دیا ہے۔ اس کے علاوہ نیپرا نے جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 78 پیسے سستی کرنے...
سپریم کورٹ، بحریہ ٹاون کی نیلامی کیخلاف اپیلیں کل سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاون کی نیلامی کیخلاف اپیلیں کل سماعت کیلئے مقرر۔ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ اپیلوں پر سماعت کریگا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس نعیم افغان بھی بنچ میں شامل ہیں ،بحریہ ٹاون کے وکیل فاروق ایچ نائیک کو سماعت سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتعلیم اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کیلئے او پی ایف کالج ایف الیون2 میں...

تعلیم اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کیلئے او پی ایف کالج ایف الیون2 میں اے آئی اسمارٹ کلاس رومز، اسمارٹر لرننگ کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد
تعلیم اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کیلئے او پی ایف کالج ایف الیون2 میں اے آئی اسمارٹ کلاس رومز، اسمارٹر لرننگ کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(خبرنگار خصوصی)تعلیم اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کے لیے او پی ایف کالج ایف الیون2 اسلام آباد میں اے آئی اسمارٹ کلاس رومز، اسمارٹر لرننگ کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، اس ورکشاپ کا اہتمام تعلیم فانڈیشن اور انوورسٹی کے اشتراک سے کیا گیا، جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ، سربراہان، آئی ٹی کوآرڈینیٹرز، اور نصاب سازوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد مصنوعی ذہانت (اے آئی )اور اسمارٹ ٹیکنالوجیز کو تعلیمی عمل...
فائل فوٹو شاہ لطیف ٹاؤن سے لاپتا شہری کے کیس میں جسٹس ظفر احمد راجپوت نے پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا مال پولیس کےلیے مال غنیمت نہیں ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت نے پولیس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جیو فینسنگ یہ کب سے بتانے لگی کہ کون سی موٹر سائیکل ڈکیتی میں استعمال ہوئی ہے؟ کیس میں پولیس نے لاپتہ مصور حسین کے گھر سے موٹر سائیکل اٹھانے کا یہ جواز پیش کیا تھا کہ جیو فینسنگ سے پتہ چلا تھا کہ موٹر سائیکل ڈکیتی میں استعمال ہوئی ہے۔جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا گھر کے باہر کھڑی گاڑی لاوارث نہیں ہوتی۔ پولیس کا بس چلے تو گھروں کا سارا...
قیام امن کیلئے مشرق وسطی کے تمام ممالک ابراہم معاہدے میں شامل ہوں، ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے لیے یہ بہت اہم ہے کہ مشرق وسطی کے تمام ممالک ابراہم معاہدے میں شامل ہوں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ مکمل تباہ ہو چکا ہے، اب میرے لیے یہ بہت اہم ہے کہ مشرق وسطی کے تمام ممالک ابراہم معاہدے میں شامل ہوں۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ابراہم معاہدے میں شامل ہونے سے خطے میں امن کو یقینی بنایا جاسکے گا۔دریں اثنا امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا میں...
PHNOM PENH: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کے بعد اب کمبوڈیا نے بھی نوبل پرائز کے لیے نامزد کردیا ہے۔ خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق کمبوڈیا نے حال ہی میں تھائی لینڈ کے ساتھ حال ہی میں جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باقاعدہ طور پر نوبل پرائز کے لیے نامزد کردیا ہے۔ کمبوڈیا کی وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمبوڈیا کے وزیراعظم ہون مینیٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل پرائز کے لیے باقاعدہ طور پر نامزد کردیا ہے اور اس سلسلے میں نارویجن نوبل کمیٹی کو حکومت کی طرف سے خط لکھا دیا ہے۔ ہون مینیٹ نے کمیٹی کو7 اگست کو لکھے گئے...
سیمینار میں ضلع کرم کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 16 صحافیوں نے شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد صحافیوں کو بارودی مواد، غیر پھٹے ہوئے اسلحہ اور جنگی باقیات کے خطرات سے آگاہ کرنا اور ان کی محفوظ کوریج کو یقینی بنانا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ریڈ کریسنٹ (ہلال احمر) کرم برانچ کے زیر اہتمام پاراچنار میں صحافیوں کیلئے "مائن رسک ایجوکیشن" پر ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام رسک آگاہی اور محفوظ رویے پروگرام کے تحت ترتیب دیا گیا تھا۔ سیمینار میں ضلع کرم کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 16 صحافیوں نے شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد صحافیوں کو بارودی مواد، غیر پھٹے ہوئے اسلحہ اور جنگی باقیات کے خطرات سے آگاہ کرنا...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے ایک اور بین الاقوامی نامزدگی موصول ہوئی ہے۔ پاکستان کے بعد اب کمبوڈیا نے بھی انہیں نوبل پرائز کے لیے نامزد کر دیا ہے، یہ نامزدگی تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے میں ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کی گئی ہے۔ کمبوڈیا کی وزارت اطلاعات کے مطابق وزیراعظم ہون مینیٹ نے 7 اگست کو نارویجن نوبل کمیٹی کو باقاعدہ خط ارسال کیا، جس میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام صرف ذاتی تحسین نہیں بلکہ کمبوڈیا کے عوام کی جانب سے ان کی کاوشوں کا اعتراف ہے۔ ہون مینیٹ نے ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا...
