علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ راجن پور، مختلف علاقوں میں مساجد و امام بارگاہوں کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
علامہ شبیر حسن میثمی نے بھاگ سر میں نئی تعمیر شدہ مسجد کا افتتاح کیا، اپنے بیان میں انہوں نے فلسطین کے مظلومین، ملک میں بڑھتی مہنگائی بالخصوص گندم کے نرخوں میں شدید کمی اور کسان کو ان کا جائز حق نہ دئیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور مسلمانوں کے باہمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی دورہ جنوبی پنجاب کے دوران راجن پور پہنچ گئے، راجن پور پہنچنے پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی نے استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران اُنہوں نے راجن پور کی تحصیل روجھان میں جامع مسجدو مدرسہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا افتتاح کیا، اس موقع پر حاجی نذر علی خان سیلاتانی، شفیق حسین سیلاتانی، حبیب اللہ خان مزاری، ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل راجن پور ڈاکٹر غلام عباس حسینی، تحصیل صدر جام پور خرم عباس بھٹہ، ضلعی نائب صدر نعیم عباس جٹ، نائب صدر ضلع راجن پور علامہ احسن رضا جسکانی، پرنسپل جامعہ امام رضا علیہ السلام کشمور علامہ زوار حسین شریعتی، سہیل رضا، رفیق مہدی، رضوان علی ساجدی اور دیگر موجود تھے۔
اس کے بعد علامہ شبیر حسن میثمی اپنے وفد کے ہمراہ شہر عمرکوٹ روانہ ہوئے، جہاں مسجد و امام بارگاہ رضویہ کی جدید عمارت کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر سید مجاہد حسین شاہ رضوی، سید امیر حسین شاہ رضوی، مولانا گلشیر احمد خان صادقی، مولانا شمشیر حیدر خان جسکانی اور دیگر اکابرین موجود تھے۔ علاوہ ازیں علامہ شبیر حسن میثمی نے بھاگ سر میں نئی تعمیر شدہ مسجد کا افتتاح کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے فلسطین کے مظلومین، ملک میں بڑھتی مہنگائی بالخصوص گندم کے نرخوں میں شدید کمی اور کسان کو ان کا جائز حق نہ دئیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور مسلمانوں کے باہمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اربعین ظلم کے خلاف بغاوت اور مظلوم سے وفاداری کا اعلان ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
اپنے پیغام میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ آج جب غزہ کے معصوم بچے بھوک اور پیاس سے تڑپ رہے ہیں اور ظالم طاقتیں ان کا خون بہا رہی ہیں، تو مکتبِ حسینیتؑ ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنی زبان، قدم اور وسائل سے مظلوم کی حمایت اور ظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ آج ملک بھر میں اربعین امام حسینؑ کے جلوسِ عزاء برآمد ہو رہے ہیں، اربعین صرف ایک مذہبی رسم نہیں بلکہ ظلم کے خلاف بغاوت اور مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونے کا دوٹوک اعلان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کی سرزمین پر امام حسینؑ اور ان کے ساتھیوں کی قربانی وقت اور جگہ کی قید سے آزاد، ہر دور اور ہر قوم کے لیے حریت و عدل کا پیغام ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امام حسینؑ نے یزیدیت کے مقابل حق کا علم بلند کیا اور یہ درس دیا کہ ظلم کے سامنے خاموش رہنا جرم ہے، آج جب غزہ کے معصوم بچے بھوک اور پیاس سے تڑپ رہے ہیں اور ظالم طاقتیں ان کا خون بہا رہی ہیں، تو مکتبِ حسینیتؑ ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنی زبان، قدم اور وسائل سے مظلوم کی حمایت اور ظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔
انہوں نے حکومت اور تمام اداروں کو متنبہ کیا کہ اربعین کے جلوس میں پیدل شریک ہونے والے عزاداران کو ہراساں نہ کیا جائے، یہ عزاداران کا آئینی، قانونی اور مذہبی حق ہے جس پر کسی قسم کی قدغن ناقابلِ برداشت ہے، عزاداری کو روکنے یا محدود کرنے کی ہر کوشش کروڑوں عاشقانِ حسینؑ کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اربعین کا پیغام واضح ہے کہ ہم کسی بھی دور کے یزید کو تسلیم نہیں کریں گے، چاہے وہ ماضی کا ہو یا آج کا اسرائیل اور امریکہ، ہم ہر مظلوم کے ساتھ کھڑے رہیں گے، چاہے وہ اسیرانِ کربلا ہوں یا غزہ میں بھوک اور پیاس سے دم توڑتے معصوم بچے، ہم نے کل بھی حق کا پرچم بلند رکھا، آج بھی اسی پرچم تلے ڈٹے ہیں اور قیامت تک حسینؑ کے وفادار رہیں گے، ہماری سانسیں مظلوم کی ڈھال اور ہمارا خون ظالم کے خلاف ہتھیار ہے۔