ایس ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے میرپور میں ایک شہری زخمی بھی ہوا ہے، ضلع پونچھ میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک گھر مکمل تباہ ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں موسلادھار بارشوں اور آندھی نے تباہی مچا دی۔ سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 16 اپریل سے اب تک نقصانات کی تفصیل جاری کر دی، جس کے مطابق گزشتہ روز آسمانی بجلی گرنے سے سدھنوتی میں شہری جاں بحق ہوا۔ ایس ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے میرپور میں ایک شہری زخمی بھی ہوا ہے، ضلع پونچھ میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک گھر مکمل تباہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق 16 اپریل سے اب تک مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 3 اور 4 زخمی ہوئے، اب تک 4 گھر مکمل جبکہ 68 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور آندھی سے 9 دکانیں، 2 سکول اور مویشی باڑوں کا بھی نقصان ہوا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رپورٹ کے مطابق

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع