پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
نجی ٹی وی کے مطابق یو اے ای پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کیلئے تعاون کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے، یہ معاہدہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اور یو اے ای ایوان صنعت و تجارت کے درمیان طے پایا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کر دیے گئے۔ شیخ عبداللہ بن زاید کا کہنا تھا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے جبکہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک بہت سے منصوبوں پر مشترکا کام کررہے ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یو اے ای نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر یاد داشتوں پر دستخط کئے گئے۔
دونوں ممالک کے نائب وزرائے اعظم کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی ہوا۔ اس موقع پر قومی ورثہ ثقافت ڈویژن اور وزارت ثقافت یو اے ای کے درمیان ثقافتی تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے گئے، خارجہ وزارتوں کے درمیان قونصلر امور کیلئے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر تعاون کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق یو اے ای پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کیلئے تعاون کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے، یہ معاہدہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اور یو اے ای ایوان صنعت و تجارت کے درمیان طے پایا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تعاون کی یادداشت پر اور یو اے ای کے درمیان دستخط کی
پڑھیں:
حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے نائب صدر کا ایس اے بی ایس یونیورسٹی کا دورہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے نائب صدر شان سہگل نے جامشورو میں SABS یونیورسٹی آف آرٹ، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیج کے 19ویں ڈگری شو سالانہ تھیسس ڈسپلے/نمائش کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ سے ملاقات کے دوران زور دیا کہ وہ اپنے کاروبار ایف بی آر کے ساتھ رجسٹر کروائیں اور چیمبر کی رجسٹریشن حاصل کر کے اپنے کاروبار کے فروغ کے لیے مواقع حاصل کریں۔ شان سہگل نے کہا کہ یہ اقدامات طلبہ کی کاروباری ساکھ کو مضبوط بناتے ہیں اور انہیں مستقبل میں بڑے کاروباری مواقع تک رسائی فراہم کرتے ہیں۔نمائش کے دوران 101 طلبہ نے اپنے آرٹ ورک اور تھیسس پروجیکٹس پیش کیے، جن میں 37 آرکیٹیکچر، 27 فائن آرٹس، 21 ٹیکسٹائل ڈیزائن اور 19 کمیونیکیشن ڈیزائن کے طلبہ شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ نے تخلیقی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کام پیش کیا، جن میں ثقافتی شناخت، سماجی ابلاغ، مواد کی تبدیلی، آرٹ اور ٹیکنالوجی کے امتزاج، اور جدید عمارتوں اور کمیونٹی اسپیسز کی ڈیزائننگ شامل تھی۔انہوں نے بہترین نمائش کے انعقاد پر وائس چانسلر SABS یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عربیلا بھٹو اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ طلبہ کا آرٹ ورک نہ صرف ان کی تخلیقی صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے بلکہ یہ ملک کے نرم اور مثبت امیج کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ نائب صدر چیمبر شان سہگل نے اس موقع پر طلبہ کو ہدایت دی کہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو کاروباری مواقع میں تبدیل کریں اور چیمبر کے پلیٹ فارم سے مستفید رہیں تاکہ وہ اپنی کاروباری شناخت مضبوط کریں ۔