اپنے بیان میں مشیر اطلاعات و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگوں کی سفارشات بھی امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان خیبر پخونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت کا آغاز ناگزیر ہے۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگوں کی سفارشات بھی امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کے لیے صوبائی، وفاقی اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک مشترکہ جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر ضم شدہ اضلاع...

چیئرمین سی ڈی اے سے اسلام آباد کے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات، اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں کے عوام کے مسائل کو حل کرنے پر اتفاق
چیئرمین سی ڈی اے سے اسلام آباد کے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات، اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں کے عوام کے مسائل کو حل کرنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے اسلام آباد کے اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل وفد وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری، چیئرمین قومی اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ اینڈ نارکوٹکس راجہ خرم شہزاد نواز سمیت رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام آباد کے شہری و دیہی علاقوں کے عوام کو درپیش مسائل اور انکے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات...
سی ڈی اے کا اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول فیصل نعیم، ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ و ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ، ڈائریکٹر آئی سی ٹی رابعہ اورنگزیب اور دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن...
ڈیرہ اسماعیل خان جامعتہ النجف کوٹلی امام حسین میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے سے مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔قائد شہید اور شہدائے ملت جعفریہ کے لئے قرآن خوانی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعتہ النجف کوٹلی امام حسینؑ میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے سلسلے میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا، قائد شہید اور شہدائے ملت جعفریہ کے لئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔ جس میں وائس پرنسپل مولانا حاجی حنیف رکنو، مولانا شبیر حسن عسکری، مولانا ناصر عباس توکلی، مولانا حافظ مشتاق حسین، مولانا مجاہد حسین، مولانا تنویر تنویر عباس اور مولانا احسن ثقلین اصفہانی نے قائد شہید کی دینی و ملی خدمات کے حوالے سے اپنے...
کمیٹی میں علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ شبیر میثمی، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ حیات عباس نجفی، رضی حیدر رضوی اور کاظم عباس شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے زائرین اربعین کو درپیش مسائل سے متعلق حکومتی وفد سے ملاقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وحدت ہاؤس کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس کی سربراہی میں اجلاس کے بعد زائرین کے مسئلے پر حکومتی وفد سے ملاقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ اجلاس میں کاروان سالار، ملی جماعتوں کے قائدین بھی موجود تھے۔ کمیٹی حکومتی وفد سے ملاقات کرے گی۔ کمیٹی میں وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال...
ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری کا طریقہ کار وضع کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کی جانب سے جعلی، فلائنگ انوائسز کے معاملے پر ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری کا طریقہ کار وضع کردیا گیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے مطابق فراڈ میں ملوث افراد کی رجسٹریشن معطل کرکے بلیک لسٹ کیا جائے گا، ثبوت کی بنیاد پر بلیک لسٹ کرنے کیلئے 7 روز میں شوکاز نوٹس جاری ہوگا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس فراڈ میں ملوث افسران، عملے یا اندرونی سہولت کار بھی زد میں آئیں گے، مبینہ ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری سے پہلے...
—فائل فوٹو پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کے اگست میں انعقاد کےلیے تیاریاں جاری ہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی مشترکہ صدارت اسحاق ڈار اور چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی کریں گے، مذاکرات کےلیے چینی وزیرِ خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ چینی وفد کی اسلام آباد آمد متوقع ہے۔سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ سالانہ پاک چین تزویراتی مذاکرات کا چھٹا دور اسلام آباد میں منعقد ہو گا، سالانہ تزویراتی مذاکرات میں فریقین دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے پاک، چین اعلیٰ سطح مذاکرات، زرعی شعبے میں بڑی پیشرفت کی اُمید سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات میں اسٹریٹجک، اقتصادی، سیاسی، دفاعی، سلامتی سے متعلق معاملات زیرِ غور آئیں گے، تجارت، سرمایہ کاری،...
صوبے میں پائیدار امن کیلئے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت کا آغاز ناگزیر ہے۔اپنے بیان میں مشیر اطلاعات و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگوں کی سفارشات بھی امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کے لیے صوبائی، وفاقی اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک مشترکہ جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر ضم شدہ اضلاع سمیت پورے صوبے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ قیامِ امن میں...
پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے اپیلیٹ ٹریبونل تشکیل دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے اپیلیٹ ٹریبونل تشکیل دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دو قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابت کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اپیلیٹ ٹربیونل تشکیل دے دیا۔ اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق اپیلیٹ ٹربیونل مقرر کیے گئے ہیں، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اپیلیٹ ٹربیونل میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر اپیل کی جاسکے گی۔این اے 66 وزیر آباد، پی پی 87 میانوالی اور این اے 129 لاہور میں ضمنی انتخاب کیلئے اپیلیٹ ٹربیونل بنایا گیا ہے۔...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں آبادی کے بڑھنے کی سالانہ شرح 2.55 فیصد ہے، تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی ترقی اور انکو اپنی معیشت کا فعال حصہ بنانے کے لئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے حوالے سے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ملکی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوان ہمارے ملک کا انتہائی اہم اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ملکی معیشت کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے متعدد اقدامات...